Tag: کروناوائرس

  • خطرہ! چین میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

    خطرہ! چین میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا

    بیجنگ: چینی شہر ووہان میں عالمگیروبا ’کروناوائرس‘ کے 5 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا کے نئے کیسز ایسے وقت میں سامنے آئے کہ جب ملک میں وبا کو شکست تصور کیا جارہا ہے اور معمولات زندگی بھی بحال ہوچکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ووہان میں کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے ایک ماہ بعد نئے کیسز نے حکام کے لیے بڑا چلینج کھڑا کردیا ہے، ماہرین کو مہلک وائرس پھر سے پھیلنے کا خدشہ بھی ہے۔

    کرونا کے 5 نئے کیسز میں معمر شہری بھی شامل ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد ایک ہی اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں۔ ووہان ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں کرونا کا خاتمہ اور افزائش کو روکنا اب بھی بڑا اور بھاری ٹاسک ہے۔

    ووہان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد صفر ہوگئی

    مذکورہ تمام مریضوں کے کرونا ٹیسٹ آج مثبت آئے البتہ ان میں کسی قسم کی کرونا علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    خیال رہے کہ چین میں کرونا پر قابو پانے سے متعلق دعوے پر اب سوالات اٹھا گئے ہیں۔ جبکہ کینیڈا کے آرکٹک اور بحراوقیانوس کے درمیان میں واقع جزیرہ پر موجود ملک گرین لینڈ نے کرونا وائرس کی وبا پر مکمل قابو پالیا ہے۔

  • کرونا سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

    کرونا سے بچنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگر کروناوائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے پیدل یا پھر سائیکل کے ذریعے سفر کریں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں جزوی طور پر کاروباری مراکز کھل چکے ہیں اسی ضمن میں بورس جانسن نے ملازمین اور تاجروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پیدل چلنا یا سائیکل کے ذریعے مقررہ مقام پر پہنچنا کروناوائرس سے بچاؤ میں معاونت کرے گی۔ ملک میں شہری گھر سے کام کرنے کے بجائے اب آہستہ آہستہ دفاتر کا رخ کررہے ہیں۔

    ْ’پرائمری اسکول یکم جون سے قبل نہیں کھلیں گے’

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران معاشی پلان تشکیل دیا جاچکا ہے۔ جبکہ مذکورہ منصوبے کے تحت لوگوں کو ٹیوبس، ٹرینوں اور بسوں سے دور رکھنا ہے جہاں ان کے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں ہٹا سکتے، نئے قوانین کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی ہے، ڈرائیونگ اور کام کی محدود اجازت دی جا رہی ہے، خاندان کے افراد بھی اب مل کر گھروں سے باہر کھیل کود سکیں گے۔

  • سندھ میں کرونا کے مزید 709 کیسز سامنے آگئے

    سندھ میں کرونا کے مزید 709 کیسز سامنے آگئے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 709 کیسز سامنے آگئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 4215 ٹیسٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی، مہلک وائرس کے صوبے میں اب تک 91323 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں آج 9مریضوں کا انتقال ہونا تکلیف دہ بات ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 189 ہلاکتیں ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اس وقت 9210 مریض زیر علاج ہیں، گھروں میں7973، آئسولیشن مراکز میں 684 جبکہ اسپتالوں میں 553مریض ہیں، 99مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج 61 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، سندھ میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 2081 ہے، 24گھنٹے میں کراچی میں 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملیر میں 152، ضلع جنوبی میں 45، ضلع وسطی میں 87 نئے کیسز سامنے آئے۔ ضلع شرقی میں81، ضلع غربی 54، کورنگی میں 29 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے حیدر آباد میں 29، جیکب آباد میں 19اور شکارپور میں 16 نئے کیسز سامنے آئے، گھوٹکی میں 12، سانگھڑ، نوشہرو فیروز میں11،11مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ سکھر 6، لاڑکانہ 5، شہید بینظیر آباد میں 4، جامشورو، خیرپور میں 3،3اور ٹنڈوالہیار میں 2 مزید افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 11093 ہوگئی ہے۔

    ’لاہور میں کرونا کے 4375 مریض ہیں، اب تک 184 طبی عملہ عالمگیر وبا سے متاثر ہے، پنجاب میں کرونا سے 192 اموات ہوئیں جبکہ 4240 افراد صحتیاب ہوئے، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے‘۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 25ہزار988ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 29465، ہلاکتیں 639 ہو گئیں

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 29,465 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 20 ہزار 803 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,991 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک 8,023 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ وبا سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 14 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 14 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 14 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 3534 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9093 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 122مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1853 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 7069 ہے، 5858 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،683 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں528 مریض ہیں،87 مریضوں کی حالت تشویش ناک،14وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ضلع وسطی میں 91، جنوبی میں 81، شرقی میں 69 کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی ہمیشہ کی طرح مثبت کیسز میں بھی زیادہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 19مارچ کو کرونا کے باعث پہلی موت ہوئی تھی،29 اپریل کو سب سے زیادہ 12 اموات رپورٹ ہوئیں،آج سب سے زیادہ 14 اموات ہوئی ہیں،یہ بہت دکھ کی بات ہے میرا دل بوجھل ہے۔

  • کروناوائرس: اقوام متحدہ نے ایک اور بڑے خطرے کا امکان ظاہر کردیا

    کروناوائرس: اقوام متحدہ نے ایک اور بڑے خطرے کا امکان ظاہر کردیا

    نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا میں کئی مقامات پر قحط آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے نے تمام ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ کروناوائرس سے مستقبل میں مزید سنگین نتائج کے امکانات ہیں، کئی مقامات پر قحط پڑسکتا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو مختلف علاقوں میں بھوک اور افلاس پھیل سکتی ہے، جانیں بچانے کے لیے یو این رکن ممالک مزید 470کروڑ ڈالر کی امداد دیں۔

    ’کرونا سے 3ماہ میں عالمی سطح پر اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن کے باعث اشیا کی ترسیل رک چکی ہے، عالمی وبا کو روکنے کے لیے امداد کی ضرورت ہے‘

    کرونا وائرس دنیا بھر میں کس طرح پھیلا؟ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بڑا اعتراف

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقدامات نہ کیے تو کروناوائرس کئی ممالک کی معیشیت کو لے ڈوبیں گی۔ ٹاسک فورس میں شامل 60 ایجنسیوں نے معاشی تباہ کاریوں باعث سنگین نتائج سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مشترکہ اور تیزحکمت عملی نہ اپنائی گئی تو غریب ممالک عدم استحکام کا شکار ہوں گے، کرونا کرائسز سے اکثر ممالک قرضوں کے بحران میں پھنس جائیں گے۔ اقوام متحدہ ٹاسک فورس نے غریب ممالک کے قرضے معطلی کی سفارش کردی اور کہا قرض دینے والے ادارے معطلی کا آغاز کریں۔

  • کرونا کو شکست، چینی اسکول انتظامیہ کی مثالی حکمت عملی

    کرونا کو شکست، چینی اسکول انتظامیہ کی مثالی حکمت عملی

    بیجنگ: چین میں کروناوائرس کو شکست دینے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے مثالی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ عالمی وبا کو ملک میں دوبارہ پھلنے پھولنے سے روکا جاسکے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان میں عالمگیر وبا کو شکست دی جاچکی ہے اور معمولات زندگی بحال ہونے کے بعد تعلیمی ادارے بھی کھل چکے ہیں۔

    ووہان میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے کرونا پر قابو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی طور پر پارٹیشن ڈیکس نصب کیا گیا ہے تاکہ جراثیم کے پھیلاؤ اور ایک دوسرے میں منتقلی کا سبب نہ بنے۔

    طالب علم فولڈنگ اسکرین از خود نصب کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسے اپنے ساتھ نکال کر لے جایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ اسکول میں داخلے پر خصوصی طور پر تھرمل اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔

    لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد شہر میں اب تک 121 اسکول کھل جاچکے ہیں اور بچوں کی مکمل حاضری بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔ 50 ہزار کے قریب طالب علموں نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ وبائی مرض کو شکست دینے والا چین پہلا ملک ہے۔

  • فرضی تماشائیوں کے گرد کھیل کا آغاز ہوگیا

    فرضی تماشائیوں کے گرد کھیل کا آغاز ہوگیا

    سؤل: جنوبی کوریا میں فرضی تماشائیوں کے بیچ بیس بال لیگ کا آغاز ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمگیر وبا کروناوائرس کے تناظر میں لافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث بیس بال سیزن کے آغاز میں تاخیر ہوئی تاہم اب فرضی تماشائیوں کے گرد لیگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی ہے اسی کے پیش نظر تماشائیوں کی کمی پوری کرنے کے لیے کلر پرنٹڈ فیک اوڈیئنس کا انتظام کیا گیا ہے۔

    میدان میں مداحوں کی فرضی تصاویر رکھی گئی ہیں جس میں سرجیکل ماسک بھی عیاں ہے۔ کھیل کے دوران امپائرز اور کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پابند کیا گیا ہے، بیس بال لیگ کے دوران ڈانس کے ذریعے فرضی تماشائیوں کو محظوظ بھی کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں بیس بال لیگ کو میگا ایونٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 11 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 11 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید11 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 307 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 2250 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 42 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6370 ہے، 5139مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،736 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں495 مریض ہیں،82مریضوں کی حالت تشویش ناک،13وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں 55،ضلع جنوبی میں 34 اور ضلع وسطی میں 70،شرقی میں 45، غربی میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور میں21، کندھ کوٹ 12، لاڑکانہ میں 8، حیدرآباد میں 5، سکھر 3، بدین، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد میں ایک ایک کیس سامنے آئے۔

  • کورونا وائرس: امریکا میں انہونی ہوگئی!

    کورونا وائرس: امریکا میں انہونی ہوگئی!

    واشنگٹن: امریکا میں شہری نے کروناوائرس کے خاتمے کے لیے مائیکروویو میں ڈال کر نوٹوں کو جلا دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق احمق شہری کو یہ شبہ تھا کہ اس کے نوٹوں میں کروناوائرس منتقل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کے لیے اس نے رقم ہی جلا ڈالی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقامی بینک کے ایک افسر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے پاس ایک شہری آیا جس کے پاس بہت سارے جلے ہوئے نوٹ تھے، وہ بینک سے نوٹ تبدیل کروانا چاہتا تھا۔

    بینکر کا کہنا تھا کہ اس نے نوٹوں کے جلنے کی وجہ دریافت کی تو سن کر میں دنگ رہ گیا، نوٹ ایکس چینج نہیں کیے جاسکتے کیوں کہ تمام نوٹ جل کر خاک ہوچکے تھے، اس واقعے نے بینک افسر کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

    امریکا میں متعلقہ اداروں نے بینکوں کے لیے بھی کرونا کے پیش نظر خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، بینک انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نوٹوں کی بھی سینی ٹائزنگ کریں تاکہ وائرس کے کہیں بھی اثرات باقی نہ رہیں۔