Tag: کرفیو نافذ

  • بنوں کے علاقے ہوید میں تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ

    بنوں کے علاقے ہوید میں تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ

    بنوں : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ہوید میں تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کردیا گیا اور عوام کو صبح 5 بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ہوید میں سیکیورٹی فورسز نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے۔

    پولیس اور سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ ہوید میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی کی جا رہی ہے اور سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فورسز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے اور تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ فرد کی آمد و رفت روکی جا سکے۔

    مزید برآں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 5 بجے کے بعد گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔

    حکام نے خبردار کیا ہے کہ شرپسند عناصر ممکنہ طور پر عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، اس لیے کسی بھی مشتبہ حرکت کی فوری اطلاع دی جائے۔

    اعلان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی دہشت گرد کسی گھر یا مقام پر داخل ہو جائے تو شہری فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں، دہشت گردوں کو پناہ یا مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    حکام نے مزید کہا کہ فورسز پر فائرنگ کرنے والی عمارتوں کو مسمار کر دیا جائے گا اور ایسے افراد کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔

    یہ سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کا حصہ ہے، جو علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے جاری ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں 4 روز کے لیے کرفیو نافذ

    شمالی وزیرستان میں 4 روز کے لیے کرفیو نافذ

    (یکم اگست 2025): شمالی وزیرستان میں چار روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے کرفیو کا اطلاق آج شام 7 بجے سے 4 اگست کی صبح 5 بجے تک ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شمالی وزیرستان میں چار روز کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ کرفیو کا اطلاق آج یکم اگست (جمعہ) شام 7 بجے سے 4 اگست کی صبح 5 بجے تک ہوگا۔

    اس دوران بنوں سے تحصیل دتہ خیل اور رزمک سب ڈویژن سے تحصیل غلام خان تک کرفیو نافذ رہے گا۔

    کرفیو کے دوران ضلع بھر کی مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں نقل وحرکت میں مصروف رہیں گی۔

    ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو اپنی روزمرہ کی مصروفیات ختم کر دیں۔

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس سے قبل بھی کئی بار کرفیو نافذ کیا جا چکا ہے۔

    گزشتہ ماہ 9 جولائی کو بھی شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/curfew-imposed-in-north-waziristan/

  • بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کرفیو نافذ

    بنوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، کرفیو نافذ

    کرم(31 جولائی 2025): بنوں کے علاقے نورڑ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، ہنگو، کُوئی اور زیریں کرم کے سرحدی علاقوں میں بھرپور کارروائیاں کی گئی ۔

    پولیس کی جانب سے علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے دہشت گرد عوام کو بطور ڈھال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    پولیس نے جاری اعلامیے میں کہا کہ کسی گھر میں دہشت گرد گھس جائیں تو فوری گھر خالی کریں، دہشت گرد کو پنا ہ دینے اور مدد کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی کسی عمارت سے پولیس پر فائرنگ ہوئی تو عمارت مسمار کردی جائے گی۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جاری اس کارروائی کا مقصد علاقے میں پائیدار امن قائم کرنا اور بے گناہ شہریوں کو دہشتگردی کے خطرے سے محفوظ بنانا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی یا تعاون نہ کرنے کی صورت میں کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار متعلقہ فرد خود ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا جس کے تحت 29، 30 اور 31 جولائی کو ضلع کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گیا۔

  • شمالی وزیرستان: میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ

    شمالی وزیرستان: میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ

    شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ نے میران شاہ سمیت ضلع بھر میں کرفیو نافذ کردیا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔ کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران عوام گھروں میں رہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے 13 جوان شہید ہوگئے تھے جوابی کارروائی میں 14 خوارج کو واصل جہنم کردیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 13 جوان شہید ہوئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہدا میں صوبیدار زاہد اقبال،حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل، سپاہی روحیل، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیر احمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، سپاہی منظر علی شہدا میں شامل ہیں۔

    بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی بزدلانہ کارروائی میں دو بچے اور خاتون شدید زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خودکش بم بار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرائی تھی، جوابی کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔

    سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 11فتنہ الخوارج ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں اور شہریوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

  • بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر، کرفیو نافذ

    بھارتی ریاست منی پور ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر، کرفیو نافذ

    بھارتی ریاست منی پور کے دارالحکومت اِمپھال میں ایک بار پھر پر تشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب سیکیورٹی فورسز نے میتئی رہنما کانن سنگھ کو گرفتار کیا۔

    مظاہرین کے مطابق اُنہوں نے فروری میں حفاظتی ضمانت کے حکومتی وعدے پر ہتھیار ڈال دیئے تھے لیکن اب اُنہیں حراست میں لیا جارہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اِمپھال کے کئی اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور انٹرنیٹ پانچ دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نسلی بنیادوں پر شدید تقسیم کے باعث تفتیشی حکام کو میتئی اور کوکی کمیونیٹیز کی جانب سے گرفتاریوں کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    واضح رہے کہ منی پورمیں مئی 2023 سے شروع ہونے والے فسادات میں اب تک 260 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 50 ہزار اپنے گھر بار سے محروم ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل وقف بل پر منی پور میں بی جے پی بی جے پی لیڈر کا گھر بھی نظر آتش کیا جاچکا ہے، عوام کا کہنا تھا کہ منی پور پہلے ہی مودی کی نفرت کا شکار ہے اور اب یہ بل کی منظوری قبول نہیں۔

    گزشتہ ماہ منی پور کے مسلمانوں کے اکثریتی علاقے میں بی جے پی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا اور وقف بل کی حمایت پر بی جے پی اقلیتی صدر کا گھر نذر آتش کردیا گیا تھا۔

    منی پور فسادات میں بھارتی حکومت کا کردار

    مسلمانوں کی جانب سے بی جے پی رہنما کا بیان توہین آمیز قرار دیا گیا تھا، عوام کا کہنا تھا کہ منی پور پہلے ہی مودی کی نفرت کا شکار ہے اور اب یہ بل کی منظوری قبول نہیں۔

  • ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

    ٹانک میں سیکورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

    خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں آج جزوی کرفیو نافذ رہے گا۔

    ضلعی انتظامیہ ٹانک کے مطابق کرفیو صبح 6 سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا، کوڑ قلعہ، خرگئی، منزئی شاہراہ پر کرفیو نافذ رہے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈبرہ بازارمکمل طور پر بند رہے گا، گومل وانا شاہراہ کوڑ قلعہ تک کھلی رہے گی، کڑی وام، جنڈولہ میں تمام نقل وحرکت بند رہے گی۔

    اعلامیے کے مطابق سروکئی جنڈولہ شاہراہ، رزمک سے مکین، سرارواغہ تک کرفیورہے گا، کوٹ کئی جنڈولہ شاہراہ اور توروام سے انضر چینہ تک کرفیو نافذ رہیگا جبکہ شکئی سے انضرچینہ تک نقل وحرکت معطل رہے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے سکیورٹی اداروں کی پوسٹ پر حملہ کیا تھا جسے پاک فوج کے جوانوں نے بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیا تھا۔

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ایکسپریس کو سکیورٹی کلیئرنس نہ مل سکی

    دہشتگردوں نے جنڈولہ میں پوسٹ پر حملہ کیا تھا جو پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا گیاتھا، ایک دہشتگرد نے خود کو گیٹ پر اڑا لیاتھا۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

  • بھارت : چھ لاشیں ملنے کے بعد حالات بے قابو، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ بند

    بھارت : چھ لاشیں ملنے کے بعد حالات بے قابو، کرفیو نافذ، انٹرنیٹ بند

    امپھال : بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں مسلسل تشدد کے باعث کرفیو نافذ کر دیا گیا اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست نی پور کی وادی امپھال میں میتی قبیلے کے اکثریتی اضلاع میں مظاہرین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے بعد حکام نے آج سخت کرفیو نافذ کر دیا۔

    لوگوں نے چھ لاشیں برآمد ہونے پر احتجاجی مظاہرے شروع کیے۔ لاشوں کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ یہ ان لوگوں کی ہیں جن کوبھارتی پیراملٹری فورسزنے 7نومبر کو ضلع جیری بام میں اغوا کیاتھا۔

    مظاہرین خاص طور پر خواتین نے امپھال میں کچھ ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملہ کیا، ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردیں اور اغواکاروں اورقاتلوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرفیو تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔ منی پور کے متاثرہ اضلاع میں انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی گئیں۔

  • بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    بنگلہ دیش میں کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

    ڈھاکا: بنگلادیش میں حکومت نے احتجاجی طلبہ سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کرلی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے مظاہروں میں مرنے والوں کی تعداد 100سے تجاوز کرچکی ہے۔

    جمعے کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں کم و بیش 75 افرادلقمہ اجل بنے جبکہ صرف ڈھاکا شہر میں 52 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں۔

    خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کے احتجاج کے دوران رواں ہفتے اب تک کم از کم 105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    بنگلادیش میں مظاہرین نے جیل کو آگ لگا دی

    بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ اپنا شدید احتجاج ریکاررڈ کرارہے ہیں اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہورہی ہیں۔

  • چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری، علاقے میں کرفیو نافذ

    چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری، علاقے میں کرفیو نافذ

    راجن پور : چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن بائیسویں روز میں فیصلہ کن مرحلےمیں داخل ہوگیا ہے۔ پاک فوج نےکچے کےعلاقے میں کرفیو نافذ کرکےگینگ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ علاقےکے اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کچےکےعلاقےمیں چھوٹوکی بڑوں سےٹکر آخری مرحلےمیں داخل ہوگئی، چھوٹوگینگ کیخلاف آپریشن بائیسویں روزمیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔

    پاک فوج کےکمانڈوزنےچھوٹوگینگ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نےنو کلو میٹر لمبا اورڈھائی کلومیٹرچوڑا جزیرہ کچا جمال کےعلاوہ تمام علاقےکلئیرکراکرجزیرےمیں محصورچھوٹو گینگ کےگردگھیرا مزید تنگ کردیاہے۔

    کچےکےتمام داخلی اور خارجی علاقےمکمل سیل کرکےسونمیانی تک کرفیو نافذکردیاگیا۔ چھوٹو گینگ کےٹھکانوں کوبھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایاجارہا ہے۔

    علاقے میں وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی رہی ہیں۔ ڈی پی اوکےمطابق اگلےمورچوں پرفوج اورپیچھےپولیس بھی موجود ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار سے نمٹنے کے لئے ضلع بھر کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردیاگیا ہے۔

    چھوٹوگینگ کےٹھکانوں پر فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ڈرون اور ہیلی کاپٹرکی مدد سے گینگ پر نظر رکھی جارہی ہے۔ آپریشن کےدوران کچےکےعلاقےمیں صبح آٹھ سےدوپہرایک بجےتک کرفیونافذ ہے۔