Tag: کروناوائرس

  • غریب کی مشکلات کے ازالے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس عمل میں لائی جا رہی ہے،وزیرخارجہ

    غریب کی مشکلات کے ازالے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس عمل میں لائی جا رہی ہے،وزیرخارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ غریب کی مشکلات کے ازالے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی عثمان ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کرونا وائرس کے لیے خصوصی فنڈ، ٹائیگر فورس کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، کم آمدنی والے غریب طبقے کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ غریب کی مشکلات کے ازالے کے لیے کرونا ٹائیگر فورس عمل میں لائی جا رہی ہے، نوجوانوں نے ہر مشکل میں بہترین جذبے کا مظاہرہ ،بے لوث خدمات دیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کرونا ٹائیگرفورس کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر حصہ بنایا جائے گا، رضا کار فورس کو گھروں تک راشن سپلائی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

    معاون خصوصی برائے امور نوجوان نے کہا کہ رضا کار فورس قرنطینہ میں رکھے افراد کی پہراداری کے لیے ہوگی،رجسٹریشن 31 مارچ سے 10 اپریل تک سیٹیزن پورٹل سے مکمل ہوگی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کی ایک رضا کار فورس بنا رہے ہیں، سٹیزن پورٹل کے ذریعے لوگ اپنی رجسٹریشن کریں گے،31 مارچ سے نوجوان سٹیزن پورٹل پر اپنی رجسٹریشن کریں گے۔

  • روس نے کروناوائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    روس نے کروناوائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا

    ماسکو: روس نے وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ کا مؤثر علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وفاقی ’’بائیومیڈیکل ایجنسی‘‘ نے ملیریا کی دوا ’’میفلوکوئین‘‘ کی مدد سے کروناوائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    ایجنسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’اینٹی ملیریا میفلوکوئین‘‘ کی مدد سے تیار کی جانے والے دوا کروناوائرس کے مریضوں کو صحت یاب کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

    روسی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے دعوے کے مطابق یہ دوا کروناوائرس کے مریضوں کی خلیوں میں وائرس کی نقل وحرکت کو روکنے اور وائرس کی وجہ سے ہونے والے سوزش کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

    کرونا وائرس کا علاج: ایک اور دوا کے بارے میں ماہرین کا دعویٰ سامنے آگیا

    ایجنسی کے سربراہ ویرونیکا نے کا کہنا ہے کہ دوا کو زیادہ پراثر بنانے کے لیے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کیا گیا ہے جو پھیپڑوں اور خونی پلازمہ میں موجودہ وائرس کو نشانہ بناتا ہے۔ اس سے کروناوائرس کے مریضوں کا علاج یقینی بنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ روس میں کروناوائرس کے آج 228 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 1264 ہوچکی ہے۔ جبکہ مہلک وائرس سے 6 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

  • کروناوائرس: سعودی حکومت کی ایک اور اہم ہدایت

    کروناوائرس: سعودی حکومت کی ایک اور اہم ہدایت

    ریاض: کروناوائرس کے پیش نظر سعودی محکمہ صحت نے میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شہری کو ایک ہینڈسینیٹائزر اور 10 سرجیکل ماسک سے زیادہ فروخت نہ کریں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مملکت میں سرجیکل ماسک اور ہینڈسینیٹائزر کی قلت نہ آنے دینا ہے۔ محکمہ صحت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل اسٹورز میں کام کرنے والے افراد(فارمیسز) کو ہینڈ سینیٹائزر اور میڈیکل ماسک محدود تعداد میں فروخت کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کو ایک سے زیادہ سینیٹائزر کی بوتل اور 10 سرجیکل ماسک سے زیادہ فروخت نہیں کیا جائے گا۔

    جبکہ میڈیکل ماسک این 95 جو کرونا وائرس کے لیے مخصوص ہیں ایک شخص کو 2 سے زیادہ فروخت نہیں کیا جائے گا تاکہ ان کی قلت نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ مستفید ہوسکیں۔

    سعودی عرب میں کرفیو سخت، اضافی پابندیاں عائد کردی گئیں

    دوسری جانب مدینے کے 6 محلوں کے رہائشیوں پر اضافی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مذکورہ رہائشیوں پر انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ آنے جانے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔

    نئی پابندیوں کے تحت تمام شہریوں کو 24 گھنٹے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ مدینہ منورہ کے محلے الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان میں پابندیوں کا اطلاق ہوگیا جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

  • لاک ڈاؤن: حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیے

    لاک ڈاؤن: حکومت سندھ نے راشن کی تقسیم کیلئے 58 کروڑ روپے جاری کردیے

    کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کردیے جن سے مستحقین کی مدد کی جائے گی۔

    وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رقم مستحقین کو راشن دینے کے لیے استعمال کی جائے گی، ہر ضلع میں 20 ملین روپے دیے جائیں گے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری خزانہ نے فنڈز منتقل کردیے ہیں۔

    ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن میں عوام کا بھرپور خیال رکھے گی۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفاق نے کروناریلیف فنڈ کا آغاز کیا جبکہ پنجاب اور سندھ بھی فنڈ سے متعلق خصوصی پروگرامز شروع کرچکے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، وائرس کے باعث اموات 11 ہوگئی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہوگئی ہے، پنجاب میں 490، سندھ 457، کے پی میں 180 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا کنٹینرز پر مشتمل اسپتال بنانے کا فیصلہ

    کروناوائرس: بلوچستان حکومت کا کنٹینرز پر مشتمل اسپتال بنانے کا فیصلہ

    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کنٹینرز پر مشتمل اسپتال اور ریلیف سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپتال اور ریلیف سینٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت اور گائیڈ لائن کے مطابق کیا گیا۔ کنٹینر آپریشن تھیٹر، آئیسولیشن رومز اور طبی عملے کی رہائش پر مشتمل ہوگا۔

    کنٹینرریلیف ایمرجنسی مرکز میں رہائشی سہولت اور غسل خانےموجود ہوں گے۔ ایمرجنسی مرکز قدرتی آفات میں فوری متاثرہ علاقوں میں منتقل کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر پی ڈی ایم اے کے 15سوکنٹینرز کو منصوبے کے لیے لایا جائے گا۔

    کنٹینر اسپتال کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھرتی کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے پی ڈی ایم اے کو منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کردی اور ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے۔

    کرونا وائرس، پاک فوج کے جوان ملک بھر سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ وفاق وصوبائی انتظامیہ کرونا وائرس سے عوام کے تحفظ میں مصروف ہے اور پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں۔ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور چاروں بین الاقوامی سرحدوں پر نقل وحرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے34اضلاع میں مشترکہ چیک پوسٹیں اورپٹرولنگ کی جارہی ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں بھی تمام داخلی اورخارجی مراکز کی نگرانی جاری ہے۔

  • کروناوائرس نے برطانوی وزیراعظم کی کابینہ کو نشانے پر لے لیا

    کروناوائرس نے برطانوی وزیراعظم کی کابینہ کو نشانے پر لے لیا

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیرصحت میٹ ہینکاک کے بعد ایک اور وزیر میں کروناوائرس کی علامات سامنے آئی ہیں تاہم ابھی تک ٹیسٹ نہیں کروایا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی پوری کابینہ کو اس وقت کروناوائرس سے متعلق شدید تشویش ہے۔ بورس جانسن کی کابینہ کے ایک اور وزیر اسکاٹش منسٹرالیسٹر جیک میں کروناکی علامات پائی گئیں۔

    نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ الیسٹرجیک کا ابھی کروناٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ اسی روز ہی وزیراعظم بھی مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔

    کروناوائرس کی تشخیص کے بعد وزرا کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کروناوائرس کا شکار کیسے ہوئے؟

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بورس جانسن کا کہنا تھا کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ بورس نے گزشتہ ہفتے کروناوائرس کے مریضوں سے ملاقاتیں کی تھیں اور مصافحہ بھی کیا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم کے بعد وزیر صحت بھی کورونا وائرس کا شکار

    خیال رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہوگئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں وبائی مرض کے مزید کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

  • کونسی سبزی بچوں کو کروناوائرس سے بچا سکتی ہے؟ ماؤں کا دیسی ٹوٹکا

    کونسی سبزی بچوں کو کروناوائرس سے بچا سکتی ہے؟ ماؤں کا دیسی ٹوٹکا

    لندن: برطانیہ میں کچھ مائیں اپنے بچوں کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے دیسی ٹوٹکے اپنارہی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماؤں کا خیال ہے کہ پیاز بچوں کو کروناوائرس سے بچا سکتے ہیں۔ برطانیہ میں پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ کے ذریعے اس ٹوٹکے کو پھیلایا بھی جارہا ہے۔

    ماؤں نے اس ٹوٹکے کو اپناتے ہوئے کمرے کے چاروں کو کونے میں ایک ایک پیاز رکھے اور یقین کا اظہار کیا کہ اب یہ پیاز بچوں کو کروناوائرس سے محفوظ رکھیں گے۔ خیال رہے کہ مذکورہ ٹوٹکا مفروضوں اور پرانی کہاوتوں پر مشتمل ہے جبکہ سائنس بھی ٹوٹکوں کو من گھڑت اور گڑھی ہوئی باتیں قرار دیتی ہے۔

    واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائے جانے والے اس ٹوٹکے میں ماؤں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح پیاز کا استعمال کریں، پیاز میں بکٹیریا کو اپنے اندر سمونے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، جو ممکنہ طور پر کروناوائرس سے بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ سوشل میڈیا پر چند صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ماں کو بھی ایسا کرتا دیکھا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ان کی ماں کو یہ مشورہ واٹس ایپ کے ذریعے ملا جس کے بعد انہوں نے عمل کرنا شروع کردیا۔ بہت سے صارفین نے اس عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا۔

  • فضا میں چمکتی پراسرار شے، اڑن طشتری یا پھر خلائی مخلوق؟

    فضا میں چمکتی پراسرار شے، اڑن طشتری یا پھر خلائی مخلوق؟

    کارڈف: برطانوی ملک ویلز کی فضا میں چمکتی پراسرار شے نے معروف سابق فٹبالر ’‘سیمن چرچ‘‘ کو چونکا دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پراسرار شے کی ویڈیو شیئر کرکے اپنے مداحوں کو بھی حیرت زدہ کردیا۔

    سابق فٹبالر نے کروناوائرس کے پیش نظر سیلف آئسولیشن اختیار کی ہوئی ہے اسی دوران گھر سے انہیں کالی فضا میں ڈرون نما شے چکمتی ہوئی نظر آئی تو فوراً موبائل نکال کر حیرت انگیز مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرلیا۔

    ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی صارفین نے امکان ظاہر کیا کہ یہ اڑن طشتری ہوسکتی ہے جس میں خلائی مخلوق پرواز کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چمکیلی سفید چیز جو دھندلی نظر آئی اور اچانک ختم ہونے سے پہلے تاریک آسمان سے سفر کرتی ہوئی دکھائی دی۔

    ورطہ حیرت میں مبتلا کردینے والی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

    سیمن چرچ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آسمان کی بلندی پر اچانک پراسرار شے نظر آئی ممکنہ طور پر یہ ڈرون ہوسکتا ہے لیکن ٹھیک طرح نظر نہ آنے باعث کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ اچانک دیکھتے ہی دیکھتے مذکورہ شے غائب ہوگئی۔ وائرل ہونے وال مذکورہ ویڈیو سے ہزاروں صارفین خوف زدہ ہیں۔

  • جنوبی افریقہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، پولیس نے عوام پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی

    جنوبی افریقہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، پولیس نے عوام پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں کروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے عوام پر ’’ رَبر‘‘ کی گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے خطرے کے باعث جنوبی افریقہ میں بھی لاک ڈاؤن ہے تاہم عوام کو گھروں تک محدود کرنے میں انتظامیہ ناکام نظر آرہی ہے۔

    افریقی پولیس گشت کے دوران عوامی مراکز پر جمع ہونے والے افراد پر ربر کی گولیاں فائر کررہی ہے تاکہ وہ خوف کے باعث گھروں میں خود کو محفوظ رکھیں۔ تاہم اس کے باوجود عوام مہلک وائرس کی ہولناکی کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔

    محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں نے عوام کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام افراد سیلف آئسولیشن اختیار کریں، صرف اشیاء خوردونوش کی خریداری اور اتہائی ناگہانی صورت حال کے تحت عوام کو باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ عوامی مقامات پر عوام کو فاصلہ رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

    جبکہ عوام حکومتی احکامات کو کسی خاطر میں نہیں لارہے۔ پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جو گروہ کی شکل میں نظر آنے والے افراد پر ربر کی گولیاں فائر کررہی ہے۔

  • سعودی عرب میں کرفیو سخت، اضافی پابندیاں عائد کردی گئیں

    سعودی عرب میں کرفیو سخت، اضافی پابندیاں عائد کردی گئیں

    ریاض: حکومت نے سعودی عرب کے شہر مدینے میں کرفیو کے دوران اضافی پابندیاں عائد کردیں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدینے کے 6 محلوں کے رہائشیوں پر اضافی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ مذکورہ رہائشیوں پر انتہائی ناگزیر حالات کے علاوہ آنے جانے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔

    نئی پابندیوں کے تحت تمام شہریوں کو 24 گھنٹے گھروں میں رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ مدینہ منورہ کے محلے الشریبات، بنی ظفر، قربان، الجمعہ، بنی خدرہ اور اسکان میں پابندیوں کا اطلاق ہوگیا جو دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

    پابندیوں پر نفاذ آج ہفتہ سے آئندہ 14 دن تک جار ی رہے گا۔

    البتہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے جاری کردہ شاہی فرمان میں جن شعبوں کو پابندی کے دوران استثنیٰ قرار دیا گیا ہے وہ اسی طرح برقرار رہے گا۔ رہائشیوں کو صحت خدمات اور کھانے پینے کی ضرورت کے لیے گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہےمدینہ منورہ میں کرفیو کا دورانیہ وسیع کرتے ہوئے دوپہر 3 بجے سے صبح 6 تک بڑھایا گیا ہے۔

    سعودی عرب: کرونا وائرس کے خودکار ٹیسٹ سسٹم سے 1 لاکھ سے زائد افراد مستفید

    دوسری جانب سعودی حکومت نے مملکت میں کرفیو کے دوران آمد ورفت کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایسے ادارے جن کے کارکنان کو کرفیو سے استثنی حاصل ہو وہ بھی بلا ضرورت گھر سے نہیں نکل سکتے۔ حکم کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوسکتی ہے۔