Tag: کروناوائرس

  • سندھ میں کرونا کے مزید 12مریض صحتیاب ہوگئے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے مزید 12مریض صحتیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کیا کہ سندھ میں کرونا کے مزید بارہ مریض صحت یاب ہوگئے، 12افراد کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔

    ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں صحتیاب مریضوں کی تعداد86ہوگئی ہے، کروناوائرس کا واحد علاج آئسولیشن اور سماجی فاصلہ ہے، سندھ میں ان 86افراد نے خودکو آئسولیٹ کیا، آپ بھی کرسکتے ہیں۔

    کرونا کے وار، پاکستان میں 41 اموات کی تصدیق، 130 صحت یاب

    خیال رہے کہ محکمہ صحت اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

    ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2708 تک پہنچ گئی ہے، سب سےزیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جہاں 1072 مصدقہ کیسز ہیں، سندھ میں 839، خیبرپختونخواہ میں 343، بلوچستان 175، گلگت بلتستان 193، اسلام آباد 75، آزاد کشمیر میں اب تک 11 کیسز رپورٹ جبکہ ملک بھر میں 130 مریض صحت یاب بھی ہوئے۔

  • کراچی میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکار

    کراچی میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکار

    کراچی: شہرقائد میں ڈاکٹرز میاں بیوی کروناوائرس کا شکار ہوگئے، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اور سول اسپتال کے ڈاکٹرز میاں بیوی میں کروناوائرس منتقل ہوگیا ہے۔ خاتون ڈاکٹر کو کرونا کا سن کر بغیر سیفٹی کے کام کرنے والے دیگر ڈاکٹرز بھی پریشان ہوگئے۔

    عباسی شہید اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کو نجی اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت دے دی، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹرسلمیٰ کوثر نے کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے عملے کے اہلکار بھی اپنے کروناٹیسٹ کروائیں۔

    جہاں بھی کرونا وائرس پھیلےگا وہاں مکمل لاک ڈاؤن کریں گے،وزیراعظم

    ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والے عملے کو 14روز گھر میں رہنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر کے شوہر بھی سول اسپتال میں ڈاکٹر ہیں، ان کو بھی کرونا ہےْ

    ڈاکٹرسلمیٰ کوثر نے بتایا کہ خاتون ڈاکٹر کے شوہر کی ڈیوٹی ایئرپورٹ پر تھی، خدشہ ہے ان سے مرض منتقل ہوا۔ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کے عملے کو حفاظتی سامان فراہم کررہے ہیں۔

  • کویت میں کروناوائرس سے پہلی موت

    کویت میں کروناوائرس سے پہلی موت

    کویت سٹی: خلیجی ملک کویت میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارت صحت کے ترجمان نے ملک میں کروناوائرس سے پہلی موت کی تصدیق کردی۔ البتہ مرنے والے مریض کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ دنوں کروناوائرس کے مزید 62 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 479 ہوگئی ہے۔ جبکہ آج کویت میں مہلک وائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا۔

    وزیرصحت باصل الصباح کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کے 11 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کویت میں بھی سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    کروناوائرس بحران: کویتی عوام کےلیے حکومت کا بڑا اعلان

    13 مارچ سے تاحکم ثانی سفری پابندیاں بھی عائد کی جاچکی ہیں۔ حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی اور تفریحی مقامات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

    واضح رہے کہ کویت نے جان لیوا کرونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کے لیے ریلیف پروگرام جاری کردیا گیا جس کے تحت سرکاری پابندیوں سے متاثر ہونے والے کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

  • کروناویکسین کا انسانوں پر تجربہ کامیاب؟ 14 افراد مکمل صحت مند

    کروناویکسین کا انسانوں پر تجربہ کامیاب؟ 14 افراد مکمل صحت مند

    بیجنگ: چین میں کروناوائرس ویکسین کے ’’انسانی تجربے‘‘ کے بعد 14 افراد مکمل صحت مند ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان میں کروناویکسین کو انسانوں پر آزمایا گیا۔ اس تجربے کے لیے 108 افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کیا، پہلے مرحلے میں 18 شہریوں پر تجربہ کیا گیا۔

    ٹرائل کے بعد 14 افراد نے اپنی صحت برقرار رکھی اور وہ مکمل طور پر روبہ صحت ہیں، اسی بنیاد پر ماہرین نے انہیں گھر بھیج دیا البتہ 6 مہینے تک ان کا وقفے وقفے سے جائزہ لیا جاتا رہے گا۔کروناویکسین کی آزمائش کے بعد رضاکاروں کے 18 افراد پر مشتمل گروہ کو چودہ دن کے لیے آئسولیشن میں رکھا گیا۔

    تمباکو تیار کرنے والے پودوں کی مدد سے کروناویکسین کی تیاری کا دعویٰ

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ابھی تجربے کا جائزہ لیا جارہا ہے، اگر کامیاب رہا تو اسے دیگر ممالک کے شہریوں پر بھی آزمایا جائے گا۔ چین کے اعلیٰ ملیٹری ادارے کے شعبہ طب نے ویکسین کی تیاری کے بعد اسے انسانوں پر ٹرائل کے لیے 17 مارچ کو پیش کیا۔ 18 سے 60 سال کے عمر کے افراد نے اس تجربے میں حصہ لیا ہے۔

    ٹرائل میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی تعداد 108 ہے۔ جبکہ دیگر مرحلے میں تمام افراد پر ویکسین کو ٹیسٹ کیا گیا۔ 14 افراد کے علاوہ تمام افراد تاحال آئسولیشن میں ہیں۔ گھر پہنچنے والے ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوران انہیں درد اور تکلیف کا احساس نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی بیماری محسوس کی۔

  • آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا

    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بھی ایک شہری نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں کرونا کا پہلا مریض صحتیاب ہوگیا، صحتیاب مریض کو کل ڈسچارج کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے صحتیاب مریض کا تعلق پلندری سے ہے، مریض کے 31 مارچ، یکم اپریل کو کرونا کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، کرونا کا مریض 15مارچ کو ایران سے آیا تھا۔

    ڈی ایچ اومیرپور نے بتایا کہ مریض کے ہمراہ آنے والے چار زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا، چار زائرین کو کل قرنطینہ سے گھر بھجوایا جائے گا، کرونامریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2450 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 98 ، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کب تک آئسولیشن میں رہیں گے؟ بتا دیا

    برطانوی وزیراعظم کب تک آئسولیشن میں رہیں گے؟ بتا دیا

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گا اور وہیں سے ہی حکومتی امور کی نگرانی جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ خدارا گھر سے باہرمت نکلیں، ویک اینڈ پر موسم اچھا ہوگا، مگر کروناوائرس کے باعث باہر نکلنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کرونا کی ایک علامت بخار اب بھی مجھ میں موجود ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بخار ختم ہونے تک آئسولیشن میں رہوں گے، شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹویٹر پر بورس جانسن نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر میں افسردہ ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

    برطانوی وزیراعظم:‌ ’طبی عملے کے لیے 39 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز مالیت کی کٹس برآمد کرلیں‘

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحاد سے کرونا وائرس کو روک سکتے ہیں، اس کے لیے بس تھوڑی سی احتیاط کرنا ہوگی، عوام حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں جبکہ وقفے وقفے سے ہاتھ بھی دھوتے رہیں۔

    واضح رہے کہ مہلک وائرس سے برطانیہ میں بھی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

  • کروناوائرس: کراچی واٹر بورڈ کی شہریوں کے لیے اہم سہولت

    کروناوائرس: کراچی واٹر بورڈ کی شہریوں کے لیے اہم سہولت

    کراچی: کروناوائرس کے پیش نظر واٹربورڈ نے شہرقائد کے اہم شاہراہوں پر ہاتھ دھونے کی سہولت فراہم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی واٹربورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اہم اقدام سے راہ چلتے شہریوں کو کروناوئرس سے لڑنے میں معاونت ملے گی۔ مختلف شاہراہوں پر واش بیسن نصب کردیے جو ٹینکرز سے جڑے ہیں۔

    شہرقائد کے مختلف علاقوں میں سینٹی ٹائزرز، صابن اور ٹشوپیپرز بھی رکھے گئے ہیں۔ واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہوگی۔

    خیال رہے کہ بھر میں جان لیوا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 2450 ہوگئی ہے، جبکہ وائرس سے متاثرہ 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ہلاکت خیز وائرس میں مبتلا مریضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

    پاکستان میں کرونا مریضوں‌ کی تعداد 2400 سے تجاوز کرگئی

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دورا 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ کيسز 920 جبکہ سندھ میں تعداد 783 ہوگئى، خیبرپختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 98 ، آزاد کشمیر میں 9 اور گلگت بلتستان میں 190 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • کروناوائرس: برطانیہ میں مریض پر فردِ جرم کیوں عائد ہوئی؟

    کروناوائرس: برطانیہ میں مریض پر فردِ جرم کیوں عائد ہوئی؟

    لندن: برطانیہ میں جان بوجھ کر نرس پر کھانسنے والے مریض پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے ٹاٹنگھم میں قائم ایک اسپتال میں پیش آیا۔ اسپتال میں داخل 45 سالہ ’مارک پائن‘ نامی مریض نے دانستہ طور پر نرس پر کھانسا اور دعویٰ بھی کیا کہ وہ کروناوائرس کا مریض ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے منع کرنے پر دوبارہ کھانسا تاہم پولیس نے کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل نئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    ملزم کو ایمرجنسی ورکرز ایکٹ کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پر سخت کارروائی کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کچھ ملزمان ایسی حرکتیں کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

    پولیس اہلکار پر کھانسنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

    خیال رہے کہ ملزم مذکورہ اسپتال میں زیرعلاج تھا تاہم وہ کس مرض میں مبتلا ہے اس سے متعلق تفصیل سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر عوام کے لیے انتباہی پیغام جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عوامی مقامات پر جان بوجھ کر کھانسنے والے شخص کو دو سال قید کی سزا دی جائے گی۔

    حکومت نے وضاحت کی تھی کہ پولیس افسران، طبی عملے اور اسپتال میں مریضوں کے منہ پر کھانسنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اسی طرح میل جول سے دوری کے احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی بار 60 جبکہ دوسری بار 120 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

  • ’’شمالی کوریا میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے‘‘

    ’’شمالی کوریا میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے‘‘

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں کروناوائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی پورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے محکمہ انسدادِ وبائی مرض کا کہنا ہے ہمارے ملک میں کروناوائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے، چین میں وائرس کی خبر آتے ہی سرحدیں بند کردی تھیں۔

    محکمہ کے سربراہ پاک میانگ سو نے بتایا کہ ملک میں آنے والے تمام مسافروں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا گیا، جہاں ان کی اسکریننگ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کوئی بھی شہری کرونا کا مریض تو نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوائی اور سمندری راستے فوری بند کیے تاکہ کسی بھی طرح وبائی مرض ہمارے ملک میں داخل نہ ہوسکے، اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا عالمی سطح پر پابندیاں ہونے کی وجہ سے پہلے ہی آئسولیشن کا شکار تھا۔

    شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    خیال رہے کہ ان پابندیوں نے شمالی کوریا کو وائرس پر کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کی۔ جبکہ حالیہ دنوں غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کئی شمالی کورین فوجی اہلکار کروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تاہم حکومت نے خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔

  • کروناوائرس کی روک تھام، سعودی محکمہ صحت کا ایک اور اہم اقدام

    کروناوائرس کی روک تھام، سعودی محکمہ صحت کا ایک اور اہم اقدام

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، محکمہ صحت نے آگاہی پیغام موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے 2 بلین شہریوں تک پہنچا دیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے ایس ایم ایس میں شہریوں کو کروناوائرس سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، پیغام سے 2 بلین صارفین مستفید ہوئے۔

    محکمہ کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس 24 زبانوں میں بھیجے گئے تاکہ مملکت میں رہنے والے مختلف زبانیں بولنے والے افراد پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ ایس ایم ایس میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کروناوائرس سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، اور مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    محکمہ صحت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

    سعودی عرب، پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے واٹس ایپ سروس متعارف

    دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستانی کمیونٹی کی اپنے پیاروں کی مقامی تدفین کے لیے سفری پابندیوں کے دوران این او سی جاری کرنے کے لیے واٹس ایپ سروس متعارف کرا دی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی قونصلیٹ نے کمیونٹی سے کہا کہ کرفیو کے اوقات کے دوران کسی عزیز کی تدفین کے لیے اجازت نامہ لے سکتے ہیں، اس کے لیے 0533585184، 0542556778، 0592068461 پر اپنی متعلقہ دستاویز فراہم کرکے این او سی حاصل کرسکتے ہیں۔