Tag: کروناوائرس

  • کراچی پولیس کا افسر بھی کروناوائرس کا شکار ہوگیا

    کراچی پولیس کا افسر بھی کروناوائرس کا شکار ہوگیا

    کراچی: شہرقائد میں پولیس افسر بھی وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ساؤتھ انویسٹی گیشن میں تعینات کرونا کے مریض انسپکٹر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے آئسولیشن میں رکھ کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ انسپکٹر کا کروناٹیسٹ مثبت آیا اہلخانہ کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے شعبہ ویلفیئر کو متاثرہ افسر کے علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے ملک بھر میں کرونا کے کیسز کی تعداد بارہ سو پینتیس ہوگئی ہے، سندھ میں 429، بلوچستان میں 131، خیبرپختونخوا میں147، گلگت بلتستان میں اکیانوے، آزادکشمیر میں دو ہوگئی جبکہ متاثرہ 23 مریض صحت یاب ہوئے۔

    لاہور میں کرونا وائرس میں مبتلا ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ہے، جس کے بعد وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ جبکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں وائرس پر قابو پانے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں۔

  • کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    کروناوائرس: ’’حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے‘‘

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا کا مریض گھر پر رہتا ہے تو گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، حکومت بڑے پیمانے پر آئسولیشن رومز بنارہی ہے تاکہ وائرس کو پھیلنے نہ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’سوال یہ ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو علامات محسوس ہوں تو فوری قرنطینہ میں جائیں، قرنطینہ میں طبیعت بگڑے تو فوری رابطہ کریں تاکہ طبی امداددی جاسکے، کروناوائرس جان لیوا نہیں لیکن ایک طبقے کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ مذہبی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ مشکل تھا لیکن لوگوں کی حفاظت کے لیے کیا، کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت سے سخت اقدامات کررے ہیں، ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو مشکلات ہورہی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو وبا سے بچانے کے لیے ہی سخت فیصلے کررہے ہیں، دنیا کی صورت حال دیکھ لیں، کئی ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے،ن مذہبی اجتماعات پر پابندی کا اعلان وزیراعظم خود کرتے تو اچھا ہوتا۔

  • برطانوی وزیراعظم کروناوائرس کا شکار کیسے ہوئے؟

    برطانوی وزیراعظم کروناوائرس کا شکار کیسے ہوئے؟

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے مسلسل کروناوائرس کے مریضوں سے ہاتھ ملانے کا اعتراف کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر کروناوائرس کے مریضوں سے ہاتھ ملانے کے باعث وبائی مرض برطانوی وزیراعظم میں منتقل ہوا، بورس جانسن نے مریضوں سے مصافحہ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

    انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتوں کروناوائرس کے مریضوں سے ملے اور مصافحہ بھی کیا۔ بورس جونسن کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اب سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

    مارچ میں اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں کروناوائرس کا خوف مریضوں سے ملنے اور مصافحہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ہر ایک کرونامریض سے ہاتھ ملایا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

    خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کےذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔

    یاد رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 ہلاکتیں ہوئیں۔ این ایچ ایس اب تک 104,866 افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2129 نئے کیسز سامنے آئے، طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر بڑھے گا۔

  • کروناوائرس: بلوچستان سے اچھی خبر آگئی

    کروناوائرس: بلوچستان سے اچھی خبر آگئی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں وبائی مرض کے دو مریضوں نے کروناوائرس کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دونوں مریض شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ علاج کے بعد دونوں افراد کی کرونا رپورٹ منفی آئی، دونوں افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں اسکردو میں کرونا وائرس سے 2مریض صحتیاب ہوئے، دونوں مریضوں کو رپورٹ منفی آنے پر گھر بھجوا دیا گیا، دونوں مریض کروناٹیسٹ مثبت آنے پر آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض صحتیاب

    خیال رہے ملک بھر میں کرونا کےکیسزکی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی جبکہ کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 408 تک جا پہنچی ہے۔

    سندھ میں 429، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں147، اسلام آباد میں 27 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے اور گلگت بلتستان 91،آزادکشمیر میں کروناکیسزکی تعداد دو ہے۔

  • برطانیہ میں لاک ڈاؤن، شہری از خود ہیئرڈریسر بن گئے، دلچسپ تصاویر

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن، شہری از خود ہیئرڈریسر بن گئے، دلچسپ تصاویر

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر نافذ العمل لاک ڈاؤن کے باعث شہری از خود ہیئر ڈریسر بن گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سرکاری اور نجی دفاتر سمیت دیگر تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔ حجام کی دکانیں بند ہونے کے باعث شہری اپنے بال خود سنوار رہے ہیں۔

    لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سر کے بال کاٹے اور نائی کی طرح اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں نے از خود کس طرح بال بنائے۔ سیکڑوں صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    حیرت انگیز اور دلچسپ تصاویر دیکھیں

  • میواسپتال میں مبینہ غفلت سے کرونامریض کی موت، پنجاب حکوت کا نوٹس

    میواسپتال میں مبینہ غفلت سے کرونامریض کی موت، پنجاب حکوت کا نوٹس

    لاہور: پنجاب حکومت نے میواسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے کرونامریض کی موت کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے میواسپتال میں مبینہ طور پر غفلت کے باعث شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کرونامریض کی موت واقع ہوئی، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد تحقیقات کرنے خود میو اسپتال پہنچ گئیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے 2سینئر پروفیسرز کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ڈاکٹرز کی غفلت ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ مذکورہ موت معمہ بن گئی ہے، میواسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریض کے ساتھ ناروا سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ لاہور کے میواسپتال میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کرونامریض نے طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر سے وینٹی لیٹر مانگا، وینٹی لیٹر دینے کے بجائے مریض کو رسیوں سے باندھ دیا گیا۔

    لاہور کے میو اسپتال میں کرونا مریض کی موت معمہ بن گئی

    ’’مریض کو 2وارڈز بوائے نے مل کر رسیوں سے باندھا، مریض صبح کے وقت واش روم گیا اور بیس منٹ تک باہر نہیں آیا، بعد ازاں واش روم کا دروازہ توڑنے پر مریض کی لاش ملی‘‘۔

    پاکستان میں ایک اور کورونا وائرس کا مریض چل بسا، تعداد 10 ہوگئی

    خیال رہے کہ آج لاہور کے میو اسپتال میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شہری کی کروناوائرس سے موت واقع ہوئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔

  • لاہور کے میو اسپتال میں کرونا مریض کی موت معمہ بن گئی

    لاہور کے میو اسپتال میں کرونا مریض کی موت معمہ بن گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریض کی موت معمہ بن گئی، میواسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریض کے ساتھ ناروا سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے میواسپتال میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے کرونامریض نے طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر سے وینٹی لیٹر مانگا، وینٹی لیٹر دینے کے بجائے مریض کو رسیوں سے باندھ دیا گیا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مریض کو 2وارڈز بوائے نے مل کر رسیوں سے باندھا، مریض صبح کے وقت واش روم گیا اور بیس منٹ تک باہر نہیں آیا، بعد ازاں واش روم کا دروازہ توڑنے پر مریض کی لاش ملی۔

    خیال رہے کہ آج لاہور کے میو اسپتال میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شہری کی کروناوائرس سے موت واقع ہوئی۔ محکمہ صحت پنجاب نے ہلاکت کی تصدیق بھی کی۔

    پاکستان میں ایک اور کورونا وائرس کا مریض چل بسا، تعداد 10 ہوگئی

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کروناوائرس سےجاں بحق افراد کی تعداد 4ہوگئی ہے، لاہور میں تین اور راولپنڈی میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے419 کنفرم مریض ہیں، ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے19زائرین اور لاہورمیں 113 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

  • اقوام متحدہ کے 78 ملازمین کروناوائرس کا شکار ہوگئے

    اقوام متحدہ کے 78 ملازمین کروناوائرس کا شکار ہوگئے

    نیویارک: دنیا بھر میں موجود اقوام متحدہ کے 78ملازمین بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے تلقین کی کہ کوئی غلطی نہ کریں، کروناوائرس جہاں کہیں بھی ہے خطرہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ کروناوائرس سے ممالک اور لوگوں کو خطرات لاحق ہیں، وائرس سے نمٹنے میں ہمارا ردعمل بھی بحران کی شدت سے مطابقت رکھنا چاہیے۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس نے عالمی اداروں اور رہنماؤں کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اور کرونا کا علاج تاحال دریافت نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ 27 فروری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یواین دفتر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں کرونا فلپائن کے اقوام متحدہ میں نمائندے میں پایا گیا۔

    اسی طرح دنیا بھر میں یو این کے 78 ملازمین کروناوائرس سے متاثر ہیں۔

  • کروناوائرس سے جنگ، عالمی رہنماؤں نے مل کر بڑا فیصلہ کرلیا

    کروناوائرس سے جنگ، عالمی رہنماؤں نے مل کر بڑا فیصلہ کرلیا

    ریاض: سعودی عرب کی زیرصدارت وبائی مرض ’’کروناوائرس‘‘ سے متعلق جی 20 ممالک کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں عالمی رہنماؤں نے مل کر بین الاقوامی معیشت میں 5ٹریلین ڈالر حصہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے عالمی معیشت اور تجارت بری طرح متاثر ہے جسے سہارا دینے کے لیے جی 20 ممالک نے پانج ٹریلین ڈالر حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    اجلاس میں جی 20 رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرونا سے معاشی ومعاشرتی اثرات سے نمٹنا ترجیحات میں شامل ہے، انسانی جانوں کی حفاظت کی ضروری فنڈنگ یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

    جی 20ممالک کے رہنماؤں نے کرونا سے معاشی ومعاشرتی نقصان کو کم کرنے کا عہد کیا اور عالمی بحران کے دوران ذمہ دار عوامی مواصلات کی اہمیت پر زور دیا۔دریں اثنا مطالبہ کیا گیا کہ کرونا سے متعلق تمام معلومات فراہم کی جائیں۔

    جی 20ممالک نے مل کر عالمی سطح پر صحت کے نظام کو مستحکم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جی 20ممالک کے رہنما انفرادی اور اجتماعی طور پر کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جی 20 ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کروناوائرس کے خلاف متحدہ ہوکر لڑنا ہے اور وائرس کو آگ لگا دینا ہے‘‘۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب میں جی20 ممالک کا اجلاس، شاہ سلمان کا اہم خطاب

    کروناوائرس: سعودی عرب میں جی20 ممالک کا اجلاس، شاہ سلمان کا اہم خطاب

    ریاض: سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زیر صدارت جی 20 ممالک کا اجلاس ہوا جس میں کروناوائرس کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جی 20 ممالک کے اجلاس میں کروناوائرس کے انسداد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے متاثرین کی صحتیابی کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہیں، وائرس سے عالمی تجارت اور معیشت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، دوست ممالک اور متعلقہ تنظیموں سے مل کر کام کررہے ہیں وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    کروناوائرس: سعودی ولی عہد کا اہم اقدام

    شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف عالمی ادارہ صحت کے مکمل حامی ہیں، کرونا کے لیے مضبوط ویکسین تلاش کرنے کے لیے تعاون ہماری ذمہ داری ہے، ضروری طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری کوششیں کرنی چاہیے، مہلک وائرس سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

    سعودی فرمانراں نے مزید کہا کہ وبائی بیماریوں سے نمٹنے کیلئے لیے عالمی سطح پر تیاریوں کو مضبوط بنانا چاہئے۔