Tag: کرن ویر مہرا

  • کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

    کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

    بھارتی ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن ویر مہرا نے اداکار ویوین ڈسینا کو شکست دیکر بگ باس 18 کے فائنل میں کا  ٹائٹل اپنے نام کر لیا، والے اس مقابلے میں رجت دلال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    میڈیا کے مطابق ٹائٹل جیتنے والے کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی، بگ باس 18 کے فائنل میں کرن ویر مہرا، ویوین ڈسینا، رجت دلال، ایشا سنگھ، اویناش مشرا اور چم دارنگ سمیت 6 کنٹسٹنٹ پہنچے تھے۔

    اس سے قبل گزشتہ سال معروف بھارتی ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی کرن ویر مہرا اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • ’کرن ویر مہرا سے شادی میری زندگی کی۔۔۔‘ ندھی سیٹھ نے اپنی ناکام شادی سے متعلق کیا کہا؟

    ’کرن ویر مہرا سے شادی میری زندگی کی۔۔۔‘ ندھی سیٹھ نے اپنی ناکام شادی سے متعلق کیا کہا؟

    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندھی سیٹھ نے اداکار کرن ویر مہرا سے شادی کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

    اداکارہ ندھی سیٹھ نے بھارتی ویب سائٹ ’ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام‘ سے اداکار کرن ویر مہرا کے ساتھ اپنی ناکام شادی سے متعلق بات کی۔

    ندھی سیٹھ نے کہا کہ کرن ویر سے شادی کا فیصلہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی اور اس بات کا مجھے بےحد احساس ہوتا ہے، لیکن میں خوش قسمت ہوں مجھے دوبارہ پیار ملا ہے، اور اس نئے رشتے کے لیے میری فیملی نے منظوری بھی دے دی ہے۔

     انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کرن ویر کے ساتھ شادی کر کے بہت بڑی غلطی کی تھی، اس شادی کے دوران کرن ویر کے ساتھ گزارا گیا وقت بہت تنگ اور کڑا تھا، جیسے ہی مجھے احساس ہوا کہ معاملات ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں تو میں نے اس رشتے کو ختم کرنا ہی مناسب سمجھا۔

    یاد رہے کہ کرن ویر مہرا مشہور شوز ’باتیں کچھ ان کہی سی‘، ’وہ تو ہے البیلا‘، ’زیدی دل مانے نہ‘ کا حصہ رہ چکے ہیں، اداکار نے حال ہی میں خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 میں شرکت کی تھی اور شو میں بھی ناکام شادی کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔

    کرن ویر نے جنوری 2021 میں ٹیلی ویژن اداکارہ ندھی سیٹھ سے شادی کی تھی، تاہم، ان کی محبت کی کہانی بالکل اچانک ختم ہو گئی جس کے بعد 2023 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔