Tag: کروناوائرس

  • انگلینڈ میں تمام قومی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

    انگلینڈ میں تمام قومی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

    لندن: انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ 20کھلاڑیوں اور 11آفیشلرز کے ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام قومی کرکٹرز کروناوائرس سے محفوظ ہیں، ان میں کسی قسم کی کوئی وبائی علامتیں بھی نہیں ہیں۔

    بولنگ کوچ وقاریونس اور کلف ڈیکن کی ٹیسٹ رپورٹ بعد میں آئے گی۔ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ پلان ترتیب دیا جائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کے ساتھ پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ منفی آگئے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے تیسری بار کرونا ٹیسٹ کرائے گئے، تمام کھلاڑی، کوچز، گراؤنڈ اور ہوٹل اسٹاف سب کے 3 بار ٹیسٹ ہوئے، تمام آفیشلز اور کھلاڑیوں کی رپورٹس کیئر ہیں۔

    دورہ انگلینڈ، حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑیوں کی تیسری کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی

    قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں پہلی ٹیسٹنگ کی رپورٹس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو موصول ہوچکی ہیں۔

    خیال رہے کہ ای سی بی میڈیکل پینل کے تحت ووسٹر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر قومی کھلاڑیوں کو ووسٹر میں ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔ تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے ظفر گوہر اور کلف ڈیکن کی رپورٹس آج ملے گی۔

    ادھر تیسری کروناوائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر محمد حفیظ سمیت دیگر 6 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے اہل ہوگئے ہیں، جلد روانگی کا اعلان کیا جائے گا۔

  • 6 قومی کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی

    6 قومی کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کی تیسری بار کروناٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، دوسری کوویڈ رپورٹ نیگٹیو آنے والے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ممکنہ کرونا متاثرہ 6 کھلاڑیوں کی تین بار کروناٹیسٹنگ ہوگی جس کے بعد دورہ انگلینڈ سے متعلق حتمی رائے سامنے آئے گی، کھلاڑیوں میں محمدحفیظ، وہاب ریاض، محمدرضوان، محمدحسنین، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں، تیسری ٹیسٹنگ کی رپورٹ جلد متوقع ہے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ نیگیٹیو آنے پر پی سی بی کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کرے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں قیام کریں گے۔

    دورہ انگلینڈ، 18 کھلاڑیوں‌ نے کرونا کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ محمد حفیظ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کرونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا۔

    بعد ازاں پی سی بی نے محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کا تین بار کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ’کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی‘

    ’کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی‘

    لاہور: وزیرصنعت وتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا نے دنیا بدل دی لیکن اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی، حکومت نے مہلک وائرس کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں میاں اسلم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن آج بھی تنقید برائے تنقید کا طرز عمل چھوڑنے کے لیے تیار نہیں، اپوزیشن کرونا پر سیاست کرکے معیشت کی بربادی چاہتی ہے، عوام اپوزیشن کی لوٹ مار اور منافقت کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں، ن لیگ نے تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے مال بنایا، کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی، غریب بنیادی سہولتوں کو بھی ترستے رہے، عوام کا خون چوسنے والے ہر مافیا کو شکست دیں گے۔

    اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار کیوں ہوئی؟

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے وائرس نے معیشت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کو ذاتی مال سمجھ کر برباد کیا، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن کے ہر بت کو گرا دیں گے۔

  • ممکنہ متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

    ممکنہ متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا ہے، ٹیسٹنگ رپورٹ آنے پر فیصلہ ہوگا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ابتدائی طور پر کون کون جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ممکنہ کرونا متاثرہ کھلاڑیوں نے دوسرا کووڈ19 ٹیسٹ اپنے شہروں میں دیئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سیمپل ان کے گھروں سے لیے گئے ہیں۔

    حارث رؤف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی۔ محمد رضوان، فخرزمان اور عمران خان سینئر نے پشاور میں سیمپل دیئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ٹیم مساجر ملنگ علی نے ٹیسٹ لاہور میں کرائے۔

    حفیظ کو کرونا کی شدید علامات، کانفرس میں 13 بار کھانسے

    محمد حسنین اور کاشف بھٹی کا سیمپل کراچی کی نجی لیبارٹری میں لیا گیا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔

    جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کرونا پازیٹیو کھلاڑیوں کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کروایا۔

  • کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سائنس دانوں کا بڑا تجربہ کامیاب

    کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سائنس دانوں کا بڑا تجربہ کامیاب

    بگوٹا: جنوبی امریکا میں واقع ملک کولمبیا کے سائنس دانوں نے ’الٹرا وائلیٹ لائٹ‘ کی ایک قسم ’فار یو وی سی‘ کی مدد سے کروناوائرس کے پھیلاؤ روکنے کا ایک کامیاب تجربہ کیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ’فار یو وی سی‘ کی مصنوعی شعاعیں ہوا میں موجود کروناوائرس کو ختم کرسکتی ہیں۔

    ریسرچ رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں نے تجربے کے دوران مخصوص جگہ پر کرونا وائرس کی نمی کے ذرات کو فار یو وی سی لائٹ کے سامنے سے گزارا جس کے بعد وائرس کو اکھٹا کیا گیا تاکہ نتیجہ معلوم کیا جاسکے۔

    تحقیقی مطالعے کی سربراہی کرنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ برونر کا کہنا ہے کہ تجربے کی رپورٹ سے واضح ہوا کہ مذکورہ لائٹ نے ہوا میں موجود کرونا کے ذرات کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کردیا، وائرس کا کوئی بھی ذرا زندہ نہیں بچا۔

    ’کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے‘ امریکی سائنسدان کا دعویٰ

    انہوں نے بتایا کہ مذکورہ روشنی کرونا کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی جس کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فار یو وی سی سسٹم کو عوامی مقامات پر نصب کریں گے جو مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں معاونت کرے گا۔

    ’کرونا ویکسین‘ سے مریضوں کا علاج کب شروع کیا جائے گا؟

    ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس سسٹم کی پیشگی پیداوار پر بھی کام کررہے ہیں، یہ سرجیکل ماسک اور سماجی فاصلوں کا متبادل نہیں ہوسکتا، لیکن ہم اسے کرونا کے خلاف نیا ہتھیار کہہ سکتے ہیں۔

  • کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک اور جھٹکا

    کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو ایک اور جھٹکا

    ایڈنبرگ: نیوزی لینڈ میں کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایک اور کرونا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں وبا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں کرونا، لاک ڈاؤن اور تمام تر پابندیوں کے خاتمے کے دو ہفتے بعد 3 وبا کے مریض سامنے آچکے ہیں، جبکہ 5 جون کو حکومت ملک میں کرونا کا کوئی فعال کیس نہ کہہ کر لاک ڈاؤن ختم کرچکی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا کے تازہ کیس سے قبل دو کرونا مریض سامنے آئے تھے۔ محکمہ صحت نے دو نئے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہریوں کی آمد ورفت کے لیے بارڈر کھولنے سے وائرس دوبارہ نیوزی لینڈ میں منتقل ہوا۔ البتہ تمام شہریوں کو ملک میں داخلے کے بعد دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا لازمی ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو کرونا فری قرار نہیں دیا کیوں کہ مستقبل میں وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

    کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

    یاد رہے کہ 8 جون کو کرونا وبا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، 75 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ میں معاشی اور سماجی فاصلوں کی پابندیاں بھی ختم کی جاچکی ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کرونا کا کوئی فعال کیس نہیں رہا۔

  • وزیرریلوے شیخ رشید نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    وزیرریلوے شیخ رشید نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا، وہ اب مکمل صحت یاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیریلوے نے کروناوائرس کو شکست دے دی، انہیں آج ایم ایچ اسپتال سے گھر جانے کی اجازت ملے گی، قوم کی جناب سے دعاؤں پر انہوں نے خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

    عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد آج گھر پہنچ جائیں گے، ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انہیں گھر جانے کی جازت دی گئی ہے، اللہ کا شکر ہے قوم کی دعائیں ساتھ ہیں۔

    خیال رہے کہ وفافی وزیر 8 جون کو کروناوائرس کا شکار ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ اپنے گھر میں سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے 10 جون کو بھی وائرس کا ٹیسٹ کروایا تب بھی مثبت آیا۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید کی صحت سے متعلق خوش خبری

    کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ ہفتے اسپتال سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ فیملی کا کہنا تھا کہ انہیں احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، شیخ رشید کو کوئی پیچیدگی لاحق نہیں تھی۔

  • نالوں کی صفائی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    نالوں کی صفائی کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا گیا

    کراچی: تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 97 میں مون سون بارشوں سے قبل حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق راجہ اظہر نے مراد علی شاہ کو خصوصی طور پر خط لکھا جس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 97 نالوں کی صفائی کی جائے، گزشتہ سال علی زیدی کی ذاتی دلچسپی کےسبب نالوں کی صفائی کرائی گئی تھی، تحریک انصاف دور میں عوام کو کافی زیادہ سہولیات حاصل رہیں۔

    خط کے مطابق کروناوائرس کے باعث حلقہ پی ایس 97 کے کئی علاقے متاثر ہیں، بارشوں سےقبل پی ایس 97 کے لیےصفائی کےخصوصی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مسائل سے بچ سکیں۔

    کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ، نالوں کی صفائی کیلیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت مون سون کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کراچی، حیدرآباد اور دیگر شہروں کے ندی نالوں کی صفائی کی ہدایت کی، کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹربورڈ کو نکاسی آب کے لیے انڈرگراؤنڈ سسٹم ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث تیز برسات کا امکان ہے، تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے۔ علاوہ ازیں شہر قائد میں اربن فلڈ کے خدشے کے پیش نظر چیئرمین شرقی نے نالوں کی صفائی کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ کردیا اور کہا نالے صاف نہ ہوئے تو آس پاس کی آبادی زیر آب آسکتی ہے۔

  • ’کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے‘ امریکی سائنسدان کا دعویٰ

    ’کرونا صرف 34 منٹ میں مرسکتا ہے‘ امریکی سائنسدان کا دعویٰ

    واشنگٹن: امریکی سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقی مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سورج کی تیز شعاعیں کروناوائرس کو صرف 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو کروناوائرس سے متعلق مثبت رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق سورج کی تپش اور تیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اور ممکنہ طور پر ملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا، شہری رواں ہفتے سَن باتھ سے  لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کرونا کے خلاف معاونت کرے گا۔

    تحقیق کرنے والے سائنس دان ’جوس لوئس‘ کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز تپش کروناوائرس کو 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہے، سورج کی روشنی مختلف شہروں میں کرونا کے خلاف اثرانداز ہوگی۔

    کیا گرم پانی پینے سے کرونا وائرس ختم ہوجاتا ہے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دینا کے دیگر ممالک میں سورج کی روشنی زمینی سطح پر موجود 90 فیصد کروناوائرس ختم کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ مذکورہ تحقیق سائنس دان کی انفرادی کوشش ہے جس پر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر داخلہ کے مشیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ولیم برائن نے صحافیوں کو بتا تھا کہ امریکی سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سورج کی شعاعیں وبا کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہیں اور امید ہے کہ موسم گرما تک وائرس کا پھیلاؤ کم ہوجائے گا۔

  • ’کرونا ویکسین‘ سے مریضوں کا علاج کب شروع کیا جائے گا؟

    ’کرونا ویکسین‘ سے مریضوں کا علاج کب شروع کیا جائے گا؟

    لندن: برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کرونا کی ممکنہ ویکسین تیار کرچکی ہے اور 10 ہزار کے قریب رضاکاروں پر آزمائش کا سلسلہ بھی جاری ہے، رواں سال اگست تک ویکسین علاج کے لیے دستیاب ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے تیارہ کردہ ویکسین کا ٹرائل مرحلہ تیزی سے جاری ہے، آزمائشی سلسلے میں دس ہزار کے قریب رضاکار حصہ لے رہے ہیں جن کی عمریں 70 سال کے لگ بھگ ہے، رضاکاروں میں کم عمر کے لوگ بھی شامل ہیں۔

    کرونا ویکسین کی تیاری میں شامل کمپنی ’اسٹرا زینیکا‘ پیشگی اعلان کرچکی ہے کہ انسانوں پر کامیاب تجربے کے بعد 30 ملین کے قریب ویکسین کی خوراک تیار کریں گے۔

    پہلی کورونا ویکسین کی دستیابی : برطانوی ماہرین کا اہم انکشاف

    ابتدائی طور پر یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ویکسین رواں سال اگست میں ہی علاج کے لیے دستیاب ہوگی، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ ویکسین کی تیاری میں ابھی کئی مہینے لگ سکتے ہیں، کئی سانس دانوں کا خیال ہے کہ تمام آزائشی مراحل سے گزرنے کے بعد ویکسین اکتوبر تک حتمی طور پر تیار ہوگی۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ’اڈریان ہل‘ کا کہنا تھا کہ رواں سال اگست سے ستمبر تک کرونا ویکسین سے متعلق حتمی رائے سامنے آئے گی، اکتوبر میں مارکیٹس میں دوا کی فراہمی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کے علاوہ دینا بھر میں سائنس دان کرونا علاج کی دریافت میں جٹے ہوئے ہیں۔