Tag: کروناوائرس

  • پنجاب میں کروناوائرس کے 336 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے 336 نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: پنجاب میں عالمگیروبا کروناوائرس کے مزید 336 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 13561 ہوگئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں وبا کے 178 نئے مریض سامنے آئے، کرونا سے کل 223 اموات ہوئیں جبکہ 4636 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں، صوبے میں اب تک 145577 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے 770 اموات ، کیسز کی تعداد 35 ہزار 700 تک جا پہنچی

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں آج کرونا کے758 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 9 افراد کی اموات کی تصدیق کردی، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 14000 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔ مزید مریضوں کی افزائش کا خدشہ ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کوروناوائرس کےحملوں میں تیزی آنے لگی، گزشتہ گھنٹوں میں 1452 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد اموات تعداد 770ہوگئی ہے۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    کروناوائرس: سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    ریاض: سعودی حکومت نے کہا کہ مملکت کروناوائرس کی عالمگیر وبا سے اطمینان بخش حد تک محفوظ ہورہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کرونا وائرس کی وبا سے اطمینان بخش حد تک محفوظ ہونے لگا ہے۔

    انہوں نے کہا کرونا کے آغاز میں ایک شہری سے تقریباً 3 سے 4 افرار متاثر ہورہے تھے تاہم اب ایک کرونا مریض سے وائرس زیادہ سے زیادہ ایک فرد تک ہی منتقل ہوتا ریکارڈ کیا گیا۔

    محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ مملکت میں تمام متعلقہ ادارے فعال ہیں اور وہ ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، طب کے نیشنل سینٹرز اور ماہرین نئے وائرس سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    سعودی عرب، عید کے ایام میں کرفیو ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    ترجمان نے بتایا کہ کرونا کے ایک مریض سے زیادہ لوگوں کا متاثر ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وائرس بے قابو ہے لیکن سعودی عرب اس سے اطمینان بخش حد تک محفوظ ہورہا ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب وائرس لگنے کا اوسط جتنا کم ہوتا چلا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وائرس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، البتہ شہری ہرممکن احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

  • کرونا کی دوسری لہر، چین نے دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا شروع کردیا

    کرونا کی دوسری لہر، چین نے دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا شروع کردیا

    بیجنگ: چین کروناوائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کررہا ہے، خطرے کے پیش نظر اب تک دو شہروں کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 4.5 ملین آبادی والے چینی شہر ’جیلن‘ کو 4 دن کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، اس سے قبل ’شھولن‘ شہر کو بھی لاک ڈاؤن کیا گیا جس کی آبادی تقریباً چھ لاکھ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چین میں کروناوائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے باعث مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے، تمام شہریوں کے ٹیسٹ کے بعد ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے گا۔

    خطرہ! چین میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

    متعقلہ اداروں نے شہریوں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں، لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے پر پابندی ہے، حکومت کو شبہ ہے کہ مذکورہ دونوں شہر کرونا کی نئی لہر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ چار دن قبل شھولن شہر سے کرونا کے بارہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث پڑوسی شہر جیلن کو بھی لاک ڈاؤن کیا گیا، تمام افراد کو قرنطینہ کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 16 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 16 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 16 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 4223 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13341 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 16افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 606 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 2835 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 10272 ہے، 8840 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،919 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں 513 مریض ہیں،اب تک 2835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں 2,255 نئے کیسز ریکارڈ، اموات 737 ہو گئیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 737 ہو گئی ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت تیار کرلی، سندھ رینجرز

    اسٹریٹ کرائم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکمت تیار کرلی، سندھ رینجرز

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی اور اندرون سندھ کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، لاک ڈاؤن، اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔

    سندھ رینجرز نے صوبائی احکامات پر ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ادارے رمضان میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

    رینجرز حکام نے عوام سے اپیل کی کہ امن برقرار رکھنے کے لیے قوانین کی پاسداری کریں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے پھیلاؤ کو روکنے کے کراچی میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے سبب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مختلف سڑکوں پر تعینات ہے ایسے میں شہر میں جرائم کی وارداتیں کم ہوگئی ہیں۔

  • کرونا کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون

    کرونا کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون

    میڈرڈ: اسپین میں کروناوائرس کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون سامنے آگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریہ برانیاس کرونا سے صحت یاب ہونے والی دنیا کی سب سے معمر خاتون ہے، جس کی عمر 133 سال ہے، اس سے قبل بھی متعدد ضعیف شہری وبا کو شکست دے چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ماریہ ہسپانوی شہر اولوٹ کی رہائشی ہے جنہوں نے مہلک وائرس کو ہرا کر دنیا میں سب سے معمر صحت مریض ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، وہ 4 مارچ 1907 میں امریکا میں پیدا ہوئی۔

    بعد ازاں حالات کے پیش نظر وہ ہجرت کرکے اسپین پہنچی۔ ماریہ نے 1918 اور 1919 کے درمیان اسپین میں فلو وبا کا دور بھی دیکھا جس میں لگ بھگ 50 ملین افراد مارے گئے تھے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس کے شکار ضعیف شہریوں کے بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں لیکن مذکورہ خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔

    113 سالہ خاتون مارچ میں کروناوائرس کا شکار ہوئی بعد ازاں انہیں گھر میں قرنطینہ کردیا گیا تھا، ماریہ نے حوصلے سے وبا کا مقابلہ کیا اور بلآخر ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

  • کرونا خدشات، پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

    کرونا خدشات، پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور: کروناوائرس کے خدشات کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ کو 31 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کل سے 31 مئی تک بند رہے گی اس دوران عدالتیں، بارروم، ڈسنپسری اور دیگر دفاتر بھی بند رہیں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق 2سنگل بنچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانے کے لیے کام کرتے رہے گے، پشاور ہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا، متاثرہ ملازم کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

    پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے 7 ملازمین کرونا کے شکار

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں پشاور ہائی کورٹ میں کروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ایک ملازم میں کرونا کی تصدیق پر دیگر کے ٹیسٹ کرائے گئے، مزید ٹیسٹ کرانے پر7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کروناوائرس کے شکار ملازمین نے خود کو قرنطنیہ کردیا ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کے دیگر عملے کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عالمی وبا سے ملک میں تقریباً تمام شعبوں کے ملازمین متاثر ہیں جن میں پولیس، صحافت اور عدالت بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں عالمگیر وبا’کروناوائرس‘ کے مزید 301 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11868 ہوگئی ہے، ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ دنوں مزید نئے مریض سامنے آئیں گے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کرونا کے نئے مریضوں میں سے زیادہ کا تعلق لاہور سے ہے جس کی تعداد 194 ریکارڈ کی گئی۔ وبا کے باعث 211 اموات ہوئیں اور 4452افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 706 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے 3 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 32081 مثبت، 706 مریض جاں بحق

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 32,081 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 820 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کروناوائرس: یورپ کے لیے نئے خطرے کی پیش گوئی

    کروناوائرس: یورپ کے لیے نئے خطرے کی پیش گوئی

    برسلز: دنیا بھر میں امیر ترین شہریوں میں شمار ہونے والے شخص ’جیورج سورس‘ نے پیش گوئی کی ہے کہ کروناوائرس یورپی یونین کا خاتمہ کرسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی شہری نے عالمگیر وبا کے تناظر میں یورپ یونین کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا اور اس کے خاتمے کی بھی پیش گوئی کردی۔

    جیورج سورس کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ایک نامکمل یونین ہے، وبا سرمایہ دارانہ نظام کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے، مہلک وائرس کے بہ نسبت اقدام آہستہ آہستہ اٹھائے جارہے ہیں جو یونین کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یوپین یونین کے معاشی نظام سے متعلق بھی خدشات کا اظہار کردیا۔

    خیال رہے کہ عالمی وبا کے باعث امریکا کے بعد زیادہ تر متاثرہ ممالک میں یورپ بھی شامل ہے۔ جہاں کرونا نے اٹلی، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا سمیت متعدد یورپی ممالک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3,403 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 74 ہزار نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 15 لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 475 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 475 نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں عالمگیروبا کروناوائرس کے مزید 475 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 11482 ہوگئی ہے۔

    ’لاہور میں کرونا 262 نئے مریض سامنےآئے، وبا سے اب تک 197 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4323 افراد صحت یاب ہوئے، اب تک کل 130546 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘۔

    کچھ دیگر قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں نئے کیسز سے آگاہ کیا۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز ، اموات 200 تک جا پہنچی

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید537 کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 12017 اور اموات کی تعداد 200 ہوگئی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد جاں بحق، تعداد 667 ہو گئی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 30,941 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 22 ہزار 62 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 8,212 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔