Tag: کروناوائرس

  • ہوا میں کرونا کی موجودگی کا خطرہ، ڈبلیو ایچ او نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا

    ہوا میں کرونا کی موجودگی کا خطرہ، ڈبلیو ایچ او نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا

    جنیوا: کروناوائرس کی ہوا میں موجودگی کے مزید شواہد سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مختلف سائنس دانوں کی جانب سے ہوا میں کرونا ذرات یا جز کے شواہد اور ثبوت سامنے آرہے ہیں جس کے پیش نظر ڈبلیو ایچ او نے نئی گائیڈنس جاری کردی ہے۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ کروناوائرس عمومی طور پر وبائی مریض کے منہ یا ناک سے نکلنے والے وائرس کے جز سے پھیلتا یا پھر دوسرے کو متاثر کرتا ہے، بعض دفعہ کرونا مریض کسی جگہ کو چھو لے اور صحت مند شخص مذکورہ جگہ پر ہاتھ رکھ دے یا جسم کا کوئی حصہ وہاں لگ جائے تو وائرس منتقل ہوجاتا ہے۔

    کروناوائرس اب کیسے پھیل رہا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کردیا

    لیکن اب وائرس کے ذرات اور جز ہوا میں گھوم رہے ہیں جو سانس کے ذریعے شہریوں کو متاثرکررہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے پہلے اس تناظر پر دھیان نہیں دیا لیکن اب اس امر کی مزید تصدیقی شواہد سامنے آرہے ہیں جس کے باعث ڈبلیو ایچ او نے نئی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں اور شہریوں کو عمل کا مشورہ دیا ہے۔

    کئی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وائرس ہوا میں ان جگہوں پر موجود ہوتا ہے جہاں مجمع ہو، مثال کے طور پر ریستوران، کلاس روم اور ورزش خانہ وغیرہ،ایسے حالات میں مہلک وائرس کا جز ہوا میں موجودہ رہتا ہے۔

  • ’مویشی منڈیوں سے کرونا کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہے‘

    ’مویشی منڈیوں سے کرونا کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہے‘

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی بدولت کرونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی، وزیراعظم کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب نے شہریوں کو خبردار کیا کہ مویشی منڈیوں سے کرونا کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہے، وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، چیلنجز بہت زیادہ ہیں، احتیاطی تدابیر اپناتے رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انسانی جانیں قیمتی ہیں عوام سے درخواست ہے احتیاط کریں، عید کے موقع پر عوام کو بے حد احتیاط کی ضرورت ہے، کرونا سے بچاؤ اور آگہی کے لیے علما بھی اپنا کردار ادا کریں۔

    مویشی منڈیاں کہاں قائم کی جائیں گی، حکومت کی ہدایات جاری

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، ملک اور معیشت مضبوط ہوگی تو ہم سب مضبوط ہوں گے، عوام کو چاہیے کہ وہ ہر ممکن حکومت سے تعاون جاری رکھیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 61افراد انتقال کرگئے، پاکستان میں وبا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4ہزار983ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے این سی اوسی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں24 گھنٹےکے دوران کرونا کے3ہزار359کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کرونا کے90ہزار594مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ45ہزار311ہوگئی ہے۔

  • لاہور: ضلعی انتظامیہ کا 7 نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: ضلعی انتظامیہ کا 7 نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے 7 نئے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، ان علاقوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد رپورٹ ہورہی ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں لاک ڈاون آج رات بارہ بجے کیا جائے گا، مذکورہ علاقوں میں ایک ہفتے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔ جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے ان میں ٹاؤن شب اےٹوبلاک، ڈی ایچ اے ای ایم ای سوسائٹی، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن سی بلاک اور چونگی امر سدھومین بازار شامل ہیں۔

    اسی طرح پنجاب گورنمنٹ اسکیم اور گرین سٹی بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

    ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر

    ڈی سی لاہور کے مطابق ان علاقوں میں مجموعی طور پر877کرونا کے مریض رپورٹ ہوئے، ان علاقوں میں 14روز میں 376 مریض سامنے آئے، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف علاقوں میں کیے جارہے ہیں۔ حالیہ بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی مل رہی ہے۔

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 706نئے کیسز سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 706 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82669 ہوگئی، صوبے میں وبائی مرض سے 15 مزید مریض جاں بحق ہوگئے اور اموات کی کل تعداد1899 ہوگئی۔

    پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 47087 ہوگئی ہے۔

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں کروناوائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اموات کی تعداد بھی زیادہ ہے، تاہم وفاقی حکومت کرونا سے لڑنے کے لیے تمام صوبوں کی مدد کررہی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 509 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,691 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 77 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 234,509 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,839 ہو گئی ہے۔

  • سندھ میں کرونا کے 1708 نئے مریض سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

    سندھ میں کرونا کے 1708 نئے مریض سامنے آگئے، وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے 1708 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد وبائی مریضوں کی مجموعی تعداد 96236 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں کرونا کے کیسز کی تعداد 96236ہوگئی، سندھ میں وبا سے 24گھنٹے کے دوران مزید 46مریض انتقال کرگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں  اب تک 1572 مریض انتقال کرچکے ہیں، صوبے میں  آج مزید 679 مریض صحتیاب ہوگئے، اب تک 53855 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، سندھ میں اس وقت 40809 مریض زیرعلاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 96مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز، مریضوں کی مجموعی اموات 1884 ہوگئیں

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز، مریضوں کی مجموعی اموات 1884 ہوگئیں

    لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 646 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں وبائی مریضوں کی تعداد81963 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے مزید 13اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد1884ہوگئی، لاہور میں 334نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 540365ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 45122 ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق لاہور میں 334، ننکانہ3، قصور 8، شیخوپورہ 4، راولپنڈی40، جہلم4، اٹک7، چکوال3اورگوجرانوالہ میں 19کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سیالکوٹ 17، گجرات13، حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین 1،ملتان32، وہاڑی2، فیصل آباد37، چنیوٹ ایک ، ٹوبہ9، جھنگ3اور رحیم یار خان میں 34کیسز سامنے آئے۔

    پاکستان: کرونا کے 14 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد مثبت

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خوشاب4، میانوالی2، بہاولنگر 25، بہاولپور8، ڈی جی خان16، اوکاڑہ9، بھکر2، لودھراں 2 اور ساہیوال 6 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

  • کروناصورت حال، وزیرخارجہ کا ایشین تنظیم کے سربراہ سے اہم رابطہ

    کروناصورت حال، وزیرخارجہ کا ایشین تنظیم کے سربراہ سے اہم رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سیکریٹری جنرل ایشین اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)حادی سلیمان پور سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کروناصورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اکانومک کوآپریشن آرگنائزیشن(ای سی او) کے جنرل سیکریٹری اور وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں میں تنظیم کے طے شدہ اہداف میں درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ممبر ممالک میں علاقائی اور تجارتی روابط کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

    وزیر خارجہ نے کرونا چیلنج سے نمٹنے کے لیے ای سی او وزرائے صحت ورچول کانفرنس پر زور دیا، انہوں نے حادی سلیمان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    شاہ محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے80لاکھ شہری دہرے لاک ڈاؤن میں مبتلا ہیں، کشمیریوں کی بھارتی جبر سے نجات کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

  • ملک میں کرونا کے مزید کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 2 لاکھ21 ہزار896 ہوگئی

    ملک میں کرونا کے مزید کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 2 لاکھ21 ہزار896 ہوگئی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 4 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ21 ہزار896 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ21 ہزار896 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ ملک میں وبا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 13ہزار623 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران4ہزار87کیسز رپورٹ ہوئے اور اسی گھنٹوں کے دوران کروناوائرس سے 78افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد4ہزار551ہوگئی۔

    ’ملک میں 24گھنٹے کے دوران22ہزار941ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں اب تک13لاکھ50ہزار773کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہریوں میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے، اسلام آباد میں 13195، پنجاب میں 78956، سندھ میں 89225 اور خیبرپختونخوا میں 27170 مریض ہیں۔

    اسی طرح بلوچستان میں 10666، آزاد کشمیر میں 1160 اور گلگت بلتستان میں 1524 کرونا مریض ہیں۔

  • کروناویکسین: دنیا بھر سے وبا کے خاتمے کی نئی امید

    کروناویکسین: دنیا بھر سے وبا کے خاتمے کی نئی امید

    لندن: آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرونا ویکسین پراجیٹ کی سربراہی کرنے والی خاتون سائنس دان نے کہا ہے کہ ممکنہ دوا وبائی مریضوں کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پروفیسر سارا گلبرٹ کا کہنا تھا کہ کروناویکسین کے تجربات سے ہمیں مثبت نتائج مل رہے ہیں، آزمائش کے دوران مریضوں میں مدافعتی نظام بھی درست پایا گیا، امید ہے ممکنہ ویکسین وبا کے شکار لوگوں کو طویل مدتی تحفظ فراہم کرے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے تجربے کے دوران صحت یاب مریضوں میں ’اینٹی باڈیز‘ کی مقدار تین گنا بڑھوتی دیکھی گئی، ممکنہ طور پر ویکسین مریضوں میں قوت مدافعت کا نظام بھی درست رکھے گی۔

    ایک اور ویکسین سے متعلق اچھی خبر آ گئی

    ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے کے لیے 8 ہزار رضاکاروں کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں، ہم بہت خوش ہیں کہ ہم نے کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے بہترین مدافعتی ردعمل کو دیکھا۔

    خاتون سائنس دان نے مزید کہا کہ اس ویکسین کی انسانی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں دیکھا جائے گا کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے متعدد افراد پر ویکسین کس طرح کام کرتی ہے اور کس حد تک لوگوں کو کووڈ 19 سے بچانے میں مددگار ہے۔ خیال رہے کہ وبا کی نئی لہر کے پیش نظر تجربات کا مرحلہ بھی تیز کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں 100 سے زائد کمپنیاں کرونا ویکسین کی تیاری پر کام کررہی ہیں، جن میں سے کچھ پہلے مرحلے جبکہ کچھ دوسرے مرحلے میں ہیں۔ چند کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے کلینکل ٹرائل اور جانوروں پر تجربات کرلیے اور اب انہیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔

  • کرونا کے معیشت پر اثرات، گورنراسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا

    کرونا کے معیشت پر اثرات، گورنراسٹیٹ بینک کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراچی: گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا سے عوامی صحت کا بحران پیدا ہوا اور ملک میں معاشی بحران کا سامنا بھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر کا غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرونا کے باعث معیشت کو گہرا نقصان پہنچا، وبا کے 2لاکھ 13ہزار کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں 4ہزار اموات ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ وبا کی وجہ سے ملک سمیت عالمی سطح پر معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معیشت اپنی پرانی شکل اختیار کررہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2019-20کےدوران مہنگائی کی شرح10.74 فیصد رہی، ایک سال میں پیاز کی قیمت68فیصد اور دالوں کی قیمت 43 سے 66فیصد بڑھ گئیں۔