Tag: کرنل خالد امیر

  • فتنۃ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر نے ساری کہانی سنادی

    فتنۃ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر نے ساری کہانی سنادی

    فتنۃ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر نے ساری کہانی سنادی ، اور بتایا ان خوارج کو تو نماز پڑھنے کا درست طریقہ بھی نہیں آتا۔

    تفصیلات کے مطابق فتنۃ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کا پہلا بیان آگیا، انھوں نے بتایا کہ والد کے جنازے کے بعد مسجد میں دعا کے لیے ہم تینوں بھائی ساتھ بیٹھے تھے کہ بارہ سے چودہ خوارج اسلحے سمیت مسجد میں گھس آئے ،جو پشتون اور اسلامی روایت سےسراسرکیخلاف ہے۔

    کرنل کا کہنا تھا کہ خارجی نامعلوم مقام پر لے گئے،ہم سےزبردستی ویڈیو بنوائی اور اپنی مرضی کاپاک فوج مخالف بیان دلوانےکیلئےکئی بار ری ٹیک کرائے۔

    کرنل خالد نے کہا کہ پاک فوج حق اورسچ کےساتھ جہاد اور ملک دفاع کررہی ہے،ان خوارج کوتونماز پڑھنے کا درست طریقہ بھی نہیں آتا۔

    کرنل نے رہائی کےلیے کوششوں پرمقامی مشران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کو رہا کرا لیا گیا ہے، جس کے بعد وہ اور ان کے رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل اور ان کے3 رشتہ داروں کی رہائی غیرمشروط اور محفوظ انداز میں عمل میں آئی اور مغویوں کی رہائی کے لیے قبائلی عمائدین نے اہم کردار ادا کیا۔