Tag: کروناوائرس

  • ماسک پہننے سے سانس لینے میں مسئلہ یا دیگر دشواریاں پیش آتی ہیں؟ حل نکل آیا

    ماسک پہننے سے سانس لینے میں مسئلہ یا دیگر دشواریاں پیش آتی ہیں؟ حل نکل آیا

    ایڈنبرگ: اسکاٹ لینڈ کے ایک عینک ساز نے فیس ماسک پہننے کے بعد پیش آنے والی دشواریوں سے چھٹکارے کا حل بتا دیا، خصوصی ترکیت درج ذیل ویڈیو میں ملاحضہ کیجیے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بعض شہریوں کو فیس ماسک پہننے کے بعد سانس لینے میں مشکلات ہوتی ہیں جبکہ عینک لگانے والے افراد اگر ماسک پہن لیں تو چشمے کے شیشے آکسیجن کے باعث دھندا جاتے ہیں۔

    اسکاٹش عینک ناز نے مذکورہ صورت حال سے نکلنے کا طریقہ بتا دیا۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں تین ایسی کارآمد ترکیب بتائی جس کے ذریعے ان مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    1) عینک لگانے والے افراد کا چشمہ اگر فیس ماسک پہننے سے دھندا جاتا ہے تو وہ پہلے ماسک لگائیں اور اس کے اوپر سے چشمہ پہنیں اور ماسک کی اوپری سطح کو عینک سے دبا دیں۔

    2) ماسک پہننے کے بعد اگر سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو ایک ٹشو ماسک کی اوپری سطح پر رکھ دیں اس کے بعد ماسک کے استعمال سے سانس کی روانی مکمل طور پر عام رہے گی۔

    3) آکسیجن کی پریشانی سے بچنے کے لیے ماسک کے دونوں حصوں کے لاسٹک کو اچھی طرح گرہ لگا دیں، اس طرح فیس ماسک کا اندرونی حصہ ابھر آتا ہے اور سانس کی پریشانی حل ہوجاتی ہے۔

  • امریکا: کرونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود 13 سالہ لڑکے کی موت، وجہ کیا بنی؟

    امریکا: کرونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود 13 سالہ لڑکے کی موت، وجہ کیا بنی؟

    واشنگٹن: امریکا میں 13 سالہ لڑکے کی کروناوائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے باوجود وہ گھر میں سیلف آئسولیشن کے دوران مردہ حالت میں پایا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کم عمر لڑکے میں وبا کی علامات تھیں جس کے باعث اہل خانہ نے اس کا کرونا ٹیسٹ کروایا لیکن رپورٹ منفی آئی۔

    کرونا رپورٹ منفی آنے کے باوجود لڑنے نے گھر کے کمرے میں آئسولیشن اختیار کی کیوں کہ اس میں کرونا علامات موجود تھیں۔ بدقسمی سے چند روز بعد کم عمر لڑکا کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

    ’میکس چھینج‘ نامی لڑکا 4 جولائی کو بیمار پڑگیا تھا اور اسی دن سے اس میں کرونا علامات ظاہر ہورہی تھیں، روزانہ کی بنیاد پر الٹیاں، نزلہ اور متلی عام ہوچکی تھی اسی لیے اس نے کرونا ٹیسٹ کروایا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے وبائی علامات ہونے کے باوجود کرونا رپورٹ منفی آنے پر ہم چونک گئے اور اب بھی تذبذت کا شکار ہیں کہ آیا میکس کی موت ہوئی کیسے؟ اس کی طبیعت دن بہ دن اچھی ہوتی جارہی تھی۔

    گھر والوں نے بتایا کہ موت سے تین دن پہلے بخار بھی ختم ہوگیا تھا اور اس کی زندگی معمول پر آرہی تھی۔

    میکس چھینج کی موت کی وجہ جاننے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جس کی رپورٹ جلد آجائے گی۔

  • سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، آج مزید 34 مریض جاں بحق

    سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، آج مزید 34 مریض جاں بحق

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کروناوائرس کے مزید 1155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 34 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 10574 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں اب تک 615302 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں آج مزید 34 کرونا کے مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1922ہوگئی ہے، اس وقت 34070 مریض زیرعلاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ زیر علاج مریضوں میں سے 375مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 105 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبے میں کرونا مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    ملک میں کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، مجموعی اموات ساڑھے 5 ہزار کے قریب

    خیال رہے کہ ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 40 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 426 ہوگئی۔

  • کرونا مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی خصوصی حکمت عملی

    کرونا مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی خصوصی حکمت عملی

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا مریضوں کو صحت یابی میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹرز یوگا بھی کروارہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں وبائی مرض سے لڑنے والے مریضوں کو خصوصی طور پر ڈاکٹرز یوگا بھی کروا رہے ہیں تاکہ وہ جسم کے ساتھ اپنی ذہنی صحت بھی برقرار رکھ سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں قائم ایک اسپورٹ کومپلکس کو عارضی طور پر کرونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں درجنوں مہلک وائرس کے شکار مریضوں کو رکھا گیا ہے۔

    روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے، کھانے پینے کے علاوہ ذہنی اور جسمانی ورزش کے لیے تمام تر سہولتیں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق اس اقدام کے ذریعے مریض خود کو بہتر اور تازہ ذہن محسوس کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ یوگا نفس پر قابو پانے، ذہنی تازگی اور صحت مند رہنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یوگا جسمانی اور نفسیاتی ورزش کا طریقہ ہے جو انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔

    یوگا ایک ایسی ورزش ہے جو جسم کے تمام افعال کو بہتر بناتی ہے اور ذہنی و نفسیاتی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتی ہے۔ باقاعدگی سے یوگا کرنا طویل عمر تک جوان، متحرک اور صحت مند رکھتا ہے۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبریں آنا شروع

    کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبریں آنا شروع

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ایک دن میں وبائی مرض کے 5 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے لیکن اسی دوران وبا کے پانچ ہزار مریض صحت یاب ہوئے جسے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک دن میں 42 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد مملکت میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 325 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 474 ہے۔

    کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد میں صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 48 ہوگئی ہے۔

    سعودی حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاو کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا نہ چھوڑیں کیونکہ اس وائرس سے بچاو کے لیے یہ عمل انتہائی ضروری ہے۔

  • کرونا کے بعد طاعون پھیلنا شروع ہوگیا؟

    کرونا کے بعد طاعون پھیلنا شروع ہوگیا؟

    واشنگٹن: منگولیا میں ’ببونک طاعون‘ کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب امریکی ریاست کلوراڈو میں ایک گلہری طاعون وبا کا شکار ہوچکی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلہری میں ببونک طاعون کا پازیٹو رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت نے وارننگ جاری کردی جس میں مذکورہ وبائی مرض کی افزائش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال بروقت احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی سے ببونک طاعون کنٹرول میں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کلوراڈو میں ہی مذکورہ طاعون کا ایک اور کیس رپورٹ ہوچکا ہے، جس کے بعد ریاست میں یہ نئی وبا کا دوسرا کیس ہے، ببونک انسانوں کے علاوہ جانوروں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

    کرونا کے بعد نئی بیماری سر اٹھانے لگی، روس کا بڑا ایکشن

    ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ وبا کسی جانور میں ہوئی تو بہ آسانی انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے، اور اگر بروقت علاج کرکے بیماری کا جسم میں پھیلاؤ نہ روکا گیا تو 24 گھنٹے کے اندر متاثرہ شخص مر بھی سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ببونک وائرس سے بچنے کے لیے روس نے بھی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ ببونک طاعون کے کیسز اس سے قبل بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ سنہ 2017 میں مڈغاسکر میں طاعون کے 300 کیسز سامنے آئے تھے۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے 565 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86556 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مصدقہ مریضوں کی تعداد86,556 ہو گئی، کروناوائرس سے21 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد2006 ہوگئی، اب تک589,523ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 55,175ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    صوبے میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کی صورت حال کچھ یوں ہیں، لاہور میں 281، ننکانہ5، قصور5، شیخوپورہ8، راولپنڈی52، چکوال1 اور گوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح سیالکوٹ9، گجرات34، حافظ آباد4، منڈی بہاؤالدین 13، ملتان16، خانیوال11، فیصل آباد24، ٹوبہ5 اور رحیم یار خان میں 3کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 14، بہاولنگر2، بہاولپور12، لودھراں 3، ڈی جی خان14، مظفرگڑھ7، راجن پور 1، ساہیوال3، اوکاڑہ9 اورپاکپتن میں 15 مریض سامنے آئے ہیں۔

  • وبا کو مذاق سمجھنے والے شہری کو کرونا نے سبق سکھا دیا

    وبا کو مذاق سمجھنے والے شہری کو کرونا نے سبق سکھا دیا

    واشنگٹن: امریکا میں کرونا وبا کو افواہ اور مذاق سمجھنے والا شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں کرونا مریض نے ’کوویڈ پارٹی‘ کا انعقاد کیا جس میں کرونا پازیٹو مریضوں کے علاوہ ان افراد کو دعوت دی گئی جو وبا کو مذاق سمجھ رہے تھے۔

    احمقوں کی جانب سے اس پارٹی کے انعقاد کا مقصد یہ جاننے کی کوشش تھی کہ آیا کرونا واقعی موجود ہے اور وہ لوگوں کو متاثر کررہا ہے، اگر ایسا ہے تو ہم ضرور اس وبا کا شکار ہوں گے، بدقسمتی سے نتیجہ بھی یہی نکلا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس پارٹی میں شریک ہونے والا 30 سالہ شہری کرونا کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا۔

    سان انٹونیو میں قائم میتھوڈس اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ مذکورہ مریض نے مرنے سے قبل نرس کو اپنے پاس بلایا اور اپنےاحمقانہ حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے بہت بڑی غلطی کردی‘۔

    ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو بتانے کا مقصد یہی ہے کہ وہ شہری جو کرونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے وہ اس مثال سے سبق سیکھیں، اور حالات کی سنگینی سے واقف ہوں۔

  • ہوا میں کرونا کی موجودگی کا معاملہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    ہوا میں کرونا کی موجودگی کا معاملہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    جنیوا: کروناوائرس کے خلاف کمربستہ عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ خصوصی ماریہ وین نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی ہوا میں موجودگی کا معاملہ باعث تشویش ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او میں وبا کے خلاف تکینی معاملات کی سربراہی کرنے والی خاتون نمائندہ کا کہنا تھا کہ ہوا میں کرونا کی موجودہ کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے ہی عالمی ادارہ صحت کو تشویش رہا ہے لیکن مہلک وائرس کے ذرات اور جز وبا کے پھیلاؤ میں زیادہ پراثر ہوتے ہیں۔

    ماریہ وین نے یہ بھی کہا کہ کرونا کے جز ہوا میں منتقل ہوکر طویل مدت تک زندہ بھی رہ سکتے ہیں۔

    ہوا میں کرونا کی موجودگی کا خطرہ، ڈبلیو ایچ او نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا

    حالیہ دنوں عالمی ادارہ صحت نے ہوا کے ذریعے کرونا کے پھیلاؤ کی صورت حال کے پیش نظر نئی احتیاطی تدابیر جاری کی تھیں۔ لیکن ڈبلیو ایچ او اس بابت شواہد یا ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہا۔

    خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے پہلے اس تناظر پر دھیان نہیں دیا لیکن اب اس امر کی مزید تصدیقی شواہد سامنے آرہے ہیں جس کے باعث ڈبلیو ایچ او نے نئی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں اور شہریوں کو عمل کا مشورہ دیا ہے۔

    کئی سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ وائرس ہوا میں ان جگہوں پر موجود ہوتا ہے جہاں مجمع ہو، مثال کے طور پر ریستوران، کلاس روم اور ورزش خانہ وغیرہ،ایسے حالات میں مہلک وائرس کا جز ہوا میں موجودہ رہتا ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1468 نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

    سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1468 نئے کیسز سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 1468 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، سندھ میں مجموعی طور پر 102368کرونا کے کیسز ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں اب تک 553676 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، کراچی سمیت سندھ میں 24گھنٹے میں 36 مریض انتقال کرگئے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1713ہوگئی، سندھ میں اس وقت 41490 مریض زیر علاج ہیں، 39859مریض گھروں اور 400 آئسولیشن مراکز پر زیرعلاج ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 1231 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 1069مریضوں کی حالت تشویشناک، 113وینٹی لیٹرز پر ہیں، سندھ میں آج 1538 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 59165 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، کراچی سے 592 نئے کرونا کے کیسز سامنے آئے۔