Tag: کروناوائرس

  • آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانیے

    آپ کا بچہ کروناوائرس کا شکار تو نہیں؟ 6 علامات جانیے

    لندن: کروناوائرس دنیا بھر میں جہاں ہزاروں افراد کو نشانہ بنا چکا ہے وہیں بچوں میں بھی مہلک وائرس پھیلنے کے خدشات سامنے آئے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماہرین نے ریسرچ کے بعد اندازہ لگایا کہ جان لیوا وائرس اب بچوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے تاہم چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں اب تک 15 سال سے کم عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں کروناوائرس کا شکار نہیں ہوئے۔

    برطانیہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز تحقیق کے بعد ایسے 6 علامات سامنے لائی ہے جو اگر بچوں میں پائی گئیں تو ممکن ہے مذکورہ بچے کروناوائرس کا شکار ہوں۔

    ایک اندازے کے مطابق 8 دسمبر 2019 سے 6 فروری 2020 تک چین میں 9 شیرخوار بچے مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔

    درج ذیل 6 علامات اگر آپ کے بچوں میں پائے گئے تو ممکن ہے وہ کروناوائرس کا شکار ہوں۔

    1) شدید نزلہ ہونا

    2) مسلسل کھانسی کے ساتھ ساتھ گلے میں سوجن پڑ جانا

    3) غیرمعمولی بخار کا ہونا

    4) الٹیوں کے علاوہ پیچس کا لگ جانا

    5) سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا

    درجہ بالا علامات اگر آپ کو اپنے بچوں میں پائی جائیں تو فوری طور پر ڈاکٹروں سے رجوع کریں۔

  • شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    شمالی کوریا میں کروناوائرس سے 180 فوجی اہلکار ہلاک

    پیانگ یانگ: جان لیوا کروناوائرس نے شمالی کوریا میں بھی اپنے پنجے گاڑھ لیے جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر 180 فوجی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں مہلک وائرس سے متاثر ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کروناوائرس سے اب تک 180 شمالی کورین فوجی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ 3 ہزار کے قریب اہلکاروں کو الگ رکھا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    جبکہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی حکومت اپنے ملک کو کروناوائرس سے محفوظ قرار دے رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملیٹری کے اہم عہدیداروں نے کروناوائرس سے 180 افواج کی موت کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا میں حکومتی سطح پر تاحال کرونا وائرس سے ہلاک یا پھر متاثرہ افراد کے کیس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ حکومت نے ملک بھر میں انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جن کے تحت سرحدیں بند اور ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

    کورونا وائرس، ترکی کا ایران کے ساتھ سرحد عارضی طور پر بند کرنیکا فیصلہ

    دوسری جانب مبصرین کا خیال ہے کہ کم جونگ ان کا صحت سے متعلق نظام کرونا وائرس کو روکنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ مہلک وائرس کا پھیلنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

    شمالی کوریا، جنوبی کوریا اور چین کا پڑوسی ملک ہے اور مذکورہ دونوں ممالک کرونا سے شدید متاثر ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فوجی اہلکار وہ ہیں جو چین کے بارڈرز پر تعینات کیے گئے تھے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ، فیس بک نے بڑا اعلان کردیا

    کروناوائرس کا خطرہ، فیس بک نے بڑا اعلان کردیا

    لندن: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر فیس بک نے لندن آفس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس فیس بک کے لندن آفس تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث فیس بک انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے اپنا لندن آفس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    کروناوائرس سے متاثرہ فیس بک کے ملازم نے لندن آفس کا دورہ کیا تھا جس کے بعد فیس بک انتظامیہ کو یہ تشویش ہے کہ جان لیوا وائرس مذکورہ آفس کے دیگر ملازمین میں منتقل نہ ہوجائے۔

    کروناوائرس سے متاثرہ شخص سنگاپور سے لندن آیا تھا۔ فیس بک لندن آفس پیر تک بند رہے گا۔

    سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    قبل ازیں جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے باعث سام سنگ اور آئی فون کمپنی کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئی ہیں۔ مہلک وائرس سے آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز کے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں کمپنیاں بند کی گئی ہیں، اس عمل سے کمپنی کو نقصان کی بھی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسپارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں، مہلک وائرس کا کمپنی ملازمین بھی شکار ہوئے۔

  • کروناوائرس: سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کروناوائرس: سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سرجیکل ماسک کی چین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے تلاشی کے دوران بیگ سے ماسک کے 12پیکٹ برآمد کیے، مذکورہ ماسک چین اسمگل کیے جارہے ہیں۔

    اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کو ذاتی استعمال کے لیے ایک پیکٹ کے ساتھ سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کے باعث بڑی تعداد میں ماسک بیرون ملک لے جانے پر پابندی ہے۔

    خیال رہے ملک میں کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور 50 سرجیکل ماسک کے ڈبوں کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا تھا۔ اس دوران ماسک اسمگلنگ کی کوششیں بھی کی گئیں۔

    حکومت کو سرجیکل ماسک کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

    بعد ازاں وزیراعظم نے کرونا وائرس کے پیش نظر ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نوٹس لے کر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔

  • کروناوائرس: ایران سے آنے والے 110 زائرین تاحال ٹریس نہ ہوسکے

    کروناوائرس: ایران سے آنے والے 110 زائرین تاحال ٹریس نہ ہوسکے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کروناوائرس پر ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرصحت، وزیربلدیات، مشیرقانون اور چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کورکمانڈر کراچی اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سمیت آئی جی سندھ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں سیکریٹری صحت، کمشنرکراچی، ایڈیشنل آئی جی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایئرپورٹ، سی اےاے، ایف آئی اے اور آغاخان اسپتال کے ڈاکٹر فیصل نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کرواناوائرس سے متعلق فریفنگ دی گئی کہ ایران سے کل زائرین 2355 ہیں جن میں سے گزشتہ 14دن میں 1748واپس آئے۔

    بریفنگ کے مطابق 497زائرین کو اب بھی ان کےگھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جب کہ 2245 مکمل ٹریس ہوئے اور باقی 110ٹریس ہونے ہیں، ٹریس نہ ہونے والوں میں 109 کا تعلق کراچی اور ایک کابدین سے ہے۔

    کراچی میں کروناوائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اجلاس میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آج کروناوائرس کا ایک مشتبہ ٹیسٹ کرایا وہ منفی آیا، وائرس کے 2 ٹیسٹ بھجوائے ان کے نتائج آنےباقی ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے بات کی ہے، ڈاکٹرظفرمرزا نے ہر طرح کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ سندھ میں کروناوائرس کے 68 ٹیسٹ کئے گئے، پنجاب میں 75، اسلام آباد میں59، کے پی میں 24ٹیسٹ کئےگئے۔ بلوچستان میں 8، آزادکشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں 14ٹیسٹ ہوئے۔

  • کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ’’روبوٹ آرمی‘‘ میدان میں آگئی

    کروناوائرس کے خاتمے کے لیے ’’روبوٹ آرمی‘‘ میدان میں آگئی

    بیجنگ: چین نے کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ’’روبوٹ آرمی‘‘ تیار کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5جی انٹرنیٹ کے ذریعے ایک شہر سے بیٹھ کو دوسرے شہر میں مذکورہ روبوٹس کو استعمال کیا جاسکے گا۔ جن کی مدد سے چین کے مختلف شہروں اینٹی کروناوائرس اسپرے کیا جائے گا۔

    چین میں کروناوائرس کی روک تھام اور خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا تعاون بھی حاصل ہے، مہلک وائرس سے اب تک 3 ہزار کے قریب افراد مارے جاچکے ہیں۔

    ’’اگیلز روبوٹک‘‘ کمپنی نے منی روور روبوٹس تیار کیے ہیں جنہیں آرمی روبوٹ کا نام بھی دیا جارہا ہے، جس میں کیمرے کے ساتھ ساتھ حرکت کرنے والے اسپرے نوزلز بھی نصب ہیں جن کی مدد سے گلیوں میں کروناوائرس اسپرے یقینی بنایا جاسکے گا۔

    فی الحال یہ روبوٹس بیجنگ، شنگھائی اور شیژنگ پہنچ چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ روبوٹس اسپرے کے لیے بہت معاون ثابت ہوں گے جنہیں تعلیمی اداروں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل انسان خود اینٹی کروناوائرس اسپرے کرتے تھے جس سے خدشہ تھا کہ انہیں خود بھی وائرس نہ جکڑ لے، تاہم اب اس ٹیکنالوجی نے عملے کی مشکلیں بھی آسان کردی ہیں۔

  • سعودی عرب میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے

    سعودی عرب میں کروناوائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید کیسز سامنے آگئے

    ریاض: جان لیوا کروناوائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ سعودی عرب میں بھی اس نے اپنے پنجے گاڑھ لیے ہیں، مملکت میں مزید نئے کیسز سامنے آگئے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج 3 کروناوائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں مذکورہ وائرس سے متاثٖرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

    کروناوائرس کے شکار تینوں شہریوں نے ایران کا دورہ کیا تھا جس کے بعد یہ خیال کیا جارہا ہے مہلک وائرس ان میں ایران میں ہی منتقل ہوا تھا جو اب سعودی عرب آ پہنچے ہیں۔

    سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے مریضوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں جو ایران سے براستہ کویت یہاں پہنچے جبکہ انہوں نے سرحدی چوکی پر اہلکاروں سے ایران جانے کی بات چھپائی تھی۔ دوسری جانب کرونا کا تیسرا مریض ایران سے براستہ بحرین اسی سواری میں سعودی عرب پہنچا ہے۔

    کرونا وائرس: سعودی ایئرپورٹس اور جہازوں پر جراثیم کش اسپرے

    مہلک وائرس کے حامل افراد سے میل جول رکھنے والے تمام افراد کا معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے نتائج سے عوام کو جلد آگاہ کیا جائے گا، جبکہ مملکت میں وائرس کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • پاکستان اور ایران نے مل کر کروناوائرس کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا

    پاکستان اور ایران نے مل کر کروناوائرس کے خلاف اہم فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کروناوائرس کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے کروناوائرس کے خلاف ملک کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    شاہ محمود قریشی نے ایران کے لیے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں وزرائےخارجہ نے کروناوائرس کے خلاف ہرممکن اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیرخارجہ نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم اجاگر کرنے پر جوادظریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    کورونا وائرس، بے احتیاطی پر قید کی سزا

    واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سےاموات کی تعداد77 تک جا پہنچی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہے، متاثرہ افراد کا تعلق دارالحکومت تہران ، قم اور غیلان صوبوں سے ہیں۔

    ایرانی وزیر صحت نے ملک میں کرونا وائرس سے 77 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد 2336 ہوگئی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں بھی مہلک وائرس کے پانچ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • کروناوائرس: اگر آپ کے گھر پالتو جانور ہے تو ہوشیار ہوجائیں

    کروناوائرس: اگر آپ کے گھر پالتو جانور ہے تو ہوشیار ہوجائیں

    لندن: برطانوی ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ پالتو جانور رکھنے والے افراد احتیاطی تدابیر اپنائیں تاہم جانورں سے کروناوائرس شہریوں میں منتقل ہونے کے کوئی معقول اسباب سامنے نہیں آئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں ہانگ کانگ میں ایک کتے میں کروناوائرس کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد سے پالتوں جانوروں سے احتیاط برتنے کی ہدایات سامنے آرہی ہیں۔

    ماہرین کو شک ہے کہ کروناوائرس کی کا جنم بھی کسی جانور سے ہوا ہے، کئی کا کہنا ہے کہ چمگادڑ کے ذریعے مہلک وائرس چین میں آیا اور پوری دنیا میں آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے جس کے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ،50 ہزار سے زائد افراد صحتیاب

    برطانوی ماہرین نے پالتو جانور رکھنے والے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کروناوائرس سے نہ گھبرائیں البتہ جانورں کو چھونے یا پھر اسے غذا فراہم کرنے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھوئیں، احتیاط بہت ضروری ہے۔

    ’خود کو اور پالتوں جانورں کو کرواناوائرس سے بچانے کے لیے ہرممکن کوششیں کریں‘‘۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3203 ہوگئی جبکہ 76 ممالک میں 93ہزار160افراد وائرس کا شکار ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • کروناوائرس کا مریض کہہ کر شہریوں نے طالب علم پر حملہ کردیا

    کروناوائرس کا مریض کہہ کر شہریوں نے طالب علم پر حملہ کردیا

    لندن: برطانیہ میں کروناوائرس کے پھیلنے سے شہریوں میں شدید غم وغصہ بھی پایا جاتا ہے، ملک میں چینی شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں پر حملے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر آکسفورڈ میں 22 سالہ سنگاپور کے طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اس کے چہری پر گہرے زخم آئے اور نازک ہڈیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

    حملے کے دوران مشتعل گروہ نے طالب علم کو مغلظات بھی بکیں۔ ہجوم میں موجود شہری تشدد کے دوران چیخ رہے تھے کہ ’ہمیں اپنے ملک میں کروناوائرس نہیں چاہیئے، چلے جاؤں یہاں سے‘۔

    اس سے قبل برمنگھم میں بھی ایک غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران غصیلے شہریوں کا کہنا تھا کہ ’تم لوگ فوراً اپنے ملک واپس چلے جاؤ، یہاں مہلک وائرس نہ پھیلاؤ‘۔ ایک شخص نے خاتون کو مکے بھی مارے۔

    کورونا وائس سے نٹمنے کیلیے برطانوی فوج کو طلب کیے جانے کا امکان

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والا ہلاکت خیز کورونا وائرس برطانیہ سمیت 60 ممالک تک پہنچ چکا ہے، بربرطانیہ میں کورونا کے 39 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

    جبکہ کرونا وائرس کے پیش نظر برطانوی حکومت نے منصوبہ بندی مکمل کرتے ہوئے وبا سے نمٹنے کیلیے فوج طلب کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔