Tag: کرن جوہر

  • کرن جوہر کی فلم کی وجہ سے رونیت رائے کس اہم ہالی ووڈ فلم سے محروم رہ گئے؟

    کرن جوہر کی فلم کی وجہ سے رونیت رائے کس اہم ہالی ووڈ فلم سے محروم رہ گئے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار رونیت رائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مشہور ہالی ووڈ فلم ’زیرو ڈارک تھرٹی‘ سے اس لیے محروم رہے کیوں کہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں مصروف ہو گئے تھے۔

    بھارتی ٹی وی ڈراموں میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے مشہور رونیت رائے کو آج بھی اس بات کا رنج ہے کہ وہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کی ہالی وڈ فلم میں کام کرنے سے محروم رہ گئے۔

    رونیت رائے کو 2012 کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کی پیشکش کی گئی تھی، جس کی ہدایت کاری کیتھرین بیگلو نے کی تھی، جو بہترین ہدایت کار کا اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔

    اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن پر بنی فلم کے لیے رونیت رائے کو اس طرح پیشکش کی گئی کہ فلم کے کردار کے لیے ان کا آڈیشن بھی نہیں لیا گیا، فلم بنانے والوں نے ان کا کام دیکھا تھا اور وہ ان کی اداکاری کی مہارت سے اتنے متاثر ہوئے کہ انھوں نے ان سے رابطہ کیا۔

    تاہم رونیت رائے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے پہلے ہی وعدہ کر چکے تھے، جس کی وجہ سے وہ ہالی ووڈ کی فلم نہ کر سکے۔ رونیت رائے نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر فلم کی ٹیم سے رابطہ بھی کیا، لیکن انھوں نے شیڈول تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔

    دی کپل شرما شو میں رونیت رائے نے کہا کہ ظاہر ہے کہ ہالی ووڈ میں لوگ میرے لیے اپنی تاریخیں دوبارہ طے نہیں کرتے، اس لیے مجھے یہ فلم چھوڑنی پڑی۔

  • کرن جوہر نے تیلگو فلم انڈسٹری کو بالی وڈ سے بہتر قرار دے دیا

    معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے بھی بزنس کے لحاظ سے تیلگو فلم انڈسٹری کو بالی وڈ انڈسٹری سے بہتر قرار دیا ہے۔

    کرن جوہر ایک ایسی مشہور شخصیت ہیں جو کسی بھی چیز پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔ کئی سالوں میں ہم نے ان سے متعلق بہت سارے تنازعات دیکھے ہیں اور انہیں اکثر سوشل میڈیا پر بھی انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    کرن جوہر نے اپنی حالیہ پوڈ کاسٹ میں چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں، جس میں انہوں نے تیلگو فلم اندسٹری کی تعریف کی ہے، ساتھ ہی اسٹوڈنٹ آف دی ائیر میں تین اداکاروں کے ڈیبیو کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ کرن بالی وڈ اندسٹری کے بہترین ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’، ‘کبھی خوشی کبھی غم’ اور ‘مائی نیم از خان’ جیسی فلمیں دی ہیں۔

    ہدایت کار کا کہنا تھا کہ میں نے دھرما پروڈیکشن صرف 2 لوگوں کے ساتھ شروع کیا تھا، مجھے یش چوہڑا نے کہا تھا کہ فلم کبھی ناکام نہیں ہوتی، فلم ناکام ہونے کی وجہ بجٹ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر ایک ہٹ فلم بنائی تھی لیکن مجھے اس فلم میں بہت نقصان ہوا تھا۔

    کرن جوہر کا کہنا تھا کہ میں بہت جذباتی ہوں میرا دل ہندی سنیما کے لیے ہے لیکن اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں یہی کہوں گا بزنس کے لحاظ سے تلگیو انڈسٹری کہیں زیادہ منافع بخش صنعت ہے۔

    ہدایت کار کا کہنا تھا کہ اگر ایک فلم 5 کرورڑ بزنس کے لیے بنائی گئی ہے اور اداکار 20 کروڑ مانگ لیں تو وہ فلم فلاپ ہی ہوگی۔

  • کرن جوہر نے بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ بتا دی

    کرن جوہر نے بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ بتا دی

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ بتا دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر نے فلموں کے ری میک کو بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ قرار دے دیا ہے، اور اس کے لیے انھوں نے دوسروں ہی کو نہیں بلکہ خود کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔

    فلم ناقدین ایک عرصے سے اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آخر بالی ووڈ فلمیں باکس آفس پر کیوں کامیاب نہیں ہو رہیں، اور ناظرین ان فلموں کو کیوں پسند نہیں کر رہے ہیں۔

    باکس آفس پر فلموں‌کے اچھا بزنس نہ کرنے کی وجہ سے بالی ووڈ انڈسٹری خسارے میں ہے، کرن جوہر نے کہا کہ پورے ہندی سنیما میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں کہانی پر پختہ یقین نہیں ہے، ہمارے پاس سلیم جاوید کی صورت میں ایک حقیقی آواز تھی، جو سینما میں کردار کو زندہ کرتے تھے۔

    کرن جوہر نے اسکرین رائٹرز سلیم جاوید (سلیم خان اور جاوید اختر) کا خصوصی ذکر کیا، انھوں نے کہا 70 کی دہائی تک انھوں نے اصل کہانیوں اور کرداروں کو سنبھال کر رکھا، لیکن پھر ہم نے 80 کی دہائی میں جنوبی زبان کی فلموں کے ری میک بنانا شروع کر دیے۔

    کرن جوہر نے نہ صرف ری میک فلموں بلکہ ایک فلم کی دیکھا دیکھی اسی طرح کی فلموں کی بھرمار کرنے کے طرز عمل کو بھی بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ قرار دیا۔ کرن جوہر نے بتایا کہ نہ صرف یہ بلکہ 90 کی دہائی میں ہم نے ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی کامیابی کے بعد محبت کی کہانیاں بنانا شروع کر دیں، اور اس سب کا قصوروار میں ہوں، اسی طرح ہم نے 70 کی دہائی کی جڑیں کھو دیں۔

    انھوں نے اس سلسلے میں فلم لگان کا ذکر کیا، جس کی کامیابی کو دیکھ کر سب نے اس طرز کی فلمیں بنانا شروع کر دی تھیں، اسی طرح جب فلم دبنگ آئی تب بھی ایسا ہی ہوا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ میں ریمیک فلموں کا رجحان کافی بڑھ گیا ہے، فلم ساز اور اداکار لگاتار ریمیک بنانے میں مصروف ہیں، جو نہ تو باکس آفس پر کامیاب ہو رہی ہیں اور نہ ہی شائقین کو پسند آ رہی ہیں۔

  • کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    کرن جوہر نے 2 معروف اداکاراؤں کے بارے میں کیا انکشاف کیا؟

    معروف بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے مشہور اور متنازعہ پروگرام کافی ود کرن میں انکشاف کیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کافی ود کرن کے میزبان کرن جوہر نے بالی ووڈ اداکارہ جھانوی اور سارہ علی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔

    حال ہی میں کافی ود کرن کے ساتویں سیزن کی ایک قسط میں جھانوی کپور اور سارہ علی خان نے بھی شرکت کی، کرن جوہر نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں کسی زمانے میں 2 بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہی تھیں۔

    یہ سنتے ہی جھانوی اور سارہ دونوں ہی حیرت زدہ رہ گئیں، انہوں نے پوچھا کہ کیا ہم یہ بات سرعام کریں گے؟

    تاہم اس سوال کے بعد اداکارہ سارہ نے جھانوی سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم تھا کرن پروگرام میں ایسی بات کرنے والے ہیں، جس کے بعد جھانوی نے کہا کہ نہیں، انہیں نہیں پتہ تھا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ پہلے کسی وقت میں آپ دونوں نے دو بھائیوں کے ساتھ ڈیٹنگ کی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تینوں میں یہ مشترکہ بات ہے کہ وہ دونوں پہلے میری ہی بلڈنگ میں رہتے تھے۔

    تاہم اس انکشاف کے بات لوگوں کی جانب سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید وہ دونوں بھائی ویر پہاڑیا اور شیکھر پہاڑیا ہیں جو مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلیٰ سشیل کمار شندے کے نواسے ہیں۔

  • کرن جوہر کے بیان پر انیل کپور کو اعتراض

    کرن جوہر کے بیان پر انیل کپور کو اعتراض

    معروف بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ اسٹار پاور سے زیادہ اچھی اداکاری کو اہمیت دیتے ہیں۔

    حال ہی میں معروف بھارتی ہدایت کار کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ میں تینوں خانز کا دور ختم ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اسٹار ڈم کا کرشمہ بھی دم توڑ رہا ہے۔

    کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایک بار وہ ایک پارٹی میں تھے، وہاں شاہ رخ خان آئے تو کمرے میں ہلچل مچ گئی اور سب لوگ انہیں دیکھنے لگے، نئی نسل کے اداکاروں میں یہ بات نہیں۔

    ان کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی شخص اپنے شعبے میں بہترین ہو، لیکن بہترین سے بہتر بھی کوئی آتا ہے۔

    انیل کپور کا کہنا تھا کہ دنیا ایسے ہی چلتی ہے، پہلے ایلوس پریسلے کو بھی بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن پھر مائیکل جیکسن بھی آیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹار ڈم سے زیادہ اچھی اداکاری اہمیت رکھتی ہے اور وہی کسی اداکار کو عظیم بناتی ہے۔

  • سونم کپور  فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    سونم کپور فواد خان کے سحر سے باہر نہ نکل سکیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہ سونم کپور فواد خان کی دیوانی نکلیں اور انہوں نے اپنی اور پاکستانی اداکار کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں ہدایت کار کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ اسکرین پر سب سے زیادہ کس کے ساتھ خوبصورت نظر آتی ہیں؟‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    I also think she looks the best with @fawadkhan81 😂❤

    A post shared by ℬollywood💙 (@bollysfitoor) on

    سونم کپور نے ایک لمحہ سوچے بغیر پاکستانی اداکار فواد خان کا نام لیا اور کرن جوہر سے کہا کہ ’آپ نے انہیں واپس پاکستان بھیج دیا‘۔ پروگرام میں اداکارہ کی بہن اور بھائی بھی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

    قبل ازیں پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد سونم کپور نے فواد خان کو مخاطب کر کے بولا تھا کہ ’آپ ایک اسٹار ہیں‘۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جس میں اُن کے مد مقابل سونم کپور تھیں۔ دونوں اداکاروں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا جسے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: کون پسند ہے؟ خان کی فہرست میں فواد خان کو بھی شامل کرو، ٹوئنکل کھنہ

    یہ بھی پڑھیں: ’اب دیکھنا یہ ہے باکس آفس پر فواد خان کا راج ہوگا یا سلمان خان کا؟‘

    یہ بھی یاد رہے کہ 2014 میں سامنے آنے والی فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے کرن جوہر کی فلموں ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں کام کیا تاہم 2016 میں مقبوضہ کشمیر میں واقع فوجی چھاؤنی اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں نے بالی ووڈ ہدایت کاروں کو دھمکی دی تھی کہ وہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہ دیں۔

    بھارتی ہندو انتہاء پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث فواد خان اور ماہرہ خان اپنی فلمیں ادھوری چھوڑ پر پاکستان واپس آگئے تھے البتہ آج بھی بالی ووڈ‌انڈسٹری میں‌ دونوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

  • رنویر سنگھ اور کرن جوہر کے لیے پرانا فارمولا پھر کام کر گیا، مداح حیران

    رنویر سنگھ اور کرن جوہر کے لیے پرانا فارمولا پھر کام کر گیا، مداح حیران

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر کے لیے برسوں پرانا فارمولا پھر کام کر گیا.

    تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کے لیے پرانا فارمولا کارآمد ثابت ہوا، ری مکس نے پھر کام کر دکھایا.

    انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے روہت شیٹھی کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت تیار ہوئی ہے، جو 28 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے.

    فلم کے ٹریلر کو تو ملا جلا ردعمل ملا تھا، مگر فلم کے پہلے گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اسے اب تک 65 ملین سے زاید افراد دیکھ چکے ہیں.

    فلم کا گانا ’’لڑکی آنکھ مارے‘‘  1996 میں ریلیز ہونے والی ارشد وارثی کی فلم ’’تیرے میرے سپنے‘‘ کے مشہور گانے کا ری مکس ہے.

    رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کے علاوہ اس گانے کی ویڈیو میں کرن جوہر بھی دکھائی دیے، مگر معاملہ یہیں ختم نہیں ہوتا، اس ویڈیو  میں‌ روہت شیٹھی کی بلاک بسٹر سیریز ’’گول مال‘‘کے اسٹارز  بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

    دل چسپ امر یہ ہے کہ ’’گول مال‘‘ میں ارشد وارثی بھی شامل ہیں. اس طرح‌ وہ اپنے ہی گانے میں ایک بار پھر  ایکشن میں نظر آئے۔ 

  • کرن جوہر نے رنویر کے ساتھ فلم "تخت” پر کام شروع کر دیا

    کرن جوہر نے رنویر کے ساتھ فلم "تخت” پر کام شروع کر دیا

    ممبئی:ممتاز بھارتی ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے ”تخت “ پر کام شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرن جوہر نے اپنے میگاپراجیکٹ تخت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں معروف اداکار رنویر  سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    فلم کی کاسٹ میں کئی ستارے شامل ہیں، رنویر کپور کے ساتھ انیل کپور، کرینا کپور خان ،عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور بھی ایکشن میں نظر آئے ہیں۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق تخت ایک تاریخی ڈراما ہے، جسے بڑے کینوس پر شوٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رنویر کپور پدماوتی اور باجی راﺅ مستانی جیسی تاریخی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہوں۔

    کرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں فلم کی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں ، یہ ایک پرمسرت لمحہ ہے۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    دھرما پروڈکشن کی اس میگا بجٹ فلم کا اسکرین پلے سمت رائے نے لکھا ہے۔

    تاریخی واقعات پر مبنی یہ فلم مغل تخت کے لیے لڑی جانے والے جنگ کے گرد گھومتی ہے، جس میں خاندانی، لالچ، بے وفائی، محبت جیسے جذبات کو فلمایا جائے گا۔

    رنویر سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ان کے لیے کرن جوہر کے اس میگاپراجیکٹ کا حصہ بننا قابل فخر ہے۔

    یاد رہے کہ کرن جوہر ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم“، ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“، ”مائی نیم اس خان“ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رنویر کپور کرن جوہر کی فلم سمبا میں بھی جلوہ گر ہورہے ہیں، جس کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں۔

  • کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے پوسٹرز جاری کر دیے

    کرن جوہر نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے پوسٹرز جاری کر دیے

    ممبئی: معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے اگلے پراجیکٹ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے ابتدائی  پوسٹرز جاری کر دیے، فلم میں ٹائیگر شیروف دو نئے چہروں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کو متعدد سپرہٹ فلمز دینے والے کرن جوہر نے اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کا دوسراحصہ بنا رہے ہیں، جس میں جیکی شیروف کے صاحب زادے ٹائیگر شیروف مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    فلمی پنڈت جہاں ان پوسٹرز کو متاثر کن قرار دے رہے ہیں، وہیں ان کی کرن جوہر کی پہلی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے پوسٹرز سے مشابہت کا بھی انٹرنیٹ پر چرچا ہے۔

    یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اپنے زمانے کی بلاک بسٹر فلم تھی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجل کی ہر دل عزیز جوڑی نے جلوے دکھائے تھے، فلمی کہانی ’لو ٹرائی اینگل‘ پر مشتمل تھی، جس میں رانی مکھرجی نے بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔

    اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں بھی دو ہیروئنز اینانا پانڈے اور تارا سوتیراجلوہ گر ہوں گی، بہ ظاہر یہ بھی ایک لو ٹرائی اینگل ہے، جو ڈانس کے گرد گھومتی ہے۔

    یاد رہے کہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کرن جوہر کی وہ پہلی فلم تھی، جو انھوں نے شاہ رخ خان کے بغیر بنائی تھی۔

    ٹائیگر شیروف کی حالیہ ریلیز باغی سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی، فلم پنڈتوں کے مطابق اسٹوڈنٹ آف دی ایئر2 بھی شان دار بزنس کرے گی۔


    بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرن جوہرجڑواں بچوں کے باپ بن گئے

    کرن جوہرجڑواں بچوں کے باپ بن گئے

    ممبئی : بالی ووڈ کےنامور ڈائریکٹر کرن جوہرکاکہناہےکہ وہ جڑواں بچوں کے باپ بن گئے ہیں اور اب سے ان کے بچے ہی ان کی دنیا اور پہلی ترجیح ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار کرن جوہر نے جڑواں بچوں کے باپ بننے پر خوشی کااظہاکرتے ہوئےکہاکہ بیٹی کانام ماں کےنام ’ہیرو‘ کو ترتیب دے کر ’روہی‘ اور بیٹے کا نام ’یش‘ رکھا ہے۔

    کرن جوہر نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پرمداحوں سے اپنی خوشی کوشیئرکرتے ہوئےکہاکہ کہ میں آپ سب کو بتاناچاہتاہوں کہ روہی اور یش میری زندگی میں بہت ہی خوبصورت اضافہ ہیں اور یہ دونوں میری زندگی ہیں۔

    بالی ووڈ ہدایت کار نےکہاکہ میں فخرمحسوس کرتا ہوں کہ طبی سائنس کےعجائبات کی مدد سے میرے دل کے ٹکرے روہی اور یش میری زندگی کاحصہ بنے۔44سالہ فلم ساز جوکہ پوری دنیا میں سفرکرتے رہتے ہیں جانتے ہیں کہ بچوں کا باپ ہونا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور بچے ان کے کام سے بھی پہلے ہیں۔

    واضح رہےکہ ہدایت کارکرن جوہرجوکہ بالی ووڈ میں اپنی فلموں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ’دل والے‘ سمیت دیگرشاندار فلموں کےحوالے سےجانے جاتے ہیں۔