Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک، یو اے ای میں دو نئے کیسز

    لندن: کروناوائرس سے پہلا برطانوی شہری ہلاک ہوگیا جبکہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جاپانی محکمہ صحت نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برطانوی شہری کی ہلاکت جاپان میں ہوئی، کروناوائرس سے اب تک 6 جہاز کے مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کروناوائرس کا شکار پہلا برطانوی شہری ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز کا مسافر تھا۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارا میں کروناوائرس کے 2 مزید کیسز سامنے آگئے ہیں، یو اے ای میں مقیم اٹلی کے 2 شہریوں میں کرروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ ابوظہبی اسپورٹس کونسل میں آج صبح سائیکل ریس منسوخ کر دی گئی ہے۔

    برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

    ابوظہبی اسپورٹس کونسل کا کہنا ہے کہ تمام سائیکلسٹ اسٹاف اور آرگنائزر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کرونا وائرس کے 13 کیسز سامنے آ چکے ہیں، حالیہ دنوں جاپان سے لیور پول واپس آنے والے بحری جہاز کے چار مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    جاپانی حکام کی جانب سے 23 افراد کو بغیر ٹیسٹ کے جہاز پر جانے دیا گیا تھا جس کے بعد برطانوی طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے مذید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا۔

  • کروناوائرس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

    کروناوائرس پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

    کراچی: کروناوائرس نے عالمی معیشت کوہلاکر دکھ دیا ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی ، 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور37910 کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کے عالمی معیشت پرمنفی اثرات شدیدہوگئے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی کی لپیٹ میں ہیں ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 180 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    جس کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار کی سطح برقرار نہ رک سکا اور انڈیکس 37910 کی سطح پر آگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سرمایہ بہت محتاط ہیں۔

    خیال رہے چار روز کی مسلسل مندی سے 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ کمی ہوچکی ہے، ہفتےکے پہلے روز مارکیٹ 11سوسے زائد پوائنٹس تک گری ، دوسرے روز285 پوائنٹس اور تیسرے روز520 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب کروناوائرس کے باعث عالمی حصص بازاروں میں مندی کے بادل مزیدگہرے ہوگئے ہیں ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 900 سے زائدپوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    چین کے تمام انڈیکس مندی کی لپیٹ میں نظر آئے، ہانگ کانگ انڈیکس میں بھی سات سو اکیاسی پوائنٹس کی کمی اور کورین اسٹاک مارکیٹ میں چھیاسٹھ پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی اوریورپی حصص بازاروں میں بھی کاروبار کا اختتام بھی شدید مندی میں ہوا، ڈاؤجونزمیں 1191 پوائنٹس، نیسڈیک میں 141 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ میں 189 پوائنٹس ، جرمن مارکیٹ میں 407 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

     

  • کروناوائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر

    کروناوائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز میں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ بھی منفی آئے۔

    ادھر کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحیی جعفری جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیا۔

    کرونا وائرس کا خطرہ، پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

    جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریض کے تمام کلاس فیلوز کا معائنہ کیا جائے گا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کا معائنہ کریں گے، مشیر امور طلبا ڈاکٹر سیدعاصم علی تمام طلباسے رابطے میں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائے گی۔

  • یو اے ای: محکمہ صحت نے مزید 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی

    یو اے ای: محکمہ صحت نے مزید 6 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے ملک میں مزید 6 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت یو اے ای نے کہا ہے کہ متاثرہ مریضوں نے ایران کا دورہ بھی کیا تھا، مریضوں میں 4ایرانی باشندے، ایک بحرینی اور ایک چینی شہری ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔

    کرونا وائرس نے پوری دنیا میں دہشت پھیلا رکھی ہے، اماراتی وزارت صحت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے تمام اسپتالوں میں کرونا وائر س کے متاثرین کا مفت علاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

    مفت علاج کی یہ سہولت اُن تمام مریضوں کو میسر ہوگی ، جن میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہو ، یا اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کا شُبہ ہو، مشتبہ مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے حفاظتی ماسک کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ کرونا وائرس کے حوالے سے ہوائی اڈوں پر بھی سکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس رپورٹ، عالمی ادارہ صحت

    24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس رپورٹ، عالمی ادارہ صحت

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا عالمی سطح پر فیصلہ کن موڑ پر ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں7 نئے ممالک میں کرونا رپورٹ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، زندگی بچائی جاسکتی ہے، کرروناوائرس اب تک 44ملکوں میں رپورٹ ہوچکا ہے، چین سے باہر دیگر ملکوں میں کرونا کے 3ہزار474کیسز رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں وائرس نہیں پہنچا وہ بھی اس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ چین اور جاپان میں صحت یاب مریضوں میں دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے17ہزارکیسز رپورٹ ہوئے۔

    عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں وبائی مرض نے ثابت کیا وہ کس قابل ہے، کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کیلئے ہر ملک کو تیار ہونا ہوگا، یہ خوفزدہ ہونے کا نہیں بلکہ ایکشن لینے کا وقت ہے۔

  • کروناوائرس: 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان

    کروناوائرس: 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان

    کویت سٹی: کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر کویت کابینہ نے 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر خلیجی ممالک نے بھی کروناوائرس سے بچنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے ہوئے ہیں جبکہ کویت نے 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    کویت کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ ہنگامی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹیاں، کالجز، اسلامی مراکز اور اوقاف کے مراکز تا ہدایت ثانی بند رہیں گے جس کا مقصد ملک میں مہلک وائرس پرقابو پانا ہے۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دیگر خلیجی ریاستوں میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ بعض ممالک نے تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں جبکہ بعض نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔

    اقوام متحدہ کے دفتر میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

    کویت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ کویت میں کرونا وائرس کے شکار تمام مریضوں کو قرنطینہ کے مخصوص مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں علاج کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے دو ماہ کے دوران چین میں وائرس 2700 سے زائد افراد ہلاک جبکہ اٹہتر ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 38ممالک میں کروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد81ہزارہے۔

  • کروناوائرس پاکستان منتقل، سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب

    کروناوائرس پاکستان منتقل، سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب

    کراچی: ملک میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے استعمال ہونے والے سرجیکل ماسک شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجیکل ماسک مارکیٹ سے غائب ہوگئے، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، مارکیٹ میں سرجیکل ماسک کا باکس1000روپے کا ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے، ماسک کی بیرون ملک اسمگلنگ ہورہی ہے، مارکیٹ میں ہر گھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

    کرونا وائرس، کراچی سمیت سندھ کے اسکول آج اور کل بند رکھنے کا اعلان

    دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ بھی ایک ہفتے قبل ایران سے لاہور پہنچا تھا، متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون کے نمونے لے کر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے۔

    خیال رہے کہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان اور سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان میں کروناوائرس منتقل، ایئرپورٹ اور بارڈرز انتظامیہ پر سوالات اٹھ گئے

    پاکستان میں کروناوائرس منتقل، ایئرپورٹ اور بارڈرز انتظامیہ پر سوالات اٹھ گئے

    اسلام آباد: پاکستان میں جان لیوا کروناوائرس کے منتقل ہونے پر ایئرپورٹ اور بارڈرز پر مسافروں کی اسکریننگ پر سنگین سوالات اٹھ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ اور بارڈرز انتظامیہ پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں، ایران میں کرونا کی علامت کے باوجود متاثرہ شخص ایئرپورٹ سے کلیئر کیسے ہوگیا؟

    دوران پرواز یحیٰ جعفری کو الٹی آنے کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟ کلیئر کیسے ہوا؟

    ادھر ڈی جی سول ایوی ایشن نے تمام ایئرپورٹ منیجرز کو نئے احکامات جاری کردیے۔ ڈجی جی سی اے کا کہنا ہے کہ تمام منیجرز بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کی خود نگرانی کریں۔ کراچی، پشاور، اسلام آباد اور لاہور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا عمل مزید سخت کردیا گیا۔

    کروناوائرس: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    ڈی جی سی اے نے حکم دی دیا کہ مسافروں کی مکمل طور پر اسکرنینگ کی جائے، عملہ ماسک کااستعمال لازمی کرے، تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی وصول کیے جائیں۔

    دوسری جانب کرونا وائرس سے متاثرہ شخص یحیٰی کی میڈیکل رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یحییٰ جعفری پر کرونا وائرس کی علامات مشہد میں ظاہر ہوئیں، یحیٰی جعفری کو 18 فروری کو بخار سردرد کمزوری جسم کی شکایت ہوئی، 20فروری کو دوران پرواز یحییٰ جعفری نے الٹیاں کیں۔

    حکومت سندھ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 25فروری کو یحییٰ جعفری کی ناک سے پانی بہنے لگا، کھانسی بھی ہوئی۔

  • کروناوائرس: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کروناوائرس: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    کوئٹہ: پاکستان میں کروناوائرس کے دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15مارچ تک بند رکھے جائیں گے جس کا مقصد کرونا وائرس سے حفاظتی اقدام اور بچوں کا تحفظ ہے۔

    محکمے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر کے تمام مدارس بھی بندرہیں گے، تعلیمی بورڈز تعطیلات کے دوران امتحانات نہیں لیں گے، تعطیلات کے باعث پرچے بعد میں لیے جائیں گے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے شکار ہونے والے دو افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا۔

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق

    دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ بھی ایک ہفتے قبل ایران سے لاہور پہنچا تھا، متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون کے نمونے لے کر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے۔

    ادھر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکریٹری ہیلتھ سے بات ہوئی انہوں نے تصدیق کی ہے، وفاقی حکومت کو ایئرپورٹ پر سرویلنس کی ضرورت ہے، معاملے سے نمٹنے کے لیے جو کٹس چاہیے ہوتی ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں۔

  • جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کروناوائرس کے خاتمے کی کوشش

    جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کروناوائرس کے خاتمے کی کوشش

    بیجنگ: چین میں کروناوائرس کو شکست دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسکریننگ کے ذریعے شہریوں کی شناخت کرنے والے سسٹم کو اپڈیٹ کردیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری دفاتر میں نصب کیے جانے والے اسکریننگ سسٹم کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے جس کے تحت اب چہرے کی اسکریننگ کے دوران کروناوائرس کی علامات بھی ظاہر ہوں گی۔

    مذکورہ سسٹم سرکاری عمارتوں کے داخلے راستوں پر نصب کیا جارہا ہے، ملازمین کو دفتر میں داخل ہونے سے پہلے اسریننگ کے مراحل سے گزرنا ہوگا جس سے یہ واضح ہوسکے گا کہ کوئی شہری مہلک وائرس سے متاثر تو نہیں ہے۔

    اس سے قبل یہ سسٹم ملازمین کی حاضری کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اپڈیٹ سسٹم چہرے پر ماکس کے باوجوہ کروناوائرس کی علامات ظاہر کردے گا، جبکہ ماکس نہ پہننے والوں کی شکایات بھی کمپنی انتظامیہ تک پہنچائی جائیں گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نئے سسٹم پر اپنا چہرے تھوڑی دیر کے لیے ٹکانا ہوگا جس کے بعد سسٹم جسم کی حرات سمیت دیگر بیماری کی بھی نشان دہی کردے گا، جس کے ذریعے کروناوائرس کی تشخیص میں آسانی ہوگی۔

    خیال رہے کہ یہ سسٹم نیا نہیں لیکن کروناوائرس کی شناخت کرنے والا فیچر اس میں نیا اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔