Tag: کرنٹ لگا کر قتل

  • بجلی کا کرنٹ لگا کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    بجلی کا کرنٹ لگا کر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں خاتون نے اپنے شوہر کو مبینہ طور پر بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا کرنٹ لگا کر شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    مقتول شوہر کے بھائی نے الزام لگایا تھا کہ ملزمہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا۔ آلۂ قتل کے بارے میں کہا گیا کہ واردات کے لیے بجلی کے کرنٹ کا استعمال کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمہ سے وومین ایس ایچ او کی موجودگی میں تفتیش کی جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے واضح کیا کہ ملزمہ چوں کہ خاتون ہے اس لیے تفتیش خاتون ایس ایچ او کی موجودگی میں ہوگی، نیز ملزمہ حاملہ ہے اس لیے انسانی حقوق کی بنیاد پر صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور: خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا

    عدالت نے پولیس کو قتل میں مبینہ طور پر ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے کہ کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا ایک واقعہ لاہور میں بھی پیش آیا تھا، 25 ستمبر کو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا تھا، یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے سبب پیش آیا تھا، شوہر رمضان نے بیوی سندس کو کرنٹ لگایا، بعد ازاں اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

  • لاہور: خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا، بھائی نے بھائی کی جھونپڑی جلا دی، بچہ جاں بحق

    لاہور: خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا، بھائی نے بھائی کی جھونپڑی جلا دی، بچہ جاں بحق

    لاہور/ عارف والا: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر اور گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، دوسرے واقعے میں عارف والا میں بھائی نے بھائی کی جھونپڑی کو آگ لگا دی جس سے 3 دن کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر رمضان نے بیوی سندس کو کرنٹ لگایا، بعد ازاں اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا، ملزم رمضان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد

    دوسرے واقعے میں ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کی جھونپڑی کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے 3 دن کا بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق آگ لگانے سے قبل 7 ملزمان نے بچے کے ماں باپ کو رسیوں سے باندھا، والدین نے پولیس کو بتایا کہ وہ منت سماجت کرتے رہے لیکن ملزمان نے بچے کو اٹھانے نہ دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی مطلقہ سے شادی کی تھی۔