Tag: کرن جوہر

  • صرف اتنا کھانا کھائیں جتنا ضروری ہو لالچ میں نہ آئیں: کرن جوہر

    صرف اتنا کھانا کھائیں جتنا ضروری ہو لالچ میں نہ آئیں: کرن جوہر

    بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر کے وزن میں زبردست کمی کا چرچا ہر جگہ ہے جب کہ کچھ نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر کے وزن کم کرنے پر مختلف قیاس آرائی کی گئی کہ کچھ نے کہا کہ انہوں نے ایک دوائی کا استعمال کرکے وزن کم کیا ہے۔

    تاہم اب بھارتی فلمساز نے خود ہی اپنی اچانک تبدیلی کی اصل وجہ پر اپنی خاموشی توڑ دی، گزشتہ روز لائیو شیشن میں بتایا کہ انہیں کوئی بیماری نہیں ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میں بالکل صحت مند ہوں اور خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، بلڈ ٹیسٹ میں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت تھی اس لیے میں نے اپنا وزن کم کیا۔

    کرن جوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں اب بھی میڈیسن لے رہا ہوں لیکن میرا وزن روزانہ صرف ایک وقت کا کھانا کھانے کی وجہ سے کم ہوا ہے، میں اپنی فٹنس کر برقرار رکھنے کے لیے پیڈل بال کھیلتا ہوں۔

    فلم ساز کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وزن کی یہ تبدیلی بہتر صحت کے مقاصد کے حصول کے لیے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریق سے حاصل کیا ہے۔

    انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کھائیں صرف اتنا کھائیں جتنا ضروری ہو اور لالچ میں نہ آئیں، اچھی غذا، ورزش، اور خود کو بہتر رکھنے کی کوشش کریں۔

  • کپل شرما بھی کرن جوہر کے نقشِ قدم پر؟ ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

    کپل شرما بھی کرن جوہر کے نقشِ قدم پر؟ ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

    بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق کامیڈین کپل شرما نے بدھ کی ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں کپل وزن میں کمی کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ دبلے نظر آرہے ہیں۔

     ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما ٹی شرٹ میں موجود ہیں، ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فروری سے کپل شرما سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب کپل شرما کے نئے روپ پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں، کسی نے لکھاکہ طبیعت ٹھیک نہیں کیا کپل کی؟

    ایک اور صارف نے کہا کہ لگتا ہے کپل بھی کرن سے متاثر ہوکر ان کے نقش قدم چل رہے ہیں، ایک اور صارف نے کہا کہ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟

    کپل کے ایک اور پرستار نے لکھا کہ وہ اچھا لگ رہا ہے، ایک شخص نے تبصرہ کیا بھئی سب اتنے پتلے کیسے ہو رہے ہیں، ہمیں بھی بتادو۔

  • فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا اینیمیٹڈ ورژن کب ریلیز ہوگا؟

    فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا اینیمیٹڈ ورژن کب ریلیز ہوگا؟

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کے کیریئر کی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے اینیمیٹڈ ورژن کی ریلیز ست متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    فلم کچھ کچھ ہوتا ہے 1998 میں بڑے پردے پر ریلیز کی گئی تھی فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور کاجول نے ادا کیا تھا اور اس فلم کا شمار بالی ووُڈ کی سپرہِٹ ترین فلموں میں ہوتا ہے۔

    اس فلم میں کاجول نے انجلی کا کردار نبھایا تھا جبکہ رانی مکھرجی اس فلم میں ٹینا کے کردار میں نظر آئیں تھیں، یہ فلم کرن جوہر کی بطور ہدایت کار پہلی فلم تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kuch Kuch Hota Hai ❤ (@kkhhfanpage)

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کرن جوہر نے اینی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا اینیمیٹڈ ورژن بھی ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جس کا نام ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ’کوچی کوچی ہوتا ہے‘ کا ٹریلر دسمبر 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا فلم کی کہانی بالکل اپنی اوریجنل فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی طرح تھی لیکن اس فلم کے تمام کردار کتے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اس فلم کیلئے کچھ کچھ ہوتا ہے کہ اوریجنل کاسٹ میں شامل شاہ رخ خان، کاجول، رانی مکھرجی اور انوپم کھیر سمیت دیگر اداکاروں نے کارٹون ورژن  کیلئے اپنا وائس اوور بھی ریکارڈ کروایا تھا۔ لیکن ٹریلر ریلیز ہونے کے 15 سال بعد بھی اس فلم کو ریلیز نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 2019 میں کرن جوہر نے ممبئی میں منعقدہ جاگرن فلم فیسٹیول کے دوران اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے اینیمیٹڈ ورژن تخلیق کی تھی لیکن اسے ریلیز نہیں کرسکے کیونکہ انہی دنوں میں ایسی کئی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جو چل نہ سکیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pulkit Kochar (@pulkitkochar)

    اس حوالے سے بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر پلکت نے اپنی حالیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کچھ کچھ ہوتا ہے کا کارٹون ورژن جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

    پلکت نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ آج کل بالی ووڈ انڈسٹری میں مقبول ترین فلموں کی ری ریلیز کا موسم چل رہا ہے، اس تناظر میں فلمی شائقین کا پُرزور مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا اینیمیٹڈ ورژن جلد از جلد ریلیز کیا جائے۔

  • کرن جوہر اور کارتک کے درمیان اختلاف ختم، رومینٹک کامیڈی فلم کا اعلان

    کرن جوہر اور کارتک کے درمیان اختلاف ختم، رومینٹک کامیڈی فلم کا اعلان

    بالی ووڈ کے معروف فلمساز، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کرن جوہر اور اداکار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  2021 میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 سالہ اداکار کارتک آریان اور 52 سالہ سینئر فلمساز کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں وہ فلم دوستانہ 2 چھوڑ گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سال تک دونوں کے معاملات درست نہیں ہوئے لیکن اب بلآخر دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے جس کے بعد 25 دسمبر کو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ کارتک دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک نئی فلم میں کام کریں گے، جس کا عنوان ’تم میری میں تیرا، میں تیرا تم میری‘ ہے۔

    کرن جوہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’رومانس میں لپٹا، یہ ہے آپ کے لیے ہماری طرف سے کرسمس کا بہترین تحفہ! اداکار کارتک آریان کی فلم ’ تم میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کردہ، کارتک آریان کی اداکاری والی اس فلم کی ہدایت کاری سمیر ودوانز کریں گے، تاہم، میکرز نے فلم میں لیڈنگ لیڈی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

  • شاہ رخ نے ایسی لازوال اداکاری کی جو کرن جوہر کے ذہن میں نقش ہوگئی، ویڈیو

    شاہ رخ نے ایسی لازوال اداکاری کی جو کرن جوہر کے ذہن میں نقش ہوگئی، ویڈیو

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر پچھلے دو عشروں سے ڈائریکشن کررہے ہیں مگر شاہ رخ خان کی فلم کا ایک سین ان کا سب سے پسندیدہ ہے۔

    کرن جوہر پچھلے 26 سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انھیں شاہ رخ خان اور کاجول کا ایک سین اس قدر پسند ہے کہ اس منظر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کرن نے اس سین کی بے حد تعریف کی ہے۔

    مائی نیم از خان 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شاہ رخ نے ایک ایبنارمل شخص کا کردار بہت ہی خوبی سے نبھایا تھا، کرن جوہر کے مطابق اس فلم کے ایک سین میں شاہ رخ نے ایسی لازوال اداکاری کی وہ ان کے ذہن میں نقش ہوگیا۔

    کرن جوہر نے اس فلم کا سین سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کے دل سے بہت قریب ہے اور 26 سالہ ہدایت کاری کے کیریئر میں ان کا پسندیدہ ترین ہے۔

    فلم سان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اپنے 26 سالہ کیریئر میں جب میں پیچھے مڑکر دیکھتا ہوں تو بہت ہی جذباتی اور بہترین یادوں کا انبار موجود ہے، بعض دفعہ حادثاتی طور پر فلموں میں ایسے مناظر عکسبند ہوئے کہ وہ یادگار بن گئے۔

    کرن جوہر نے کہا کہ شاہ رخ خان اور کاجول کے اوپر فلم مائی نیم از خان کے لیے فلمایا گیا یہ سین میرا پسندیدہ ترین ہے، اس منظر میں شاہ رخ اور کاجول دنوں نے کمال کی اداکاری کی ہے۔

  • ویڈیو: شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو روسٹ کردیا

    ویڈیو: شاہ رخ خان نے کرن جوہر کو روسٹ کردیا

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کے پروڈیوسر و ہوسٹ کرن جوہر کو روسٹ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور کرن جوہر انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) ایوارڈز 2024 کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کریں گے، اسی سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اداکار شاہ رخ فلم ’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ڈائریکٹر کی ٹانگ کھینچتے ہوئے نظر آئے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلمیں بنانے سے زیادہ چیٹ شوز اور ایوارڈز کی میزبانی کرنے پر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    شاہ رخ خان نے کہاکہ مجھے کرن نے کہا وہ ہوسٹنگ کی ریہرسل نہیں کریں گے، کیوں کہ وہ عموماً ہوسٹنگ کرتا رہتا ہے، چیٹ شو بھی ہوسٹ کرتا ہے اس لیے اسے ریہرسل کی ضرورت نہیں۔

    جس پر شاہ رخ خان نے کرن جوہر کے سامنے کہا کہ ’ فلم بھی بنا میرے بھائی، کتنا ہوسٹ کرتا رہے گا، جس پر کرن جوہر شرمندہ ہوگئے اور کہا کہ جلد ہی فلمیں بھی بناؤ گا۔

    اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے آئیفا ایواڈز کے 24ویں ایڈیشن کی میزبانی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا آئیفا بھارتی سنیما کا ایک جشن ہے جو پوری دنیا میں گونجتا ہے، سالوں سے اس کے سفر کا حصہ بننا حیرت انگیز رہا ہے میں آئیفا کی توانائی، جذبہ اور شان و شوکت کو ایک بار پھر زندہ کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔

  • ’استری 2‘ کی کامیابی پر کرن جوہر کا حیرت انگیز انکشاف

    ’استری 2‘ کی کامیابی پر کرن جوہر کا حیرت انگیز انکشاف

    اسٹار کاسٹ نہ ہونے کے باوجود ’استری 2‘ کس طرح اتنی کامیاب ہوئی، معروف فلمساز کرن جوہر نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

    کرن جوہر کا استری 2 کی کامیابی کے بعد کہنا تھا کہ یہ ہندی اور بھارتی مین اسٹریم سینما دونوں کے لیے جشن منانے کی بات ہے کیوں کہ کچھ سالوں سے باکس آفس پر ہمیں اپنی فلموں اور کانٹینٹ کو لے کر چیلنجز کا سامنا تھا۔

    نامور باولی ووڈ ڈائریکٹر نے کہا کہ استری 2 کی میگاہٹ کامیابی سے پتا چلتا ہے کہ ایک ٹھوس اسٹوری ٹیلنگ اور بہترین مواد فلم کے لیے کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔

    فلم ساز نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ فلم میں بہادری اور تصور، ٹھوس کہانی پر توجہ اور سامعین کے ساتھ گہرا رشتہ آپ کے لیے بھرپور منافع لاتا ہے اور فلم کھڑکی توڑ بزنس کرتی ہے!۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

    ہارر کامیڈی فلم استری 2 کی ہدایت کاری امر کوشک نے انجام دی ہے جبکہ اس فلم نے باکس آفس پر اپنے ابتدائی دن ہی کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

    فلم استری 2 نے پہلے دن 46 کروڑ روپے کی اوپننگ کے ساتھ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، فلم 15 اگست کو عالمی سطح پر ریلیز کی گئی، 2018 کی فلم استری کے سیکویل نے دنیا بھر سے اب تک 300 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔

    اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • آسٹریلوی وزیراعظم کی کرن جوہر، رانی مکرجی کے ساتھ سیلفی وائرل

    آسٹریلوی وزیراعظم کی کرن جوہر، رانی مکرجی کے ساتھ سیلفی وائرل

    میلبرن میں بھارتی فلم فیسٹیول کے انعقاد کے موقع پر بالی ووڈ اسٹارز رانی مکھرجی اور کرن جوہر کے ساتھ آسٹریلوی وزیراعظم کی سیلفی وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلوی شہر میلبرن میں جاری بھارتی فلم فیسٹیول کے دوران آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی نے بالی ووڈ پروڈیوسر کرن جوہر اور اداکارہ رانی مکھرجی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر لی جبکہ آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا کے حوالے سے ڈاک ٹکٹ کا اجرا بھی کیا گیا۔

    رانی مکھرجی نے فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں یش چوپڑا سے متعلق ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرکے یش راج فلمز کے 50 سال کی یاد منائی، کینبرا میں پارلیمنٹ میں رانی اور کرن نے تقریر بھی کی۔

    بعدازاں آسٹریلوی پارلیمنٹ وزیراعظم انتھونی نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ سیلفی کلک کی، اس سیلفی میں بھارتی اداکار اور آسٹریلوی وزیراعظم کافی خوشی دکھائی دیے۔

    رانی مکھرجی نے کہا کہ ’آسٹریلوی پارلیمنٹ ہاؤس میں لیجنڈ فلمساز یش چوپڑا کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کے اس اہم موقع کا حصہ بن کر مجھے واقعی فخر اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔‘

    یش چوپڑا کے بیٹے اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کی اہلیہ رانی نے کہا کہ یہ نہ صرف یش چوپڑا اور وائی آر ایف کے پاپ کلچر کی تشکیل اور 50 سالہ وراثت کا جشن ہے بلکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے جشن کا موقع ہے جس نے لاتعداد لوگوں کو محظوظ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میلبرن کا انڈین فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف ایم) گزشتہ 15 سالوں سے ثقافتی اور تخلیقی تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت اور آسٹریلیا کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کردار ادا کررہا ہے۔

  • والد یش جوہر کو بھارتی انڈسٹری نے بےعزت کیا! کرن جوہر کا انکشاف

    والد یش جوہر کو بھارتی انڈسٹری نے بےعزت کیا! کرن جوہر کا انکشاف

    معروف فلمساز کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو ماضی میں بھارتی فلم انڈسٹری کی جانب سے بے عزت کیا گیا تھا۔

    کامیڈین ذاکر خان کے نئے شو آپ کا اپنا ذاکر کی پہلی قسط میں کرن جوہر نے شرکت کی اور اپنے مرحوم والد یش جوہر کے بارے میں بات کی، کرن نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے اپنے والد کو بطور پروڈیوسر جدوجہد کرتے دیکھا ہے اور یہ بھی کہ کس طرح انڈسٹری میں ان کی بے عزتی کی گئی۔

    کرن جوہر نے ایک خاص واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کے پریمیئرز کے لیے مدعو کیا گیا تھا لیکن انھیں وہاں پیچھے کی اور غیر معیاری نشستیں دی گئی تھیں۔

    اس وقت میرے والد نے کہا کہ وہ نہیں جائیں گے لیکن مجھے کہا کہ تم چلے جاؤ، میں نے ان کی آنکھوں میں وہ درد دیکھا تھا، وہ محسوس کررہے تھے کہ جب انکی عزت نہیں دی جاسکتی تھی تو انھیں کیوں مدعو کیا گیا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ ناکامی نگلنے کےلیے ایک کڑوی گولی کی طرح ہے، جب فلمیں فلاپ ہوجاتی ہیں تو آپ کی ناکامی کا اعلان پرزور انداز میں کیا جاتا ہے اور انھیں اس مرحلے سے گزرتے ہوئے دیکھنا مشکل تھا۔

    بھارتی فلمساز نے کہا کہ وہ اتنی جلدی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے کہ انھوں نے میرے سفر کے صرف 5سے 6 سال دیکھے، مجھے افسوس ہے کہ میری زندگی کے بہترین مرحلے میں وہ میرے ساتھ نہیں ہیں۔

  • کرن جوہر مداح کے ’انکل‘ کہنے پر ناراض ہوگئے، ویڈیو وائرل

    کرن جوہر مداح کے ’انکل‘ کہنے پر ناراض ہوگئے، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر کو لندن میں مداح نے انکل کہہ دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مداح کی جانب سے ’انکل‘ کہنے پر وہ ناراض ہوگئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کرن جوہر کو دیکھ کر کہتا ہے کہ میں انہیں کیا کہہ کر پکاروں؟

    مداح کہتا ہے کہ مجھے انہیں ’کے جو‘ کہنا چاہیے؟ یا پھر کرن جوہر، مسٹر کرن؟ یا صرف کرن کہنا چاہیے؟

    یہ کہتے ہی مذکورہ شخص کرن جوہر کی طرف بڑھتا ہے اور انہیں ’ ہائے انکل‘ کہہ دیتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @zanethad

    کرن جوہر حیرانی سے پوچھتے ہیں کہ ہائے انکل، تم نے مجھے ابھی انکل کہہ کر پکارا ہے، ساتھ ہی مداح مسکرانے لگ جاتا ہے۔

    تاہم کرن جوہر ’انکل‘ کا لفظ سن کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

    وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’آنٹی‘ بولنا تھا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’جوکر کہہ کر بلا لیتے۔‘

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’جب 46 سال کا انکل 53 سال کے شخص کو انکل کہتا ہے۔‘