Tag: کرنسی اسمگلنگ

  • کراچی سے ٹورنٹو جانے  والے مسافر سے  70 ہزار امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسی برآمد

    کراچی سے ٹورنٹو جانے والے مسافر سے 70 ہزار امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسی برآمد

    کراچی : ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹورنٹو جانے والے مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پر سفر کررہے مسافر عرفان الحق کے سامان میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی۔

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان کی تفصیلی تلاشی پر 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے( مجموعی طور پر 2 کروڑ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو) برآمد کرلئے۔

    اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسیز کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر سے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور دیگر کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    حکام نے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے 14لاکھ سےزائدبھارتی اور16ہزارسےزائدبنگلہ دیشی کرنسی برآمد کرلی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مسافر کی شناخت مستر الدین کے نام سے ہوئی ہے، وہ بین الاقوامی پرواز FZ-336 میں سوار ہونے والا تھا کہ اسے کامن کاؤنٹر پر روک لیا گیا۔

    کسٹم حکام کو تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ کے نیچے چھپائی گئی کرنسی ملی ، خاص طور پر ایک خفیہ ڈبے میں جس میں 500 بھارتی روپے کے نوٹوں کے 30 بنڈل تھے۔

    کسٹمز ذرائع نے بتایا مسافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم برآمد بھارتی کرنسی جعلی ہونے کاشبہ ہے۔

  • آئی ایم ایف کا کرنسی اسمگلنگ کی کارروائیوں پر اظہار اطمینان،  ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف

    آئی ایم ایف کا کرنسی اسمگلنگ کی کارروائیوں پر اظہار اطمینان، ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرنسی اسمگلنگ کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس آئی ایف سی کےکردار کی تعریف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں ڈالر کے مقابلے روپے کے ایکسچینج ریٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ کےسد باب کیلئے اقدامات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی اور غیرقانونی منی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایم ایف نے کرنسی اسمگلنگ کی کارروائیوں پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اقدامات کی تعریف کی۔

    عالمی مالیاتی فنڈ نے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےایس آئی ایف سی اورکسٹمزکی کارروائیوں کوسراہتے ہوئے غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کےخلاف مشترکہ کارروائیوں پر کا اظہار اطمینان،ذرائع

  • کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

    کراچی: طیاروں کے ذریعے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹمز نے خصوصی تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے ایئر پورٹس پر کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے تربیت یافتہ کتوں سے مدد لی جا رہی ہے۔

    کارگو اور مسافروں کے سامان میں کرنسی کی نشان دہی کے لیے کتوں کی خصوصی تربیت کی گئی ہے، طیاروں کے خفیہ حصوں میں چھپی کرنسی کا پتا لگانے کے لیے کتوں کے ذریعے طیاروں کے اندر بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

    کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالرز اور دیگر کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے تمام ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز کی بین الاقوامی پروازوں کی خصوصی جانچ کی جا رہی ہے، اور کسٹمز ہر ممکن ذریعہ استعمال کر رہا ہے۔

    کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے سلسلے میں کتوں کی کارکردگی شان دار ہے، کسٹمز کے K9 یونٹ میں کرنسی، بارود اور منشیات کا پتا لگانے کے لیے تربیت یافتہ کتوں کے الگ الگ اسکواڈ موجود ہیں۔ کتوں کی مدد سے کراچی اور دیگر ایئر پورٹس پر طیاروں کی چیکنگ کی فوٹیجز بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

    کراچی میں طیاروں کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے پاس 10 تربیت یافتہ کتے دستیاب ہیں جو کرنسی، منشیات اور دھماکا خیز مواد کی تلاش کرتے ہیں، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ماضی میں بھی K 9 یونٹ کے کتوں کی مدد سے مختلف ایئر لائنز کے طیاروں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔

  • کراچی سے بنکاک جانیوالے مسافر سے غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد

    کراچی : کسٹم کلکٹریٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر بنکاک جانیوالے مسافر سے غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کلکٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر سے ایک لاکھ پندرہ ہزار امریکی ڈالر، اکتیس ہزار کینیڈین ڈالر اور پچاس گرام سونا برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر راحیل نے نقدی اور سونا بیگ کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد کسٹمز کے حوالے کر دیا۔

    اے ایس ایف نے کہا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی کسٹمز حکام نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

    حکام نے دوحہ جانے والی خاتون مسافر کے سامان سے 65,000 امریکی ڈالر برآمد کئے تھے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی‘ ملزم گرفتار

    راولپنڈی : اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے ایس ایف حکام کے مطابق دوران تلاشی مسافرعبدالوکیل سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد ہوئے، ملزم قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 233 سے دبئی جا رہا تھا۔

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم عبدالوکیل کو کسٹم اہلکاروں کے حوالے کردیا۔

    اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ہیروئن کے کیپسول برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن کے کیپسول برآمد کیے تھے۔

    اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم رحمت اللہ غیرملکی ایئرلائن کی پروازکیو آر 633 سے دوحہ جا رہا تھا۔

    دبئی جانے والی خواتین کے پاس سے غیر ملکی کرنسی برآمد

    واضح رہے کہ 24 مارچ 2017 کو کراچی سے دبئی جانے والی دو خواتین کے پاس سے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

  • ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کافیصلہ آگیا،ساڑھے5کروڑ جرمانےکاحکم

    ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کافیصلہ آگیا،ساڑھے5کروڑ جرمانےکاحکم

    روالپنڈی: کسٹم کلکٹر اسلام آباد کی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے ملزمہ ماڈل ایان علی سے برآمد ہونے والے پانچ لاکھ ڈالرز ضبط کرکے ماڈل کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی، کسٹم کلکٹر نے شریک ملزمان ممتاز اور اویس کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیاکہ ملزمہ بار بار طلبی کے سمن بھیجےجانے کے باوجود آٹھ ماہ تک پیش نہیں ہوئیں جس کی بنا پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے ماڈل ایان علی کو آٹھ ماہ سے طلب کیا جارہا ہے تاہم وہ پیش نہیں ہوئی۔ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کا یہی مقدمہ کسٹم کی خصوصی عدالت میں بھی زیرسماعت ہے۔

    کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی کرنسی یاپکڑے جانے والے مال کا معاملہ کسٹم کلکٹریٹ کی عدالت میں محکمے کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ مقدمہ کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • کرنسی اسمگلنگ، ماڈل ایان کا کیس بغیر کارروائی ملتوی

    کرنسی اسمگلنگ، ماڈل ایان کا کیس بغیر کارروائی ملتوی

    راولپنڈی : جج کی رخصت کے سبب  ماڈل آیان علی کی عدالت میں شنوائی نہ ہوسکی، ایان علی اب انتیس جون کو عدالت میں پیشں ہوں گی۔

    راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29جون تک ملتوی کردی گئی۔

     ایان علی کو اسپیشل جج کسٹم رانا آفتاب احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے ایک دن کی رخصت پرہونے کے باعث سماعت ملتوی ہوئی ہے تاہم سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء بدستور ہڑتال کررہے ہیں، اسی لیے ایان کا کوئی وکیل عدالت پیش نہیں ہوا۔

    ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت پر بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی، ماڈل ایان علی کی کسٹم عدالت میں دسویں پیشی تھی۔

    ایان علی کو بے نظیر انڑنیشنل ائیر پورٹ پر کرنسی سمگلنگ کیس میں 14مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی کو جان کا خطرہ ہونے کے باعث خصوصی بکتر بند گاڑی کے ذریعے عدالت پہنچایا گیا۔

    آج بھی ایان علی کا منفرد انداز تھا، پیشی کے موقع پر ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29جون تک ملتوی کردی۔