Tag: کروناوائرس

  • مسافروں کیلئے کروناوائرس سے متعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں تبدیلی

    مسافروں کیلئے کروناوائرس سے متعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں تبدیلی

    اسلام آباد: کروناوائرس سےمتعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں ترامیم کرتے ہوئے رابطےکی تفصیلات اورسفرکی تاریخ شامل کی گئی جبکہ فارم میں ایران کانام بھی شامل کردیاگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سےمتعلق ہیلتھ ڈیکلریشن فارم میں ترامیم کردی گئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فارم میں رابطےکی تفصیلات اورسفرکی تاریخ شامل ہوگی، پاکستان میں داخلےکیلئےمکمل پُرشدہ فارم جمع کراناہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازکاعملہ تمام مسافروں میں ہیلتھ ڈیکلریشن کارڈ تقسیم کرےگا، فارم تقسیم نہ کرنےوالی ایئرلائن پرجرمانہ کیاجائے گا، فارم میں ایران کانام بھی شامل کردیاگیا، اس سےقبل چین،افریقہ اورجنوبی امریکاکےنام شامل تھے۔

    یاد رہے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا سے بچاؤاور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی تھی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سےآ ْنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل لازمی قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بیرون ملک سے آ ْنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانا لازمی قرار

    اس سلسلے میں وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا جبکہ ایئرٹریفک کنٹرولر کو بیرون ملک سے آنے والوں کی آگہی کے لیے الگ ہدایات نامہ جاری کیا تھا ۔
    .
    ہدایت نامے میں کہا گیا تھا پائلٹ ،فضائی میزبان مسافروں کوفارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں، فارم میں 14دن میں چین اور6دن میں افریقہ یاجنوبی امریکاکےسفر کابتانا ہوگا جبکہ مسافرکوبخار، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں بتانا ہوگا۔

    سی اے اے کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیر لائنوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    سیکریٹری ایوی ایشن نےتمام ائیرپورٹس مینجرز کواحکامات جاری کردیئے ہیں کہ ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینےوالی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہ دی جائے اورتمام ائیرلائن جہازوں کے اندر ہیلتھ کارڈ سے متعلق مسافروں کی رہنمائی کریں اور اناوئنسمنٹ بھی کریں۔

     

  • گلگت میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات

    گلگت میں کروناوائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات

    گلگت: گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات شروع کردیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی نے گلگت اور اسکردو میں مختلف سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت کا دورہ بھی کیا۔

    گلگت میں2، بلتستان میں 2اسپتال میں خصوصی وارڈز قائم کردیئے گئے، حفاظتی اقدامات ہمسایہ ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کیے گئے۔

    دوسری جانب ایران میں کروناوائرس سے اموات اور دو درجن سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان الرٹ ہوگیا ہے۔ تفتان بارڈر سمیت ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کردیے گئے۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پرعالمی ہیلتھ ریگولیشن پرعمل ہورہا ہے تاحال پاکستان میں کروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

  • پاکستان کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

    پاکستان کو کروناوائرس سے محفوظ رکھنے کا مشن، حکومت کا بڑا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے 23ممالک کے سائنسدان کراچی آئیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ کراچی میں 2 مارچ کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجوڑیں گے، یہ چیلنج کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام انسانیت کا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی تعاون سے ہی اس بڑے چیلنج کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ایران میں کروناوائرس سے اموات اور دو درجن سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد پاکستان الرٹ ہوگیا ہے۔ تفتان بارڈر سمیت ٹرانزٹ گیٹ، راہداری اور پاسپورٹ گیٹ بھی بند کردیے گئے۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پرعالمی ہیلتھ ریگولیشن پرعمل ہورہا ہے تاحال پاکستان میں کروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

  • کرونا سے لڑتے ہوئے ایرانی وزیر خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے

    کرونا سے لڑتے ہوئے ایرانی وزیر خود مہلک وائرس کا شکار ہوگئے

    تہران: ایرانی نائب وزیر صحت ایرج ہررچی خود بھی کروناوائرس کا شکار ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت چند روز سے کرونا وائرس پر بریفنگ دے رہے تھے، انہوں نے عزم ظاہر کیا تھا کہ ملک میں پھیلنے والے مہلک وائرس کو شکست دیں گے۔

    تہران حکومت کے لیے ایرانی نائب وزیرصحت کا کروناوائرس کا شکار ہوجانا باعث تشویش ہے۔

    گزشتہ روز ایرج ہررچی ایران میں کروناوائرس سے متعلق پریس کانفرنس کررہے تھے، اس دوران انہیں کھانستے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہلک وائرس سے اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنی بتائی جارہی ہیں۔

    وزرات صحت کے شعبہ تعلقامہ عامہ کا کہنا ہے کہ ہررچی نے کروناوائرس کا ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹو رہا، انہیں گھر میں سب سے الگ رہا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

    کویت اور عمان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

    خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات 12 ہو گئیں، جب کہ 61 متاثر ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران سمیت کئی شہروں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

  • تین صوبے کروناوائرس کی لپیٹ میں آگئے، ٹرین کے داخلے پر پابندی

    تین صوبے کروناوائرس کی لپیٹ میں آگئے، ٹرین کے داخلے پر پابندی

    میلان: اٹلی میں اب تک کروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی، یہ مہلک وائرس ملک کے تین صوبوں تک پہنچ چکا ہے جبکہ مزید آگے منتقلی کا بھی خدشہ سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اٹلی میں کروناوائرس کے تیزے سے پھیلنے اور اموات کے باعث حکومت کو شدید تشویش ہے۔ جبکہ آسٹریا نے اٹلی میں ٹرین کے داخلے پر پابندی لگا دی۔

    محکمہ صحت کے مطابق تقریبا تین صوبے اب تک کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ میلان میں اس وقت تک 272افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی کے صوبے لومباردیا میں اسکول غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، سماجی محافل اور جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    کرونا وائرس سے اٹلی میں بھی خوف و ہراس، اسکول اور عبادت گاہیں بند

    عبادت گاہوں میں لوگوں کا جمع ہونا بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، صوبے میں صرف سرکاری دفاتر ہی کھلے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ قاتل کرونا وائرس نے ایران میں بھی 7 افراد کی جان لے لی ہے، جب کہ 28 سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد تہران سمیت کئی شہروں میں جامعات ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے، سینما ہالز پر بھی تالے پڑ گئے، تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں، سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے روک دیا۔

  • کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدام، عالمی ادارہ صحت کا اہم دورہ

    کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدام، عالمی ادارہ صحت کا اہم دورہ

    جنیوا: کروناوائرس کی روک تھام کے لیے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کل ایران پہنچے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کرونا کو وبائی بیماری قرار دے کر جلدبازی نہیں کرنا چاہتے، اس سے بچاؤ کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کرونا وائرس ہم سب کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ اکھٹے ہو کر ہی کرونا کا مقابلہ اور قابو پایا جاسکتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے ایران میں کروناوائرس پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ عراق اورافغانستان نےایرانی باشندوں کی آمد ورفت محدود کردی ہے۔

    ایران میں کروناوائرس سے 5افراد کی موت کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت کا اظہارتشویش

    اس سے قبل ایرانی وزارت صحت کے حکام نے کہا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایرانی شہر قم میں ایک اسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور قم میں کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے اور جامعات بند کردی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ مہلک وائرس آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

  • ایران میں خوف کا ماحول، خطرناک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک جا پہنچی

    ایران میں خوف کا ماحول، خطرناک کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک جا پہنچی

    تہران : ایران میں کروناوائرس سے اموات کی تعداد 12 تک جاپہنچی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے ، ترجمان وزارت صحت نےخدشہ ظاہرکیا ہے کہ قم میں کام کرنےوالے چینی مزدوروں کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابقایران کے نائب وزیر صحت نے کروناوائرس سے 12 افراد کی ہلاکت اور 61 کے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے، قُم میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد سے پورے ایران میں خوف کا ماحول ہے۔

    چودہ ایرانی شہروں میں تعلیمی ادارے اور سنیما، سب ویز، کیفے اور فوارے تک بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ قم میں تمام ترمذہبی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    ایران نے بھی اپنے تمام سرحدی علاقوں اور متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرزاور عملہ کو الرٹ کردیا ہے۔

    ترجمان وزارت صحت نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ قم میں کام کرنےوالے چینی مزدوروں کی وجہ سے وائرس پھیل سکتا ہے جبکہ ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کرونا وائرس ملک میں پھیل رہا ہے، شہری بہت زیادہ لوگ احتیاط کریں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں بڑھتی مریضوں کی تعداد پڑوسی ملکوں کومتاثرکرسکتی ہے، ایران سے متحدہ عرب امارات واپس جانے والے جوڑے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ قم سے لبنان پہنچنے والی پینتالیس سالہ خاتون کرونا وائرس سے متاثرہیں۔

    سعودی عرب نےاپنےشہریوں اورملک میں مقیم غیرملکیوں کے ایران کا سفر کرنے پر پابندی لگا دی جبکہ عراق اورترکی نےایران کے ساتھ سرحدیں بند کردیں۔

    خیال رہے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2462 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اٹہترافراد سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    اٹلی میں تین افراد کرونا وائرس کے ہاتھوں جان سے گئے جبکہ تائیوان میں اٹھائیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، کینیڈا میں بھی کرونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد وائرس سے متاثرافراد کی تعداد نو ہوگئی۔برطانیہ میں بھی نوافراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔

  • ایران سے  کروناوائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ ،  تفتان  بارڈر سیل

    ایران سے کروناوائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ ، تفتان بارڈر سیل

    چاغی : ایران میں کروناوائرس سےاموات  اور دودرجن سےزائدافراد میں وائرس کی تصدیق کےبعد پاکستان الرٹ ہوگیااور  تفتان بارڈر بند کر دیا گیاجبکہ ٹرانزٹ گیٹ ، راہداری، پاسپورٹ گیٹ بھی بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  قاتل کرونا وائرس بذریعہ ایران پاکستان منتقل ہونے کے  خدشے کے پیش نظر  تفتان بارڈربند سیل کردیا گیا جبکہ ایران سے وطن واپس آنے والے زائرین کی سخت اسکریننگ  کی جارہی ہے۔

    پاک ایران بارڈربندہونےسےدوطرفہ کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہے اور ہیوی ٹریفک کوتفتان میں روک دیاگیا ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا پاک ایران سرحد بند کردی گئی ہے ، کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ  ایران میں موجود پاکستانیوں کو سرٹیفکیٹ لینا ہوگا، ایران سے آنے والے شہریوں کو14روز آبزرویشن میں رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ جام کمال خود صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔

    چیف سیکرٹری بلوچستان نے شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے اور کہا زائرین کو تا حکم ثانی اجازت نامے جاری نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس: پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد

    چاغی انتظامیہ نےانٹری پوائنٹ پردس رکنی عملہ تعینات کررکھا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں کرونا آئیسولیشن وارڈ بھی قائم کردیا گیا جبکہ پی ڈی ایم نے10 ہزارماسک پہنچادیئے۔

    چیف سیکرٹری بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ صورتحال میں بہتری آنے تک کسی شخص کو ایران جانے کی اجازت نہ ہوگی اور  امید ظاہر کی کہ کرونا وائرس کے حوالے سے صورتحال الارمنگ نہیں، صوبہ اورملک محفوظ ہیں تاہم حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہے ۔

    صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایران سے پاکستان داخل ہونے والے لوگوں کو دوہفتوں تک تفتان کیمپ میں ٹھہرایا جائے اوران کی باقاعدہ سکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے تاکہ خطرناک وائرس پاکستان منتقل نہ ہو۔

    گذشتہ روز معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ انٹری پوائنٹس پرعالمی ہیلتھ ریگولیشن پرعمل ہورہاہے تاحال پاکستان میں کروناوائرس کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ بلوچستان خود کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں۔

    اس سے قبل لیاقت شاہوانی  کا کہنا تھا کہ 5 ہزارکےقریب پاکستانی زائرین ایران میں موجودہیں ، ایران میں موجود پاکستانی زائرین مارچ میں واپس آئیں گے، ایران سے بات کی جائے گی اور زائرین کو ابھی وہیں رکھاجائے، کرونا وائرس پرقابوپانے تک کوئی شخص ایران نہیں جائے گا۔

    خیال رہے ایران میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد8ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد43 تک جا پہنچی ہے۔

  • کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کا خطرہ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کا خطرہ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    کوئٹہ: ایران میں کروناوائرس کی موجودگی کے پیش نظر بلوچستان میں پی ڈی ایم اے حرکت میں آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان تافتان روانہ کردیے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیمہ اسپتال اور 10 ہزار ماسک بھی تافتان روانہ کر دیئے۔ 2موبائل آفس یونٹس، 4موبائل کنٹینرز اور10ایمبولینسز بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے 5 افراد کی ہلاکتوں کے بعد وائرس کی پاکستان منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان حکومت نے تافتان بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے تفتان بارڈر سے یومیہ ہزاروں زائرین پاکستان داخل ہوتےہیں۔

    ایران سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کا خطرہ

    ایران سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تافتان بارڈر سے روز ہزاروں زائرین پاکستان میں داخل ہوتے ہیں تاہم پاک ایران تافتان بارڈر پر کرونا سکریننگ کے انتظامات نہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے تافتان بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے ، تافتان بارڈر پر تعیناتی کیلئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم روانہ کردی گئی ہے ، ڈاکٹرز کی6 رکنی ٹیم کوئٹہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تافتان روانہ ہوئی۔

  • مہلک وائرس کا خطرہ، اب گھروں میں کروناوائرس ٹیسٹ ہوں گے

    مہلک وائرس کا خطرہ، اب گھروں میں کروناوائرس ٹیسٹ ہوں گے

    لندن: برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) نے کروناوائرس کے ٹیسٹ گھروں میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گھروں میں کرونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف لندن میں مہیا کی جائے گی۔

    چین سے پھیلنے والے کروناوائرس نے اب برطانیہ میں بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ حالیہ دنوں میں برطانوی لیبر پارٹی کے 2 ممبران پارلیمنٹ کے کروناوائرس ٹیسٹ مکمل کے گئے ہیں تاہم اب تک رپورٹ سامنے نہیں آئی، مذکورہ اراکین کو رپورٹ کا انتظار ہے۔

    مہلک وائرس کے خطرے کے پیش نظر دونوں ممبران پارلیمنٹ کو علیحدہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    برطانیہ کے رکن اسمبلی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ مثبت آیا۔