Tag: کروناوائرس

  • بھارت کی عجیب وغریب منطق، گوبر سے کروناوائرس کا علاج دریافت کرلیا؟

    بھارت کی عجیب وغریب منطق، گوبر سے کروناوائرس کا علاج دریافت کرلیا؟

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کی احمقانہ گفتگو سے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں قانون ساز اسمبلی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن نے کروناوائرس کا عجیب وغریب علاج اور منطق پیش کرکے شہریوں کو دنگ کردیا۔

    اسمبلی میں بھارت سے بنگلادیش گائے اسمگلنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سمن ہری پریا نے بچکانہ منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے گائے کے گوبر ’غلاظت‘ سے کروناوائرس کا علاج دریافت کیا جاسکتا ہے، گوبر میں جہاں دیگر بیماریوں کا علاج ہے وہیں مہلک وائرس کا بھی ہوسکتا ہے۔

    بھارتی ریاست کیرالہ بھی کرونا وائرس کی زد میں؟

    رکن اسمبلی نے دعوی کیا کہ گائے کا پیشاب اور گوبر کینسر جیسی مہلک بیماریوں کا علاج کرسکتا ہیں۔ بی جے پی کی نمائندہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ آسام سے بنگلادیش گائے اسمگلنگ سے ڈھاکہ حکومت کی معیشت مضبوط ہورہی ہے جبکہ ہماری ریاست تجارتی فائدے سے محروم ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی رکن قانون ساز اسمبلی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے، کئی صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور طب کے اس ترقی یافتہ دور میں لوگ گائے کی غلاظت میں اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ سمن ہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ، شہری پیروں سے مصافحہ کرنے لگے

    کروناوائرس کا خطرہ، شہری پیروں سے مصافحہ کرنے لگے

    بیجنگ: چین میں کروناوائرس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، مہلک وائرس سے بچنے کے لیے لوگ ایک دوسرے سے مصافحہ کے لیے ہاتھ ملانے کے بجائے پاؤں ملانے لگے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری گاڑی سے اتر کر اپنے دوست سے ملنے کے قریب آیا تو انہوں نے پیروں سے مصافحہ کیا۔

    چین میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے شہری زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں، لوگوں نے ایک دوسرے سے ملنا کم دیا ہے اگر ضرورت کے لیے ملاقات کی جائے تو پیروں سے مصافحہ کرتے ہیں۔

    اس نئے طرز کے مصافحے کو ’’ووہان شیک‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد کروناوائرس سے بچاؤ ہے۔

    ایران میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد77 تک جاپہنچی

    وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے، اس طرح حقیقی زندگی میں نہیں ہورہا البتہ شہری ہیلو ہائے کہہ رہے ہیں ہاتھ نہیں ملارہے۔

    جبکہ درجنوں صارفین نے اس عمل کی تعریف کی، انہیں نے کہا کہ یہ اچھی ترغیب ہے اس طرح کسی کی دل آزاری بھی نہیں ہوگی اور ملاقات بھی ہوجائے گی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس طرح مہلک وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔

  • جان لیوا کروناوائرس سعودی عرب پہنچ گیا، حکومت کی تصدیق

    جان لیوا کروناوائرس سعودی عرب پہنچ گیا، حکومت کی تصدیق

    ریاض: دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والا مہلک کروناوائرس اب سعودی عرب بھی پہنچ گیا، محکمہ صحت نے جان لیوا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

    عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کا شکار شخص ایران سے ہوتا ہوا بہ راستہ بحرین سعودی عرب پہنچا جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی، تاہم متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے سیمپل کروناوائرس ٹیسٹ کے لیے لیبوریٹری بھجوائے گئے تھے جہاں اس میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ دیگر افراد جن میں کروناوائرس کا شبہ ہے انہیں اسپتال میں الگ رکھا گیا جہاں انہیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

    امریکا میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا

    محکمہ نے سعودی شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو شک ہے کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہے تو فوری طور پر اس نمبر 937 پر رابطہ کریں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں مزید 4 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد برطانیہ میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

    ادھر امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکا میں کروناوائرس سے ایک اور مریض ہلاک ہوگیا، جس کے بعد امریکا میں کروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

  • سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    سام سنگ اور آئی فون کمپنی کو بڑا دھچکا

    سوئل: جنوبی کوریا میں کروناوائرس کے باعث سام سنگ اور آئی فون کمپنی کی سپلائی فیکٹریز بند کردی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس جنوبی کوریا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے آئی فون اور سام سنگ کی سپلائی فیکٹریز کے ملازمین بھی متاثر ہورہے ہیں، اسی ضمن میں کمپنیاں بند کی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کا شہر ’جومی‘ اسپارٹ فونز سپلائی کرنے والا بڑی شہر تصور کیا جاتا ہے جبکہ کروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسز بھی یہیں ریکارڈ ہوئے ہیں، مہلک وائرس کا کمپنی ملازمین بھی شکار ہوئے۔

    فیکٹریاں بند ہونے سے سام سنگ اور آئی فون کی پروڈکشن شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جبکہ سام سنگ کے لیٹس فون ’گیلکسی ایس 20‘ اور گیلکسی زی فلپ‘ کی ریلیز بھی ملتوی ہوسکتی ہے۔

    رواں ماہ کے دوران ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ سام سنگ کی سپلائی فیکٹری بند کی گئی، اسی دورانیے میں ایک ملازم میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سے پوری کمپنی میں کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ سامنے آیا ہے۔

    دوسری جانب آئی فون کمپنی نے کروناوائرس کے پیش نظر اپنے سرمایہ کاروں کو کم آمدنی کے خطرے سے بھی آگاہ کردیا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ہمیشہ سے اپنے ملازمین، کسٹمرز اور پارٹنرز کی صحت اولین ترجیح رہی ہے۔

  • امریکا میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا

    امریکا میں کروناوائرس سے پہلا مریض ہلاک ہوگیا

    واشنگٹن: امریکا میں مہلک کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آگئی، حکومت نے تصدیق کردی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کروناوائرس سے ہلاک ہونے والا شہری کنگ کائونٹی کا رہائشی ہے۔ جبکہ کیلیفورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں 4 مزید افراد میں کررونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    چاروں افراد نےگزشتہ کئی ماہ میں کسی بھی ملک کا سفر نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں نے اٹلی سے 88 طالب علموں کو واپس بلا لیا۔ کروناوائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ جان لیوا کروناوائرس خلیجی ملک قطر پہنچ گیا، محکمہ صحت نے مہلک وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔ قطری محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    بری خبر، کروناوائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی

    مذکورہ شہری سمیت متعدد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے قطر لایا گیا ہے جہاں انہیں اسکریننگ کے مراحل سے گزارنے کے بعد خصوصی میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے، کروناوائرس کا شکار شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ، ڈیوٹی کے دوران سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار

    کروناوائرس کا خطرہ، ڈیوٹی کے دوران سرجیکل ماسک کا استعمال لازمی قرار

    کراچی: کروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سول ایوی ایشن انتظامیہ مزید متحرک ہوگئی، ایئرپورٹس سے مسافروں کا روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا اور دیگر کوائف جمع کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا، جبکہ عملے کو دوران ڈیوٹی ماسک پہننے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس منیجرز کو نئے فیصلے سے متعلق مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اور دوران ڈیوٹی سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں۔

    ہیلتھ کاؤنٹرز، تھرمل اسکینر اور تھرمل گنزکی کارکردگی رپورٹ دینے کی بھی ہدایت سامنے آئی ہے۔ امیگریشن کاؤنٹرز پر تسلسل کے ساتھ جراثیم کش اسپرے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

    خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایک متاثرہ مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا وفاق سے ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں کروناوائرس کی افزائش کو روکنے کے لیے ایئرپورٹ انتظامیہ ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

  • کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری پھیلنے لگی، لوگ مرنا شروع

    کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری پھیلنے لگی، لوگ مرنا شروع

    ادیس ابابا: کروناوائرس کے بعد پراسرار بیماری نے افریقی ملک اتھوپیا میں کئی زندگیاں نگل لیں، مہلک مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی آنکھوں اور منہ سے خون بہتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم اور لاعلاج بیماری نے اتھوپیا میں شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنا شروع کردیا، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سائنسدان  اور ماہرین مذکورہ بیماری کی شناخت اور اس کے علاج کے لیے سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔

    اتھوپین اسپتال میں مریض دم توڑتے جارہے ہیں، مریضوں کو دی جانے والی ادویات بھی کام نہیں آرہیں۔ جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مذکورہ بیماری کروناوائرس کی نوعیت کی ہوسکتی ہے تاہم اب تک عالمی ادارے نے تصدیق نہیں کی۔

    اس بیماری کو کونگو وائرس کی طرز کا بھی کہا جارہا ہے، کیوں کہ مہلک مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں کے منہ اور آنکھوں سے خون بہتا ہے اور وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جبکہ کونگو وائرس میں بھی یہی علامات ہوتی ہیں۔ تاہم اتھوپیا میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کا اب تک کوئی نام سامنے نہیں آیا۔

    Image result for 'Disease X' feared to have hit Ethiopia as dying villagers 'bleed from eyes'

    خیال رہے کہ سوڈان اور یوگانڈا میں 2018 میں کونگو وائرس کے سیکڑوں کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے کئی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اتھوپیا میں پراسرار مرض 23 سالہ خضر عابدی نامی شہری کی جان لے چکا ہے، دریں اثنا دیگر اموات کی بھی اطلاعات ہیں جن کی تاحال شناخت سامنے نہیں آئیں۔

    غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مرض سے دو سالہ بچہ بھی ہلاک ہوا ہے۔

  • پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

    پاکستان میں کروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ، مزید کیسز سامنے آگئے

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے، ایک متاثرہ مریض کا تعلق کراچی اور دوسرے کا وفاق سے ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پہلے متاثرہ مریضوں میں سے ایک بہت جلد ڈسچارج ہونے والے ہیں، پہلا مریض صحتیاب ہوگیا ہے جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے، دونوں مریض روبصحت ہیں، جبکہ نئے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دونوں مریضوں کا علاج جاری ہے، امید ہے وہ بھی جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

    معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ایئر ٹریفک معطل ہے، زائرین کی واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، ایران سے فلائٹ آپریشن مناسب وقت پر شروع کیا جائے گا، کرونا کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان پر کافی دنوں سے کام ہورہا ہے، میڈیا کوشش کرے مریض کی معلومات زیادہ نہ دے۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ تفتان پر زائرین کی واپسی کے لیے پلان موجود ہے، ماسک ہر کسی کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جہاں ماسک کی ضرورت ہو وہاں ماسک استعمال کریں، ماسک کو لے کر لوگ کاروبار کررہے ہیں، افسوس کی بات ہے، ماسک سے متعلق ایڈوائزری کل جاری کی جائے گی۔

  • قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

    قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

    دوحہ: جان لیوا کروناوائرس خلیجی ملک قطر پہنچ گیا، محکمہ صحت نے مہلک وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قطری محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    مذکورہ شہری سمیت متعدد افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے قطر لایا گیا ہے جہاں انہیں اسکریننگ کے مراحل سے گزارنے کے بعد خصوصی میڈیکل سینٹر میں رکھا گیا ہے، کروناوائرس کا شکار شہری کی شناخت سامنے نہیں آئی۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    بری خبر، کروناوائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی

    قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے اب قطر پہنچ چکا ہے، جبکہ یہ شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مہلک وائرس دیگر خلیجی ممالک تک بھی پہچنے گا۔

  • کروناوائرس: ’’پہلے سے اقدامات کی وجہ سے پاکستان محفوظ رہا‘‘

    کروناوائرس: ’’پہلے سے اقدامات کی وجہ سے پاکستان محفوظ رہا‘‘

    کراچی: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس سے بچنے کے لیے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کی جارہی ہے، پاکستان میں کروناوائرس کے صرف دو ہی کیسز ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پہلے سے اقدمات کی وجہ سے پاکستان محفوظ رہا، ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے بعد جس پر شبہ ہو مزید ٹیسٹ کیے جاتےہیں، سسٹم کے تحت مریضوں کی تعداد رپورٹ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پہلے شروع کردیئے تھے، پہلے سے کیے گئے اقدامات کی وجہ سے پاکستان کم متاثر ہوا، پاکستان متاثرہ ملکوں کے درمیان میں ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ درمیان میں ہونے کے باوجود پاکستان میں وائرس دیر سے پہنچا، دنیا بھر میں 50 سے زائد ممالک کروناوائرس سے متاثرہیں، چین میں متاثرہ پاکستانیوں کی بھرپور دیکھ بھال ہورہی ہے، چینی حکومت چاہتی ہے متاثرہ پاکستانیوں کو وہاں ہی علاج ہو، ڈبلیوایچ اوبھی یہ ہی کہتا ہے متاثرہ لوگوں کومنتقل نہ کیا جائے۔

    کرونا کو پاکستان میں وبائی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    انہوں نے بتایا کہ دباؤ کی صورت میں دیگر ممالک نے اپنے متاثرہ شہریوں کو نکالا، متاثرہ شہریوں کو منتقل کرنے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلا، ڈبلیوایچ او چینی حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہا ہے۔

    ڈاکٹرظفرمرزا کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کے والدین کا احساس ہے لیکن اقدامات ضروری تھے، ڈبلیوایچ او کے مطابق متاثرہ لوگوں کو نہ روکا جاتا تو لاکھوں لوگ متاثرہ ہوتے۔