Tag: کرنٹ لگنے

  • جولائی میں بارشوں سے کرنٹ لگنے سے 11 ہلاکتوں کا انکشاف

    جولائی میں بارشوں سے کرنٹ لگنے سے 11 ہلاکتوں کا انکشاف

    سلام آباد: جولائی میں بارشوں سے کرنٹ لگنے سے 11 ہلاکتوں کا انکشاف سامنے آیا، جن میں سے 6 اموات اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے علاقے میں رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ جولائی میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

    نیپرا ممبر ٹیکنیکل رفیق احمد شیخ نے افسوسناک واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، جن میں سے 6 اموات اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے علاقے میں رپورٹ ہوئیں۔

    انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا “آئیسکو کے سی ای او کہاں ہیں؟ یہ اموات کیسے ہوئیں؟ کون سے حفاظتی اقدامات موجود تھے؟”

    ان کا کہنا تھا کہ نیپرا صرف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر جرمانے عائد کر سکتا ہے، لیکن یہ کمپنیاں اکثر عدالت سے حکمِ امتناع لے کر بچ نکلتی ہیں۔

    دوسری جانب، کراچی میں شاہ فیصل کالونی پولیس نے کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کی ہلاکت پر کے-الیکٹرک کے سی ای او سید منیس عبداللہ علوی اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    اہل خانہ کے مطابق اسرا‌ر خان اور ان کے چھوٹے بھائی سراج خان بارش کے دوران گھر کے باہر زیرِ زمین کے-الیکٹرک کی بجلی کی تار کے کرنٹ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں کرنٹ آنے سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    لواحقین نے کے-الیکٹرک حکام کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کرنٹ لگنے سے ماں اور 2 نوجوان بیٹیاں جاں بحق

    کرنٹ لگنے سے ماں اور 2 نوجوان بیٹیاں جاں بحق

    ٹھٹھہ : گھارو کے قریب گاؤں میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ماں اور دو نوجوان بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    گھارو کے قریب گاؤں نبن چانڈیو میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ماں اور اس کی دو جوان بیٹیاں جان کی بازی ہار گئیں۔

    افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مریم زوجہ امیر بحش نے اپنی رہائش گاہ پر بجلی کے بورڈ میں پنکھے کی تار لگانے کی کوشش کی۔

    پولیس نے بتایا کہ مریم کو تنصیب کے دوران کرنٹ لگ گیا، ان کی دو بیٹیاں زبیدہ اور زاہدہ ان کی مدد کو پہنچیں لیکن انہیں بجلی کے مہلک جھٹکے بھی لگے، کرنٹ لگنے سے خاندان کے تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس نے مرنے والوں کی شناخت مریم زوجہ امیر بخش بیٹی زبیدہ زوجہ گہرام چانڈیو بیٹی زاہدہ زوجہ غلام حیدرکے طور پر کی ہے۔

  • کراچی میں ایک گھرسے چار لاشیں برآمد

    کراچی میں ایک گھرسے چار لاشیں برآمد

    کراچی: شہر قائد میں ایک گھر سے چار افراد مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ، موت کا سبب جنریٹر کا دھواں بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ سانحہ کراچی کے علاقے لانڈھی بابر کانٹا کے قریب ایک گھر میں پیش آیا، چاروں افراد آپس میں بھائی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے ملنے والی میتوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی موت کا سبب جاننے کے لیے مزید تحقیقات ہوں گی۔

    مرنے والے چاروں افراد سگے بھائی ہیں اور ان کی شناخت انور، عمر ، عثمان اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ چاروں افراد لائٹ نہ ہونے کے سبب جنریٹر چلا کر سورہے تھے ، کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

    خیال رہے کہ بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 31 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 9 جانور بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

    اکتیس جولائی کو بھی شہر میں مون سون بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی:دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے بچےسمیت 5افرادجاں بحق

    کراچی:دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے بچےسمیت 5افرادجاں بحق

    کراچی: رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، بارش ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کراچی میں اچانک گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں نشیبی علاقے زیرآب آگئے اورکئی علاقوں میں سائن بورڈ اور درخت گرگئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،  بارش ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی وجہ سے تریسٹھ میں سے پانچ گرڈ اسٹیشن سے سپلائی متاثر ہوئی جبکہ اکتالیس فیڈرز ٹرپ ہوئے، صبح ہوتے ہی متاثر ہونے والی تمام ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشن کو بحال کردیا گیا ہے۔

    فیڈرز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی اورمیٹروول سائٹ میں دیواریں گرنے سے خاتون اور بچہ سمیت تین افرادجاں بحق ہوگئے، بفرزون میں کرنٹ لگنے سے دو افراد چل بسے۔