Tag: کرن حق

  • موسم ہے آشقانہ۔۔ کرن حق کو لتا منگیشکر کی یاد ستانے لگی

    موسم ہے آشقانہ۔۔ کرن حق کو لتا منگیشکر کی یاد ستانے لگی

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کرن حق نے اپنی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا سنتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لتا منگیشکر کا گانا ”موسم ہے عاشقانہ“ سن رہی ہیں۔

    کرن حق کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ پس منظر میں ہریالی نظر آرہی ہے۔

    اس سے قبل فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں انگریزی گانے پر جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کرن حق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ اپنے آپ کو ظاہر کریں، اپنے آپ پر اعتماد رکھیں۔

    کرن حق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    کرن حق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا ‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

  • ’اسد نے روحی کو تھپڑ مار دیا‘

    ’اسد نے روحی کو تھپڑ مار دیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اسد نے اہلیہ روحی کو تھپڑ مار دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

    ’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’روحی، نند انو کی چالاکیوں کو سمجھ کر انہیں برا بھلا کہہ رہی ہوتی ہیں اسی دوران اسد آجاتے ہیں اور روحی کو تھپڑ مار دیتے ہیں۔‘

    روحی نند انو سے کہتی ہیں کہ ’آپ کی وجہ سے ہم دونوں بہنیں دیورانی جیٹھانی بند کر کھڑی ہیں، یہ جو کچھ بھی ہورہا ہے اس کے پیچھے آپ ہی کا تو ہاتھ ہے۔‘

    انو، بھائی اسد کو پیچھے کھڑا دیکھ کر فوراً معصوم بن جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’یہ کیا کہہ رہی ہو؟‘

    روحی کہتی ہیں کہ ’اتنی معصوم نہ بنیں آپ کی حقیقت کو میں اچھی طرح سے جانتی ہوں اور یہ بھی کہ جتنی معصوم آپ لگتی ہیں اس سے کئی زیادہ چالاک اور شاطر ہیں۔‘

    ’یہ سن کر اسد اہلیہ روحی کو تھپڑ مار دیتے ہیں۔‘ انو پھر بھائی سے کہتی ہیں کہ ’اسد تمہارا دماغ تو ٹھیک ہے ایسے بیوی پر کون ہاتھ اٹھاتا ہے۔‘

    انو ناٹک کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’امی نے ہماری یہ تربیت کی ہے کہ تم غصے کی حالت میں اچھے اور برے کا فرق بھول جاؤ۔‘ اسد پھر بہن سے معافی مانگ لیتے ہیں۔‘

    وہ کہتی ہیں کہ ’معافی مجھ سے نہیں روحی سے مانگو، تم نے اس کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔‘ اسد کہتے ہیں کہ مجھ سے برداشت نہیں ہوا، وہ جس طرح تمہارے ساتھ بدتمیزی کررہی تھی مجھے غصہ آگیا۔‘

    کیا انو، بینا اور روحی کو اسی طرح تنگ کرتی رہیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

  • کرن حق نے ’روحی‘ سے متعلق کیا کہا؟

    کرن حق نے ’روحی‘ سے متعلق کیا کہا؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل میرے ہی رہنا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کرن حق نے اپنے کردار روحی سے متعلق بتادیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

    ’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    کرن حق نے روحی کے کردار سے متعلق کہا کہ ’میں روحی سے مطابقت رکھتی ہوں اور جو لڑکیاں ان مسائل سے گزر رہی ہیں وہ بھی روحی سے مطابقت رکھتی ہیں اور جو ڈرامے کی کہانی ہے اس طرح کے مسائل ہر گھر میں ہوتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ میرے ہی رہنا میں دکھایا گیا ہے کہ روحی کو ساس اور نند کی جانب سے تنگ کیا جاتا ہے جبکہ نند کی حرکتوں سے روحی کے شوہر اور بھائی بھی ناواقف ہیں۔

    اب روحی اپنی بہن کی شادی بھی بڑے دیور سے کرنے جارہی ہیں تو ان کی زندگی میں مزید مسائل جنم لینے والے ہیں۔

  • ’ساس کو منانے کے ٹوٹکے‘

    ’ساس کو منانے کے ٹوٹکے‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں دیور عمر (سبحان احمد) نے بھابھی روحی (کرن حق) کو ساس کو منانے کے ٹوٹکا بتا دیا۔

    ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ روحی کی شادی اسد سے ہونے کے بعد ساس اور نند کی جانب سے ان پر ظلم کیا جارہا ہے، روحی سے ڈںر سیٹ ٹوٹ جاتا ہے تو انو ان کا ڈنر سیٹ توڑ دیتی ہیں۔

    روحی افسردہ بیٹھی ہوتی ہیں دیور سبحان احمد ان کے پاس آتے ہیں اور افسردگی کی وجہ پوچھتے ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ ’ہماری پیاری سی بھابھی کا موڈ کیوں آف ہے؟‘ روحی کہتی ہیں کہ ’نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’امی ناراض ہیں آپ سے ہے ناں۔‘

    روحی پوچھتی ہیں کہ ’تمہیں کیسے پتا۔‘ وہ بتاتے ہیں کہ باہر رفعت بی (ملازمہ) پر برس رہی ہیں اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب ان کا پارہ ہائی ہو اور ان کا پارہ زیادہ تر آپی (انو) کی وجہ سے ہائی ہوتا ہے۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’مطلب جو کچھ بھی ہوا ہے وہ آپی کی وجہ سے ہوا ہے یا پھر آپ کے ساتھ ہوا ہے۔‘

    سبحان اعوان کہتے ہیں کہ ’چلیں امی کو منالیتے ہیں اس میں کون سی بڑی بات ہے، ایسا کریں ایک اچھی سی چائے بنائیں اور میرے ساتھ چلیں آپ کو سپورٹ کرنے کے لیے دیور حاضر ہے، آپ ٹینشن کیوں لیتی ہیں میں سب ٹھیک کردوں گا۔‘

    کیا روحی، انو کی چالاکیوں سے بچ سکیں گی؟ کیا انو ان کے لیے مزید مشکلات کھڑی کردیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔