Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس: لندن میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع

    کروناوائرس: لندن میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع

    لندن: کروناوائرس کے پیش نظر برطانوی دارالحکومت میں فوج کی مدد سے عارضی اسپتال بنانے کا کام شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ممکنہ طور پر تیار کیے جانے والے عارضی اسپتال میں 4ہزار مریضوں کی گنجائش ہوگی۔ اسپتال میں ابتدائی طور پر 500وینٹی لیٹر لگائے جائیں گے۔

    عارضی اسپتال لندن کے ایکسیل سینٹر میں قائم کیا جارہا ہے۔ عارضی اسپتال میں صرف کرونا کے مریضوں کا علاج ہوگا۔

    ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، این ایچ ایس کے لیے 4لاکھ سے زائد رضاکاروں نے خدمات پیش کردیں، ہماری بنیادی پالیسی ہے گھر پر رہیں۔

    برطانیہ: گھروں میں کروناوائرس ٹیسٹ کی سہولت

    انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹنگ کے لیے بڑا نیٹ ورک تیاری کے قریب ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے سائنس اینڈٹیکنالوجی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جلد لندن میں کروناوائرسٹ ٹیسٹ کی سہولت گھروں میں فراہم کی جاسکے گی۔

    کٹ کے ذریعے گھر بیٹھے 15منٹ میں ٹیسٹ ہوجائے گا۔ کروناوائرس کٹ امازون یاہائی اسٹریٹ سے خریدی جاسکے گی۔ جس پر کام جاری ہے جلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

  • چین: ’’عمارت کی سیڑھیوں سے کروناوائرس شہری میں منتقل ہوگیا‘‘

    چین: ’’عمارت کی سیڑھیوں سے کروناوائرس شہری میں منتقل ہوگیا‘‘

    بیجنگ: چین میں رہائشی عمارت کی سیڑھیوں سے کروناوائرس مبینہ طور پر شہری میں منتقل ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائشی فلیٹ کی سیڑھیاں کروناوائرس کا ’’لی‘‘ نامی مریض استعمال کرچکا تھا جس کے باعث وائرس اس کے پڑوسی میں منتقل ہوگیا۔ اسی کے پیش نظر عمارت میں رہنے والے تمام افراد کے کروناوائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ یہ واقعہ چینی دارالحکومت بیجنگ میں پیش آیا۔

    بیجنگ میں کروناوائرس کا یہ دوسرا کیس ہے۔ ’’لی‘‘ نامی شہری حال ہی میں برطانیہ سے بیجنگ پہنچا تھا اور فلیٹ میں رہائش اختیار کی تھی اس دوران اس نے عمارت کی سیڑھیاں استعمال کیں اور بعد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    دریں اثنا اس کا پڑوسی ’’لیو‘‘ بھی مذکورہ سیڑھیاں گھر میں داخلے اور انخلا کے لیے استعمال کرتا تھا جیسے ہی اسے خبر ملی کہ ’’لی‘‘ کرونا کا شکار ہوچکا ہے تو فوراً اس نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔

    چین کی کروناوائرس کے خلاف بڑی کامیابی

    اس واقعے کے بعد لیو کی بیوی نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔ جبکہ عمارت کے تمام رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ دونوں شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے بعد کووِڈ نائنٹین کی ہلاکت خیزی کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، اموات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 422,945 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں انیس ہزار کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 1 لاکھ 9 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے۔

  • چین کی کروناوائرس کے خلاف بڑی کامیابی

    چین کی کروناوائرس کے خلاف بڑی کامیابی

    بیجنگ: چین کروناوائرس کے خلاف جنگ میں آہستہ آہستہ کامیابی حاصل کررہا ہے، چین میں گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 47 نئے کیسز رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 47 نئے کیسز کے سامنے آنے کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 4 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئیں۔

    چین میں کروناوائرس کے مجموعی طور 81ہزار218 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کروناوائرس کے صحتیاب مریضوں کی تعداد 73ہزار650 ہے۔ جبکہ چین میں ملک وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4ہزار287 ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے بعد کووِڈ نائنٹین کی ہلاکت خیزی کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، اموات کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 422,945 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں انیس ہزار کے قریب لوگ جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 1 لاکھ 9 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے۔

    البتہ اس ضمن میں چین آہستہ آہستہ کامیابی حاصل کررہا ہے۔ ماضی کے مقابلے میں کافی حد تک وائرس پر قابو پالیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق کابینہ کی کمیٹی بنا دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق کابینہ کی کمیٹی بنا دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کرونا سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق کابینہ کی خصوصی کمیٹی بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ اور وزیر صحت یاسمین راشد نائب سربراہ ہوں گی۔ کمیٹی کرونا سے بچاؤ پر وفاقی و عالمی اداروں اور شراکتی اداروں سے رابطہ رکھے گی۔

    کمیٹی تشخیص، آئسولیشن اور علاج یقینی بنانے پر اسپتالوں اور محکمہ صحت کی مؤثر نگرانی کرے گی۔ اسپتالوں کو ٹیسٹنگ کٹس، دواؤں ،آلات اور دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

    خصوصی کمیٹی طبی عملے کی تربیت اور مطلوبہ جگہوں پر دستیابی یقینی بنائے گی۔ کمیٹی کرونا سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کی نگرانی کرے گی۔ جبکہ کمیٹی روز کی بنیاد پر جائزہ اجلاس کر کے رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گی۔ صوبائی حکومت نے کروناوائرس سے لڑنے کے لیے کمر کس لی۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک اور موت ، تعداد 8 ہوگئی

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث خاتون انتقال کرگئیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1000 تک جا پہنچی ہے۔

    راولپنڈی میں ایم ایچ اسپتال میں کرونا کے باعث خاتون انتقال کرگئیں۔ کمشنر راولپنڈی نے خاتون کی کرونا سے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون شاہدہ 21 مارچ سے ایم ایچ اسپتال میں زیر علاج تھی، وہ برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔

  • کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ’’روبوٹ ڈاکٹر‘‘ میدان میں آگیا

    کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ’’روبوٹ ڈاکٹر‘‘ میدان میں آگیا

    بیجنگ: کروناوائرس کے پیش نظر چین میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایسا روبوٹ کیا گیا ہے جو ڈاکٹرز کی طرح ذمے داریاں نبھا سکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرفہرست جامعات میں شامل ڈیزائنر چینہوا یونیورسٹی کے محققین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو اسپتالوں میں کروناوائرس سے لڑنے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔

    مذکورہ روبوٹ میں مریض کا الٹرا ساؤنڈ کرنے، جسم کے مختلف اعضا کی آوازیں سننے سمیت منہ کا معائندہ کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ ’’اسٹیسی اسکوپ‘‘ سے لیے جانے والے تمام کام یہ روبوٹ کرسکتا ہے۔

    روبوٹ میں دو بازؤں کے علاوہ جدید کیمرے بھی نصب ہیں۔ یونیورسٹی کے پروفیسر ژینگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ روبوٹ کو ایسے مشن سونپے جاسکتے ہیں جس میں ڈاکٹروں کا مریض کے پاس جانا خطرے کا باعث ہو۔

    کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے اٹلی کی بڑی پیش قدمی

    خیال رہے کہ پروفیسر کو اس قسم کا روبوٹ ڈیرائن کرنے کا خیال پہلی مرتبہ ووہان میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران آیا جہاں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا تھا۔

    کروناوائرس کے مریضوں کے پاس جاکر علاج کرنے والے متعدد ڈاکٹر بھی مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس روبوٹ کو کروناوائرس کے مریضوں کے پاس بھیج کر بنیادی معائنے بھی کیے جاسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب میں کروناوائرس سے پہلی موت

    سعودی عرب میں کروناوائرس سے پہلی موت

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس سے پہلا مریض جاں بحق ہوگیا، حکومت نے تصدیق کردی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے مملکت میں کروناوائرس سے پہلے مریض کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ ملک میں مہلک وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 767 ہوگئی۔

    محکمہ صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ سعودی عرب میں جان لیوا وائرس کے مریضوں کی تعداد 767 تک جاپہنچی ہے۔ غیرملکی شہری کی کرونا سے ہلاکت مدینے شہر میں قائم ایک اسپتال میں ہوئی۔

    سعودی عرب میں آج بھی کروناوائرس کے 205 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    کرونا وائرس، عوام گھروں پر رہیں، درود شریف پڑھیں، عبدالرحمان السدیس

    خیال رہے کہ ہلاک خیز وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

    دوسری جانب امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قرنطینہ اختیار کر کے درود شریف کا ورد کریں۔

  • ’’عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے‘‘

    ’’عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے‘‘

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر صوبائی حکومت غیرمعمولی اقدام اور مشکل فیصلے میں تاخیر نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹ کیا کہ عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز غور کیا جاسکتا ہے، یہ عالمگیر وبا انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی نقصان کی حامل ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو ان حالات میں عوام کا تعاون درکار ہوتا ہے، عوام کی بھلائی کے لیے کرفیو کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے، کروناوائرس سے پیدا صورتحال پر عوام سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے گھروں سے غیرضروری باہر نہ نکلیں۔

    وزیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت سندھ کے احکامات اور ہیلتھ ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں، عوام نے عمل نہ کیا تو مجبوراً سخت اور مشکل اقدام لینے پڑے گا۔

    کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی

    خیال رہے ملک میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 892 ہوگئی ہے، سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد تین سوننانوے، پنجاب میں دوسو اُنچاس، بلوچستان میں ایک سو دس، کے پی میں اڑتیس مریضوں کا علاج جاری ہے، گلگت بلتستان میں اسی، اسلام آباد میں پندرہ، آزاد کشمیر میں ایک مریض زیرعلاج ہے۔

    ملک بھرمیں اب تک چھ مریض صحتیاب ہوئے اور7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کا صنعتی مزدوروں کے لیے بڑا فیصلہ

    لاک ڈاؤن: سندھ حکومت کا صنعتی مزدوروں کے لیے بڑا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے صنعتی مزدوروں کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    تفصلات کے مطابق سندھ میں کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے جس سے صنعتی مزدوروں سمیت دیہاڑی کمانے والے افراد شدید متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی صنعتی ادارہ کسی مزدور کو بے روزگار نہیں کرسکے گا، ہر صنعتی اور تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران مزدور کی اجرت سے کٹوتی نہیں کی جاسکے گی۔

    کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کیلیے ریلیف پیکیج تیار

    محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    ادھر وفاقی حکومت نے کروناوائرس کے پیش نظر عوام کے لیے ریلیف پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔ 70لاکھ ڈیلی ویجز ملازمین کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے جب کہ وزیراعظم نے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے، ایکسپورٹرز کے لیے بھی 200 ارب روپےکا ریلیف پیکج منظور کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں جس میں تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ ملک بھر میں کروناوائرس سے نٹمنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

  • کروناوائرس: سگریٹ نوشی ترک کرنے کا بڑا فائدہ

    کروناوائرس: سگریٹ نوشی ترک کرنے کا بڑا فائدہ

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کا ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر پہنچ گیا اور سگریٹ نوشی ترک کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 40 سالہ اینڈریو نامی شہری برطانیہ کے علاقے وھیٹنشو اسپتال سے صحت یاب ہوکر گھر پہنچ چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں روبہ صحت شہری کا کہنا ہے کہ اس مہلک مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد میں نے سگریٹ نوشی ترک کردی ہے۔

    انہوں نے تمام افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے خود کو گھروں میں بند رکھیں یہ سب سے بہترین علاج ہے، اسپتال سے ڈسچاج ہونے کے باوجود میں احتیاطی تدابیر اپنارہا ہوں اور اسموکنگ بھی چھوڑ دی ہے، البتہ اب بھی پھیپڑوں میں سونج کی شکایت ہے۔

    انیڈریو کا کہنا ہے کہ اسے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے، ممکنہ طور پر ایسا تمباکو نوشی کے باعث ہوا لیکن انہوں نے اسموکنگ چھوڑ دی ہے۔ خیال رہے کہ کئی طبی ماہرین کے مطابق کروناوائرس سگریٹ نوشی کرنے والوں پر زیادہ جلدی اثرانداز ہوکر بڑا نقصان دے سکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کروناوائرس میں مبتلا ہوکر گزارا گیا گزشتہ ہفتہ میری زندگی کا سب سے بدترین ہفتہ رہا۔ تاہم میں ان تمام اسپتال عملے کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری خدمت کی اور وبائی مرض سے بچایا۔

  • کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    کروناوائرس: پنجاب حکومت کا صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان

    لاہور: کروناوائرس کے پیش نظر سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں 14 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے دو ہفتوں کے لیے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان سامنے آیا۔

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران دواؤں اور اشیائے خورونوش کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل سے ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 242 ہے، لاہور میں 52 راولپنڈی اور جہلم میں 3،3 مریض ہیں۔ ملتان میں 2 اور سرگودھا میں بھی ایک مریض ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے6 افراد جاں بحق

    ان کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ اور پاک فوج عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، بلدیاتی اور میڈیا نمائندوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔ کل صبح 9بجے سے 6 اپریل تک بازار، شاپنگ مالز اور عوامی مقامات بند رہیں گے، پنجاب میں عوام کے مفاد میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈبل سواری پر پابندی سے فیملیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا، فوج اور سول ادارے پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں، کل کابینہ میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے پالیسی بیان دیں گے، روزانہ کی بنیاد پر صورت حال دیکھ کر فیصلے اور عمل درآمد کرائیں گے۔