Tag: کروناوائرس

  • ایک اور ملک کروناوائرس کی لپیٹ میں آگیا

    ایک اور ملک کروناوائرس کی لپیٹ میں آگیا

    ادس ابابا: افریقی ملک اتھوپیا میں بھی کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھوپیا کے محکمہ صحت نے ملک میں کروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ مذکورہ شخص جاپانی شہری ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ 48 سالہ جاپانی شہری افریقی ملک برکانی سے ہوتا ہوا اتھوپیا پہنچا۔ خیال رہے کہ برکانی میں وبائی مرض نے پہلے سے ہی اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 4 مارچ کو اتھوپیا پہنچا جس کے بعد اس کی ٹیسٹ رپورٹ میں کروناوائرس مثبت آیا۔ جاپانی شہری کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

    مذکورہ شخص کو کروناوائرس کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایک اندازے کے مطابق کروناوائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ کے قریب افراد متاثر ہیں۔ مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں چین، ایران اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔

  • کروناوائرس: امریکا کی آدھی آبادی خطرے میں

    کروناوائرس: امریکا کی آدھی آبادی خطرے میں

    واشنگٹن: وبائی مرض کرونا نے امریکا میں شہریوں کی نیندیں حرام کردیں، امریکی کانگریس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مہلک وائرس سے ملک میں 150 ملین افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رکن کانگریس ڈاکٹر برین مناہن نے پیش گوئی کی ہے کہ وائرس کی موجودہ صورت حال سے ممکنہ طور پر امریکا میں 70 سے 150 ملین کے قریب افراد متاثر ہوں گے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیش گوئی کے تحت امریکا کی 46 فیصد آبادی کروناوائرس کی پلیٹ میں آسکتی ہے اور لاکھوں اموات کے بھی امکانات ہیں۔ امریکی ادارے برائے طب نے پیش گوئی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کو دیکھا جائے۔

    ہو سکتا ہے کرونا وائرس چین میں لانیوالی امریکی فوج ہو، چین کا امریکہ کو جواب

    امریکا میں کروناوائرس کے 1700 کے قریب کیسزسامنے  آچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب ایسے مزید ایک لاکھ افراد موجود ہیں جن کی کروناوائرس کی تشخیص کرنا باقی ہے۔

    خیال رہے کہ مہلک مرض کے خوف سے امریکا کی مختلف ریاستیں سنسان ہوچکی ہیں۔ تعلیمی اداروں سمیت کاروباری دفاتر بھی بعض شہروں میں بند ہیں۔ ہوائے اڈوں پر مسافروں کی تعداد حیران کن حد تک کم دیکھی گئی۔

  • ٹرمپ سے ملاقات کے بعد غیرملکی عہدیدار میں کروناوائرس کی تصدیق

    ٹرمپ سے ملاقات کے بعد غیرملکی عہدیدار میں کروناوائرس کی تصدیق

    براسیلیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد برازیلین عہدیدار کروناوائرس کا شکار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے برازیلین عہدیدار فیبیوونگرٹرن میں کروناوائرس کی تصدیق کردی۔ انہوں نے 7 مارچ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔

    فیبیوونگرٹرن نے امریکی صدر کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی تھی۔ بعد ازاں برازیلین عہدیدار نے ٹرمپ سے ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ عہدیدار نے برازیل کے صدر جے بولسرنارو کے ہمراہ فلوریڈا کا خصوصی دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دونوں ممالک کے صدور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤ کا اظہار بھی کیا تھا۔

    فیبیوونگرٹرن میں کروناوائرس کی تصدیق کے بعد دیگر اعلیٰ حکام کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔ البتہ حکومت ملک میں کروناوائرس کو روکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

    کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری کی انوکھی ایجاد، ویڈیو وائرل

    روم: اٹلی میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری نے عجیب وغریب طریقہ اپنا لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہری نے لکڑیوں کی مدد سے ایسا مدار تیار کیا ہے جو کروناوائرس سے بچنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    گول لکڑیوں کے ذریعے تعمیر کیے گئے مدار سے لوگ مذکورہ شہری سے مخصوص فاصلہ رکھیں گے جس کے باعث ممکنہ طور پر مہلک کروناوائرس اس تک منتقل نہیں ہوسکے گا۔

    جان لیوا وائرس سے اٹلی میں اب تک 827 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں متاثر ہیں۔

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    شہری کی انوکھی ایجاد نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنایا، بعض افراد نے مذکورہ شخص کو احمق بھی قرار دیا۔

    خیال رہے کہ اٹلی میں نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر شہری ایک دوسرے کے درمیان تقریباً 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے تاکہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

    اٹلی کے وزیراعظم گیوسم کونٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، کروناوائرس سے اٹلی میں اموات کی تعداد 827 تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔

  • ’’امریکا نے بہت دیر کردی‘‘

    ’’امریکا نے بہت دیر کردی‘‘

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت کی خاتون ڈاکٹر مارگیرٹ کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے میں امریکا نے بہت دیر کردی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے نئی سفری پابندی عائد کی ہے جس کے تحت کوئی بھی یورپی ممالک سے شہری امریکا میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

    اسی تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز خاتون ڈاکٹر نے بتایا کہ اس طرح کی امریکی پابندیوں سے کچھ خاص حاصل نہیں ہوگا کیوں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقدامات اٹھانے میں بہت دیر کردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اس وقت مذکورہ پابندی عائد کی کہ جب وائرس ملک میں داخل ہوچکا ہے اور ایک دوسرے میں منتقل ہورہا ہے، سفری پابندی اس وقت کار آمد ہوتی کہ جب کروناوائرس کا آغاز ہوا تھا۔

    کرونا وائرس: ٹرمپ نے یورپ سے امریکا سفر پر پابندی لگا دی

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے یورپ سے امریکا سفر پر 30 روز کے لیے پابندی لگادی ہے، برطانیہ کو پابندی سے استثنٰی حاصل ہے۔

    دوسری جانب یورپی یونین کمیشن نے امریکا کی عائد سفری پابندی مسترد کردی۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے سفری پابندیاں بغیر مشاورت اور یک طرفہ طور پر عائد کیں۔

  • افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں مبتلا

    افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں مبتلا

    اسلام آباد: افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کا ملازم بھی کروناوائرس میں شکار ہوگیا، جس کے بعد پاکستانی مریض کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے افغان مریض کو واپس افغانستان واپس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طور خم پر2افرادمیں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، ایک مریض کاتعلق پاکستان اور دوسرے کا افغانستان سے ہے، متاثرہ مریض محمد اصغر افغانستان میں موجود سفارتخانے میں ملازم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پاکستانی مریض کوبارڈرپرقرنطینہ میں رکھ دیاگیا جبکہ افغان مریض کوواپس افغانستان واپس بھیج دیاگیا، دفتر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر محمد اصغر کو پاکستان بلوالیاگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مریض کوپاک افغان طورخم بارڈرپرقرنطینہ منتقل کیاگیاہے، جہاں سے اس کو قرنطینہ ایمولینس میں اسلام آباد منتقل  کیاجائےگا متاثرہ پاکستانی افغانستان سفارتخانےمیں بطورپاسپورٹ کلیکٹرکام کررہاتھا اور سفارتخانے میں عوام سے براہ راست رابطے پر محمداصغر کرونا میں مبتلا ہوا۔

    ایجنسی سرجن طارق حیات نے محمداصغرمیں کوروناوائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باضابطہ وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت  کرےگا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے ، بلوچستان حکومت نےبھی عوامی آگاہی مہم شروع کرنےکا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد تفتان اور افغان سرحد پر سخت اسکرینگ جاری ہے۔

    گوادر اورتربت ایئرپورٹ پراسکریننگ کاکاُم مزیدموثربنانےکیلئےہدایات جاری کردی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی ائیرپورٹ پربارہ ہیلتھ ڈیسک قائم کردیئے ہیں ، یہ اقدام بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی سہولت کیلئےاٹھایا گیا ہے۔

  • کروناوائرس: سندھ نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    کروناوائرس: سندھ نے وفاقی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    کراچی: کروناوائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر آئیسولیٹڈ فیسلیٹی قائم کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت سے کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے مدد طلب کی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کروناوائرس کے 14کیسسز سامنے آئے ہیں۔

    خط کے مطابق سندھ میں کرونا کے تمام مریض جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آئے، ائیرپورٹ کا انتظام وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے پاس ہے، کرناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو ائیرپورٹ پر روکا جائے۔

    ’’سندھ حکومت وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور معاونت کرے گی، کراچی ائیرپورٹ پر سندھ حکومت کو ڈیسک قائم کرنے کی اجازت دی جائے‘‘۔

    خیال رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی او اس میں‌ اضافے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 19 تک پہنچ گئی، ڈاکٹر مرزا کی تصدیق

    اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 25 مشتبہ کیسز ہیں، کراچی میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وائرس ایران، لندن، عراق اور دبئی سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے پہنچا۔

  • سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

    سائنس دان مرنے کے بعد میراث میں کروناوائرس کی ویکسین چھوڑ گیا

    کارڈف: برطانوی ملک ویلز میں ایک ایسے سائنس دان کی 2014 میں موت ہوئی جس نے کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ویکسین تیار کی تھی، مذکورہ ویکسین استعمال میں لائی جاسکتی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنس دان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایرک وورک نامی سائنس دان کی موت 84 سال کی عمر میں ہوئی لیکن انہوں  نے H5NI جیسے مہلک مرض سے لڑنے کے لیے ویکسین تیار کی تھی جو ممکنہ طور پر کروناوائرس کے خاتمے کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔

    سائنس دان کی بیٹی جین کا کہنا ہے کہ والد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے وقت H5NI(نزلے کا مہلک مرض) سے متعلق خصوصی ویکسین تیار کی تھی اور اس اہم کارنامے کے بعد ہی ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے ویکسین تیار کرنے کے بعد ریسرچ پیر ’’پیئر ریویڈ جنرل‘‘ میں جمع بھی کرایا تھا، متعلقہ ادارے اگر تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ ویکسین کو کروناوائرس کے لیے استعمال کریں تو یقینی طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ سائنس دان نے مرنے سے پہلے اہم میراث چھوڑی ہے۔

    بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور اس کے گھر والے سائنس دان یا طبی ماہرین نہیں ہیں اس لیے ویکسین کو استعمال کرنے سے متعلق بھی نہیں جانتے، وہ ادارے جو کروناوائرس کی ویکسین تیار کررہے ہیں اگر اس پر توجہ دیں تو بہتر نتیجہ سامنے آئے گا اور علاج بھی دریافت ہوسکتی ہے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    کروناوائرس کا خطرہ: اٹلی میں نیاقانون نافذ

    روم: جان لیوا کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر اٹلی میں عوامی مقامات سے متعلق نیا قانون نافذ کردیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت عوامی مقامات پر شہری ایک دوسرے کے درمیان تقریباً 3 فٹ کا فاصلہ رکھیں گے تاکہ مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

    اٹلی کے وزیراعظم گیوسم کونٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک سیاہ ترین دور سے گزر رہا ہے، کروناوائرس سے اٹلی میں اموات کی تعداد 631 تک پہنچ چکی ہے اور یہ سلسلہ مزید جاری ہے۔

    اٹلی کی خصوصی سائنس کمیٹی نے شہریوں کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ملک میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد دس ہزار ہوچکی ہے۔

    دنیا بھرمیں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار299 ہوگئی

    حکومت کا کہنا ہے کہ شہری صرف ضرورت کے تحت گھر سے باہر نکلیں۔ نئے قانون اور خصوصی ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہوا کوئی شخص پایا گیا تو اسے بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلانے والے مہلک ترین وائرس کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، نئے کیسز میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ ایک روز میں چین میں 22 افراد نے دم توڑا ہے۔

  • کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی: سندھ میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہرقائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے مہلک وائرس سے ایک اور شخص کے متاثر ہونے کی صدیق کردی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 5 ہوگئی، ضلع ایسٹ میں 53سالہ مریض میں کرونا کی تصدیق ہوئی، مریض کی سفری ہسٹری میں شام سے دوحہ کا سفر سامنے آیا ہے۔

    سندھ میں‌ ایک اور کرونا کیس کی تصدیق، تعداد چار ہوگئی

    جبکہ مریض کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک اور اضافے کی تصدیق کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 4 ہوئی تھی۔

    تاہم اب مجموعی طور پر سندھ میں 5 کیسز سامنے آچکے ہیں۔