Tag: کرن جوہر

  • کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

    کرن جوہر نے نئی فلم بنانے کا اعلان کردیا

    معروف بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے 2018 کی محبت کی کہانی ’دھڑک‘ کے سیکوئل کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنی نئی فلم ‘دھڑک 2’ کا اعلان کیا ہے، شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار سدھانت چترویدی کے ساتھ اداکارہ ترپتی دمری مرکزی کردار ادا کریں گی۔

    کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’ ‘ایک بار ایک بادشاہ تھا اور ایک ملکہ تھی، وہ دونوں مختلف ذات سے تھے اور یہیں کہانی ختم ہوئی‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ شازیہ اقبال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سدھانت چترویدی اور ترپتی دمری مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ فلم 22 نومبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھڑک‘ ایشان کھتر اور جھانوی کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم اب دھڑک 2 میں ترپتی اور سدھانت اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ ترپتی دمری نے فلم ’لیلا مجنوں‘ ’بلبل‘ جیسے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن فلم اینیمل کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا جبکہ اداکار سدھانت چترویدی آخری بار فلم ’کھو گئے ہم کہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔

  • فرح خان کی کرن جوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    فرح خان کی کرن جوہر کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف ہدائیتکار و فلم رائٹر فرح خان کی فلم پروڈیوسر کرن جوہر کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلمساز فرح خان نے کرن جوہر کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو کا آغاز میں کرن اور فرح ایک دوسرے کو گرم جوشی سے گلے لگاتے نظر آتے ہیں، جبکہ فرح خان کرن جوہر کو ان کے لباس کے بارے میں چھیڑ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

    فرح خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’دنیا جس ریل کا انتظار کر رہی تھی! وہ ویڈیو، ویڈیو گرافر منیش ملہوترا کے بنانے کے بعد سامنے آگئی۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کرن جوہر اور فرح خان کے درمیان ہونے والی مضحکہ خیز گفتگو کو پسند کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

    کام سے متعلق بات کی جائے تو فرح خان کو آخری بار ڈانس ریئلٹی شو کے 11 ویں سیزن میں جج کے طور پر دیکھا گیا تھا، وہ ’جھلک دکھلا جا‘ میں ملائکہ اروڑہ اور ارشد وارثی کے ساتھ نظر آئی تھی۔

  • دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم میں حقیقی زندگی کی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ساتھ کاسٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    انسٹاگرام لائیو سیشن میں فلمساز کرن جوہر نے ان رپورٹس کا جواب دیا جس سے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ راج کپور کی 60 کی دہائی کے رومانوی میوزیکل ’سنگم‘ کے ری میک پر کام کررہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے اپنا اسکرین پلے تقریباً مکمل کرلیا ہے اور فلم رواں سال کے آخر تک فلور پر جائے گی۔

    ’سنگم‘ کے ریمیک کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کرن جوہر نے تصدیق کی کہ میں محبت کی کہانی نہیں بنا رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میری محبت کی کہانی کے کوٹے میں تھوڑا سا وقفہ لینے کی ضرورت ہے لیکن جو فلم لکھ رہا ہوں اس میں یقینی طور پر ایک مضبوط محبت کی کہانی شامل ہے۔

    کرن جوہر نے کہا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو میں موسیقی کے بغیر نہیں کرسکتا تاہم یہ سب ہمیشہ میرے سنیما کا ایک بہت بڑا حصہ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں شادی میں بندھن میں بندھنے والے دپیکا اور رنویر آخری بار کامیڈی فلم ’سرکس‘ کے گانے ’کرنٹ لگا رے‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

    رنویر اور دپیکا نے کپل دیو کی بائیو پک ’83‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اگرچہ ابھی تک سنگم کے ریمیک کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن شائقین انہیں روہت شیٹھی کی ’سنگھم اگین‘ میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

  • کرن جوہر امریش پوری سے بہت زیادہ خوف زدہ کیوں تھے؟

    کرن جوہر امریش پوری سے بہت زیادہ خوف زدہ کیوں تھے؟

    بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آنجہانی اداکار امریش پوری سے بہت ڈرتے تھے۔

    اپنے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں انھوں نے بتایا کہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اسٹنٹ ڈائریکٹر تھے۔ وہ فلم میں کاجول کے باپ کا کردار ادا کرنے والے امریش پوری سے بہت زیادہ خوفزدہ رہتے تھے۔

    ماضی کو یاد کرتے ہوئے کرن جوہر نے بتایا کہ میں سب کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے والد اور امریش جی ایک ہی گاؤں کے تھے۔

    ہدایت کار نے کہا کہ اس لیے میرے والد نے مجھے سب سے پہلے جس شخص کے پاؤں چھونے کا کہا وہ امریش پوری تھے۔

    کرن نے ماضی کی سپر ہٹ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ امریش پوری فلم کی تفصیلات کے بارے میں کافی سنجیدہ رہتے تھے۔

    انھوں نے مجھ سے آکر پوچھا کہ کیا وقت ہے؟ میں نے انھیں شوٹنگ کا وقت بتا دیا مجھے لگا وہ اسی وقت کا پوچھ رہے ہیں۔

    ہدایت کار نے بتایا کہ وہ مجھ سے یہ پوچھ رہے تھے کہ لندن میں اس لمحے کیا وقت ہوا ہے تاکہ وہ اپنی گھڑی کو اس وقت میں سیٹ کرسکیں۔ تاہم میں ان سے ڈرتا تھا اس لیے سمجھ نہ سکا۔ وہ بہت اچھے انسان تھے۔

  • سلمان خان نے کرن جوہر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا

    سلمان خان نے کرن جوہر کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کرن جوہر کے ساتھ اپنی اگلی ایکشن تھرلر فلم کا اعلان کردیا۔

    بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر 3 کی کامیابی میں مصروف ہیں، منیش شرما کی ہدایت کاری میں دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم نے 400 کروڑ کا بزنس کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب سلمان خان دھرما پروڈکشن کے تحت ایک نئے پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، جس کی ہدایتکاری وشنو ورھن کریں گے۔

    یوں تو نامور فلمساز کرن جوہر اور سلمان خان کے نئے پروجیکٹ کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور اب فلم کا نام سلو بھائی نے ظاہر کردیا ہے۔

    بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سلمان خان سے ان کے نئے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’دی بُل‘ میں کام کریں گے۔

    پورٹ کے مطابق سلمان خان اس ایکشن تھرلر میں ایک فوجی افسر کا کردار ادا کریں گے، جبکہ اس فلم کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

  • جب کرینہ نے شاہ رخ کے برابر معاوضہ مانگا تو کرن جوہر نے کیا کیا؟

    جب کرینہ نے شاہ رخ کے برابر معاوضہ مانگا تو کرن جوہر نے کیا کیا؟

    کرینہ کپور نے کرن جوہر سے فلم ’کل ہو نہ ہو‘ کے لیے شاہ رخ خان کے برابر معاوضہ مانگا تو فلم ڈائریکٹر نے ان سے بات چیت کرنا بند کردی تھی۔

    یہ واقعہ 2002 کا ہے جب کرن جوہر نے کرینہ کپور خان کے ساتھ اپنے جھگڑے کے بارے میں کھل کر انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ تقریباً ایک سال سے بات نہیں کر رہے۔

    اپنی سوانح عمری میں کرن جوہر نے لکھا ہے کہ جب انھوں نے ’مجھ سے دوستی کروگی‘ کی ریلیز کے بعد بیبو کو ’کل ہو نا ہو‘ کی پیشکش کی تھی۔ اس وقت اداکارہ کا کہنا تھا کہ آدتیہ چوپڑا کے اسسٹنٹ کنال کوہلی نے فلم ’مجھ سے دوستی کروگی‘ فلاپ کرا دی ہے، اس لیے کرن جوہر کے اسسٹنٹ نکھل ایڈوانی پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

    کرن جوہر کی پیشکش پر کرینہ کپور نہ صرف بھاری فیس مانگی بلکہ شاہ رخ خان کے معاوضے کے برابر رقم دینے کا مطالبہ کیا۔

    فلم ڈائریکٹر نے اپنی سوانح عمری میں مزید لکھا کہ ’مجھ سے دوستی کروگی‘ کی ریلیز کے اختتام پر اسے ’کل ہو نا ہو‘ کی پیشکش کی اور اس نے وہی رقم مانگی جو شاہ رخ خان کو مل رہی تھی۔ میں نے اسے کہا، ‘معذرت’۔

    اس وقت شاہ رخ خان نے 20 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا اور کرینہ کپور جو انڈسٹری میں نسبتاً نئی تھیں، اتنی ہی فیس مانگی جس پر فلمساز پریشان ہو گئے تھے۔ کرن نے ایس آر کے اور سیف علی خان کے مقابل پریتی زنٹا کو سائن کرلیا تھا۔

    تاہم کرینہ اور کرن کے درمیان حالات اس وقت بہتر ہوئے جب اداکارہ نے کرن جوہر کو یش جوہر کی صحت کے بارے میں پوچھنے کے لیے فون کیا، اور اس دوران وہ جذباتی ہو گئیں۔

    کرن نے بتایا کہ یہ اگست کا مہینہ تھا اور ہم نے نو ماہ سے بات نہیں کی تھی۔ کرینہ نے مجھے فون کیا اور کہا، میں نے یش انکل کے بارے میں سنا ہے۔ وہ فون پر واقعی جذباتی ہوگئیں، اور اس نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے تم رابطہ نہیں کیا۔ فکر مت کرو وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

    تقریباً ایک سال تک دنوں بالی وڈ شخصیات میں بات چیت بند رہی تھی مگر پھر کرینہ کے کال کرنے کے بعد دنوں میں پھر سے دوستی ہوگئی تھی۔

  • فلم ’روکی اور رانی‘مشہور بالی وڈ جوڑی سے متاثر ہوکر بنائی، کرن جوہر

    فلم ’روکی اور رانی‘مشہور بالی وڈ جوڑی سے متاثر ہوکر بنائی، کرن جوہر

    ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی حالیہ فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ بالی وڈ کی مشہور جوڑی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران کئی سالوں بعد ہدایت کاری کرنے والے کرن نے بتایا کہ فلم اندسٹری سے تعلق رکھنے والے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی مضبوط جوڑی سے انھیں فلم بنانے کے لیے تقویت ملی۔

    بالی وڈ کے دونوں اداکاروں کو شادی کے بندھن میں بندھے دو دہائی سے زیادہ عرصہ ہوگیا اور اب تک ان کا تعلق ایک دوسرے کے ساتھ کافی مضبوط ہے۔

    انھوں نے کہا کہ شاید لاشعوری طور پر میں ان سے متاثر ہوا، وہ دونوں شادی شدہ ہونے کے باوجود بہترین دوست بھی ہیں۔ ان کے ساتھ گھومنے کے دوران مجھے ایک زبردست قسم کے سکون کا احساس ہوا۔

    وہ دنوں ہی ایک دوسرے سے بلاجھجھجک ہنسی مذاق کرتے ہیں، تو میں نے محسوس کیا کہ معاشرے کے دو مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے حقیقت میں محبت تلاش کرنا ناممکن نہیں ہے۔

    کرن جوہر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کوئی رشتہ ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں تو وہاں جانا پسند کرتے ہیں جہاں ہمارا مزاج ملتا ہو، تاہم آپ نہیں جانتے کہ کل، آپ کو کہیں بھی کسی سے بھی پیار ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم ’انٹرنیشنل کھلاڑی‘ (1999) کے سیٹ پر پیار ہونے کے بعد اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کے دو بچے بیٹا آروو اور بیٹی نیتارا ہیں۔

  • رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں کیا فرق ہے؟ کرن جوہر نے بتادیا

    رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں کیا فرق ہے؟ کرن جوہر نے بتادیا

    فلم اسٹار رنبیر کپور کے حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکار بالکل بھی بناوٹی نہیں ہیں نہ ہی وہ دکھاوا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

    کرن جوہر سے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان فرق اورمشترک چیزوں کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنوں ہی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

    بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کے مطابق رنبیر بہت صبر والا ہے، آپ اسے سیٹ پر 14 گھنٹے بھی انتظار کروا سکتے ہیں اور وہ آپ کو ایک لفظ نہیں کہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کپور فیملی کے چشم و چراغ کی خاصیت ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتا ہے اور اپنی تاریخوں کو بھی خود دیکھتا ہے، اس کا کوئی منیجر نہیں ہے، نہ اس کام کے لیے ان کے ارد گرد کوئی موجود ہوتا ہے۔

    کرن نے بتایا کہ آپ ان سے خود فون کر کے فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخ پر بات کرسکتے ہیں، وہ اپنا فون ہر وقت کھلا رکھتا ہے۔ اسے اچھی طرح پتا ہوتا ہے کہ وہ کس منصوبے پر کام کرنے جارہا ہے، اسے اپنے شیڈول کا پتا ہوتا ہے اور چھٹیوں کا بھی پتا ہوتا ہے۔

    انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ رنبیر کپور اسکول کے اس بچے کی طرح ہے جو پڑھائی پر بہت زیادہ محنت کرتا ہے مگر اسکول پہنچ کر ساتھیوں سے کہتا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی تم لوگ پڑھائی کے بارے میں کیا بات کررہے ہو۔

  • اکشے کمار نے کرن جوہر کی فلم کا مذاق اڑا دیا، ویڈیو وائرل

    اکشے کمار نے کرن جوہر کی فلم کا مذاق اڑا دیا، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کرن جوہر کی فلم کا مذاق اڑا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا مذاق اڑایا، فلم میں رنبیر کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    کرن جوہر نے ایوارڈ شو میں اکشے کمار سے پوچھا کہ ’آپ جب فلمیں دیکھتے ہیں تو رو پڑتے ہیں آخری فلم کونسی تھی جسے دیکھ کر آپ روئے تھے؟

    اکشے کمار نے کہا کہ ’جی جو میں نے آخری فلم دیکھ کر میں رویا تھا وہ عامر خان کی دنگل تھی لیکن ہاں ایک رونے والی فلم دیکھنے کے بعد انسان ہنسنا چاہتا ہے پھر میں نے ایک کامیڈی فلم دیکھی ’اے دل ہے مشکل‘ وہ بہت کمال کی فلم تھی۔

    اکشے کمار کا یہ کہنا تھا کہ ایوارڈ میں موجود رنویر سنگھ ودیگر اداکار بے اختیار مسکرا دیے۔

    واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ‘اے دل ہے مشکل‘ ایک رومانوی فلم تھی جس میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے ایک صارف نے لکھا کہ ’اکی ہمیشہ عامر خان کی عزت کرتے ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ اکشے اور سلمان ہمیشہ کرن جوہر کا مذاق اڑا دیتے ہیں۔

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اکشے نے مذاق کیا لیکن اے دل ہے مشکل ایک اچھی فلم تھی۔‘

  • کچھ کچھ ہوتا ہے: سلمان خان کا معاوضہ سن کر کرن جوہر کے قدموں تلے زمین نکل گئی

    کچھ کچھ ہوتا ہے: سلمان خان کا معاوضہ سن کر کرن جوہر کے قدموں تلے زمین نکل گئی

    سنہ 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے، یہ فلم کرن جوہر کی پہلی فلم تھی جسے وہ ڈائریکٹ کرنے جارہے تھے۔

    اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے تو شاہ رخ اور کاجل نے آسانی سے ہامی بھر لی تھی، لیکن معاون کردار کوئی کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، اور پھر امن ورما کا کردار ادا کرنے کے لیے سلمان خان نے ہامی بھری، لیکن ان کا معاوضہ سن کر کرن جوہر کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

    1995 سے کرن جوہر نے کہانی لکھنا شروع کی اور پھر شاہ رخ خان اور کاجول کو ہیرو اور ہیروئن کے لیے کاسٹ کیا، یہ ’بازی گر،‘ ’کرن ارجن‘ اور ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے بعد شاہ رخ اور کاجول کی چوتھی ایک ساتھ فلم تھی۔

    کرن چونکہ یش چوپڑا کے ساتھ ایک طویل عرصے رہے تھے تو ان سے اس قدر متاثر تھے کہ فلم کی رومانی کہانی رکھی جبکہ موسیقی پر خاص توجہ دی۔

    لیکن فلم میں ٹینا کے کردار کے انہیں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے ٹوئنکل کھنہ نے منع کیا پھر تبو، ایشوریا رائے، ارمیلا، شلپا شیٹی، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور سمیت سب نے معذرت کر لی تو رانی مکھرجی تک یہ کردار پہنچا۔

    رانی کو اس وقت ایک ایسی فلم کی ضرورت تھی جس میں کاجول اور شاہ رخ خان جیسے سپر سٹار ہوں، ان کا کیریئر پلٹ سکتا تھا جبھی انہوں نے خوشی خوشی اس کردار کو قبول کرلیا۔

    اب کرن، امن ورما کے کردار کے لیے ہیرو کی تلاش میں تھے۔

    سلمان کی بہن الویرہ خان ان کی دوست تھیں اور ایک ملاقات میں کرن نے اپنی پریشانی ان سے بیان کی تو انہوں نے پوچھا کہ کتنے دنوں کا کام ہے؟ کرن کا جواب تھا کہ 15 سے 16 دن کا۔ الویرہ نے کچھ سوچا اور کہا کہ فکر مت کریں، سلمان یہ کردار ادا کریں گے۔

    کرن کی خوش نصیبی تھی کہ اسی دوران سلمان بھی آگئے۔ کہانی سنائی گئی، خاص کر سلمان کا کردار بتایا گیا تو انہوں نے چند لمحے سوچا اور کہا کہ وہ اس کردار کو ضرور ادا کریں گے۔

    کرن نے سکھ کا سانس لیا لیکن اگلے ہی لمحے سلمان نے ایک نیا دھماکہ کردیا۔ انہوں نے اتنا معاوضہ طلب کیا جسے سن کر ہی کرن کے ہوش اڑ گئے۔ وہ چپ ہو کر بیٹھ گئے جبکہ سلمان یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ اگر منظور ہو تو بتا دیں، وہ تیار ہوں گے۔

    کرن کا خیال تھا کہ پہلی ہی فلم میں اگر وہ سلمان کو منہ مانگا معاوضہ دے دیں گے تو ان کا بجٹ آؤٹ ہوجائے گا۔ اسی لیے انہوں نے سلمان کو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کا حصہ بنانے کی بجائے دوسرے اداکاروں کی تلاش شروع کی۔

    وہ سیف علی خان تک پہنچے لیکن انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ کیریئر کے اس موڑ پر وہ کسی صورت مختصر مہمان اداکار کا کردار ادا کر کے خود کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

    کرن نے مایوس ہو کر اجے دیوگن سے بھی بات کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ عالم یہ تھا کہ فلم ’ماچس‘ کے ہیرو چندرچور سنگھ تک نے اس کردار کے لیے منع کر دیا۔

    اب مشکل یہ تھی کہ سلمان جو اس وقت کیریئر کے عروج پر تھے، فلم میں کام کرنے پر تو تیار تھے لیکن کرن ان کا مطلوبہ معاوضہ ادا کرنے سے معذور تھے۔

    اسی دوران چنکی پانڈے کی پارٹی میں کرن پہنچے تو وہ جان بوجھ کر سلمان سے کترا رہے تھے، جو اس پارٹی میں شریک تھے۔

    مشروب لے کر جیسے ہی کرن پلٹے تو ان کے مقابل سلمان کھڑے تھے۔ جنہوں نے وقت ضائع کیے بغیر دریافت کیا کہ کرن کو ان کا ہیرو ملا کہ نہیں؟

    کرن نے جواب دیا کہ فی الحال تو نہیں، جس پر سلمان نے ایک ادا سے طنزیہ لہجے میں کہا کہ سنا ہے وہ ان دنوں ’ہیرو کی شاپنگ‘ کرنے نکلے ہوئے ہیں۔ سیف نے بھی انکار کر دیا، یہاں تک چندر چور سنگھ نے بھی۔ اب کیا کریں گے؟

    کرن نگاہیں جھکائے کھڑے تھے، تب سلمان چہکے کہ انہیں فلم کی کہانی پسند آئی ہے وہ اس میں ضرور شامل ہونا چاہیں گے۔ رہ گئی معاوضے کی بات تو جو کرن جوہر طے کریں گے وہ اسی معاوضے میں اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں۔

    کرن کو تو جیسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ سلمان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فکر چھوڑیں، اسکرپٹ بھیج دیجیے گا۔

    کرن نے ایسا ہی کیا، انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ ان کے دل سے بہت بڑا بوجھ اتر گیا ہے۔ ہاں یہ ضرور کیا کہ سلمان کے پاس جب انہوں نے معاہدہ دستخط کرنے بھجوایا تو اس میں وہ معاوضہ تھا جو سلمان کی ڈیمانڈ کے قریب تر ہی تھا۔

    سلمان نے پوری توانائی اور دل چسپی کے ساتھ اپنا دو ہفتے کا کام مکمل کروا دیا۔

    فلم مکمل ہوئی اور سینما گھروں میں لگی تو اس نے دھوم مچا دی۔ فلم ہر سینما گھر میں ہاؤس فل رہی جس نے بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں کمائی کے نئے ریکارڈ تخلیق کیے۔

    شاہ رخ خان، کاجول اوررانی مکھرجی کے ساتھ ساتھ سلمان کے مختصر کردار کو بھی غیر معمولی پذیرائی ملی۔ فلم نے کرن کو بطور ہدایت کار ایک نئی شناخت دی۔

    اگلے سال فلم فیئر ایوارڈز ہوئے تو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ نے سب سے زیادہ 18 نامزدگیاں حاصل کیں اور 8 ایوارڈ حاصل کیے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سلمان خان کا بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہے، جو ان کے کیریئر کا اب تک کا دوسرا ایوارڈ ہے۔ تنقید نگاروں کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے مختصر نوعیت کے کردار میں ایسا رنگ دکھایا کہ وہ چھا ہی گئے۔

    ادھر کرن بھی سلمان کے مداح ہوگئے اور انہیں یقین ہوگیا کہ سلمان خان کو فلم میں لے کر انہوں نے بہترین فیصلہ کیا تھا۔