Tag: کرن تعبیر

  • کرن تعبیر کی اہل خانہ کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    کرن تعبیر کی اہل خانہ کے ساتھ نئی تصاویر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ کرن تعبیر نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں جنہیں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ کرن تعبیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر میں وہ اپنے شوہر اور اور شیر خوار بیٹی کے ساتھ موجود ہیں، کیپشن میں اداکارہ نے انہیں اپنے جینے کی وجہ قرار دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے ایک پرانے ڈرامے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ نے شزا اور فضا نامی جڑواں بہنوں کا دوہرا کردار ادا کیا تھا۔

    ڈرامے کا کلپ سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوا تھا اور اس پر خاصے میمز بھی بنے تھے، جبکہ اس کے بعد اداکارہ کی مقبولیت اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز میں بھی خاصا اضافہ ہوا تھا۔

  • ’میرے دل کا ٹکڑا‘

    ’میرے دل کا ٹکڑا‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے بیٹی کے تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پیغام شیئر کردیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن تعبیر نے بیٹی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ننھی پری کے پیروں کو پیار کررہی ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں آپ جان لیں کہ آپ میرے لیے کتنی قیمتی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

    کرن نے لکھا کہ ’جس لمحے میں نے آپ کو اپنی بانہوں میں پکڑا، آپ کو تھاما، آپ کا چھوٹا سا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیا، آپ کی گرم سانسوں کو محسوس کیا اور آپ کی خوبصورت آنکھوں کو دیکھا میں اسی وقت جانتی تھی کہ میں ہمیشہ کے لیے آپ کی محبت میں گرفتار ہوں۔‘

    انہوں نے لکھا کہ ’آپ میری پہلی بچی ہو اور میرے لیے سب کچھ ہو، واقعی آنے والے سالوں میں آپ کو سکھانے کی پوری کوشش کروں گی لیکن آپ نے پہلے ہی مجھے لامحدود مقدار میں سکھایا ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)

    کرن تعبیر نے مزید لکھا کہ  ’آپ نے مجھے سکھایا ہے کہ ماں بننا کیسا ہے، آپ نے مجھے بے لوث ہونا سکھایا ہے اور آپ نے مجھے یہ بھی سکھایا ہے کہ میرے جسم سے باہر میرے دل کا ٹکڑا ہونا ممکن ہے۔

    اداکارہ نے پوسٹ کے آخر میں ننھی بیٹی کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد رواں ماہ 15 اگست کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہا حمزہ ملک رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kiran Tabeir (@kirantabeiroffical)