Tag: کروناوائرس

  • فرانس: وبائی مرض کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہلکار کرونا کا شکار

    فرانس: وبائی مرض کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہلکار کرونا کا شکار

    پیرس: فرانسیسی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز پر بھی کروناوائرس نے حملہ کردیا، جہاز میں موجود 50 فوجی اہلکار مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 50 اہلکاروں میں کروناوائرس کی منتقلی کے بعد فرانسیسی حکام نے بحری جہاز کے ایک حصے کو لاک ڈاؤن کردیا۔ جہاز آئی سی یو کی سہولت سے لیس ہے۔

    جہاز میں 1760 افسر اور اہلکار موجود ہیں، تاہم تمام اہلکار اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات کررہے ہیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز کا باقاعدہ استعمال کیا جارہا ہے۔

    عالمگیر وبا کرونا وائرس سے اموات 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

    ملیٹری حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کو جہاز سے نکال کر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ کروائے گئے جو منفی آئے، مہلک وائرس کس طرح بحری جہاز تک منتقل ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا تاہم کئی اہلکار غیرسنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کا استعمال نہیں کررہے تھے۔

    خیال رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو عالمگیر وبا قرار دیا جا چکا ہے، اس وبا کی زد میں اب تک 210 ممالک اور علاقے آ چکے ہیں، اور 95,739 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 16 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اب تک صرف ساڑھے تین لاکھ مریض ہی صحت یاب ہو سکے ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز امریکا میں سامنے آئے ہیں، جن کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

  • جنگِ عظیم دوم کے سپاہی نے کرونا کو شکست دے دی، گارڈ آف آنر پیش

    جنگِ عظیم دوم کے سپاہی نے کرونا کو شکست دے دی، گارڈ آف آنر پیش

    لندن: جنگ عظیم دوم میں برطانوی فوج کے لیے لڑنے والے 99 سالہ سابق سپاہی نے کروناوائرس کو شکست دے دی، اسپتال میں نرسوں اور عملے نے خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 99 سالہ ’البرٹ چھیمبر‘ نامی شہری کروناوائرس کا شکار ہونے پر برطانیہ کے علاقے ’ڈونکاسٹر‘ میں قائم اسپتال میں زیرعلاج تھا، مذکورہ شخص جنگ عظیم دوم میں بطور برطانوی فوجی اہلکار لڑ چکا ہے۔ صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر عملے نے خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے سابق فوجی رواں سال جولائی میں 100 سال کے ہوجائیں گے، مذکورہ شہری کو تین ہفتے قبل پاؤں میں درد کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

    انہوں نے اسپتال کی جانب سے دیکھ بھال اور سلامی پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ البرٹ کا کہنا تھا کہ نرس اور ڈاکٹرز میری خدمت نہ کرتے تو میں صحت یاب نہیں ہوسکتا تھا، 20 سال قبل میری بیوی کا انتقال ہوا جس کے بعد سے اکیلے زندگی گزار رہا ہوں۔ خیال رہے کہ مذکورہ فوجی جنگ میں دشمن کے ہاتھوں زخمی ہونے کے بعد قید بھی ہوا تھا۔

    تین سال قیدوبند کی زندگی گزارنے کے بعد بالآخر انہیں رہائی ملی۔ اپنے دور میں انہوں نے بہت سی حکومتوں کو تبدیل ہوتے دیکھا۔ وہ اپنی ذات میں دنیا کی ایک تاریخ رکھتے ہیں۔

  • امریکا: کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی، اجتماعی قبروں کی تیاری

    امریکا: کرونا سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے جگہ کم پڑگئی، اجتماعی قبروں کی تیاری

    واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک میں کروناوائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے قبرستان میں جگہ کم پڑگئی، ٹرمپ انتظامیہ کے لیے وبائی مرض بڑا چیلنج بن گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کروناوائرس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے ریاست کے تمام قبرستانوں میں جگہ کم پڑ چکی ہے۔

    البتہ نیویارک کے ہارٹ نامی جزیرے پر اجتماعی قبر کھود کر میتوں کو دفنایا جا رہا ہے۔ متعلقہ اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وبائی مرض سے مزید افراد کی ہلاکتیں ممکن ہیں جس کے پیش نظر اسی طرح مزید اجتماعی قبریں کھودی جاسکتی ہیں۔ حکومت نے وائرس پر قابو پانے کے لیے حکومت عملی تیز کردی۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔

  • کراچی میں کروناوائرس سے کونسا علاقہ کتنا متاثر؟

    کراچی میں کروناوائرس سے کونسا علاقہ کتنا متاثر؟

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے اعداد وشمار جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں کرونا وائرس سے کونسا علاقہ کتنا متاثر ہوا ہے۔ ضلع شرقی میں178 اور وسطی میں141کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ضلع کورنگی میں 38کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ علاقائی سطح پر گلشن اقبال سے زیادہ کیسز سامنے آئے، صدر109، نارتھ ناظم آباد64 اور جمشید ٹاؤن میں 42 افراد متاثر ہوئے۔

    ’’ملیر سے 41، نارتھ کراچی سے 30 اور اور نگی میں 28کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ وائرس کا شکار ہونے والوں میں مردوں کی شرح 70فیصد رہی۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ عورتوں کی شرح 30فیصد رہی ہے‘‘۔

    اعداد وشمار کے مطابق 1060افراد میں 20سے29سال کے 219افراد کرونا سے متاثر ہوئے۔ 30 سے39سال کے 200 جبکہ 40سے49 سال کے 157افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین میں سب سے کم شرح ایک سے 9سال کے بچوں کی ہے۔

  • کروناویکسین کی تیاری، سعودی عرب کی بڑی پیش قدمی

    کروناویکسین کی تیاری، سعودی عرب کی بڑی پیش قدمی

    ریاض: سعودی عرب کی یونیورسٹی میں کروناوائرس پر ریسرچ کا کام تیز کردیا گیا جس سے ممکنہ طور پر وبائی مرض کی ویکسین کی تیاری کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں کروناوائرس کی ریسرچ پر کام تیزی سے جاری ہے، ماہرین تحقیق کے ذریعے وبائی مرض کا توڑ نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس اہم اقدام کے لیے ماہرین ماضی کے وبائی مرض سارک کی تحقیق کا سہارا لے رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے ماہرین رواں سال کے آغاز میں کرونا کی شروعات کا پتہ لگا چکے تھے- اس سے قبل دسمبر 2019 میں انہوں نے وائرس کے جینیات کے ارتقا پر بھی کام کیا تھا۔ جامعہ کے مختلف شعبے جدید ٹیکنالوجی سے لیز ہیں جو دن رات وبائی مرض سے متعلق تحقیق کررہے ہیں۔

    اربوں ماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹ کے مدد سے کرونا کی مختلف اشکال کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کا علاج دریافت کرنے میں ابھی وقت لگے گا تاہم موجودہ ادویات اگر کامیاب رہیں تو انہیں کے ذریعے علاج کو یقینی بنایا جائے گا، وائرس کے جین سے متعلق معلومات کے تجزیے کے بڑے وسائل اور تجربہ دونوں موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ یونیورسٹی میں خصوصی حیاتیاتی کمپیوٹر سائنس ریسرچ سینٹر بھی موجود ہے۔

  • پاکستان کا ’سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ‘ میں 3 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    پاکستان کا ’سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ‘ میں 3 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان نے سارک کووڈ19ایمرجنسی فنڈ کے لیے 3 ملین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، پاکستان نے کرونا کے خلاف جنگ میں علاقائی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سکریٹری جنرل سارک میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ گفتگو میں فنڈز کے استعمال سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا گیا۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فنڈ کی تمام رقم سارک سیکرٹریٹ کے زیر انتظام چلنی چاہیے، فنڈز کے استعمال کے لیے سارک چارٹر کے مطابق مشاورت کی جائے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان سارک کو علاقائی تعاون کا اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے، علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

    خدشہ ہے رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا،وزیراعظم

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء سے مؤثر انداز سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا کے پیش نظر کئی ممالک نے سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈ کے قیام پر زور بھی دیا تھا۔

  • کروناوائرس: اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کردیا

    کروناوائرس: اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کردیا

    نیویارک: وبائی مرض کروناوائرس کے پیش نظر اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس نے دنیا کو خبردار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقدامات نہ کیے تو کروناوائرس کئی ممالک کی معیشیت کو لے ڈوبیں گی۔ ٹاسک فورس میں شامل 60 ایجنسیوں نے معاشی تباہ کاریوں باعث سنگین نتائج سے متعلق متنبہ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مشترکہ اور تیزحکمت عملی نہ اپنائی گئی تو غریب ممالک عدم استحکام کا شکار ہوں گے، کرونا کرائسز سے اکثر ممالک قرضوں کے بحران میں پھنس جائیں گے۔ اقوام متحدہ ٹاسک فورس نے غریب ممالک کے قرضے معطلی کی سفارش کردی اور کہا قرض دینے والے ادارے معطلی کا آغاز کریں۔

    کورونا وائرس : تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں کم ترین سطح پر آگئیں

    اقوام متحدہ ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ معیشت کے لیے ضرورت مند ممالک کی فوری مدد کی جائے، سپلائی چین برقرار رکھنے کے لیے مختلف معاشی پابندیاں ختم کی جائیں، کروناکرائسز سے نمٹنے کے لیے دنیا کی مجموعی پیداوار کا 10فیصدخرچ کیا جائے۔ صحت، انسانی ترقی اور سماجی برابری میں سرمایہ کاری کی جائے۔

    ٹاسک فورس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں چھوٹے کاروبار اور اداروں کو تحفظ دیا جائے۔

  • کرونا کا خطرہ: جاپان سے ملائیشیا واپسی، شہری پیدل گھر پہنچ گیا

    کرونا کا خطرہ: جاپان سے ملائیشیا واپسی، شہری پیدل گھر پہنچ گیا

    کوالالمپور: کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر ایک شہری جاپان سے ملائیشیا آیا اور ایئرپورٹ سے 3 دن کا طویل سفر پیدل طے کرکے گھر پہنچ گیا، اس اقدام نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’الیکسن‘‘ نامی شہری نے ملائیشیا پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ سے گھر تک تقریباً 120 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا، اس دوران اسے پورے تین دن لگے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری کو خدشہ تھا کہ وہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرے گا تو ممکنہ طور پر کروناوائرس کا شکار ہوسکتا ہے۔ اسی ضمن میں اس نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے پیدل چلنا مناسب سمجھا اور طویل فاصلے کی فکر کرتے ہوئے پالتو کتے کے ہمرا گھر پہنچ گیا۔

    کروناوائرس: بھارت میں سڑکوں پر بندر بھوک سے تڑپنے لگے

    ملائیشین شہر ’کوٹا کنیبالو‘ سے اپنے آبائی علاقے ’مادورو کنیبالو‘ پہنچنے میں اسے تین دن لگے اور فاصلہ تقریباً 120 کلو میٹر بنتا ہے۔ الیکسن کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے پھیل چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ 34 سالہ شہری نے جاپان میں 25 مارچ تک ملازمت کی تاہم کروناوائرس کے باعث اس نے سیلف آئسولیشن اختیار کرنے کے لیے اپنے وطن واپسی کا ارادہ کیا۔ مذکورہ شہری کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی تاہم کسی قسم کی علامات سامنے نہیں آئیں۔ تاہم اس کے باوجود شہری آئسولیشن میں چلا گیا ہے۔

  • کروناوائرس: حکومتِ بلوچستان نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

    کروناوائرس: حکومتِ بلوچستان نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

    کوئٹہ: کرونا کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے وزیراعلیٰ جام کمال کی سربراہی میں صوبائی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سربراہی کریں گے۔ صوبائی کمیٹی حکومت کو کرونا وائرس سے متعلق امور میں تجاویز دے گی جس پر لائحہ عمل تیار کی جائے گا۔

    حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی سے متعلق جاری کردہ علامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تققسیم ہوگی، احساس پروگرام کل سے شروع ہورہا ہے، اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، ڈھائی ہفتوں میں کوئی خاندان محروم رہ گیا تو فنڈز سے رقم دیں گے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ساڑھے 3 کروڑ لوگوں نے رابطہ کیا ہے، میرٹ پر یہ پیسہ ملک میں 17 ہزار جگہوں پرسے دیا جائے گا۔ احساس پروگرام میں مزید بہتری کرنا پڑے گی تو وہ ہم کریں گے۔

  • برطانوی وزیراعظم کی طبیعت میں بہتری آنا شروع

    برطانوی وزیراعظم کی طبیعت میں بہتری آنا شروع

    لندن: کروناوائرس کے شکار برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی نگہداش وارڈ میں زیر علاج برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ وزیراعظم کی تمام ذمے داریاں نائب کے طور پر وزیرخارجہ سنبھال رہے ہیں۔

    وزیرخزانہ رشی سُناک کا کہنا ہے کہ بورس جانسن اب خود سے بیٹھ سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیر خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے اپنی جگہ ذمے داریاں ادا کرنے کا کہا ہے۔ بورس جانسن نہ صرف ہمارے بوس بلکہ دوست بھی ہیں۔

    کرونا وائرس، برطانوی وزیراعظم کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا

    انہوں نے کہا کہ بورس جانسن فائٹر ہیں، جلد واپس آئیں گے، ہماری ترجیح کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ہم درست وقت پر صحیح فیصلے کررہے ہیں، 18 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے اسپتال میں داخل ہیں۔

    ڈومینک راب کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، گھر پر رہیں۔