Tag: کرواناوائرس

  • لاہور: مزید 16 ڈاکٹروں میں کروناوائرس کی تصدیق

    لاہور: مزید 16 ڈاکٹروں میں کروناوائرس کی تصدیق

    لاہور: پنجاب کے جنرل اسپتال میں آرتھوپیڈک کے 16ڈاکٹرز کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

    تفصلات کے مطابق لاہور میں قائم جنرل اسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کو 10روز کے لیے بندر کھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کرونا کے تمام متاثرہ ڈاکٹروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آرتھو پیڈک وارڈ کو ڈسانفیکٹ اور سینیٹائز کرنے کے بعد کھولا جائے گا، آرتھوپیڈک وارڈ کے عملے اور مریضوں کے کروناٹیسٹ کیے جائیں گے، دیگر افراد میں کروناوائرس کے اثرات کا پایا جانا ممکن ہے۔

    خیال رہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور طبی عملہ کروناوائرس کا شکار ہوچکا ہے۔ 19 اپریل کو کوئٹہ میں ایم ایس فاطمہ جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے 29 ڈاکٹرز میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

    پاکستان میں گذشتہ 24گھنٹے میں 26 ڈاکٹرز اور 5 نرسیں کورونا وائرس کا شکار

    قبل ازیں ینگ ڈاکٹرز نے متاثرہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی فہرست جاری کی تھی، جس کے مطابق 5 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سینئر فارماسسٹس سِول اسپتال کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کرونا سے تاحال 3 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 25 اپریل کو 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 26 ڈاکٹروں اور 5 نرسوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

  • کرونا وائرس کی روک تھام، سرکاری اسپتالوں میں چیک تقسیم

    کرونا وائرس کی روک تھام، سرکاری اسپتالوں میں چیک تقسیم

    لاہور: محکمہ صحت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، مریضوں کی تشخیص اور ان کی دیکھ بھال کے لیے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں چیک تقسیم کیے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں محکمہ صحت نے بہاولپور سول استال اور بی وی اسپتال کے لیے 17لاکھ کا چیک دیا۔ جبکہ شیخ زید اسپتال رحیم یارخان کو 20لاکھ کا چیک بھجوایا گیا۔

    ڈی ایچ کیو ڈی جی خان کو طبی سامان کے لیے 10لاکھ کا چیک دیا گیا۔ فیصل آباد کے 7اسپتالوں کے لیے 13 لاکھ روپے بھجوائے گئے ہیں۔ ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو طبی سامان کے لیے 20لاکھ کا چیک دیا گیا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کا وار جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد چل بسے، اموات کی تعداد 93 ہو گئی، 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد 5374 ہو گئی ہے، ملک میں کرونا کے 4111 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 1095 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی: شہرقائد میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، سندھ حکومت نے تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی عمر 69 سال ہے اور تعلق ڈسٹرکٹ  شرقی سے ہے۔ جبکہ سندھ حکومت نے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے چھٹے کیس کی تصدیق کردی، ان کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے نئے مریض کی حالت مستحکم ہے۔

    پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

    خیال رہے کہ تین مارچ کو پاکستان میں کروناوائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی تھی، آج رپورٹ ہونے والے ایک کیس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے 29 فروری کو کہا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ایئر ٹریفک معطل ہے، زائرین کی واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ایران سے فلائٹ آپریشن مناسب وقت پر شروع کیا جائے گا، کرونا کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر کافی دنوں سے کام ہورہا ہے، میڈیا کوشش کرے مریض کی معلومات زیادہ نہ دے۔

  • مہلک وائرس لاکھوں زندگیاں نگل جائے گا: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

    مہلک وائرس لاکھوں زندگیاں نگل جائے گا: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2017 میں خبردار کیا تھا کہ عنقریب کوئی نیا مہلک وائرس وبا کی صورت اختیار کرکے لاکھوں جانیں نگل سکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے 2017 میں متنبہ کیا کہ تھا کوئی نیا پراسرار مرض پوری دنیا میں پھیل کر لاکھوں افراد کو لقمہ اجل بنائے گا۔

    تاہم اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے جس مرض کی بات کی تھی وہ کروناوائرس ہی ہے۔

    خیال رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دو سال قبل مہلک کرونا وائرس پھیلنے کی پیشگوئی کی تھی، انہوں نے خبردار کیا تھا کہ خطرناک مرض 6 ماہ میں 3 کروڑ افراد کو موت کی نیند سلا دے گا۔

    اپریل 2018 کو لندن کی میساچوسٹس سوسائٹی اور نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام ملیریا کے حوالے سے ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں بل گیٹس نے خصوصی شرکت کی تھی۔

    ’’مہلک وائرس 6 ماہ میں 3 کروڑ زندگیاں نگل جائے گا‘‘

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے تیاری کرنے کی ضرورت ہے جیسے وہ جنگ کے لیے کرتے ہیں، دنیا کو وبائی امراض سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا شروع کردینا چاہیے، خطرناک مرض 6 ماہ میں 3 کروڑ افراد کو موت کے نیند سلا دے گا۔