Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس کا علاج: 72 گھنٹوں میں مریضوں کی صحت یابی کا دعویٰ

    کروناوائرس کا علاج: 72 گھنٹوں میں مریضوں کی صحت یابی کا دعویٰ

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کا ایسا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کے ذریعے مہلک وائرس کا مریض صرف 3 دن کے اندر اندر صحت یاب ہوسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا کو شکست دینے والے مریضوں کے ’’بلڈ پلازمہ‘‘ کی مدد سے دیگر مریضوں کا علاج اور تین دن کے اندر صحت یابی بھی ہوسکتی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے صحت یاب مریضوں کی جانب سے عطیہ کردہ خون دیگر مریضوں کی صحت یابی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس طریقہ علاج کو ’’کونویلسنٹ پلازمہ تھیرپی‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جبکہ برطانیہ، امریکا اور چین میں اس پر عملی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

    روس نے کروناوائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    ’’اس پلازمہ تھیرپی کی مدد سے چین میں کئی مریض تین دن میں صحت یاب بھی ہوئے۔ کرونا کو شکست دینے والے مریضوں کے ایمیون سسٹم میں خاص طور پر اینٹی باڈیز ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے خون کے ذریعے دیگر مریضوں کو مہلک وائرس سے لڑنے میں مدد ملتی ہے‘‘۔

    اس طرح کے طریقہ علاج کو سب سے پہلے 100 سال قبل اسپین میں ایک وبائی مرض کے خلاف اپنایا گیا تھا۔ جبکہ حالیہ طور پر چین، امریکا اور برطانیہ میں بھی اسے عملی جامع پہنایا جارہا ہے اور مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مذکورہ علاج کے حوالے کوئی تصدیقی مراسلہ کسی بھی عالمی ادارے کی جانب سے سامنے آیا۔

  • کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ، سندھ حکومت کے شانہ بشانہ

    کرونا کے خلاف جنگ میں واٹربورڈ، سندھ حکومت کے شانہ بشانہ

    کراچی: کراچی واٹر اینڈسیویج بورڈ نے جراثم کش ادویات وکیمیکل ملے پانی کے اسپرے کی مشینیں تیار کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے لڑنے کے لیے واٹربورڈ بھی سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔ اسپرے کی تیار کردہ خصوصی مشینوں سے کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسپرے شروع کردیا گیا ہے۔ وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے واٹربورڈ کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اسپرے مشینوں کی تیاری اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    کروناوائرس: کراچی واٹر بورڈ کی شہریوں کے لیے اہم سہولت

    خیال رہے کہ حال ہی میں کروناوائرس کے پیش نظر واٹربورڈ نے شہرقائد کے اہم شاہراہوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت فراہم کی ہے۔ واٹربورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم اقدام سے راہ چلتے شہریوں کو کروناوئرس سے لڑنے میں معاونت مل رہی ہے۔ مختلف شاہراہوں پر واش بیسن نصب کردیے جو ٹینکرز سے جڑے ہیں۔

    شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سینٹی ٹائزرز، صابن اور ٹشوپیپرز بھی رکھے گئے ہیں۔ واٹربورڈ کا کہنا تھا کہ شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہوگی۔

  • لاک ڈاؤن: اولاد کی خاطر والدین نے گھر کو ریستوران بنا دیا

    لاک ڈاؤن: اولاد کی خاطر والدین نے گھر کو ریستوران بنا دیا

    ایڈنبرگ: لاک ڈاؤن کے باعث اسکاٹ لینڈ میں والدین نے بچوں کی خاطر گھر میں ہی ریستوران کھول لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح اسکاٹ لینڈ میں بھی کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ تفریحی مراکز، بچوں کے پلے ایریاز اور ریستوران بند ہونے کے باعث اسکاٹش والدین نے انوکھا طریقہ اپنا لیا۔

    والدین نے اپنے بچوں کو باہر جیسا ریستوران کا ماحول پیش کرنے کے لیے گھر میں ہی ریستوران جیسا انتظام کیا۔ کھانے کے میز کو مینو کارڈ، گلاس، پلیٹ اور ٹیشو کے ذریعے اس طرح سجایا گیا کہ ہوبہو ریستوران کا منظر پیش کرنے لگا۔

    دریں اثنا ماں نے ویٹرس کے خدمات انجام دیے، بچوں کے من پسند کھانوں کا آرڈر لے کر باپ کو دیا۔ خیال رہے کہ پاب نے اس دوران شیف کے فرائض انجام دیے۔ بچوں نے والدین کے ساتھ خوب سیر ہوکر کھانا کھایا۔

  • برطانیہ: کرونا کو شکست دینے والا مریض گھر آکر دوسری بیماری سے ہلاک

    برطانیہ: کرونا کو شکست دینے والا مریض گھر آکر دوسری بیماری سے ہلاک

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کو شکست دینے والا مریض دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ ’محمد اقبال‘ نامی شہری اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے ایک ہفتے بعد دل کا دورہ پڑنے سے گھر میں ہلاک ہوگیا، مذکورہ شہری نے حالیہ دنوں کروناوائرس کو شکست دی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال برطانوی شہر برمنگھم کا رہائشی تھا، تین بچوں کا باپ کروناوائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اپنی بیوی کے ہمراہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ اس دل خراش موت پر اہل خانہ اور قریبی رشتے دار گہرے صدمے کا شکار ہیں۔ مقامی کونسلر کا کہنا ہے کہ ’’مجھے اس خبر سے سخت دھچکا لگا ہے‘‘۔

    دوستوں نے بتایا کہ وہ صحت یاب ہونے کے بعد دفتر بھی آیا اور لوگوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ حال چال پوچھنے پر بتایا کہ وہ مکمل صحت یاب ہے اور دوبارہ معمولات زندگی کی طرف لوٹ آیا ہے، اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکت پر ہم سب بھی گہرے رنج کا شکار ہیں، ہمیں اب بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ سب کیا ہوگیا۔

    قریبی لوگوں نے کہا کہ محمد اقبال ایک سخی اور سب سے محبت کرنے والا انسان تھا۔

  • کروناوائرس: پاکستان کی جانب سے امریکا کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش

    کروناوائرس: پاکستان کی جانب سے امریکا کو ہر قسم کی معاونت کی پیشکش

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سینیٹ کے سربراہ کو خط لکھا جس میں کروناوائرس کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے ہرممکن مدد کی پیشکش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خط میں کرونا وائرس کے باعث اموات پر پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان نے ہر قسم کی معاونت کی پیشکش کی۔

    محمد صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے اموات پر دل گرفتہ ہوں، بحران سے اقوام عالم کو متحد ہونے کا منفرد موقع میسر آیا، پاکستان کا پارلیمان اور قوم مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

    امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوارن 1970 افراد کی ریکاڈ اموات

    خیال رہے کہ قبل ازیں بیلجیم، ہالینڈ، فرانس، ترکی، عمان، چین، جرمنی اور اسپین کو خط لکھے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی کرونا وائرس کے شکنجے میں سب سے زیادہ پھنسا ہوا ملک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1970 شہریوں کی ریکارڈ اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں نے امریکا سمیت پوری دنیا میں لوگوں کو پریشان کردیا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کی حالت کیسی ہے؟ وزیرخارجہ نے بتا دیا

    برطانوی وزیراعظم کی حالت کیسی ہے؟ وزیرخارجہ نے بتا دیا

    لندن: برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن آئی سی یو میں ہیں، جلد ٹھیک ہوکر عوام میں آئیں گے، ان کی جگہ میں ذمے داریاں سنبھال رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے اپنی جگہ ذمے داریاں ادا کرنے کا کہا ہے۔ بورس جانسن نہ صرف ہمارے بوس بلکہ دوست بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بورس جانسن فائٹر ہیں، جلد واپس آئیں گے، ہماری ترجیح کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ہم درست وقت پر صحیح فیصلے کررہے ہیں، 18 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے اسپتال میں داخل ہیں۔

    ڈومینک راب کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، گھر پر رہیں۔

    کرونا وائرس، برطانوی وزیراعظم کو آئی سی یو منتقل کردیا گیا

    خیال رہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے، بورس جانسن لندن کے سینٹ تھا مسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ طبیعت سنبھلنے تک وزیر خارجہ ڈومینک راب میری ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

    آج سہ پہر کے دوران بورس جانسن کی حالت مزید خراب ہوئی اور انہیں طبی ٹیم کے مشورے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ البتہ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

  • لاک ڈاؤن: گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

    لاک ڈاؤن: گھر سے نکلنے والے شہری گینڈے کے خوف سے بھاگنے پر مجبور

    کھٹمنڈو: کروناوائرس کے باعث نافذ العمل لاک ڈاؤن کے دوران نپال میں بے قابو گینڈے نے افرا تفری مچادی، سڑکوں پر سناٹا دیکھ کر گینڈا چہل قدمی کرنے لگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر پروین کسوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نپال کی سڑک پر گینڈا بڑے رعب سے چہل قدمی کررہا ہے۔ اس دوران مذکورہ گینڈے نے اپنے راستے میں آنے والے شہری پر حملے کی بھی کوشش کی۔

    دنیا بھر کی طرح نپال میں بھی کروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے۔ حکومت نے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تاہم حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسے 15 اپریل تک کافذ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وبا کی وجہ سے خالی سڑکوں پر شیر نکل آیا

    اسی ضمن میں سڑکیں خالے ہونے کے باعث جنگل جھاڑیوں سے جانور سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی ملکوں میں جانور بڑے شاہراہوں پر نظر آئے۔ خیال رہے کہ گینڈے کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ گینڈا لاک ڈاؤن کی صورت حال کا جائزہ لینے آیا ہے‘‘۔

  • چین نے کرونا کا سر کچل دیا؟ کوئی موت واقع نہیں ہوئی

    چین نے کرونا کا سر کچل دیا؟ کوئی موت واقع نہیں ہوئی

    بیجنگ: چین نے کروناوائرس پر قابو پالیا ہے، گزشتہ روز سے اب تک مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت بروقت حکمت عملی اور عوامی تعاون سے وبائی مرض کو شکست دینے میں تقریباً کامیاب ہوچکی ہے۔ چین میں گزشتہ روز سے اب تک ایک بھی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔

    رواں سال جنوری سے چین میں شہری وبائی مرض سے ہلاک ہورہے تھے، تاہم اب کروناوائرس سے کوئی بھی شہری ہلاک نہیں ہورہا۔ البتہ 32 نئے کیسز سامنے آئے، مذکورہ کیسز بھی اب تک کے سب سے کم ترین ریکارڈ کیے گئے۔

    چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں جن شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی اور جن مریضوں میں کروناوائرس کی علامات ظاہر ہوئیں وہ تمام شہری غیرملکی ہیں۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے ڈاکٹرز کا پرتپاک استقبال

    خیال رہے کہ چین میں اب کرونا کے مقامی کیسز رپورٹ ہونا تقریباً بند ہوگئے ہیں جس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا اور وہاں معمولاتِ زندگی اب بحال ہوگئے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ برس نومبر میں چین کے صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ وبا شدت اختیار کر گئی اور دنیا کے 195 سے زائد ممالک تک پھیل گئی۔

  • امریکا میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی

    امریکا میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی

    واشنگٹن: کروناوائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست آگیا، مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی، ٹرمپ انتظامیہ بڑے چیلنج کا شکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کرگئی، پورے ملک میں آج 23ہزار986 نئے کیسز اور 769اموات رپورٹ ہوئیں۔ جبکہ کروناوائرس کے باعث مجموعی اموات 8ہزار 173 ہوگئیں۔ موجودہ حالات نے ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا۔

    امریکا میں7ہزار869کرونا متاثرہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک میں ایکٹیو کرونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ78ہزار456 ہے۔ امریکا میں کرونا سے 50سے زائد امریکی نژاد پاکستانی بھی انتقال کرگئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر امریکی نژاد پاکستانی نیویارک میں کروناوائرس کا شکار بنے۔ دوسری جانب نیویارک میں حفاظتی سازوسامان کی کمی پر نرسنگ اسٹاف نے مظاہرہ بھی کیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11لاکھ82ہزار834ہوگئی۔ دنیا بھر میں مہلک وائرس کے باعث 63ہزار925اموات ہوئیں۔ جبکہ کرونا کے صحتیاب مریضوں کی تعداد2لاکھ44ہزار232ہوگئی ہے۔

  • کرونا ویکسین کی تیاری: میڈونا کا اہم اعلان

    کرونا ویکسین کی تیاری: میڈونا کا اہم اعلان

    واشنگٹن: امریکا کی معروف گلوکارہ میڈونا نے کروناوائرس ویکسین کی تیاری کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ نےکروناوائرس کی ویکسین کی تیاری کی مد میں ’’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن‘‘ میں ایک ملین ڈالر عطیہ کیا۔

    مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے دوسرے امیرترین شخص بل گیٹس نے منصوبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ کروناوائرس ویکسین کی تیاری کے لیے 7 مختلف ریسرچ لیب کو فنڈ فراہم کریں گے۔ ان کی مدد اور اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے میڈونا نے بھی 1 ملین ڈالر عطیہ کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے باعث ہم انفرادی اور عالمی سطح پر ہنگامی صورت حال کا شکار ہیں، میں اس بات کو قبول کرتی ہوں کہ مجھے موجودہ ماحول کے تحت اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرنے میں وقت لگا۔

    کورونا ویکسین کی تیاری : بل گیٹس کا اہم اعلان

    انہوں نے کہا میں کروناوائرس سے لڑنے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن میں اپنا حصہ ڈال رہی ہوں جس نے طبی مراکز کو مدد فراہم کرکے کروناوائرس ویکسین کی تیاری کا بیڑا اٹھایا ہے۔

    خیال رہے کہ بل گیٹس کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کیلئے فیکٹریوں کی تعمیر پر اربوں ڈالرز خرچ کریں گے۔ یہ امداد کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی 7 بہترین ویکسینز کے لیے فیکٹریوں کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔