Tag: کروناوائرس

  • کتے کے انسانوں جیسے دانت، چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

    کتے کے انسانوں جیسے دانت، چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

    واشنگٹن: امریکا میں انسانی دانت والے کتے کی اصل حقیقت سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے انسانوں جیسے دانت کتے کے نہیں بلکہ نقلی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست میچھی گان میں پیش آیا جہاں پالتو کتے نے اپنے مالک کے نقلی دانت خود پہن لیے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’بین چھیمپبل‘ نامی شہری پیشے کے اعتبار سے ایک ماہر نفسیات ہے تاہم کروناوائرس کے پیش نظر اس نے سیلف آئسولیشن اختیار کررکھی ہے اس دوران کتا بھی اس کے ساتھ ساتھ ہے۔

    مذکورہ شہری سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بھی بناتا ہے، اسی ضمن میں اس نے نقلی دانت خریدے تھے تاکہ حیرت انگیز اور مزاح سے بھرپور ویڈیو بنا کر اپنے مداح کو خوش کریں لیکن اس سے پہلے یہ کام کتے نے کردیا۔

    ’تھومس‘ نامی کتے نے نقلی دانت نہ صرف چرائے بلکہ پکڑے جانے پر فرار ہونے کی بھی کوشش کی۔ کتے کی اس حرکت پر مالک بھی حیران رہ گیا۔ اس نے مسکراتے ہوئے کتے سے سوال کیا ’یہ تم کیا کررہے ہو؟‘

  • لندن میں لاک ڈاؤن کے باعث چور سرگرم ہوگئے

    لندن میں لاک ڈاؤن کے باعث چور سرگرم ہوگئے

    لندن: کروناوائرس کے تناظرمیں لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ میں چور سرگرم ہوگئے، ملکی دارالحکومت میں قائم ایک اسپتال کے چندے کے ڈبے سے رقم چوری ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں’یارک‘ نامی اسپتال میں چور نے چندے کا ڈبہ خالی کردیا۔ علاج اور دیگر طبی سہولیات کی مد میں دی گئیں عطیات چور لے اڑا، اسپتال انتظامیہ نے چوری شدہ ڈبے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی تصویر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے بڑی مہارت سے چندے کا ڈبہ صاف کیا، اور تمام رقم خاموشی سے لے کر رفوچکر ہوگیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہلک وبا کے وقت میں یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کے ایک اسپتال سے چور سینی ٹائزرز لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد13ہزار729ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں861افراد کرونا سے ہلاک ہوئے۔ برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

    این ایچ ایس میں سوا تین لاکھ افراد کے ٹیسٹ کرچکے ہیں۔

  • بچوں میں کرونا کی علامات کیا ہوتی ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

    بچوں میں کرونا کی علامات کیا ہوتی ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

    لندن: برطانیہ میں ماہرین نے بچوں میں کروناوائرس اور ان میں علامات سے متعلق والدین کو آگاہ کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچوں میں کروناوائرس کی بہت سی علامات ہوسکتی ہیں، تاہم کچھ ایسی علامات ہیں جو اگر بچوں میں نمایاں ہوں تو فوری طور پر والدین کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

    برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچہ غیرمعمولی بخار کا شکار ہوجائے یا سانس لینے میں شدید دشواری پیش آرہی ہو اور ساتھ ہی کھانسی نہ رکے تو یہ بچوں میں کروناوائرس کی علامات ہوسکتی ہیں۔

    پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت

    ماہرین نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں والدین بچوں کو اسپتال نہ لے کر جائیں بلکہ برطانوی وزارت صحت کی جانب سے دیے گئے ہنگامی نمبروں پر رابطہ کریں۔

    واضح رہے کہ مذکورہ علامات بچوں میں کروناوائرس کا صرف شبہ ظاہر کرتی ہیں، لہذا ایسی صورت میں ٹیسٹ کرانا ناگزیر ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں محکمہ صحت نے خصوصی نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے کروناوائرس سے متعلق معلومات سمیت مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

  • کروناوائرس: برطانوی حکومت کا اہم اعلان

    کروناوائرس: برطانوی حکومت کا اہم اعلان

    لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں مزید ہزاروں افراد کو کئیر ورکرز کے طور پر بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرصحت مٹ ہنکوک نے مذکورہ اعلان کرتے ہوئے کروناوائرس کے پیش نظر نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں روزانہ کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب ورثاء کرونا وائرس سے مرنے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کر سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تنہائی میں آخری سانسیں لیتے دیکھ کر دکھ ہوا، کرونا سے ہلاک ہونے والے تیرہ سالہ نوجوان کے ورثاء بھی آخری دیدار نہ کر سکے جس کا افسوس ہے۔

    ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہے، ملکہ برطانیہ

    وزیرصحت نے مزید کہا کہ آخری لمحات میں بیمار کے ساتھ ہونا انسانوں کا بنیادی حق اور خواہش ہے مگر کرونا نے اسے مشکل بنا دیا ہے، تاہم اب مہلک وائرس سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو آخری رسومات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

    لاک ڈاؤن پر بات کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ جب تک صورت حال ٹھیک نہیں ہوگی لاک ڈاؤن نہیں ہٹایا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر صحت وزیراعظم کی جگہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے جبکہ وزیراعظم کنٹری ہاؤس میں مقیم ہیں اور مکمل صحتیابی کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

  • ’’اسکول 4 مئی سے دوبارہ کھولنا شروع کریں گے‘‘

    ’’اسکول 4 مئی سے دوبارہ کھولنا شروع کریں گے‘‘

    برلن: کروناوائرس کے پیش نظر جرمنی نے لاک ڈاؤن میں 3مئی تک توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اسکول 4مئی سے دوبارہ کھولنا شروع کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک کے استعمال کی سفارش کی ہے۔

    انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ چھوٹی دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی ہے، بڑی عوامی تقریبات پر پابندی میں 31اگست تک توسیع کی ہے، ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

    کرونا وائرس، جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ

    خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں جرمن چانسلر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کے سد باب کے لیے ہم نے بجٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خطیر رقم جاری کی، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ہمیں مشکل سے نکال دے اور آگے کے معاملات دیکھیں گے۔

    واضح رہے کہ وبائی مرض کرونا نے دنیا بھر کی طرح جرمنی کو بھی شدید متاثر کررکھا ہے۔

  • کروناوائرس کی روک تھام، حکومتِ پاکستان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

    اسلام آباد: وزارت صحت نے کروناوائرس پر پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں حکومت کی جانب سے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاق حکومت نے صحت کے حوالے سے معلومات کے لیے ہیلپ لائن1166 بنائی، اسکریننگ کیلئے 83کے قریب تھرمل اسکینرز مختلف جگہوں پر نصب کیے گئے، اسلام آباد کے مختلف سینٹرز میں آئسولیٹڈبیڈز کی تعداد 154 ہے۔

    اسلام آباد میں کورنٹائن سینٹرز میں بیڈز کی تعداد300کے قریب ہے، 850کے قریب ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ٹریننگ دی جارہی ہے، کرونا سے نمٹنے کیلئے 112ڈاکٹرز اور 108کے قریب پیرامیڈیکل اسٹاف ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش

    ’ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعداد کرونا کیسز کے حساب سے مختص کی گئی‘۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش کی گئی ہے، ظفر مرزا نے عدالت میں غیرسنجیدہ رویہ اختیار کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عدالت میں حکومتی کاوشوں کو مناسب پیش نہ کرنے کا نوٹس لیا ہے، ظفر مرزا کا فرض تھا اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع پیش کرتے۔

  • سعودی عرب نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی

    سعودی عرب نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی

    ریاض: خادم حرمین شریفین اور سعودی فرمانراں شاہ سلمان بن عبدلعزیزی نے کروناوائرس کے پیش نظر نجی سیکٹر کی مدد کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے نئے حکم نامے میں خصوصی معاشی پیکج کی منظوری دی۔ سعودی حکومت کی جانب سے نجی وسرکاری ملازمین کی مدد کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں نجی کاروباری سیکٹر کی مدد کے لیے 9 ارب سعودی ریال کا معاشی پیکج منظور ہوا ہے۔ جس کے تحت کمپنیاں اپنے ملازمین کو خصوصی ریلیف فراہم کرے گی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ اعلان رواں ماہ کے آغاز میں ہوا تھا جس کی منظوری سعودی فرمانراں نے آج دی۔

    واضح رہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں معاشی حالات کی بہتری کے لیے سعودی حکومت مجموعی طور پر 120 ارب ریال منظور کرچکی ہے۔ دریں اثنا اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

    کرونا وائرس، شاہ سلمان کا بڑے ریلیف کا اعلان

    سعودی حکام نے کرونا کی موذی وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ملک بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند کیے ہوئے ہیں اور ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات کی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی آن لائن خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

    حال ہی میں سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے چھ ماہ تک آن لائن فیس معاف کی گئی، حکام کا یہ فیصلہ اقتصادی شعبوں پر منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • ’پاکستان میں کرونا کیسز دیگر ممالک کی نسبت کم ہیں‘

    ’پاکستان میں کرونا کیسز دیگر ممالک کی نسبت کم ہیں‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز دیگر ممالک کی نسبت کم ہیں، کیسز کم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ احتیاط چھوڑ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صنعتیں کھولنے کا مقصد یہ نہیں کہ بےاحتیاطی شروع کردی جائے، ہمارے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کم ہیں، وزارت صحت ماہرین کے مشورے سے گائیڈلائن بناتا ہے، دکانوں پر اس بات پر زور دیا جائے کہ وہاں ہجوم نہ لگے۔

    انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کے مطابق سماجی فاصلے ہر صورت رکھنے ہیں، وزارت صحت کی جانب سے تمام گائیڈلائنز ویب سائٹ پر موجود ہیں خریداروں اور ورکرز کی صحت کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے، خریداروں اور ورکرز کو بغیر اسکریننگ داخل نہ ہونےدیں، دونوں کے درمیان فاصلے کو یقینی رکھیں۔

    معاون خصوصی نے زور دیا کہ احتیاطی تدابیر کے لیے دکاندار یاکارخانوں کے مالکان کی ذمہ داری زیادہ ہے، صنعتیں اس لیے کھولی جارہی ہیں کہ لوگوں کو روزگار ملے، خریداروں اور ورکرز کی صحت کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خریداروں اور ورکرز کو بغیر اسکریننگ داخل نہ ہونے دیں، پاکستان میں 1500افراد کروناوائرس سےصحت یاب ہوچکے ہیں، ملک کے مختلف اسپتالوں میں 44افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، صنعتیں کھولنے کا مقصدیہ نہیں کہ بداحتیاطی شروع کردی جائے، حالات کنٹرول میں ہیں لیکن یہ مطلب نہیں کہ احتیاط کرناچھوڑ دیں۔

  • کیا بلڈ کینسر کی دوا سے کروناوائرس کا علاج ممکن ہے؟

    کیا بلڈ کینسر کی دوا سے کروناوائرس کا علاج ممکن ہے؟

    لندن: برطانوی دوا ساز کمپنی ’اسٹرازینیکا‘ نے بلڈ کینسر کی دوا سے کروناوائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے، کرونامریضوں پر جلد تجربہ کیا جائے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوا ساز کمپنی نے اپنا منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون کا سرطان کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا اب کروناوائرس کے مریضوں پر آزمائی جائے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر جلد 400 کرونامریضوں پر بلڈ کینسر دوا ’کیلکوئنس‘ کا تجربہ کیا جائے گا۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ دوا سے انتہائی نگہداشت مریضوں کی حالت میں بہتری کے حتمی ثبوت موجود ہیں، ممکنہ طور پر کیلکوئنس کرونامریضوں کا علاج کرے گا۔

    اسٹرازینیکا کا کہنا ہے کہ یہ دوا مریض کے پھیپڑوں میں موجود وائرس کی افزائش کو روکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کرونا زیادہ تر مریضوں کے پھیپڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ کیلکوئنس کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک اسپتال میں کروناوائرس کے مریضوں پر آزمایا گیا جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا اسی بنیاد پر دیگر مریضوں پر اس دوا کا تجربہ کیا جائے گا۔

  • بھارت: مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار، چھپنے کیلئے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا

    بھارت: مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار، چھپنے کیلئے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کا مشتبہ مریض قرنطینہ سے فرار ہوکر چھپنے کے لیے اسپتال کی چھت پر چڑھ گیا، پولیس نے نوجوان کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر جے پور میں پیش آیا۔ مذکورہ نوجوان نے اسپتال کے قرنطینہ سے راہ فرار اختیار کی اور پارکنگ ایریا کی چھت پر چڑھ گیا۔

    بعد ازاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مریض کو بحفاظت چھت سے نیچے اتارا۔ ’’ایس ایم ایس‘‘ اسپتال میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا۔ مذکورہ مریض کو کرونا علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    نوجوان کا کرونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے تاہم رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی۔ مذکورہ شہری کی قرنطینہ سے فرار ہونے کی وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔