Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس: برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

    کروناوائرس: برطانوی حکومت کا بڑا فیصلہ

    لندن: برطانوی حکومت نے روزانہ ایک لاکھ کروناٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے لڑنے کے لیے برطانوی حکومت نے پانچ نکاتی منصوبہ تیار کرلیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پورے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ کروناٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    برطانوی حکومت نے وبائی مرض سے مقابلے کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جس سے متعلق تفصیلات برطانوی وزیرصحت پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔ حکومت کی جانب سے مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    کروناوائرس کی تیزرفتار تشخیص کا نیا طریقہ دریافت

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بورس جانسن نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے پر میں افسردہ ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحاد سے کرونا وائرس کو روک سکتے ہیں، اس کے لیے بس تھوڑی سی احتیاط کرنا ہوگی، عوام حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں جبکہ وقفے وقفے سے ہاتھ بھی دھوتے رہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماہرین کروناوائرس کی تیزرفتار ٹیسٹ کٹس بھی تیار کررہے ہیں۔

  • کروناوائرس: گاؤں سے بے دخلی پر دیہاتی نے کشتی کو قرنطینہ بنا دیا

    کروناوائرس: گاؤں سے بے دخلی پر دیہاتی نے کشتی کو قرنطینہ بنا دیا

    نئی دہلی: بھارت کے ایک گاؤں میں کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں نے دیہاتی کو بے دخل کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نبادویپ کے دیہاتی علاقے میں رہنے والا شخص اپنے رشتے داروں سے ملنے دوسرے گاؤں گیا جہاں سے واپسی پر اسے بخار ہوگیا۔

    بعد ازاں گاؤں والوں نے اسے اپنے گاؤں میں ہی گھسنے کی اجازت نہیں دی جس پر اس نے کشتی کو قرنطینہ بنا دیا۔ مذکورہ شخص کا کہنا ہے کہ بخار ہونے پر اس نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

    ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ وہ 14 دن تک سیلف آئسولیشن اختیار کرے، تاہم گاؤں میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اس نے کشتی کو ہی قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے جہاں اس نے تمام لوگوں سے اپنا رابطہ منقطع کیا ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ دیہاتی کا نام اور کروناوائرس ٹیسٹ سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

  • 101 سالہ خاتون نے بھی کروناوائرس کو شکست دے دی

    101 سالہ خاتون نے بھی کروناوائرس کو شکست دے دی

    ایمسٹرڈم: نیدرلینڈز میں 101 سالہ معمر خاتون نے بھی کروناوائرس کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اس سے قبل بھی دو معمر خواتین کروناوائرس سے لڑ کر مکمل طور پر صحت یاب ہوئیں۔ اسپتال انتظامیہ نے اس خبر کو کروناوائرس کے خلاف امید کی کرن قرار دیا۔

    رپورٹ میں بوڑھی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا البتہ کہا گیا ہے ان کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے وبائی مرض کا جم کر مقابلہ کیا اور صحت یاب ہوئیں۔

    مذکورہ خاتون کا علاج نیدرلینڈز میں ’’جیسلینڈ‘‘ نامی اسپتال میں ہوا، عمر زیادہ ہونے کے باعث گھر میں نرنس بھیجی جائیں گی جو مسلسل کئی دنوں تک ان کی دیکھ بھال کریں گی۔ تاہم وہ مکمل صحت یاب ہیں۔

    6 ماہ کی ننھی بچی اور 102 سالہ خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

    دوسری جانب آج اٹلی میں بھی ایک 6 ماہ کی بچی اور ایک 102 سالہ خاتون کرونا وائرس کو شکست دینے کے بعد گھر لوٹ آئیں، ڈاکٹرز نے ان دونوں کو امید کی کرن قرار دیا ہے۔

    95 سالہ خاتون جنہوں نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

    قبل ازیں 28 مارچ کو سوئٹزر لینڈ میں کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی 95 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مرنے سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں تھیں، تاہم اس موذی وائرس کے خلاف جنگ جیت کر وہ بے حد خوش ہیں۔

  • جاپان، کرونا کا ممکنہ علاج، مریضوں پر آزمائش کی تیاری

    جاپان، کرونا کا ممکنہ علاج، مریضوں پر آزمائش کی تیاری

    ٹوکیو: جاپان میں ادویات بنانے والی کمپنی نے کروناوائرس کا علاج دریافت کرلیا جسے جلد ہی انسانوں پر آزمایا جائے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’ایویجن‘‘ نامی دوا کو انسانوں پر آزمانے سے متعلق تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، جلد جاپان میں کروناوائرس کے مریضوں پر استعمال کی جائے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نزلے سے لڑنے والی یہ دوا کروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرے گی، ایونجر کی تیاری میں شامل کیے جانے والے طبی اجزاء کروناوائرس سے بھرپور مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    اینٹی کرونا ویکسین کی تیاری جاری، جون تک متعارف کرادی جائے گی

    ’’ مذکورہ دوا کو ٹیسٹ کے مراحل سے گزارنے کے بعد ثابت ہوا کہ ایویجن ایبولا وائرس کا بھی علاج کرسکتی ہے، دوا انسانی خلیوں میں شمار ہوکر وائرس کی افزائش اور پھیلاؤ کو روکتی ہے‘‘

    کمپنی کے مطابق ایویجن کو کروناوائرس کے خلاف استعمال کرنے کے لیے دو مراحل سے کامیابی سے گزارا گیا تاہم اب تیسرے مرحلے میں کروناوائرس کے مریضوں پر آزمایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں دوا کے ’’کلینیکل ٹیسٹ‘‘ کیے گئے جس سے ثابت ہوا کہ ایونجر انسانی جسم کے لیے مضر نہیں ہے۔

    اسی طرح دوسرے مرحلے میں بھی طبی ٹیسٹ کیے گئے جو کامیاب رہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کے مریضوں پر کامیاب ٹیسٹ کے بعد پوری دنیا میں دوا فروخت کی جائے گی۔ ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ دوا دنیا میں کروناوائرس کی پہلی دوا ثابت ہوسکتی ہے۔

  • بیرون ملک سے آنے والے 9 لاکھ مسافروں کا کوئی علم نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

    بیرون ملک سے آنے والے 9 لاکھ مسافروں کا کوئی علم نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 9لاکھ لوگ بیرون ملک سے پاکستان آئے جن کا کچھ نہیں پتہ کہاں ہیں، ہمیں ایسے لوگوں کی نشاندہی کرکے ٹیسٹنگ کرنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران سے آنے والے 5ہزار زائرین تفتان میں رکھا، زائرین کا ہمیں معلوم ہے کہاں ہیں جبکہ 9لاکھ دیگر پاکستانی بھی بیرون ملک سے آئے۔ ساڑھے 12ہزار پاکستانی ہوائی راستے سے بلوچستان پہنچے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ معاون خصوصی زلفی بخاری سے زائرین سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، میری جو بھی گفتگو ہوئی ہے وہ معاون خصوصی ظفرمرزا سے ہوئی، کروناوائرس کے کئی ایسے مریض ہیں جن میں کوئی علامات نہیں، ڈبل ٹیسٹنگ میں منفی آنے والے افراد کو گھروں کو جانے دے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اب تک 2ہزارتک کروناٹیسٹ کرچکے ہیں، صوبے میں اس وقت 400افراد کے لیے ٹیسٹ کی سہولت ہے، آئندہ چند دنوں میں مزید ٹیسٹنگ کٹس مل جائیں گی، مزید کٹس مل جائیں گی تو تعداد5ہزار تک چلی جائے گی، وفاق سے کم سے کم 50ہزار تک ٹیسٹنگ کٹس مانگی ہیں۔

    کورونا وائرس : حکومت کا 14 اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وینٹی لیٹرز، پی پی ایز اور دیگر سامان کی ضرورت ہے، ہمیں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانا ہوگی، ہمارے پاس پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی وسائل نہیں، صوبے کا دارومدار صرف کوئٹہ کے اسپتالوں پر ہے، اس وقت ہمارے پاس مجموعی طور پر 60وینٹی لیٹر ہیں، خوش قسمتی ہے اس وقت بلوچستان میں کوئی کرونا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے، اس وقت طبی عملے کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ ایران میں کرونا کیسز آنے کے بعد بارڈر سیل کیا، ڈاکٹرظفرمرزا بلوچستان آئے اور میرے ساتھ تفتان کا دورہ کیا، تفتان دوردراز علاقہ ہے، سہولتیں بھی نہیں تھیں، ایران نے بفرزون کے مقام پر 250،300لوگوں کو ٹھہرا دیا ایرانی حکام نے کہا یہ آپ کے لوگ ہیں آپ خود صورتحال دیکھیں۔

  • کروناوائرس: روس کی امریکا کے لیے بڑی امداد

    کروناوائرس: روس کی امریکا کے لیے بڑی امداد

    ماسکو: کروناوائرس کے تناظر میں امریکا کی مدد کے لیے روس نے امدادی کھیپ روانہ کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے دی جانے والی امداد میں طبی آلات اور ضروری اشیاء شامل ہیں جو کروناوائرس سے لڑنے کے لیے امریکا کو معاونت فراہم کریں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی بحری جہاز امداد لے کر امریکا کے لیے روانہ ہوچکا ہے، امدادی کھیپ میں سرجیکل ماسک اور کروناٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔ کروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث امریکا میں طبی آلات کی قلت ہوچکی ہے۔ مختلف علاقوں میں ہینڈسینی ٹائزرز بھی نہ ملنے کے مترادف ہے۔

    کروناوائرس: امریکی اور روسی صدور کے درمیان اہم رابطہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ پریس بریفنگ کے دوران روس کی جانب سے دی جانے والی پہلی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران حکومت کا تعاون قابل ستائش ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان گزشتہ دنوں ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت کروناوائرس پر تبالہ خیال کیا گیا۔

    روس نے وبائی مرض سے امریکا میں ہونے والی اموات پر گہرے دیکھ کا بھی اظہار کیا۔ دوسری جانب روس میں نئے 400 کرونا کیسز آنے کے بعد مجموعی تعداد 2 ہزار 800 ہوچکی ہے۔

  • کروناوائرس: نوکری سے محرومی پر شہری نے خودکشی کرلی

    کروناوائرس: نوکری سے محرومی پر شہری نے خودکشی کرلی

    واشنگٹن: امریکا میں کروناوائرس کے باعث نوکری سے محروم ہونے پر شہری نے خودکشی کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں پیش آیا۔ ’’روڈرک‘‘ نامی شہری نے اپنی خاتون دوست کو گولی ماری اور بعد میں خود کو ہلاک کرلیا۔ خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کروناوائرس کے تناظر میں نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث نوکری سے محرومی پر دل برداشتہ اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ روڈرک میں چڑچڑاہٹ پن میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

    برطانیہ:‌ بلاضرورت گھر سے نکلنے پر خاتون پر جرمانہ عائد

    بچ جانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل روڈرک گھر کے بیسمنٹ میں گیا اور واپس پستول کے ساتھ آیا، جس پر فوراً میں گھر سے بھاگی لیکن اس نے مجھ پر چار گولیاں فائر کیں جن میں سے ایک میری پیٹھ پر لگی۔

    بعد ازاں اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ہی مذکورہ شخص ہلاک ہوگیا تھا تاہم خاتوں زخمی حالت میں پائی گئی جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ متعلقہ اداروں نے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ممکنہ طور پر خودکشی کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

  • فرانس: ایک دن میں کروناوائرس سے 499 افراد ہلاک

    فرانس: ایک دن میں کروناوائرس سے 499 افراد ہلاک

    پیرس: فرانس میں جان لیوا وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ سے ایک دن میں 499 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ آج ہی کے دن 400 افراد برطانیہ میں بھی کروناوائرس سے مارے گئے۔ وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت یورپی ممالک کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    فرانس کے ڈائریکٹر جنرل صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے 24گھنٹے میں499افراد کی اموات ہوئیں، کرونا سے فرانس میں اموات کی تعداد 3ہزار524 ہوگئی۔ جبکہ 52ہزار138 افراد متاثر ہوئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے متاثر 5ہزار565 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، کرونا سے متاثر 9ہزار444 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس سے اٹلی میں بھی زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت کا تمام ممالک کو اہم مشورہ

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 23 ہزار 200 ہوگئی ہے اور اموات 40 ہزار 633 ہوگئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 333 ہوگئی ہے۔

    کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 750 ہوگئی ہے اور وائرس سے 3 ہزار 402 افراد ہلاک ہوگئے۔ مزید اموات کا خدشہ ہے۔

  • کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت کا تمام ممالک کو اہم مشورہ

    کروناوائرس: عالمی ادارہ صحت کا تمام ممالک کو اہم مشورہ

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کروناوائرس سے متاثرہ ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایسی پالیسی بنائیں کہ کمائی سے محروم افراد کو معاشی تحفظ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کی طرف نشان دہی کی اور ان کی مدد کے لیے حکومتی توجہ مبذول کروائی۔

    انہوں نے کہا کہ ممالک ایسی پالیسی بنائیں کہ کمائی سے محروم افراد کو معاشی تحفظ ملے، خود غربت میں پلابڑھا ہوں اس حقیقت کو سمجھتا ہوں، مستقل آمدنی نہ رکھنے والے معاشرتی پالیسیوں کے مستحق ہیں۔

    ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ایسی معاشرتی پالیسیاں بنائیں کہ ان کی تعظیم بھی کی جائے۔

    کرونا وائرس، ایشیائی ممالک کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا بڑا انکشاف

    یاد رہے کہ کرونا وائرس ایشیائی ملک چین سے ہی پھیلنا شروع ہوا جو اب دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اب تک اس سے 38 ہزار 743 اموات ہوچکی ہیں۔

    کرونا وائرس نے اب تک 8 لاکھ ایک ہزار 400 سے زائد لوگوں کو متاثر کیا جن میں سے 1 لاکھ 72 ہزار 657 صحت یاب بھی ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

  • اسپتال سے چور ہینڈسینی ٹائزر لے اڑا

    اسپتال سے چور ہینڈسینی ٹائزر لے اڑا

    لندن: برطانیہ میں چور اسپتال کی دیوار پر نصب ہینڈسینی ٹائزر لے کر فرار ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے علاقے ’’نارتھ امتھن‘‘ میں چور نے مقامی اسپتال کی دیوار پر نصب سینی ٹائزر کو اکھاڑا اور لے کر رفو چکر ہوگیا۔

    چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے بڑی مہارت سے ہاتھ صاف کیا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 مارچ کو پیش آیا البتہ سی سی ٹی وی آج منظر عام پر آئی۔ واردات کے دوران سینی ٹائزر جس دیوار میں نصب تھی وہ بھی متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر برطانیہ میں ہیڈسینی ٹائزر کی قلت کا سامنا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    یاد رہےکروناوائرس سے برطانیہ میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات آج ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دن میں تقریباً 400افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ برطانیہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1808 ہوگئی۔