Tag: کرن اشفاق

  • کرن اشفاق نے مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

    کرن اشفاق نے مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ کرن اشفاق نے اپنے چاہنے والوں سے گپ شپ لگانے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

    ایک مداح نے اس سیشن کے دوران اداکارہ سے پوچھا کہ میرے شوہر صرف اپنی والدہ کی ہی بات ترجیح دیتے ہیں، میری شادی کو ابھی صرف 2 سال ہوئے ہیں اور زندگی مشکلات میں گھر گئی ہے۔

    مداح کا مزید کہنا تھا کہ آپ مجھے مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    مداح کو مشورہ دیتے ہوئے کرن کا کہنا تھا کہ جو آدمی صرف اپنی ماں کی ہی بات سنتے ہوں ان کے گھر کبھی نہیں بستے، اللّٰہ کرے آپ کے شوہر کو یہ بات جلدی سمجھ آ جائے۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ جو آدمی صرف اپنی ماں کی بات سنتے ہیں وہ کبھی اچھے شوہر نہیں بن سکتے۔

    اس سے قبل کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی، اداکارہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اپنی نومولود بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے اور بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ہوئی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی بہن کی اسٹوری کو بھی شیئر کیا ہے جس میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق اور سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، اداکارہ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    کرن اشفاق نے بتایا کہ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام خدیجہ علی رکھا ہے اور بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 5 تاریخ کو ہوئی ہے۔

    اداکاہ کرن اشفاق نے انسٹاگرام  پر اپنی بہن کی اسٹوری کو بھی شیئر کیا ہے جس میں بچی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری نے بھی اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بیٹی اور اپنے بچپن کی تصویر کو شیئر کیا۔

    حمزہ علی چوہدری نے اپنی اسٹوری پر لکھا کہ ماں سے دادی بننے تک کا سفر، جس کے بعد جوڑے کو ان کے دوست احباب کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

    بعدازاں دونوں کے درمیان درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

  • بیٹے کی سالگرہ نے عمران اشرف اور کرن اشفاق کو اکٹھا کر دیا

    بیٹے کی سالگرہ نے عمران اشرف اور کرن اشفاق کو اکٹھا کر دیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کو بیٹے کی سالگرہ نے اکھٹا کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں  دونوں کو علیحدگی ہو جانے کے باوجود بیٹے روہم کی پانچویں سالگرہ ساتھ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    طلاق کے باوجود گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دونوں بیٹے کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سب رنجشوں اور گلوں شکووں کو بھلا کر ایک ہو گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں روہم کو ہلک لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ وہ اپنے والد عمران اشرف کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی۔

    بعدازاں دونوں کے درمیان درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی،  طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی۔

  • کرن اشفاق نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    کرن اشفاق نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق کی شوہر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن اشفاق نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک تصویر میں حمزہ علی چوہدری فون پر گفتگو کررہے ہیں اور کرن اشفاق ان کے ساتھ موجود ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرن اشفاق سے سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان کے ساتھ کافی پینے فرمائش کردی تھی۔

    جس پر کرن اشفاق کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے شوہر جم جاتے ہیں،  شوہر نے اچھی خاصی باڈی بنا رکھی ہے، کرن نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے کافی کی پیشکش کرنے سے قبل میرے شوہر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھ لیں، وہ آپ کی ایسی حالت بنائیں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔

    کرن اشفاق نے بتایا تھا کہ شوہر وکالت کرتے ہیں اور وکالت سے متعلق ہی ان کی تعلیم جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی مدد اور تعاون سے ہی اپنے بیٹے روہم کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہیں۔

     واضح رہے کہ کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی جبکہ 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

    اداکارہ نے دسمبر 2023 میں حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔

  • کرن اشفاق کا کافی پینے کی فرمائش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب

    کرن اشفاق کا کافی پینے کی فرمائش کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق نے مداح کی ساتھ کافی پینے کی فرمائش پر دلچسپ جواب دے دیا۔

     فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے مداحوں کے ساتھ سوالات اور جوابات  کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    اسی دوران ایک مداح نے ان کے ساتھ کافی پینے کی فرمائش کردی۔

    جس پر کرن اشفاق کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے شوہر جم جاتے ہیں،  شوہر نے اچھی خاصی باڈی بنا رکھی ہے، کرن نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے کافی کی پیشکش کرنے سے قبل میرے شوہر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دیکھ لیں، وہ آپ کی ایسی حالت بنائیں گے کہ آپ یاد رکھیں گے۔

    کرن اشفاق نے بتایا کہ شوہر وکالت کرتے ہیں اور وکالت سے متعلق ہی ان کی تعلیم جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کرن اشفاق نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی مدد اور تعاون سے ہی اپنے بیٹے روہم کے ساتھ اچھا وقت گزار رہی ہیں۔

    کرن اشفاق نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جن مردوں کی اچھی تربیت ہوتی ہے اور وہ جن سے سچا پیار کرتے ہیں، وہ ان سے اپنی جان کے ٹکڑے الگ نہیں کرتے۔

     کرن اشفاق اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ ہیں ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی جبکہ 2022 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

    اداکارہ نے دسمبر 2023 میں حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔

  • صرف مجھے طلاق نہیں‌ ہوئی، کرن اشفاق رو پڑیں

    صرف مجھے طلاق نہیں‌ ہوئی، کرن اشفاق رو پڑیں

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور اداکار عمران اشرف کی طلاق بہت پہلے ہوچکی تھی۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔

    اداکارہ  و ماڈل کرن اشفاق اور پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کے درمیان 2022 میں طلاق  ہوگئی تھی، دوسری شادی کے بعد کرن اشفاق نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکارہ کرن اشفاق نے صارفین کو پھوپھی اور چچی نہ بننے کا مشورہ دیدیا

    ماڈل اور اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی اور اداکار عمران اشرف کی طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر بہت پہلے ہوچکی تھی۔

    ادکاراہ نے کہا کہ عمران اشرف سے شادی کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، میری خراب ازدواجی زندگی کی وجہ سے میرے والدین 5 سال تک سکون کی نیند نہیں سو سکے تھے، میری والدہ نے مجھے کہہ دیا تھا کہ کرن برداشت کرو، کچھ بھی ہوجائے اپنا گھر بسانا ہے۔

    دوسری شادی پر تنقید، کرن اشفاق نے ناقدین کو خاموش کرادیا؟

    کرن اشفاق نے بتایا کہ میں طلاق کے بعد ملائیشیا چلی گئی تھی جس پر لوگوں نے مجھ پر تنقید کی اور مجھے کہا کہ عدت نہیں کی، تو میں یہاں بتاتی چلوں کہ میری طلاق اکتوبر میں نہیں بلکہ زبانی طور پر اگست کے آخر میں ہوچکی تھی۔

    کرن اشفاق کا کہنا تھا کہ عمران اشرف نے خود مجھے طلاق دی تھی کیونکہ میں خلع نہیں لینا چاہتی تھی، پھر ہم دونوں نے اکتوبر میں سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر ہماری طلاق کا اعلان کیا تھا۔

    کرن اشفاق نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں طلاق صرف لڑکی کی ہوتی ہے، لوگ اُس لڑکی اور اُس کی فیملی سے ہی پوچھتے ہیں، لڑکے سے کوئی نہیں پوچھتا کہ تُم نے طلاق کیوں دی۔

  • اداکارہ کرن اشفاق نے صارفین کو پھوپھی اور چچی نہ بننے کا مشورہ دیدیا

    اداکارہ کرن اشفاق نے صارفین کو پھوپھی اور چچی نہ بننے کا مشورہ دیدیا

    لاہور: حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔

    عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن اشفاق نے اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی، ان کی اس تصویر پر کچھ صارفین نے کرن اشفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ اس طرح کی حرکتیں کرکے بہت بُری لگ رہی ہیں، آپ ایک نوعمری لڑکی کی طرح ظاہر کررہی، آپ کو پتا ہے آپ عمران اشرف کی وجہ سے مشہور ہیں، آپ کو صرف 2 سے 4 لوگ ہی جانتے تھے، خوش رہنا سب کا حق ہے لیکن اس طرح دکھاوا کرنا ٹھیک نہیں ہے‘‘۔

    اس تنقید پر کرن اشفاق برہم ہوگئیں اور کہا کہ’’ میں نے تو اپنے اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کی، آپ کو کیوں مسئلہ ہورہا ہے یہ بتادیں، میں نے آپ کو کوئی گالی دی یہ کچھ کہا؟‘‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرا اکاؤنٹ ہے میں کچھ بھی پوسٹ کروں میری مرضی ہے، یونہی ساری میری بھوبھی، چچی بن رہے ہیں جیسے دنیا میں پہلی بار  کسی عورت کو طلاق ہوئی اور اس نے دوسری شادی کی ہو۔

    کرن اشفاق نے صارف کو مزید کہا کہ ہاں مجھے 2 سے 4 لاگ ہی جانتے ہیں، اور کوئی نہیں جانتا، اگر کوئی مجھے جانتا تو یوں اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں لکھتے۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ’ عمران اشرف نے آپ کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا، آپ ہی ابھی تک ان کے جنون میں مبتلا ہیں انہیں ہر پوسٹ پر گھسیٹ رہی ہیں‘۔

    جس کے جواب میں کرن اشفاق نے لکھا کہ ’ ان کے پاس کچھ بولنے کو نہیں ہے، وہ کیا بولیں گے کے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی؟ ایک دن کا ٹائم دے کر نکال دیا نہیں نا؟۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔

    سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • کرن اشفاق کی دوسری شادی، نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کردیں

    کرن اشفاق کی دوسری شادی، نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کردیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کرن اشفاق کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کردیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں کرن اشفاق کو شادی کی مبارک باد دیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    نازش جہانگیر ایک تصویر میں کرن اشفاق کو گلے لگا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ کرن اور ان کے شوہر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ اس زمین پر ہر لڑکی خوش رہے، اس لڑکی (کرن اشفاق) نے بہت کچھ کیا ہے، میں ان کی خوشگوار زندگی کی خواہش کرتی ہوں۔

    نازش جہانگیر نے لکھا کہ بری نظریں دور رہیں، اور کرن اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں، ہم صرف ایک بار جیتے ہیں۔‘

    ان کی پوسٹ پر کرن اشفاق نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں بھی آپ سے پیار کرتی ہوں اور میری مہندی کی تصاویر کہاں ہیں۔‘

    واضح رہے کہ کرن اشفاق اور پی پی رہنما حمزہ علی چوہدری گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    نکاح کی تقریب لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے شرکت کی تھی۔

    دلہا اور دلہن نے اس تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا، کرن اشفاق نے  سفید رنگ کا چوڑی دار پاجامہ اور کرتا زیب تن کیا تھا۔

    یاد رہے کہ  ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق اور عمران اشرف نے  18 اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

     اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔

  • دوسری شادی پر تنقید، کرن اشفاق نے ناقدین کو خاموش کرادیا؟

    دوسری شادی پر تنقید، کرن اشفاق نے ناقدین کو خاموش کرادیا؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق جو حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اداکارہ نے دوسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دے کر انہیں خاموش کرادیا۔

    پی پی پی رہنما اور وکیل حمزہ علی چوہدری سے کرن اشفاق نے دوسری شادی کی ہے، جس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    کرن اشفاق کو دوسری شادی کرنے پر بعض صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اتنی جلدی تو ہم بریک اپ کے بعد خود کو سنبھال نہیں پاتے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران اشرف زیادہ اچھا تھا، اس سے علیحدگی کیوں اختیار کرلی؟

    تاہم کرن اشفاق نے کسی کی پرواہ کئے بغیر فوراً ہی ناقدین کو آئینہ دکھا دیا اور ان کی تنقید کا کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

    صارف کے تبصرے کے جواب میں کرن اشفاق نے لکھا کہ آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ کیا میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟ میرے والدین مجھے تنہا دیکھ کر روتے اور پریشان رہتے؟

    اداکارہ کا نے ایک اور صارف کو جواب دیتے کہنا تھا کہ عمران اشرف سے طلاق لی نہیں تھی بلکہ عمران اشرف نے طلاق دی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک بہترین انسان سے نوازا ہے۔

  • کرن اشفاق کی نکاح کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں

    کرن اشفاق کی نکاح کی مزید تصاویر منظر عام پر آگئیں

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نکاح کی تصاویر شیئر کی ہے۔

    پاکستان انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق کے دوسرے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جہاں اُن کے رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

    کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سب سے پہلے انسٹاگرام کے معروف بلاگر پیج عرفانستان کی جانب سے دی گئی تھی لیکن اب اداکارہ نے خود تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہے، اداکارہ نے اپنے بڑے دن کے لیے سفید جوڑے کا انتخاب کیا ہے جبکہ حمزہ بھی سفید جوڑے میں ہی ملبوس ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

    خیال رہے کہ کرن اشفاق پیپلزپارٹی کے سیاست دان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے بزنس مین حمزہ علی چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    کرن اشفاق کے دوسرے شوہر کون ہیں؟

    واضح رہے کہ کرن اور ان کے سابق شوہر عمران اشرف اعوان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا روحام بھی ہے۔ تاہم دنوں کے درمیان 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

    طلاق کے بعد سے کرن سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کافی فعال رہی تھیں جبکہ ان کے متعدد پروجیکٹس پائپ لائن میں بھی ہیں۔

    کرن اشفاق نے اپنی طلاق کے بعد کافی کھل کر بات کی تھی۔ انھوں نے اپنے سابق شوہر کے لیے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے دی گئی قربانیوں پر پچھتاوے کا کھلے عام اعتراف کیا تھا۔