Tag: کرغز بلوائیوں

  • کرغز بلوائیوں کا پاکستانی طلبا  کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

    کرغز بلوائیوں کا پاکستانی طلبا کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

    بشکیک : کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں کرغز بلوائیوں نے پاکستانی طلبا کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا، طلبا کا کہنا ہے کہ مقامی ہمیں جہاں دیکھ رہےہیں مار رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک میں موجود پاکستانی طلبہ پرحملوں کا خطرہ نہ ٹل سکا، بلوائیوں نے ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

    پاکستانی طلبہ نے ویڈٰیو پیغام کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حالات اب بھی کشیدہ ہیں،، طلبہ پردوبارہ حملہ کیا گیا اور طالبات پربھی تشدد کیا گیا۔

    طلبا کا کہنا تھا کہ مقامی ہمیں جہاں دیکھ رہےہیں مار رہےہیں ، سومیٹر دورکینٹین بھی نہیں جاپا رہے، کھانا پینا ختم ہوگیا ، لائٹیں بند کرکے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سفارتخانے کی طرف کوئی مدد نہیں مل رہی ، کوئی کال اٹھا رہا ہےنہ میسج کا جواب دے رہا ہے، محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے بھی ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں،اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔