Tag: کروناوائرس

  • سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی، آج اچھی خبر نہیں ہے: وزیراعلیٰ

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی، آج اچھی خبر نہیں ہے: وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وبائی مرض سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اچھی خبر نہیں ہے، سندھ میں 383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کرونا کیسز کی تعداد 4615 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ 4615کیسز جو کل ٹیسٹ کے 11.2 فیصد ہیں، 24 گھنٹے میں 383کیسز پہلی بار رپورٹ ہوئے ہیں، آج تک ٹیسٹ کی تعداد 41216 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں 3 مریض کرونا کے باعث انتقال کرگئے، مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 81 ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں41مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 12وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت صوبے بھر میں 3662 مریض زیر علاج ہیں، 2432کرونا کے مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 767آئسولیشن مراکز جبکہ 463 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں 383 نئے کیسز میں کراچی کے 273کیسز ہیں۔

    سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی کراچی میں99، ضلع جنوبی میں 80کیسز سامنے آئے، ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20کیسز سامنے آئے، کورنگی میں 26، ملیر سے 10کیسز سامنے آئے۔

    اپنے ویڈیو بیان میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4کیسز سامنے آئے، خیرپورمیرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں 2،2کیسز سامنے آئے۔ سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کروناکیسز سامنے آیا، ہم نے آن لائن بزنس شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

  • سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

    سندھ میں 10سال سے کم کے 182 بچے کرونا میں مبتلا ہیں، مرتضیٰ وہاب کا انکشاف

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 10سال سے کم کے 182بچے کروناوائرس میں مبتلا ہیں، حکومت بار بار گھر پر رہنے اور آئسولیشن کی تلقین کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹرمرتضی وہاب کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق لوگوں کی متضاد اور مختلف آرا ہیں، کوئی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے تو کوئی لاک ڈاؤن غلط قرار دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 60سال سے زائد عمر کے 900افراد کرونا کا شکار ہیں، یقینی ہے متاثرہ بچے اور بزرگ لاک ڈاؤن میں گھروں سے نہیں نکلے ہوں گے، انہیں کرونا میں کسی اور نے نہیں بلکہ گھر سے نکلنے والے افراد نے مبتلا کیا، ہم باہر سے وائرس لائے اور گھر میں بچوں اور بزرگوں کو مبتلا کردیا۔

    پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12723 ہو گئی، 269 جاں بحق

    مرتضیٰ وہاب نے زور دیا کہ حکومت بار بار گھر پر رہنے اور آئسولیشن کی تلقین کررہی ہے، گھروں پر قیام سے خود اور اپنے خاندان کو مرض سے محفوظ رکھیں، خدارا حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن پر عمل کرکے اپنی نسلوں کو محفوظ کریں، ہمیں اپنے بچوں، بزرگوں اور معاشرے کو مرض سے بچانا ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم لاک ڈاؤن پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں سے بھی کرائیں، ارد گرد، پڑوس، محلے اور ملنے والے افراد سے سماجی دوری کو یقینی بنائیں، ماہ رمضان میں اپنے رب کے حضور خوب دعائیں مانگیں، اللہ اس وبا کو سندھ پاکستان اور پوری دنیا سے ختم فرمائے۔

  • سعودی عرب: جی 20 ممالک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    سعودی عرب: جی 20 ممالک نے بڑا فیصلہ کرلیا

    ریاض: کروناوائرس کے تناظر میں سعودی عرب کی زیرصدارت جی 20 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو ہرممکن سہارا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک کے وزرائے سیاحت کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سعودی عرب نے کی، اس موقع پر شعبہ سیاحت کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے متعلق جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض کے باعث عالمی سطح پر سیاحت کا شعبہ 40 فیصد متاثر ہے، ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دیا جائے گا اور پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹا جائے گا۔

    کرونا سے دنیا بھر میں معاشی بحران، جی 20 ممالک کا بڑا اقدام

    ’عالمی پیداوار کا 10.3 فیصد سیر و سیاحت کا شعبہ فراہم کررہا ہے، کرونا کو قابو نہ کیا گیا تو یہ شعبہ مزید تباہی کی طرف جائے گا، ممکن ہے نقصان کی شرح 70 فیصد تک پہنچ جائے، اس طرح مذکورہ شعبے سے وابسطہ لاکھوں ملازمین بھی بے روزگار ہوسکتے ہیں، فوری اقدامات کی ضرورت ہے‘

    اعلامیے کے مطابق عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کر سیاحت کے شعبے پر عائد پابندیوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے، احتیاطی تدابیر اور محفوظ سفر یقینی بنا کر سیاحت بحال کر سکتے ہیں۔

  • کراچی: محکمہ بلدیات کے ماتحت ادارے کرونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار

    کراچی: محکمہ بلدیات کے ماتحت ادارے کرونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار

    کراچی: محکمہ بلدیات کے ماتحت ادارے کروناوائرس کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ کےڈی اے اور کےایم سی سمیت دیگر محکمے کے ملازمین تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کے باعث نجی اداروں کے علاوہ بلدیاتی ادارے بھی شدید متاثر ہیں۔ ایم ڈی اے، واٹربورڈ اور ایس بی سی اے ملازمین تنخواہوں اور پینشن سے محروم ہیں۔

    واٹربورڈ، کےڈی اے، کےایم سی، ایم ڈی اے اور ایس بی سی اے نے اسپیشل گرانٹ مانگ لی۔ واٹربورڈ اور کے ڈی اے نے محکمہ بلدیات کو گرانٹ کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    بلدیات کے اداروں نے صرف تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 4ارب سے زائد کی رقم مانگ لی ہے۔ واٹربورڈ نے ڈیڑھ ارب، کےڈی اے نے 35کروڑ اور ایس بی سی اے نے 45کروڑ مانگے ہیں۔

    کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران وصولیاں نہیں ہوئیں، ریکوری سمیت دیگر محکمے بند ہونے سے ادارے تنخواہ اور پینشن دینے سے قاصر ہیں۔

  • ماں کی ممتا نے غصیلے بیل کو شکست دے دی، نومولود محفوظ

    ماں کی ممتا نے غصیلے بیل کو شکست دے دی، نومولود محفوظ

    بیجنگ: چین میں ماں نے اپنی نومولود بچی کو غصیلے بیل کے حملے سے بچا لیا، پولیس نے جانور ہلاک کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ چینی شہر ہیون میں پیش آیا۔ بپھرا ہوا بیل فرار ہوکر علاقے میں گھس گیا اور ماں سمیت نومولود بچی پر حملہ کردیا۔

    خوش قسمتی سے ماں کی ممتا نے اپنے نومولود بچی پر آنچ نہ آنے دی اور بیل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اس خطرناک واقعے کے دوران ماں اور بچی کی علاقہ مکین نے بھی مدد کی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیل کو ذبح خانے منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ گاڑی سے اتر کر فرار ہوگیا، اس سے پہلے کہ کوئی جانی نقصان ہوتا پولیس نے جانور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے اس حملے میں ماں کے جسم پر معمولی خراشیں  آئی ہیں۔

  • مکمل لاک ڈاؤن سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

    مکمل لاک ڈاؤن سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتا دیا

    کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے کرونا سے متعلق خدشات ہیں، اس میں کوئی شک نہیں مکمل لاک ڈاؤن کردیں تو بیماری ختم ہوجائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ رمضان سے متعلق وفاقی حکومت نے تمام علما کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا، صوبائی حکومتیں آزاد ہیں اپنے فیصلے کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 22کروڑ میں سے 25 فیصد لوگ بہت غریب ہیں، سب کچھ بند کردیا جائے تو ان 25 فیصد غریب لوگوں کا کیا ہوگا، اس حوالے سے تمام چیزوں کو دیکھ کر فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

    وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کردی

    معاون خصوصی نے بتایا کہ کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھا سکتے ہیں، چین کی طرح سب کچھ بند نہیں کیا جاسکتا، میری تمام ہمدردیاں ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ ہیں، این ڈی ایم اے کے ذریعےڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمام ضررویات فراہم کررہے ہیں۔

    ظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ طبی عملے کی مؤثر ٹرینگ کرے، ہمارے ہاں ایمرجنسی صورت حال میں طبی عملے کی ٹریننگ اس طرح نہیں کی جاتی جیسی یہاں ہوتی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا ریلیف دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا ریلیف دے دیا

    واشنگٹن: امریکا میں کرونا سے متاثر ہونے والے کاروبار اور اسپتالوں کے لیے بڑا یلیف منظور ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 484 ارب ڈالر کے امدادی بل پر دستخط کردیے، امداد کے تحت ملک میں متاثر ہونے والے چھوٹے کاروباروں کو قرض فراہم کیا جائے گا۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں ٹرمپ نے اب تک کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، حکومت کی جانب سے منظور کی گئی امداد کے ذریعے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی جائے گی۔

    امدادی رقم اسپتالوں اور کرونا ٹیسٹنگ پر بھی رقم خرچ ہوگی۔

    کورونا وائرس ویکسین کی تیاری، ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

    اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تمام شہری گائیڈلائنز پر عمل جاری رکھیں ہم کرونا وائرس کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے، ہمارے سائنسدان ویکسین بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور ساتھ ساتھ کرونا ویکسین کے ٹرائل بھی جاری ہیں، ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہا تھا کہ مائیک پنس حفاظتی سازو سامان تمام ریاستوں کو مہیا کررہے ہیں، ہماری محنت سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوتا جارہا ہے، ملیریا کی بیماری کا مقابلہ کرنے والی دوا ہی کرونا وائرس کے خلاف کارگر ہے تو ہم نئی ویکسین کی تیاری میں کیوں وقت اور پیسہ ضائع کریں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 49 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  • غیرسنجیدگی کی انتہا، بھارتیوں نے کرونا کو مذاق سمجھ لیا

    غیرسنجیدگی کی انتہا، بھارتیوں نے کرونا کو مذاق سمجھ لیا

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایسے انوکھے اور منفرد طریقے اپنائے جارہے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مبجور کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنائے میں شہری نے رکشے کو کروناوائرس کے روپ میں تبدیل کردیا، اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تاہم کچھ لوگوں نے حق میں بھی تبصرے کیے۔

    رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ رکشے کے روپ کو تبدیل کرنے کا مقصد شہریوں کو کروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ شہری سڑکوں اور گلیوں میں روزانہ گشت کرتا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ حالات کی سنجیدگی کو سمجھ سکیں اور وبائی مرض سے مقابلے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔

    ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ رکشے سے نہیں بلکہ حکومتی اقدامات سے کرونا کا خاتمہ ممکن ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست اودیسا میں ایک ایسا شہری منظر عام پر آیا جو بانی ہندوستان مہاتما گاندھی کا روپ دھار کر لوگوں میں کرونا سے متعلق آگاہی فراہم کررہا تھا جس پر بھی شہریوں نے تنقید کی۔

  • دھمکیاں دینے والے تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے: گورنرسندھ

    دھمکیاں دینے والے تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے: گورنرسندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تاجروں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کا ساتھ دیں گے، تاجروں کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے تناظر میں دھمکیاں دینے والے تاجروں کو بالکل سپورٹ نہیں کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت کو مکمل اختیارات ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ تاجر میرے پاس آئے تھے اور کہا تھا ہم بھوک ہڑتال کریں گے، تاجروں کو کہا تھا آپ بھوک ہڑتال کرنے کے بجائے مشاورت کریں، سندھ حکومت کاروبار کھولنا چاہتی ہے تو ساتھ دیں گے۔

    ’تاجر رٹ چیلنج نہیں کرنا چاہتے حکومت ذمہ داری پوری کرے‘

    گورنر کا کہنا تھا کہ آج بھی کہتا ہوں سندھ حکومت تاجروں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے ساتھ دیں گے، تاثر دیا جارہا ہے کہ میں نے تاجروں کو اکسایا ہے یہ غلط ہے، تاجروں کو کہا تھا سندھ حکومت کے فیصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کو کاروبار کھولنے یا نہ کھولنے کا میں نے کچھ نہیں کہا، وفاق نے فیصلہ کیا تھا سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کی جائے گی۔

  • پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان

    پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا اہم بیان

    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث پاکستان میں دباؤ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے، سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پری پریشن اور رسپانس پلان ورچوئل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب سال کا آغاز ہوا تو کرونا سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اب کرونا عالمی سطح پر پھیل چکا ہے، مہلک وائرس صحت کے نظام اور معیشتوں کو ختم کررہا ہے، کرونا نے زندگیوں اور معاش کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وائرس پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، 115 سے زائد ضلع متاثر ہیں، بحران کا شکار صحت کا نظام وبا کے باعث مزید متاثر ہوا ہے۔

    پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

    ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دباؤ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے، کویڈ19رسپانس پلان یو این، پاکستان اور پارٹنرز کی مشترکہ حکمت عملی ہے، اس اتحاد میں یواین ذیلی تنظیم، ڈبلیوایچ او اور پاکستان نیشنل ایکشن پلان شامل ہیں، تمام ممالک کو مل کر کروناوائرس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔