Tag: کرغزستان

  • فریج میں ایک ہزار روسی کرونا ویکسینز خراب

    فریج میں ایک ہزار روسی کرونا ویکسینز خراب

    بشکک: ایک طرف جہاں دنیا بھر میں کرونا ویکسینز کی طلب شدید ہے، وہاں وسطی ایشیائی ملک کرغزستان میں فریج کو بند کرنے سے ایک ہزار روسی کرونا ویکسینز خراب ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرغزستان میں روسی اسپوتنک ویکسین کی ایک ہزار ڈوزز اس لیے ضائع ہوگئیں کہ فریج کو بند کر دیا گیا تھا۔

    بشکک کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ کلینک میں موبائل فون کو چارج کرنے کے لیے فریج کو بند کیا گیا تھا، تاہم اس وقت اس میں ویکسینز بھی موجود تھیں، جس پر انھیں درکار ٹھنڈک نہ مل سکی اور وہ ضائع ہو گئیں۔

    معلوم ہوا ہے کہ عملے کی غفلت کے باعث خراب ہونے والی ہزار ڈوزز روس کی جانب سے عطیہ کردہ ویکسینز میں شامل تھیں۔

    یاد رہے کہ مارچ میں ہوائی کے ایک جزیرے ماوی میں ایک اسپتال میں بھی 1400 کرونا ویکسینز ریفریجریٹر صحیح طور سے بند نہ کیے جانے کے سبب خراب ہو گئی تھیں، یہ ویکسینز فائزر والی تھیں، اور ریفریجریٹر بھی کم درجہ حرارت والا تھا۔

    رواں برس فروری میں برطانوی کاؤنٹی واروِکشائر میں ایک اسپتال میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا، اسٹراٹفورڈ اسپتال میں عملے کی غفلت کے باعث فائزر کی ویکسینز کی ایک کھیپ کو بروقت فریج میں نہیں رکھوایا جا سکا، اور وہ کئی گھنٹے تک کمرے میں پڑی رہی، جس کی وجہ سے وہ خراب ہو گئی۔

  • وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے درمیان مصافحہ، مختصر بات چیت، وزیر خارجہ کی تصدیق

    وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے درمیان مصافحہ، مختصر بات چیت، وزیر خارجہ کی تصدیق

    بشکک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور نریندر مودی نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور دونوں وزرائے اعظم میں مختصر بات چیت بھی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی میں مصافحہ سربراہ اجلاس کے دوران ہوا، وزیر اعظم نے نریندر مودی کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ابھی بھی الیکشن موڈ سے باہر نہیں آئی ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو باوقار طریقے سے ہوں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت بات چیت کے لیے تیار نہیں تو پاکستان انتظار کر سکتا ہے، پاکستان کو مذاکرات کے لیے کوئی جلدی نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی یوتھ کونسل کا مستقل رکن بنا دیاگیا

    شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا میں مختلف تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں لیکن بد قسمتی سے غیر یقینی صورتِ حال میں اضافہ ہو رہا ہے، اس پسِ منظر میں شنگھائی تعاون تنظیم کا یہ فورم امن و استحکام کی بات کرتا ہے، فورم پر علاقائی روابط کے فروغ کی بات ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرغزستان میں 2600 پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان نے 3 معاہدے بھی کیے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر خوش گوار ماحول میں بات ہوئی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صدر بیلا روس سے زرعی اور جدید مشینری سے متعلق تعاون پر گفتگو ہوئی۔

  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے: وزیر خارجہ کا ایس سی او اجلاس سے خطاب

    جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے: وزیر خارجہ کا ایس سی او اجلاس سے خطاب

    بشکک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لیے خطے میں استحکام ضروری ہے، دہشت گردی خطے کے ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود بشکک، کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ ایس سی او خطے کے ممالک کے درمیان رابطوں کا اہم ذریعہ ہے، پاکستان ایس سی او کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ خوش حالی کے لیے پاکستان خطے کے ملکوں میں رابطوں کا فروغ چاہتا ہے، پاکستان ایس سی او ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کام کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چینی صدر کے ون روڈ ون بیلٹ منصوبے سے خطے کے ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، خطے کے امن کے لیے مستحکم افغانستان ضروری ہے۔

    انھوں نے خطاب میں کہا ترقی، ماحول اور اجتماعی سلامتی جیسے چیلنجز دنیا میں اہمیت پا رہے ہیں، مسائل کا حل اجتماعی کوششوں اور تعاون پر مبنی فکر میں مضمر ہے، ہماری پختہ سوچ ہے پاکستان کی منزل ایس سی او سے جڑی ہے، ہماری سوچ میں ایشیا میں مشترکہ خوش حالی کا تصور پنہاں ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی کی صورت میں درپیش ہے، پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کام یابی سے مقابلہ کیا، پاکستان ایس سی او کے تحت تجربہ اور مہارت بانٹنے کو تیار ہے، دہشت گردی کی بنیادی وجوہ کا حل انتہائی نا گزیر تقاضا ہے، اگر ہم امن چاہتے ہیں تو پھر انصاف سے کام لینا ہوگا۔

    شاہ محمود نے کہا کہ جنوبی ایشیا مختلف قسم کے چیلنجز کی بنا پر باقی دنیا سے پیچھے ہے، ان چیلنجز میں معیار زندگی، غربت، ناخواندگی اور امراض شامل ہیں، ہم نے کرتارپور راہداری کے ذریعے شنگھائی اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید فعال اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہم نے 7 نکاتی ایجنڈا دے دیا ہے، ایس سی او کو ادارہ جاتی فریم ورک اور دائرہ کار میں وسعت لانی چاہیے، ایس سی او کو ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی، پاکستان ایس سی او یوتھ کونسلز میں شمولیت کا بھی منتظر ہے۔

  • کرغزستان کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورت حال پر تبالہ خیال

    کرغزستان کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورت حال پر تبالہ خیال

    راولپنڈی: کرغزستان کے خصوصی سفیر ایرک بیشمبیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرغزستان کے خصوصی سفیر ایرک بیشمبیو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ کرغزستان کے سیفر نے علاقائی امن واستحکام کے لیے پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، ملکی صورت حال پر گفتگو

    قبل ازیں 3 اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے سفیر احمد سلیم نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر مالدیپ کے سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی تھی۔

    بعد ازاں 7 اگست کو روسی نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومن نے آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اس اہم ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر ڈاکٹر عمر اور امریکی نائب وزیر خارجہ ایکس ویلز سے بھی ملاقات کی تھی۔

  • نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

    نوازشریف سے ایرانی صدراورکرغزستان کے وزیراعظم کی ملاقاتیں

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے ایران کے صدر اور کرغزستان کے وزیراعظم نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کےصدرحسن روحانی نے وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ایران کے صدر کا خیرمقدم کیا۔

    ای سی اوسربراہ اجلاس میں شرکت کرنے پر نواز شریف نے صدرحسن روحانی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سےتنظیم میں ایران کا کردارقابل تعریف ہے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ بھی خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف سے کرغزستان کے وزیراعظم نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں جین بے کوف سرون بائے کی قیادت میں کرغز وفد شریک ہوا، کرغز وزیراعظم نے ای سی او اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

    اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مئی 2015 میں بشکک کا دورہ بہت سود مند ثابت ہوا، دونوں رہنماؤں کنے تجارت،معیشت، توانائی اوردفاع میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

    اس کے علاوہ رہنماؤں کنے توانائی، مواصلاتی رابطوں کے منصوبوں پرعملدرآمد کےعزم کا اظہار بھی کیا۔