Tag: کرنسی نوٹوں

  • بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی

    بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور بانی کہلانے والے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی نوٹوں سے ہٹا دی گئی ہے۔

    بنگلہ دیش میں گزشتہ سال طلبہ کے ملک گیر احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد کی 16 سالہ مطلق العنان حکمرانی کا خاتمہ اور بھارت فرار ہونے کے بعد دوسری بڑی تبدیلی رونما ہو گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے مرکزی بینک نے نئی سیریز اور ڈیزائن کے نوٹ جاری کیے ہیں، جن میں ماضی کی طرح شیخ مجیب کی تصویر کے بجائے ملک کے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے ابتدائی طور پر 20 اور 50 اور 1000 ٹکہ مالیت کے نوٹ جاری کیے ہیں اور ان میں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہذف کر دی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش جو نئے نوٹ شائع کر رہا ہےان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم بنگلادیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں میں تبدیلی کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    اس سے قبل عبوری حکومت شیخ مجیب کے یوم پیدائش پر عام تعطیل کو بھی ختم کر چکی ہے۔ دفاتر سے شیخ مجیب کی تصاویر ہٹانے کے ساتھ بنگلہ دیشی نصاب میں شیخ مجیب کو دیا گیا ملک کے بانی کا درجہ بھی ختم کر چکی ہے۔

    اس کے علاوہ عبوری حکومت کا سب سے بڑا فیصلہ شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ ” ختم کرنا بھی ہے۔ ایپلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد ”جوئے بنگلہ”کو اب بنگلہ دیش میں قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا۔

    دوسری جانب عبوری حکومت کی جانب سے عوامی لیگ پر پابندی لگائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی تھی جس کے بعد اب وہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انتخابات لڑنے کی اہل نہیں ہے۔

    جب کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے آج ہی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف جولائی میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے کیس میں فرد جرم عائد کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hasina-charged-with-crimes-against-humanity/

  • 5000، 1000 ،500 ، 100 اور 50 کے کرنسی  نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر

    5000، 1000 ،500 ، 100 اور 50 کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر

    کراچی : 5000، 1000،500 ، 100 اور 50 کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی تاہم نئے کرنسی نوٹ کب تک جاری کیے جائیں گے؟

    تفصیلات کے مطابق دسمبر 2025 تک ملک میں موجودہ تمام کرنسی نوٹوں کو ختم کر کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں اس وقت تقریبا ساڑھے 9 ہزار ارب کے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں زیر استعمال ہیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا کہ ملک میں 5000 روپے کے تقریبا 99 کروڑ نوٹ مارکیٹ میں زیر استعمال ہیں، دستاویز مارکیٹ میں 1000 روپے والے 3 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ سے زائد نوٹ زیرگردش ہیں۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ مارکیٹ میں 500 والے نوٹوں کی تعداد 1 ارب 63 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 100 روپے تقریبا 1 ارب 48 کروڑ 60 لاکھ نوٹ زیر استعمال ہیں۔

    دستاویز کے مطابق 50 روپے والوں نوٹوں کی تعداد 1 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ مارکیٹ میں 20 روپے والے نوٹ کی تعداد 71 کروڑ 60 لاکھ زیر گردش ہے۔

    اس کے علاوہ 10 روپے والے 5 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ نوٹ، 75 روپے والے بھی تقریبا 16 کروڑ 60 لاکھ نوٹ اور 5 ہزار والے نوٹوں کی مالیت 49 کھرب 50 ارب روپے ہے۔

    دستاویز میں بتایا گیا مارکیٹ میں زیرگردش 1 ہزار کے نوٹوں کی مالیت 31 کھرب 92 ارب سے زائد، 500 روپے والے نوٹوں کی مالیت 8 کھرب 19 ارب 50 کروڑ روپے،، 100 روپے والے نوٹوں کی مالیت 1 کھرب 48 ارب 60 کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔

    مارکیٹ میں 50 روپے والے نوٹوں کی مالیت 89 ارب 90 کروڑ روپے ، 20 روپے کے نوٹوں کی مارکیٹ میں مالیت 14 ارب 32 کروڑ روپے تک ہو سکتی ہے۔

    10 روپے والے نوٹوں کی 56 ارب 62 کروڑ کی کرنسی مارکیٹ میں موجود ہے جبکہ 5000 سے 10 روپے تک کے زیر گردش کرنسی نوٹوں کی تعداد 15 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ ہے۔