Tag: کرنل شیرخان شہید

  • کرنل شیرخان شہید کے نام سے منسوب ایونیو کا افتتاح: وزیراعظم کا شہدا کو خراج عقیدت پیش

    کرنل شیرخان شہید کے نام سے منسوب ایونیو کا افتتاح: وزیراعظم کا شہدا کو خراج عقیدت پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے نام سے منسوب ایونیو کا افتتاح کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلا عات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے کرنل شیرخان شہید کےنام سےمنسوب ایونیوکاافتتاح کیا، ایونیو کو شہید کے نام سے منسوب کرکے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سانحہ نو مئی میں ملوث افرادکوپیغام ہےکہ ہم شہیدوں کی عزت وتکریم کرتےہیں اور شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • کرنل شیرخان شہید سمیت دیگر فوجی مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے4  مرکزی ملزمان گرفتار

    کرنل شیرخان شہید سمیت دیگر فوجی مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے4 مرکزی ملزمان گرفتار

    پشاور: پولیس نے کرنل شیرخان شہید سمیت دیگر فوجی مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں جلاؤ گھیراؤ اور پُر تشدد احتجاج کرنے والوں کی شناخت اور گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

    پولیس نے کرنل شیرخان شہید سمیت دیگرفوجی مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ مجسموں کی بےحرمتی اور ریاستی اداروں کیخلاف نعرے لگانے والے 49 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے قومی ہیروز کے مجسمے توڑ کر جلا دئیے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف فوٹیجز سےملزمان کی شناخت ہوئی ہے جبکہ مجسموں کی بےحرمتی کرنےوالےدیگرملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

    اس کے علاوہ مردان کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان بھر میں پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے دوران لاہور میں فوجی تنصیبات اور کور کمانڈر کے گھر اور ملک کے مختلف حصوں میں فوجی یادگاروں پر حملے ہوئے۔