Tag: کرنے کا اعلان

  • پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پنجاب میں آج سے تعلیمی اداروں کو 3 دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے ملکی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 11 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل 10 میں آج کراچی اور پشاور کا ہونیوالا میچ ملتوی

    پاکستان کے کن علاقوں میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    وزیر تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے کہا کہ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے اب 12 مئی کو کھلیں گے، سرکاری، نجی تعلیمی ادارے چھٹیوں کے فیصلے پر عملدرآمد کریں۔

    دوسری جانب بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان بار کونسل نے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے، پاکستان بارکونسل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی، بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں دوبارہ دراندازی کی کوشش کی ہے، پاک فوج نے بھارتی ڈرونز گراکر ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

    7 اور 8 مئی کی رات سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ ہیراپ ڈرونز حملہ آور ہوئے جو افواج پاکستان نے گرا دیئے اور کچھ گر کر تباہ ہوگئے۔

    لاہور میں بھارت کے چار ڈرونز گرائے گئے، اس دوران پاک فوج کے چار جوان زخمی ہوئے، والٹن ائیرپورٹ پر تین جبکہ برکی روڈ پر ایک ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

  • سعودی عرب: مقامی شہریوں‌ و کمپنیوں‌ کا انکم ٹیکس معاف کرنے کا اعلان

    سعودی عرب: مقامی شہریوں‌ و کمپنیوں‌ کا انکم ٹیکس معاف کرنے کا اعلان

    دوحہ : سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور سعودی کمپنیوں کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد الجدان نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران نئے مالی سال کے لیے سعودی عرب کے بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے معاشی اصلاحات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

    اسی سے متعلق : سعودی عرب کا پاکستانی تاجروں کو 2 سال کا ملٹی پل ویزا دینے کا اعلان

    سعودی وزیر خزانہ نے اپنے شہریوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ مقامی کاروبار کو بڑھاوا دینے اور مقامی ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے آئندہ مالی سال سعودی شہریوں کو اپنی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا اور نہ ہی سعودیہ کی مقامی کمپنیوں کو اپنے منافع پر کوئی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

     یہ پڑھیں :  سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

    واضح رہے کہ تین سال قبل تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک کی معیشت کو دھچکا پہنچا تھا جس کے بعد سے یہ ممالک معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کروا رہے ہیں۔

    تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سعودی عرب میں دیگر شعبہ جات پر بھی اثر پڑا رہے اور کئی شعبے بند ہو چکے ہیں جس پر سعودی حکومت نے کمپنیوں میں مقامی سعودی شہریوں کی ملازمت کا کوٹا مخصوص کرنے جیسے اقدامات سے غیر سعودی ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

     یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا تفریحی شہر بنانے کا اعلان

    اسی طرح تعاون بین الاخلیجی ممالک کی تنظیم کی جانب سے اپنے اپنے ملک میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو لاگو کیا جائے تاکہ پیٹولیم کے علاوہ دیگر صنعت کی حوصلہ افزائی ہو سکے تاہم آزاد حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیکس کا نفاذ ناقابلِ عمل ہوگا۔

    دیکھنا یہ ہے کہ سعودیہ سمیت خلیجی ممالک تیل مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث معیشت پر اثر انداز ہونے اثرات سے کس طرح نبرد آزما ہو پاتے ہیں اور کیسے ان ممالک کی معیشت دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کامیاب ہوپاتی ہے ؟