Tag: کرن جوہر

  • ایشوریا رائے شاعرہ بن گئیں

    ایشوریا رائے شاعرہ بن گئیں

    کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ گیا۔ بالی ووڈ کے اداکاروں سمیت شائقین بھی بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    فلم میں انوشکا، رنبیر اور ایشوریا کے کردار کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ عام تصور کے مطابق یہ ان تینوں کے درمیان محبت کی وہی روایتی تکون ہے جو تقریباً ہر دوسری بالی ووڈ فلم میں نظر آتی ہے۔

    film-5

    film-2

    تاہم شائقین ایشوریا اور انوشکا کے کرداروں کے بارے میں متجسس ہیں کہ یہ دونوں فلم میں کون سا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔

    بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے کرداروں کے بارے تھوڑی سی معلومات دی ہیں۔

    film-4

    ویب سائٹ کے مطابق فلم میں ایشوریا نے ایک شاعرہ کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شاعروں کے حلقہ میں ان کی شہرت کچھ اچھی نہیں اور انہیں پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔

    کرن جوہر کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے ایسا کردار اس سے پہلے کبھی نہیں کیا اور اس فلم میں وہ اپنی فن کی بلندیوں پر نظر آئیں گی۔

    film-1

    دوسری طرف انوشکا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا تعلق ایک بکھرے ہوئے خاندان سے ہے۔

    فلم کے ٹیزر اور ٹائٹل سانگ کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بھی گانا بے حد پسند آیا جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ کیا۔

    کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

  • محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، کترینہ کیف

    ممبئی: بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ محبت کو پانے کے لیے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی، اگر کیریئر اور محبت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تومحبت کے آگے کیریئر قربان کر دوں گی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی۔

    katrina-kaif11

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کیرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں ان دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔

    Katrina-Kaif

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول مختلف اداکاروں کے ساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، کچھ عرصہ پہلے ہی ان کا رنبیر کپور سے طویل معاشقے کے بعد بریک اپ ہوا ہے، یہ بریک اپ اس وقت ہوا کب ان کی شادی کی خبریں بھی آرہی تھیں، اس بریک اپ کے بعد اداکارہ ٹوٹ گئی ہیں۔

  • میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں.

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے اور اپنی اداکاری سےلوگوں کو دیوانہ بنانے والے فواد خان کے حوالے سے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد کا میری فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار لیکن بہت خاص کردار ہے.
    fawad-post-3

    کرن جوہر نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں‘.

    *فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

    یاد رہے کہ فواد خان کی گذشتہ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جسےمداحوں نے کافی پسند کیاتھا.
    fawad-post-2

    فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے.اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں.

    Fawad-post-1

    واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    فواد خان کترینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے

    ممبئی: باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان کا بالی ووڈ میں بلندیوں کا سفر جاری ہے اور شنید ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔

    fawad-post-1

    اس بارے میں سب سے پہلے فلم فیئر ایوارڈز کے ایڈیٹر جتیش پہلائی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر فلم کے ڈائریکٹر ادیتیہ دھر ہوں گے جن کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

    fawad-post-3

    فواد خان کچھ عرصہ قبل ہی آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ ان کی 2 بالی ووڈ فلمیں ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ وہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل، ہے مشکل‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کر رہے ہیں۔

    fawwad

    فواد خان کی اداکاری کو بھارت میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ بھارتی چینل ’زندگی‘ سے ان کے ڈرامے تواتر کے ساتھ نشر کیے جارہے ہیں جبکہ یہ چینل ایک ماہ قبل ’فواد فیسٹیول‘ بھی منا چکا ہے جس کے دوران فواد خان کے ڈرامے دکھائے گئے۔

  • میرا بیٹا دبنگ خان کی جگہ نہیں لے سکتا، ڈیوڈ دھون

    میرا بیٹا دبنگ خان کی جگہ نہیں لے سکتا، ڈیوڈ دھون

    ممبئی: ہداہت کار کرن جوہر کی فلم ‘شدھی’ میں دبنگ خان کی جگہ ورون دھون فلم میں جلوہ گر ہوں گے،جبکہ ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی جگہ نہیں لے سکتا.

    تفصیلات کے مطابق کرن جوہر کی جانب سےان کی فلم شدھی کے لیے سلمان خان، رتیک روشن اور کرینہ کپور سے رابطہ کیا گیا تھا،بعد میں ہدایت کار نے اپنی فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کو کاسٹ کرلیا۔

    varun-post-1

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نےاپنے ٹویٹر پیغام میں نوجوان اداکار کی حوصلہ افزائی کی۔

    کرن جوہر کی نئی فلم شدھی میں ورون دھون سلمان خان کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گے،لیکن اداکار کے والد ڈیوڈ دھون کا کہنا ہے کہ  ان کا بیٹادبنگ خان کی جگہ کبھی نہیں لے سکتا.

    salman-post

    ڈیوڈ دھون کا کہنا تھا سلمان خان بالی ووڈ کے بہت بڑے اسٹار ہیں،ورون ان کے چھوٹے بھائی کی طرح ہے، دبنگ خان ان کے بیٹےسے بہت  پیار کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ورون کو مبارک باد دی.

    varun-post-2

    یاد رہے اس سے قبل بالی ووڈ کے دبنگ خان نے کہا تھا کہ ورون کو دیکھ کر ان کو اپنی جوانی یاد آتی ہے اور انہوں نے ورون کے کام کی تعریف کی تھی.

  • بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    ممبئی : بھارت میں تیزی سے بڑھتی عدم برداشت پر معروف فلمی ہدایت کار کرن جوہربھی پھٹ پڑے۔ انہوں نے بھارت میں آٓزادی اظہار رائے کو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کنگ شاہ رخ اورعامر خان کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے ستون کرن جوہر بھی ملک میں انتہا پسندی کیخلاف بول اٹھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کیسے جمہوریت پسند ہیں؟ کیا یہاں آزادی اظہار کی گنجائش ہے؟ شاہ رخ کی حمایت کرتے ہوئے کرن جوہرنے بھارت میں آزادی اظہارکو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قراردے دیا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ فلم ڈائکریٹر ہونے کے باوجود کچھ کہتے ڈرتا ہوں کہ کہیں پرچہ ہی نہ کٹ جائے، فلم ڈائکریٹر کے دھواں دھار بیان کے بعد نفرت بھرا ردعمل تو بنتا تھا۔

    ترجمان بی جے پی نے کرن جوہر کو جاہل کہہ دیا۔ کہتے ہیں عدم برداشت کی بات کرنے والا بھارتی ثقافت سے آگاہ نہیں ، انتہا پسند ممبئی میں کرن جوہرکے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔