Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس: سعودی عرب میں کرفیو، اہم وضاحت سامنے آگئی

    کروناوائرس: سعودی عرب میں کرفیو، اہم وضاحت سامنے آگئی

    ریاض: سعودی عرب میں کروناوائرس کے پیش نظر کرفیو نافذ ہے البتہ کن شعبوں کو اس ضمن میں استثنیٰ حاصل ہوگا اس سے متعلق اہم وضاحت سامنے آگئی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرفیو سے متعلق وضاحتی اعلامیے میں سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو سے مملکت میں بنیادی ضرورتیں فراہم کرنے والے شعبوں کو استثنی حاصل ہے۔

    سعودی عرب میں غذائی مواد فراہم کرنے والا شعبہ کرفیو سے مستثنی ہوگا جس میں سپر مارکیٹ، بقالے، سبزی کی دکانیں، مرغی، گوشت اور روٹیاں فروخت کرنے والے بھی شامل ہیں۔

    دریں اثنا صحت کا شعبہ بھی کرفیو سے آزاد ہوگا جس میں فارمیسی، پولی کلینکس، ہسپتال، لیبارٹری، ایکسرے اور طبی شعبے کی فیکٹریاں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وسائل اطلاعات کے تمام شعبوں کو بھی کرفیو سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

    کورونا وائرس ، سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے کرفیو کا اعلان کردیا

    سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران غذائی اشیا یا طبی سامان لانے اور لے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ مملکت میں شہری آسانی سے ہوم ڈیلیوری کی بھی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    کروناوائرس کے باعث نافذ کرفیو کے دوران ایمرجنسی حالت میں نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ جبکہ پٹرول پمپس، بجلی کمپنی کے اہلکار اور بجلی کے تعطل کو بحال کرنے والی ٹیمیں بھی پابندی سے استثنیٰ ہوں گی۔

  • ہانگ کانگ: ’’ایک اور پالتو کتا کروناوائرس کا شکار ہوگیا‘‘

    ہانگ کانگ: ’’ایک اور پالتو کتا کروناوائرس کا شکار ہوگیا‘‘

    بیجنگ: چین کے زیرانتظام ملک ہانگ کانگ میں ایک اور پالتو کتا کروناوائرس کا شکار ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کتے میں کروناوائرس اس کے مالک سے منتقل ہوا، کرونارپورٹ میں کتے میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    اس سے قبل ہانگ کانگ میں ہی ایک کتا کروناوائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوگیا تھا، ایک اور کتے میں وائرس اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مذکورہ کتے کو جانوروں سے متعلق قائم خصوصی وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    متاثرہ کتے کے ساتھ ایک اور کتے کو آئیسولیشن بھی رکھا گیا ہے البتہ اس میں وائرس کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں۔ ’’جرمن شیفرڈ‘‘ نامی پہلا کتا گزشتہ ماہ کروناوائرس سے ہلاک ہوا تھا۔

    کروناوائرس: اگر آپ کے گھر پالتو جانور ہے تو ہوشیار ہوجائیں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں سے وائرس جانورں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں لیکن جانوروں سے انسانوں میں نہیں لہذا پالتوں جانور نقصان نہیں پہنچا سکتے لیکن ان کی حفاظت لازمی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانوی ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد احتیاطی تدابیر اپنائیں تاہم جانورں سے کروناوائرس شہریوں میں منتقل ہونے کے کوئی معقول اسباب سامنے نہیں آئیں۔

  • کروناوائرس: بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کردی

    کروناوائرس: بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کردی

    کوئٹہ: کروناوائرس کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر کی تعطیلات میں توسیع کردی، 7 کے سوا تمام محکموں کے دفاتر تاحکم ثانی بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تعطیلات سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صحت، داخلہ، سی ایم آئی ٹی، خزانہ اور پی اینڈ ڈی، اطلاعات اور ایس اینڈ جی اے ڈی کے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ اس کے علاوہ دیگر محکمے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت نے اعلان کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ 7محکمے 30فیصد اسٹاف کو دفاتربلائیں، جبکہ 70 فیصد ملازمین گھروں میں رہیں اور نئی ہدایت کا انتظار کریں۔

    سپریم کورٹ نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں

    دوسری جانب بلوچستان میں انجمن تاجران نے کل سے کاروبار اور دکانیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔ انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ دودھ، گوشت کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھلی رہیں گی۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرونا سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گھروں میں رہیں۔

  • سپریم کورٹ نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں

    سپریم کورٹ نے کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں

    اسلام آباد: کروناوائرس کے پیش نظر سپریم کورٹ نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں، سپریم کورٹ میں صرف اہم مقدات کی سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں معمول کے تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں 3بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ 50 سال سے زائدعمر کے ملازمین اور خواتین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کراچی اور لاہور رجسٹریوں میں صرف ارجنٹ مقدمات کی سماعت ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 666 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بلاول کا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے لڑنے کے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • کروناوائرس: برطانیہ میں بے گھر افراد کے لیے اہم انتظامات

    کروناوائرس: برطانیہ میں بے گھر افراد کے لیے اہم انتظامات

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر بے گھر افراد کو چھت فراہم کی جائے گی، ہوٹلوں کے کمروں میں اضافی بستروں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کو برطانیہ میں قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دنیا بھر میں بے گھر افراد پہلے ہی مخلتف بیماریوں کا شکار رہتے ہیں ایسے میں کروناوائرس کا ان میں منتقل ہونا حکام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔

    برطانوی دارالحکومت لندن میں مختلف ہوٹلز بے افراد کو چھت فراہم کرے گی تاکہ وہ مہلک وائرس سے بچ سکیں۔ ابتدائی طور پر ہوٹلز میں 300 کمروں کا بندبست کیا جارہا ہے جہاں اضافی بستر بھی ہوں گے۔

    شہری حکومت کی جانب سے مناسب قیمتوں پر 12 ہفتوں کے لیے کمرے بک کررہی ہے جہاں ہزاروں بے گھر افراد رہائش اختیار کریں گے، ضرورت پڑنے پر اضافہ کمروں کی بھی بکنگ کی جاسکتی ہے۔

    برطانیہ: ’’کروناوائرس ویکسین کی تیاری آخری مراحل میں داخل‘‘

    رپورٹ میں کہا گیا ہے بے گھر افراد کو ہوٹلوں میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ بنیادی ضروریات سے محروم بے گھر افراد از خود یہ کرنے سے قاصر ہیں جس کے باعث مذکورہ اقدام اٹھایا گیا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کئی بے گھر افراد صحت کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔

  • کروناوائرس: شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

    کروناوائرس: شہباز شریف نے ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کروناوائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرونا سے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاؤن کیا جائے، حکومت فوری لاک ڈاؤن کی تیاریاں کرے۔

    انہوں نے کہا کہ خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاؤن کے لیے انتظامات کیےجائیں، تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی معیدیوسف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی تک لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، خدارا افواہیں نہ پھیلائیں، لاک ڈاؤن جیسی افواہوں پر مبنی خبروں سے صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔

    ‘ابھی تک لاک ڈاؤن کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا،خداراافواہیں نہ پھیلائیں’

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی، کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مرکزی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کمیٹی کرونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔

    خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • ’’کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں‘‘

    ’’کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں‘‘

    کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کروناوائرس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہے زیادہ سے زیادہ کروناٹیسٹ کراچی میں کیے جاسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ ہم 3 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اللہ سے دعا ہے کرونا پر ہمیں قابو پانے کی طاقت دے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے متعلق بھی معاملہ زیرغور ہے، کروناوائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجرز ہیں۔

    سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 267 ہوگئی

    خیال رہے کہ آج تفتان سے سکھر آئے 15 زائرین میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 267 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کروناوائرس کے 263مریض زیر علاج ہیں، اب تک تفتان سے آئے 559 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 242 افراد کے نتائج منفی جبکہ 166 کے مثبت آئے ہیں جبکہ کراچی میں مجموعی طورپر 101 افراد کے نتائج مثبت آچکے ہے۔

  • کروناوائرس: سعودی عرب میں متاثرین کے لیے اہم اپیل

    کروناوائرس: سعودی عرب میں متاثرین کے لیے اہم اپیل

    ریاض: سعودی عرب میں مشرقی ریجن چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کروناوائرس کے پیش نظر متاثر ہونے والے کاروباری افراد کے حق میں اہم اپیل کردی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عبد الحکیم بن حمد العمار نے سرمایہ کاروں، شاپنگ مال اور دکان مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ دکانداروں کا دو مہینہ کا کرایہ معاف کردیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مملکت میں کروناوائرس سے کاروبار کرنے والے افراد شدید متاثر ہورہے ہیں، ملک وائرس سے لڑنے کے لیے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اسی ضمن میں درخواست کی جاتی ہے کہ مالکان دکانداروں کا دو مہینے کا کرایہ معاف کریں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی وائرس نے سخت پنجے گاڑ لیے ہیں۔

    ملک میں کارباری مراکز، نجی اور سرکاری دفاتر بند ہونے کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں، پیسے نہ ہونے کے باعث دکاندار کرایہ دینے سے قاصر ہیں۔ مشرقی ریجن چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے اسی نتاظر میں مذکورہ اپیل کی۔

    کرونا وائرس، سعودی عرب میں 120 ارب ریال کا بجٹ مختص

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پیش نظر 120 ارب ریال سے زائد کا بجٹ مختص کردیا گیا ہے جس پر اتوار سے عمل درآمد ہوگا۔ مملکت میں کروناوائرس سے لڑنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • کروناوائرس: قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم

    کروناوائرس: قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت اسٹیٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران آزاد کشمیر میں کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں کل سے 3دن تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی جبکہ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

    فاروق حیدر نے حکم دیا کہ انتظامیہ اور محکمہ صحت روزانہ کی بنیاد پر گھروں کا دورہ کرے، آزاد کشمیر بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، عوام حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

    عوام احتیاط کریں گے تو کرونا وائرس سے نمٹ سکتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ ملک کے تمام صوبوں کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو وفاق نے خصوصی مدد فراہم کی ہے۔

  • کروناوائرس: تمباکو نوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر

    کروناوائرس: تمباکو نوشی کرنے والوں کے لیے بری خبر

    کراچی: ماہر امراض سینہ ڈاکٹر جاوید اکرم نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والے افراد پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بزرگوں اور تمباکو نوشی کرنے والوں پر تیزی سے اثرانداز ہوتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا خواتین کی نسبت مردوں میں تیزی سے پھیلا، کروناوائرس سے متعلق 3ڈرگس میں کام ہورہا ہے جبکہ ایک دوا پر کافی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب جناح اسپتا ل کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائرس کے خاتمے سے متعلق ابھی کوئی دوائی نہیں، امریکا سمیت مختلف ممالک میں ویکسین کی تیاری کی جارہی ہے، 5احتیاطی تدابیر اپنانے سے وائرس سے کچھ حد تک بچا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس؛ سندھ حکومت نے اچھی خبر سنا دی

    ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو آن لائن ہوم ورک دیاجاسکتا ہے۔ پارکس، مالز اور جیمز میں لوگوں کو جانے سے اجتناب کرنا چاہیے، غیرضروری دوا نہیں لینی چاہیے، بیرون ملک سے آنے والوں کواس وقت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔