Tag: کرنسی اسمگلنگ کیس

  • ایان علی کی عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    ایان علی کی عدالت میں مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

    راولپنڈی: ڈالر گرل ایان علی نے عدالت میں پیشی سے مستقل استثنیٰ مانگ لیا۔

    عدالت میں وکیل صفائی کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی کہ ذاتی سیکورٹی کے ہمراہ عدالت آنے پر ایان علی کا بہت خرچہ ہوتا ہے اور سفر سے طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے۔ اسی لئے انہیں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے۔

    ماڈل گرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایان علی کی درخواست کی سماعت چھبیس مئی تک ملتوی کردی۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کہتے ہیں کہ ایان علی دہشتگردی کیس میں ملوث نہیں کہ باربار نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

  • ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

    ماڈل ایان علی نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیخلاف درخواست دے دی

    اسلام آباد : کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوّث ماڈل گرل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور پھر دوبارہ شامل کرنے کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ چیف جسٹس نے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل گرل ایان علی نے سپریم کورٹ میں ایک اورعرضی جمع کرادی ہے۔ ایان علی نے درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کوفریق بنایاہے۔

    اپنی عرضی میں ایان علی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام دوبارہ شامل کرناعدالتی حکم کے خلاف ہے۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    ایان علی کانام دوبارہ ای سی ایل میں کیوں شامل کیاگیا، چیف جسٹس نے ایان علی کی درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا ہے، سماعت پچیس اپریل کو ہوگی۔

     

  • ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کافیصلہ آگیا،ساڑھے5کروڑ جرمانےکاحکم

    ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کافیصلہ آگیا،ساڑھے5کروڑ جرمانےکاحکم

    روالپنڈی: کسٹم کلکٹر اسلام آباد کی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے ملزمہ ماڈل ایان علی سے برآمد ہونے والے پانچ لاکھ ڈالرز ضبط کرکے ماڈل کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی، کسٹم کلکٹر نے شریک ملزمان ممتاز اور اویس کو بھی پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔

    فیصلے میں مزید کہا گیاکہ ملزمہ بار بار طلبی کے سمن بھیجےجانے کے باوجود آٹھ ماہ تک پیش نہیں ہوئیں جس کی بنا پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے ماڈل ایان علی کو آٹھ ماہ سے طلب کیا جارہا ہے تاہم وہ پیش نہیں ہوئی۔ ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کا یہی مقدمہ کسٹم کی خصوصی عدالت میں بھی زیرسماعت ہے۔

    کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی کرنسی یاپکڑے جانے والے مال کا معاملہ کسٹم کلکٹریٹ کی عدالت میں محکمے کی جانب سے پیش کیا جاتا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ مقدمہ کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • ماڈل ایان علی نے میک اپ ودیگراخراجات پرڈیڑھ کروڑخرچ کردیئے

    ماڈل ایان علی نے میک اپ ودیگراخراجات پرڈیڑھ کروڑخرچ کردیئے

    اسلام آباد : ماڈل ایان علی پرقائم کرنسی اسمگلنگ کیس کو سال مکمل ہوگیا۔خوبرو ماڈل نےجیل سے کورٹ کچہریوں تک کےسفرمیں لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ روپےخرچ کرڈالے۔ پیشیوں پر پیشی اور تاریخوں پر تاریخ ملتی رہی لیکن کیس کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق گورامکھڑا کالاچشمہ،کبھی ہڈوالااپر توکبھی ترچھی ہیٹ سے جھانکتا سنہری چہرہ،کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتارماڈل ایان علی کوکورٹ کچہری کےچکرلگاتےسال مکمل ہوگیا۔

    درجنوں پیشیوں پرخوبصورت ماڈل ایان علی نے اپنے اوپر قائم مقدمات کے دوران بناؤسنگھار اورسفری اخراجات پرڈیڑھ کروڑروپےسےزائدکےاخراجات کرڈالے۔

    سپرماڈل سال دوہزارپندرہ میں سب سےزیادہ خرچہ کرنےوالی ماڈل قرار پائیں۔ جدیدفیشن کی دلدادہ ماڈل ایان علی نےایک سال کےدوران ملبوسات پرچالیس لاکھ روپےخرچ کئےجبکہ سرخی پاؤڈربناؤ سنگھارپرلگ بھگ بیس لاکھ روپےلگادیئےگئے۔

    ذرائع کےمطابق مطابق مقدمات اورسفری اخراجات پرخوبروحسینہ نےسترلاکھ خرچ کئے، پیشیوں کےدوران ڈالرگرل کےسیکڑوں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عدالت کےباہرجمع ہوتے۔

    کوئی بزرگ ہار پہناتاتوکوئی ماڈل گرل کےآٹوگراف کیلئے لائن میں لگ جاتا، سال گزرنےکےبعدبھی مقدمےمنطقی انجام تک نہ پہنچ سکے۔

    ایان علی کو گزشتہ سال چودہ مارچ کواسلام آبادایئرپورٹ سےدبئی جاتےہوئےاس وقت گرفتار کیاگیا تھا جب اُن کےبیگ سے پانچ لاکھ امریکی ڈالربرآمدہوئےتھے۔