Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس کے خلاف جنگ، عالمی ادارہ صحت کی بڑی کاوش

    کروناوائرس کے خلاف جنگ، عالمی ادارہ صحت کی بڑی کاوش

    کابل: جنگ زدہ ملک افغانستان کی کروناوائرس کے خلاف مدد کے لیے عالمی ادارہ صحت نے بڑا اقدام اٹھایا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے خلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او نے افغانستان کو 10 ہزار حفاظتی کٹس اور 12 ہزار کرونا تشخیصی کٹس عطیہ کیں۔

    افغان محکمہ صحت نے عالمی ادارے کی جانب سے دی گئی امداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آلات کروناوائرس کے خلاف استعمال ہوں گے، امدادی سامان ملک کے تمام اسپتالوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

    افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں مبتلا

    خیال رہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں افغانستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد کم ریکارڈ کی گئی۔ حکومت نے 665 کروناکیسز کی تصدیق کی جبکہ مہلک وائرس سے 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کروناوائرس کو شکست دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔

  • کروناوائرس: تفتان سرحد سے مزید زائرین سکھر پہنچ گئے

    کروناوائرس: تفتان سرحد سے مزید زائرین سکھر پہنچ گئے

    سکھر: کروناوائرس کے پیش نظر بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان سے مزید 29 زائرین کو سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر اور ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹرز میں سیکڑوں زائرین موجود ہیں جبکہ وہ افراد جو صحت یاب ہوچکے اور جن کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے انہیں گھر بھیجنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    انچارج قرنطینہ سینٹر سکھر کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 29زائرین کو منتقل کیا گیا ہے، سینٹر منتقل کیے گئے 29افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سے 755 زائرین صحتیابی کے بعد گھر واپس لوٹ گئے

    انہوں نے بتایا کہ کروناوائرس کی تشخیص کے لیے زائرین کے نمونے لینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ تمام نمونے کرونا تشخیص کے لیے کراچی بھجوائے جائیں گے، جبکہ زائرین ٹیسٹ نتائج کے اعلان تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سے 175 کرونا وائرس کے مریضوں سمیت 755 زائرین صحت یابی کے بعد گھر واپس لوٹے، ڈی جی خان قرنطینہ میں اب صرف 74 زائرین رہ گئے ہیں۔

  • ’گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں کروناٹیسٹ فری ہورہا ہے‘

    ’گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں کروناٹیسٹ فری ہورہا ہے‘

    گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسسز کی تعداد230ہوگئی ہے جبکہ 155مریض صحتیاب ہوئے، ایکٹیوکیسز کی تعداد 72 ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان واحد صوبہ ہے جہاں کرونا ٹیسٹ فری ہورہا ہے، وائرس اسپتالوں کو متاثر نہیں کیا، ہوٹلز کو قرنطینہ اور آئسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ تمام ٹریولنگ ہسٹری کے ٹیسٹ مکمل ہوچکے ہیں، چھپنے والے کرونا مریضوں پر 50ہزار تک جرمانہ ہوگا، گلگت بلتستان میں 50ہزار مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 93 ہو گئی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 11ہزار مستحقین میں راشن تقسیم کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کا وار جاری ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 افراد چل بسے، اموات کی تعداد 93 ہو گئی، 44 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ملک بھر میں کو وِڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد 5374 ہو گئی ہے، ملک میں کرونا کے 4111 مریض زیر علاج ہیں، وائرس سے متاثرہ 1095 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • بھارت میں کروناوائرس مذاق بن گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

    بھارت میں کروناوائرس مذاق بن گیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایسے انوکھے اور منفرد طریقے اپنائے جارہے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مبجور کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اودیسا میں ایک ایسا شہری منظر عام پر آیا جو بانی ہندوستان مہاتما گاندھی کا روپ دھار کر لوگوں میں کرونا سے متعلق آگاہی فراہم کررہا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شہری نے کچی آبادی اور دور دراز علاقوں میں سرجیکل ماسک اور ہینڈسینی ٹائزرز بانٹے اور مقامی افراد کو وبائی مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

    اس انوکھے اقدام پر صارفین سیخ پا ہیں، سوشل میڈیا پر کئی افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح گاندھی کا روپ دھار کر سڑکوں پر گھومنا کسی مذاق سے کم نہیں ہے۔ البتہ متعدد صارفین نے تعریف بھی کی۔

  • عالمگیر وبا: برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اہم اقدامات

    عالمگیر وبا: برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اہم اقدامات

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس کے وفد نے ملاقات کی اس دوران برآمدی آرڈرز کو منسوخی سے بچانے لے لیے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت سے اس اہم ملاقات کے دوران کروناوائرس کے تجارت پر اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے دیگر امور پر توجہ دلائی۔

    اس موقع پر عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی آرڈرز منسوخ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، برآمدی صنعت کھولنے اور آرڈر پورے کرنے کے لیے انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں۔

    کرونا وائرس: گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ کمی

    انہوں نے کہا کہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے پر کرونا وبا کے اثرات سے آگاہ ہیں، وبا کے اثرات کے جامع اور قابل عمل حل کے لیے فریقین سے رابطے میں ہیں، معیشت پر وبا کے اثرات کنٹرول کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

    مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک متعین ٹریڈ افسران نئی منڈیوں تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔ مذکورہ ملاقات میں برآمدی صنعت اور ایس ایم ای سمیت کارکنوں کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی گفتگو ہوئی۔

  • سندھ حکومت نے 50ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرلیں

    سندھ حکومت نے 50ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرلیں

    کراچی: سندھ حکومت نے 50ہزار کروناوائرس ٹیسٹنگ کٹس درآمد کرلیں، ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کروناٹیسٹ کیے جائیں گے۔ درآمد کی گئی ٹیسٹنگ کٹس کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھیجی جائیں گی۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ چند روز میں کرونا ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا، کرونا ٹیسٹنگ کسٹس سندھ حکومت نے خریدی ہیں۔ خیال ہے کہ صوبے میں ٹیسٹنگ کٹس کی قلت کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر حکومت نے حکومت عملی اپنائی اور ہزاروں کٹس برآمد کیں۔

    سندھ میں کرونا کی مخصوص ٹیسٹ کٹس کم ہونے کا خدشہ

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سندھ میں کرونا کی مخصوص ٹیسٹ کٹس کم ہونے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ صرف 12 روز کے لیے ٹیسٹنگ کٹس بچی ہیں، سندھ حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف 6 ہزار کٹس رہ گئیں، یومیہ ٹیسٹ کا رجحان برقرار رہا تو صرف 12 روز کیلیے کٹس دستیاب ہیں۔

  • امریکا میں کروناوائرس سے اموات 20ہزار سے تجاوز کرگئیں

    امریکا میں کروناوائرس سے اموات 20ہزار سے تجاوز کرگئیں

    واشنگٹن: عالمگیر وبائی مرض ’کروناوائرس‘ نے امریکا میں سخت پنجے گاڑ لیے، ملک میں مہلک مرض سے اموات کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیارہ کروناوائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا۔ اب تک امریکا میں 20 ہزار سے زائد کرونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکا میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 10ہزار947 ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

    امریکی ریاست نیویارک میں کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ہزاروں کی تعداد میں اموات کے باعث قبرستان میں لوگوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑچکی ہے، انتظامیہ اجتماعی قبریں تیار کرکے مردہ مریضوں کو دفنا رہی ہے۔

    امریکا: کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی، اجتماعی قبروں کی تیاری

    خیال رہے کہ گزشتہ دونوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔

  • برازیل کے صدر نے احتیاطی تدبیر کی دھجیاں بکھیر دیں

    برازیل کے صدر نے احتیاطی تدبیر کی دھجیاں بکھیر دیں

    براسیلیا: برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے کروناوائرس کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کی دھجیاں بکھیر دیں، ردعمل میں سوشل میڈیا پر صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر نے ملکی دارالحکومت براسیلیا میں قائم ایک بیکری کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور گلے بھی ملے۔

    تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، سیکڑوں صارفین نے جیربولسونارو کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ملکی صدر نے شہریوں سے نہ صرف مصافحہ کیا بلکہ گلے بھی ملے۔ اس دوران انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔

    بیکری آمد پر ملازمین کے علاوہ وہاں موجودہ کسٹمرز نے بھی صدر سے مصافحہ کیا۔ بیکری سے باہر آنے پر شہریوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس انداز سے ملاقات کروناوائرس کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے، سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے صدر نے کرونا کو غیر سنجیدہ لیا ہے۔

  • احساس پروگرام کامیابی سے جاری، دو روز میں اربوں روپے کی تقسیم

    احساس پروگرام کامیابی سے جاری، دو روز میں اربوں روپے کی تقسیم

    کراچی: احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، دو روز کے دوران ملک بھر میں 13.18 ارب روپے کی تقسیم مکمل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے 1.098 ملین مستحق خاندانوں کو دیے جاچکے ہیں۔ رقم کی تقسیم کا سلسلہ اسی طرح کل بھی جاری رہے گا۔

    ادھر عوام کی جانب سے کرپشن کی شکایات پر ایکشن بھی لیا گیا۔ کرپشن میں ملوث 40افراد کے خلاف کارروائی ہوچکی ہے۔ 34 ایف آئی آردرج اور بدعنوان ڈیوائس آپریٹرز کو گرفتار کیا گیا۔

    بدعنوان عناصر 500سے1000روپے تک کی ناجائز کٹوتی کررہے تھے۔ بدعنوان عناصر کے خلاف سخت سے سخت ترین ایکشن لیا جارہا ہے۔ کوئی ڈیوائس آپریٹر کٹوتی کا مطالبہ کرے تو فور ی متعلقہ اتھارٹی کو اطلاع دیں۔

    احساس پروگرام: امدادی رقم میں کٹوتی کا معاملہ، سندھ حکومت کا نوٹس

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نے مستحقین کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کی خبر نشر کی تھی، ایس ایس پی کی ہدایت پر درج مقدمے میں 2 نامعلوم سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ادھر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں میں رقم تقسیم سے متعلق سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، گھوٹکی، بدین اور عمر کوٹ میں گرفتاریاں اور مقدمے درج کیے گئے ہیں، پیسے کاٹنے سے متعلق ہمیں بھی شکایات ملی تھیں جس پر ایکشن لیا ہے۔

  • پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار695 ہوگئی، 66 اموات

    پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار695 ہوگئی، 66 اموات

    کراچی: پاکستان میں وبائی مرض کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 4ہزار695 ہوگئی ہے، مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب2287، سندھ1214، گلگت بلتستان میں215 کروناوائرس کے مریض ہیں۔ جبکہ بلوچستان219، خیبرپختونخوا 620، اسلام آباد107 اور آزادکشمیر میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کرونا کے باعث66اموات ہوئیں جبکہ 45کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کرونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 727ہوگئی۔ حکومت نے مہلک وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کردیے۔

    کورونا وائرس؛ جتنے وسائل ہیں سب استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم

    ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں متاثرین میں 701زائرین، 733تبلیغی جماعت کے افراد شامل ہیں۔ 80قیدی اور 822دیگر افراد بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہرممکن اقدام اٹھا رہے ہیں، اسپتالوں کو ہر طرح کے آلات مہیا کیے جارہے ہیں، گھروں میں رہ کر کرونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔