Tag: کروز میزائل

  • روس نے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

    روس نے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا

    روس نے اوریل Orel نیوکلیئر آبدوز کے زریعے دنیا کے سب سے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تجربہ بحیرہ برینٹس میں کیا گیا، نائن فور نائن اے اینتے کلاس آبدوز روس کے جنگی جہازوں میں جدید ترین ہے اور اسے گرانیٹ کروز میزائلوں سے لیس کیا گیا ہے۔

    گرانیٹ کروز میزائلوں کے بارے میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ جدید بحری جہازوں میں نصب کیے جانیوالے اسٹینڈرڈ کروز میزائلوں سے چار گنا بڑے ہیں۔یہ میزائل ہدف کو پانچ سو کلومیٹر دور سے نشانہ بناسکتے ہیں۔

    دوسری جانب بھارت کی ہندوتوا پر مبنی حکومت ایک بار پھر اپنی اندرونی ناکامیوں اور فوجی شکستوں سے توجہ ہٹانے کے لیے عسکری طاقت کی نمائش پر انحصار کر رہی ہے۔

    نریندر مودی کی حکومت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو دن پرلے میزائل تجربات کیے، جنہیں تجزیہ کار سیاسی چال اور آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

    میزائل تجربے اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے، جہاں پرلے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ دکھایا گیا۔

    میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا جدید ہتھیار ہے، جو بھارتی دعووں کے مطابق مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کا یہ اقدام نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھانے کا باعث ہے بلکہ جنوبی ایشیا کو ہتھیاروں کی دوڑ اور ممکنہ تباہ کن جنگ کی طرف دھکیلنے کی خطرناک سازش بھی ہے۔

    یمن سے حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کر دیا

    بھارت کی جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید ترین ٹیکٹیکل میزائل ”نصر”ہے، جو جوہری وارہیڈ لے جانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

    نصر میزائل نہ صرف تیز رفتار اور موبائل ہے بلکہ یہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے

    ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے

    تہران: حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مشرقِ وسطی میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے اور خطے پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں، ایسے میں ایران نے بحری بیڑے میں ہزاروں جدید کروز میزائل نصب کر دیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنی بحری قوت میں اچانک مزید اضافہ کر دیا ہے، اور بحری بیڑے میں جدید کروز میزائل نصب کر دیے، میزائل سسٹم بحریہ کو سونپنے کے حوالے سے جمعہ کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    پاسدارانِ انقلاب نے بحریہ کو ڈھائی ہزار سے زائد میزائل سسٹم اور ڈرونز سے لیس کیا ہے، یہ میزائل زیادہ دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا پتا بھی نہیں لگایا جا سکتا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق یہ میزائل دشمن کو انتہائی قریب اور دور دونوں فاصلوں سے نشانہ بنا سکتا ہے، لانگ اور شارٹ میزائل، جاسوسی ڈرون اور ریڈار بھی بحری بیڑے میں شامل کیے گئے ہیں۔ بحریہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل سسٹم جدید ترین اینٹی سرفیس اور سب سرفیس ہتھیاروں پر مشتمل ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

    پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ’’آج کی دنیا میں آپ کو زندہ رہنے کے لیے یا تو طاقت ور ہونا پڑے گا، یا ہتھیار ڈالنے ہوں گے، کوئی درمیانی راستہ نہیں ہے۔‘‘ یاد رہے کہ ایرانی سپرم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا حکم دیا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکی، قطری اور مصری ثالثوں کے مطالبے پر 15 اگست کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی، قطری اور مصری ثالث 10 ماہ سے جاری جنگ میں دوسری جنگ بندی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • شمالی کوریا نے سپر لارج کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا

    شمالی کوریا نے سپر لارج کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا

    پیانگ یانگ: امریکا کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں شمالی کوریا نے ’سپر لارج‘ کروز میزائل وار ہیڈ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

    اسٹیٹ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ایک ’سپر لارج وار ہیڈ‘ کا تجربہ کیا ہے، جسے اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک نئی قسم کا طیارہ شکن میزائل بھی لانچ کیا گیا۔

    یہ تجربات گزشتہ روز کوریا کی مغربی ساحلی پٹی پر کیے گئے، سپر لارج وار ہیڈ کو Hwasal-1 Ra-3 اسٹریٹجک کروز میزائل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جب کہ طیارہ شکن میزائل Pyoljji-1-2 ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں دو میزائلوں کو ایک رن وے پر لانچر ٹرک سے فائر کرتے دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریا نے 2 فروری کو بھی اسی طرح کے تجربات کیے تھے لیکن اس وقت کروز میزائل یا طیارہ شکن میزائل کے نام نہیں بتائے تھے۔

    واضح رہے کہ کوریائی جزیرہ نما پر برسوں سے جاری تناؤ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے طاقت ور میزائلوں کے تجربات کے سلسلے کو تیز تر کر دیا ہے، جس کا مقصد امریکی سرزمین اور بحرالکاہل میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانا ہے۔

  • عسکری میدان میں‌ پاکستان کی ایک اور کامیابی، کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

    عسکری میدان میں‌ پاکستان کی ایک اور کامیابی، کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرکے عسکری میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔ 450 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کوآبدوزسے داغا گیا.

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مقامی سطح‌ پر تیار کردہ ایک اور میرین لانچڈ کروز میزائل (ایس ایل سی ایم) بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے. اس کی رینج 450 کلومیٹر ہے، میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا.

    تفصیلات کے مطابق بابر میزائل روایتی اورنیوکلئیرہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے میزائل مکمل طورپرپاکستانی ساختہ ہے، تجربے کے دوران زیر آب پلیٹ فارم سے داغے گئے بابر میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل بابر نے پاکستان کو قابل بھروسا سیکنڈ اسٹرایئک کی صلاحیت فراہم کی، پاکستان کی عسکری و دفاعی قوت میں اضافہ کرنے والا یہ کروزمیزائل مکمل طور پر پاکستانی ساختہ ہے.

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرزکو مبارکباد پیش کی ہے. مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے بھی پاکستانی سائنس دانوں اورانجینئرز کو سراہا گیا۔

    صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی سائنس دانوں اورانجینئرزکی کاوشوں کی تعریف کی ہے.


    وسیع رینج والے نصرمیزائل کا کامیاب تجربہ، آرمی چیف کی مبارک با


  • پاکستان کا کروز میزائل’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا کروز میزائل’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے آبدوزسے فائر کئے جانیوالے پہلے کروز میزائل ’’ بابر تھری‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 450 کلومیٹر تک کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آبدوز سے فائر کئے جانیوالے پہلے کروز میزائل ’’ بابر تھری‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 450 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا تجربہ پاکستان کے سمندری حدود میں کیا گیا اور زیر آب موبائل پلیٹ فارم سے داغے گئے میزائل نے انتہائی کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

    یاد رہے ’’ بابر تھری‘‘ میزائل زمین سے مار کرنیوالے کروز میزائل ’’ بابر ٹو‘‘ کا نیا ورژن ہے جو سمندر سے ہدف کو نشانہ بناتا ہے یاد رہے کہ بابر ٹو کا گزشتہ برس دسمبر میں کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ’’ بابر تھری‘‘ میزائل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجیز سے لیس ہے جس میں انتہائی جدید گائیڈینس اینڈ نیوی گیشن فیچرز موجود ہیں،یہ میزائل مختلف اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس صلاحیت کا حصول پاکستان کی جانب سے ایک بڑے سنگ میل تک پہنچنے کا ثبوت اورپڑوس میں اپنائی جانیوالی نیوکلیئر اسٹریٹیجز کے موزوں ردعمل کی حکمت عملی کا اظہار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ،ڈی جی اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل ، کمانڈر نیول اسٹرٹیجک فورس کمانڈ ، سائنسی اسٹرٹیجک اداروں کے افسروں اور سائنسدانوں نے میزائل تجربہ دیکھا۔

    دوسری جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول اسٹاف نے بھی اس غیر معمولی کامیابی پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

    اس کے علاوہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے بھی بابر تھری کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد اور میزائل تیار کرنے والی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • بھارت کا کروز میزائل تجربہ چوتھی بار ناکام

    بھارت کا کروز میزائل تجربہ چوتھی بار ناکام

    نئی دہلی : بھارت کانیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کروز میزائل ’نِربھے‘ کا تجربہ چوتھی بار ناکام ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل سے دور بیلاسور کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا جانے والا میزائل ہوا میں ہی اپنا رُخ تبدیل کرنے کے بعد ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ ہوگیا۔

    سوپر سونک نربھے میزائل کا پہلا تجربہ مارچ 2013 میں کیا گیا لیکن وہ ناکام رہا جس کے بعد بھارت مسلسل کروز میزائل کےتجربات میں ناکام رہا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے کروز میزائل’بابر‘ کے مقابلے میں نربھے میزائل کا تجربہ کیاگیا تھا تاہم بھارتی سائنسدانوں کو اس میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

    بھارت کی ’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن‘ کو کروز میزائل کے میدان میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی مسلح افواج کے پاس روس کی مدد سے تیار کردہ سپرسونک ’براہ موز‘ کروز میزائل تو موجود ہے، جس کی رینج 290 کلو میٹر ہے۔

  • پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کیا۔

    پاکستان نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے حتف ایٹ رعد میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تین سو پچاس کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ رعد کروزمیزائل، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کا حامل ہے۔جسکی وجہ سے اس کی نشاندہی ریڈار پر بھی نہیں ہوسکتی۔

    ایسی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں چند ہی ممالک کے پاس ہے ، جسمیں اب پاکستان بھی شامل ہوگیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق رعد کروز میزائل مکمل طور پر پاکستانی انجینیرز اور سائنس دانوں نے تیار کیا ہے۔

    کامیاب تجربے پر آرمی چیف، صدر اور وزیراعظم کی جانب سے ٹیم اور قوم کو مبارک باد دی گئی ہے۔