Tag: کرنسی مارکیٹ

  • ڈالر کی اونچی اڑان ،  کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازمافیا کا راج قائم

    ڈالر کی اونچی اڑان ، کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازمافیا کا راج قائم

    کراچی : پاکستانی بینکس خام تیل کی ایل سیز کھولنے کیلئے فی ڈالر 242 روپے وصول کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں سٹے بازمافیا نے راج قائم کرلیا، پاکستانی بینکس خام تیل کی ایل سیز کھولنے کیلئے فی ڈالر 241 سے 242 روپے وصول کررہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے بینکوں کی وجہ سےانٹربینک میں ڈالرکی قیمت اوپرجارہی ہے، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے فی ڈالر کے قریب ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی بینکس تیل کمپنی کی ایل سیز 17 سے 18 روپے اضافہ کے ساتھ 242 روپے میں کھول رہے ہیں۔

    خیال رہے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے ، انٹربینک میں ڈالر 3 روپے ایک پیسے مہنگا ہوکر 225 روپے پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے سے 227 روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔

  • ڈالر، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں کمی

    ڈالر، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: ایک ہفتے کے دوران ڈالر، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ہو گئی، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے سستا ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 170.53 روپے پر بند ہوا، ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 171 روپے اور کم سطح 170.50 روپے رہی۔

    اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگیا ہے، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے سستا ہوا، ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172.60 روپے سے کم ہو کر 171 روپے کا ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے سستا ہو کر 198.50 روپے کا ہوگیا، ہفتے میں برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کم ہو کر 234 روپے کا ہوگیا۔

    ایک ہفتے میں امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 47.90 روپے کا ہوگیا، اور سعودی ریال 50 پیسے سستا ہو کر 45.40 روپے کا ہو گیا۔

  • انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی

    انٹر بینک: ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر آج کم رہی اور 14 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مانگ برقرار رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر کی پروان کچھ نیچے کی طرف آئی، کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 14 پیسے کمی کے بعد 121 روپے 46 پیسے تک پہنچی اس طرح دو روز میں ڈالر کی قدر 27 پیسے کم ہوئی۔

    دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 125 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 125 روپے سے تجاوز کرگئی تھی جس کے بعد قیمت خرید 124 روپے 50 پیسے جبکہ قیمت فروخت 125 روپے 50 پیسے تک پہنچی تھی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی قرار

    دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی اور مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 121 روپے 60 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 123 روپے سے تجاوز کرکے پہلے ہی نیا ریکارڈ بنا چکا، ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر شدید دباوٴ کا شکار ہے۔

    کرنسی ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ روپے کی قدر گرانے کا فیصلہ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک کا تھا جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں کو پر لگے۔

    اسے بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ: ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    یاد رہے کہ عید الفطر کی تعطیلا ت سے قبل روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا  تھا، جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پانچ اہم کرنسیوں پر منافع ایک فیصد کرنے کی منظوری

    پانچ اہم کرنسیوں پر منافع ایک فیصد کرنے کی منظوری

    کراچی: مرکزی بینک نےڈالر سیمت دیگر غیر ملکی کرنسیوں پرمنافع ایک فیصد کر دیا ہے۔

     اسٹیٹ بینک اعلامیہ کےمطابق ڈالرکےعلاوہ یورو،پائونڈ،ریال اور درہم شامل ہیں،اس سے پہلےانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں پچیس پیسےتک کےفرق کی اجازت تھی۔

    اسٹیٹ بینک نے اس صمن میں سرکلرجاری کردیا ہے،کرنسی مارکیٹ ڈیلرزکی جانب سےاس اقدام کا خیر مقدم کیاگیاہے۔

    کرنسی ڈیلرزکاکہنا ہےکہ فاریکس مارکیٹ کے مسائل حل ہونےسےڈیلرز سیمت دیگرافرادکو بھی فائدہ ہوگا۔

  • روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    روپےکی قدرمیں کمی، ڈالر10پیسے مہنگاہوگیا

    کراچی: اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں بیس پیسے کی کمی جب کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں دس پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدردس پیسے کے بعد ایک سو دو روپے نوے پیسے ہوگئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمتِ خرید ایک سودوروپے جبکہ قیمت فروخت ایک سودوروپے پچاس پیسے ہوگئی۔

    برطانوی پاؤنڈ کی قیمتِ فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر ترانوے روپے اسی پیسے ، یورو ایک سو تینتیس روپے پچاس پیسے، سعودی ریال ستائیس روپے چالیس پیسے، یواے ای درہم اٹھائیس روپے پچاس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اور چھیانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

    کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر جب کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر تیس پیسے کے بعد ایک سو دو روپے پچاسی پیسے ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپےپچاس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو تین روپے ہوگئی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے ، کنیڈین ڈالر چورانوئے روپے ، یورو ایک سو چونتیس روپے،سعودی ریال ستائس روپے چالیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے پچیس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب اٹھارہ روپے اور ستانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • کرنسی مارکیٹ میں ڈالراوردیگرکرنسیوں کی قدرمیں اضافہ

    کرنسی مارکیٹ میں ڈالراوردیگرکرنسیوں کی قدرمیں اضافہ

    کراچی : کرنسی مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر، پاؤنڈ اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں روپے کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے چالیس پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے اسی پیسے رہی، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت ایک سو سرسٹھ روپے اسی پیسے، کنیڈین ڈالر چورانوئے روپے، یورو ایک سو تینتیس روپے اسی پیسے، سعودی ریال ستائس روپےچالیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے دس پیسے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے اسی پیسے اور ستانوئے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔