Tag: کروناوائرس

  • چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1360 ہو گئی

    چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1360 ہو گئی

    چین: مہلک کرونا وائرس سے چین میں مزید 245 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1360 ہو گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس (COVID-19) کی ہلاکت خیزی جاری ہے، وائرس سے چین کے اندر مجموعی ہلاکتوں کی تعداد تیرہ سو سے بھی بڑھ گئی، جب کہ کرونا وائرس کے مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں، وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 59539 ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف مہلک وائرس سے لڑنے کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں، برطانوی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وائرس کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے، اور چوہوں پر اس کی آزمایش کی جا رہی ہے، عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کے سلسلے میں پیش رفت کی ہے، ادارے نے وائرس کو ‘کووِڈ 19’ کا نام دے دیا ہے اور کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین 18 ماہ میں دستیاب ہوگی۔

    کرونا وائرس کی ویکسین کا چوہوں‌ پر تجربہ

    جاپانی بندرگاہ پر کھڑے کروز شپ میں وائرس متاثرین کی تعداد 174 ہو گئی ہے، یہ کروز شپ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہے، جس میں تین ہزار افراد موجود ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 27 ممالک میں 250 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جاپان میں 90، سنگاپور میں 40، جنوبی کوریا میں 25، بھارت میں 3 اور فرانس میں 4 شہری کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

    خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ وائرس سانس کے نظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہیں۔

  • کروناوائرس جیل پہنچ گیا؟

    کروناوائرس جیل پہنچ گیا؟

    آکسفورڈ: کروناوائرس کا جن بے قابو ہوگیا، برطانوی جیل تک مہلک وائرس کے پہنچنے کا خدشہ سامنے آگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر آکسفورڈ میں قائم جیل میں بھی کروناوائرس کے پہنچے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے پیش نظر 2 قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے، ایک قیدی تھائی لینڈ سے آیا تھا۔

    برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک برطانیہ میں 1358افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، برطانیہ میں اب تک8افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، متعلقہ ادارے وائرس پر قابو پانے کے لیے متحرک ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ حکومت برطانیہ نے کرونا وائرس کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کرونا سے متاثرہ افراد کو جبراً علیحدہ رکھنے کے خصوصی اختیار کا اعلان کردیا ہے جبکہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8ہو گئی ہے۔

    چین میں مہلک کرونا وائرس سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف اور مؤثر اقدامات کے باوجود وائرس کی ہلاکت خیزی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

  • برطانیہ میں کرونا وائرس کا چوتھا کیس سامنے آ گیا

    برطانیہ میں کرونا وائرس کا چوتھا کیس سامنے آ گیا

    لندن: عالمی سطح پر مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ کم نہیں ہو سکا ہے، برطانیہ میں کرونا وائرس کا چوتھا کیس بھی سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد برطانیہ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے، این ایچ ایس نے بھی چوتھے مریض کی تصدیق کر دی۔

    کرونا وائرس کے مریض کو لندن رائل فری اسپتال منتقل کر دیا گیا، کرونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کا علاج یارکشائر کے علاقے نیوکاسل میں جاری ہے جب کہ دو مریضوں کا علاج لندن کے رائل فری اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

    کرونا وائرس: ایک دن میں مزید 89 افراد ہلاک، متاثر افراد کی تعداد 37 ہزار ہوگئی

    یاد رہے کہ چار دن قبل تیسرے مریض کی تشخیص شہر برائٹن میں ہوئی تھی جب کہ مریض کو علاج کے لیے لندن منتقل کر دیا گیا تھا۔

    دوسری طرف کرونا وائرس کے باعث برٹش چینی شہریوں کو تعصب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، نیوکاسل میں چینی نژاد برطانوی شہریوں کو نفرت آمیز رویوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر تعصب کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں، برطانوی شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں موجود چینی شہریوں سے ہم بھی وائرس منتقل ہو رہا ہے۔

    چین میں اب تک جان لیوا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 910 ہو چکی ہے، جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

  • کرونا وائرس: اموات کی تعداد 722، امریکی شہری بھی ہلاک، دنیا کا بڑا آٹو پلانٹ بند

    کرونا وائرس: اموات کی تعداد 722، امریکی شہری بھی ہلاک، دنیا کا بڑا آٹو پلانٹ بند

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 722 ہو گئی ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائرس سے چین میں 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 2 ہزار سے زائدکی حالت تشویش ناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں مہلک کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مختلف اور مؤثر اقدامات کے باوجود وائرس کی ہلاکت خیزی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

    چینی صوبے ووہان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا امریکی شہری بھی دم توڑ گیا ہے۔ یہ کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والا پہلا امریکی شہری ہے، رپورٹس کے مطابق ہلاک شہری ایک 60 سالہ خاتون تھی جس نے جمعرات کو دم توڑا۔ جاپان کی بندرگاہ پر روکے گئے کروز میں 64 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو گئی، سنگاپور میں مریضوں کی تعداد 33 ہو گئی جس کے بعد سنگاپور میں ہائی الرٹ کر دیا گیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکا نے چین کو 100 ملین ڈالر امداد کی پیش کش کر دی ہے۔

    ادھر کرونا وائرس کے اثرات کے پیش نظر دنیا کا سب سے بڑا آٹو پلانٹ بند کر دیا گیا ہے، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئول میں واقع ساؤتھ کورین کار ساز کمپنی یونڈے کا پلانٹ بند کر دیا گیا ہے، اس آٹو پلانٹ میں سالانہ 14 لاکھ گاڑیاں بنائی جاتی ہیں، پلانٹ بڑی تعداد میں آٹو پارٹس درآمد کرتا ہے، اور یہاں 25 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

    کرونا وائرس سے خبردار کرنے والا ڈاکٹر دم توڑ گیا

    کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس بچاؤ کے پیش نظر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ہے، یہ رقم تکنیکی اور تحقیقاتی سپورٹ اور وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر استعمال ہوگی، رقم کمبوڈیا، چین، لاؤ، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے لیے جاری کی گئی ہے، خیال رہے کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے اے ڈی بی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

  • کروناوائرس سندھ پہنچ گیا؟

    کروناوائرس سندھ پہنچ گیا؟

    کراچی: وزیرصحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے صوبے میں کروناوائرس کی تردید کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرصحت سندھ نے صوبے میں کروناوائرس کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور کے نوجوان میں کروناوائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں نوجوان شاہزیب میں کروناوائرس موجود نہیں، شاہزیب کا دیگر حوالوں سے علاج جاری ہے، شاہزیب کو اب آئیسولیشن میں نہیں رکھا جائے گا۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کو مکمل صحتیابی کے بعد گھر بھیجا جائے گا، سندھ میں کروناوائرس سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، جس کا حقیقت سے تعلق ہی نہیں ہے۔

    کرونا وائرس کے مشتبہ 25 افراد میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی: ڈاکٹر ظفر مرزا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں، بندر گاہوں پر انٹرنیشنل ریگولیشن کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے، عوام کو تحفظ دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کو 25 کیسز کے سیمپل موصول ہوئے جو نیگیٹو ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، وائرس سے بچنے کے لیے صوبوں سے مل کر مربوط اقدامات کیے۔ وزارت صحت میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو صورتحال دیکھ رہا ہے۔

  • کروناوائرس کا خطرہ، نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی

    کروناوائرس کا خطرہ، نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی

    کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے کروناوائرس کے پیش نظر فضائی میزبانوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ٹریول ایڈوائزی بیجنگ اور ٹوکیو جانے والی پروازوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق فضائی میزبان دوران ڈیوٹی ٹچ فری تھرمامیٹر ساتھ رکھیں، چہرے پر پہننے کے لیے این95ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ’پرواز روانگی سے قبل متعلقہ میزبانوں کو ایئرپورٹ تھرمامیٹر اور ماسک مہیا کرے گا‘

    دوسری جانب باچاخان انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کروناوائرس کا خطرہ، ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق وفاقی محکمہ صحت کے مزید اقدامات کررہی ہے، پاکستان کے 7بین الاقوامی ایئرپورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں باچاخان ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

  • سعودی عرب میں دو غیرملکی خواتین پر پابندی کیوں لگی؟

    سعودی عرب میں دو غیرملکی خواتین پر پابندی کیوں لگی؟

    ریاض: کروناوائرس کے پیش نظر چین سے سعودی عرب پہنچنے والی دو غیرملکی خواتین کو عارضی پابندیوں کا سامنا ہے، انہیں اپنے عزیز واقارب سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین آپس میں بہن ییں اور تعلق بھارت سے ہے جو حال ہی میں چین سے سعودی عرب پہنچیں۔ سعودی متعلقہ اداروں نے خواتین کو حفاظتی انتظامات کے تحت علیحدہ رکھا ہوا ہے۔

    3 فروری کو چین سے سعودی عرب آنے والی دونوں بہنوں کو کرونا وائرس کے شبے میں حفاظتی اقدامات کے تحت علیحدہ رکھا گیا ہے۔ انہیں لوگوں سے ملنے جلنے پر بھی پابندی ہے۔ سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اس وقت سعودی شہر دمام میں موجود ہیں۔

    کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کرگئی

    شعبہ طب کا عملہ مسلسل خواتین کی نگرانی کررہا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے پر دونوں بہنوں کو اسریننگ کے مراحل سے بھی گزارا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے مہلک وائرس کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔ ابتدائی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دونوں خواتین کروناوائرس کے مرض سے پاک ہیں۔

    خیال رہے کہ چین کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، وائرس سے ہلاکتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، چینی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تہترافراد موت کے منہ میں چلے گئے ، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 630 سے تجاوز کر گئی۔

  • کرونا وائرس کا خطرہ شمالی آئرلینڈ بھی پہنچ گیا

    کرونا وائرس کا خطرہ شمالی آئرلینڈ بھی پہنچ گیا

    لندن: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس کا خطرہ ناردرن آئرلینڈ بھی پہنچ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی آئرلینڈ کے ایک 6 ماہ کے بچے اور اس کی ماں کے لیے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انھیں مہلک وائرس لگ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے حکام نے مذکورہ ماں بیٹے کو ایمرجنسی پروٹوکول کے ساتھ اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے، تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    بتایا گیا کہ ماں اور بچہ ہانگ کانگ گئے تھے اور حال ہی میں برطانیہ لوٹے ہیں، ان میں ایسی علامات پائی گئیں جو مہلک وائرس کرونا کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال یہ کنفرم نہیں کر سکتے کہ بچے اور اس کی ماں کو کرونا وائرس لگ چکا ہے یا نہیں۔

    بری خبر، کروناوائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی

    دوسری طرف یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کے لیے فی الحال خطرہ بہت کم ہے، کیوں کہ شمالی آئرلینڈ میں تا حال ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس کی تصدیق کی جا چکی ہو۔

    خیال رہے کہ متعدد آئرش باشندے چین میں وبا کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، دوسری طرف آئرلینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کرونا وائرس کے 15 مشتبہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں تاہم کوئی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا۔ آئرلینڈ کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے چیف نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح بین الاقوامی سطح پر کیسز بڑھتے جا رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئرلینڈ میں ایک کرونا وائرس کیس ممکن ہے۔

    ادھر آئرلینڈ میں یہ بھی مشہور ہو گیا ہے کہ کرونا وائرس چینی بیماری ہے، جس پر رد عمل دیتے ہوئے آئرلینڈ کے ہیلتھ سروس ایگزیکٹو نے کہا کہ یہ توہین آمیز طرز اظہار ہے، اس سے مہلک وائرس کو دی جانے والی توجہ میں کمی کا بھی خدشہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ چینی بیماری نہیں ہے، یہ دنیا بھر کے لوگوں کو لاحق ہو رہا ہے، اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایک کیس بھی نظر انداز ہو۔

  • دنیا کا مصروف ترین دبئی ایئرپورٹ ویران ہوگیا؟

    دنیا کا مصروف ترین دبئی ایئرپورٹ ویران ہوگیا؟

    دبئی: متحدہ عرب امارات کے مشہور ترین دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں کافی حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، تاہم حالیہ رپورٹ میں اس ایئرپورٹ سے مسافروں کی کم آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے 2019 میں دبئی ایئرپورٹ سے 86.4 ملین افراد نے سفر کیا جو 2018 کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد 3.1 فیصد کم ہے۔ غیرملکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر 2020 میں بھی مسافروں کی آمد ورفت اس ایئرپورٹ پر گھٹے گی۔

    کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

    متعلہ اداروں کا کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد میں کمی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، ان میں ہیلی پیڈ کی عارضی بندش، انڈین جیٹ ایئر ویز کا حادثہ اور بوئنگ 737 میکس طیاروں کی پرواز پر پابندی قابل ذکر ہیں۔ خیال رہے کہ مسلسل حادثے کے باعث بوئنگ طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    2019 میں دبئی ایئرپورٹ ممکنہ طور پر 32.2ملین مسافروں سے محروم رہا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں پھیلتے وائرس کے پیش نظر کئی ممالک نے اپنے شہریوں پر سفری پابندی بھی عائد کردی ہے جس کے باعث مزید مسافروں کی آمد ورفت معطل رہے گی، جس سے ایئرپورٹ انتظامیہ کو شدید خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

  • کروناوائرس تیزی سےانسانی زندگیاں نگلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 563 تک جا پہنچی

    کروناوائرس تیزی سےانسانی زندگیاں نگلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 563 تک جا پہنچی

    بیجنگ : چین میں کروناوائرس تیزی سےانسانی زندگیاں نگلنےلگا، چوبیس گھنٹے میں 73 افراد جان سے گئے،جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 563 ہوگئی جبکہ اٹھائس ہزارافرادزندگی و موت کی کشکمش میں ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے چین میں نظام زندگی مفلوج کردیاہے، جان لیواوائرس اب تک563 سے زائدافراد کی جان لے چکا ہے، مہلک وائرس سےصرف چین میں 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور متاثرین کی تعداد بڑھنے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، ووہان میں اسٹیڈیم اور کنونشن سینٹرز میں بیڈز لگادئیے گئےجبکہ ووہان میں مسلسل دس روز سے اسپتال میں کام کرنے والا ساتئیس سالہ ڈاکٹر دل کا دوہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

    چین میں نومولود بچےمیں پیدائش کےصرف تیس گھنٹےبعدکورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بچی کی والدہ بھی وائرس سے متاثر ہیں۔

    مزید پڑھیں : چین نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا

    اب تک پچس ممالک میں کرونا وائرس کے 190 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ جاپان کی بندرگاہ پر روکےگئے کروزشپ میں مزید دس کیسز رپورٹ ہوئے،مریضوں کی تعداد20 ہوچکی ہے ، وائرس کےخوف کے باعث تائیوان نے بندرگاہ پر کروز شپ کا داخلہ روک دیا ہے۔

    خیال رہے چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کیا تھا، چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے حکومت کو اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا، ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت پرمستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

    کرونا چین کی معیشت کو بھی متاثر کر رہا ہے اور چین میں معیشت مندی کا شکارہیں۔

    واضح رہے کرونا وائرس سانس کےنظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہے۔