Tag: کروناوائرس

  • چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 106 ہو گئی

    چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 106 ہو گئی

    بیجنگ: کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، چین میں وائرس سے اموات کی تعداد 106 ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک سو چھ ہو گئی، جب کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ چکی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرین میں سب سے کم عمر 9 ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔

    چینی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے چین کا صوبہ ہوبائی سب سے زیادہ متاثر ہے، چین بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4515 ہو چکی ہے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کرونا وائرس ہوبائی کے مرکزی شہر ووہان کی فوڈ مارکیٹ سے نکل کر پھیل رہا ہے، جس نے اب ساری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    چین میں کرونا وائرس: 10 دنوں میں بڑا اسپتال تعمیر ہوگا

    اب تک امریکا، جرمنی، جاپان، فرانس، سنگاپور سمیت 16 ایسے ممالک میں جہاں اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    چین نے فلو کی طرح کے اس وائرس سے نمٹنے کے لیے سفری پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، ووہان سے باہر نکلنے یا شہر میں جانے پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے، چین نے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ووہان میں سو بستروں پر مشتمل ایک بڑے اسپتال کی تعمیر بھی شروع کر دی ہے جو محض 10 دنوں میں مکمل ہوگا۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے سانس کی نالی کا شدید انفیکشن لاحق ہوتا ہے، اور اس کے لیے کوئی مخصوص علاج بھی موجود نہیں، نہ ہی کوئی ویکسین تیار کی گئی ہے۔ اس سے ہونے والی زیادہ تر اموات بڑی عمر کے افراد میں ہوئی ہیں، یا وہ جنھیں پہلے سے سانس کی تکالیف لاحق تھیں۔

  • کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم نے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی

    کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم نے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الوزارتی 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروناوائرس نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس سے کیسے نمٹا جائے، اس سلسلے میں مختلف وزارتوں کے درمیان 15 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سفارشات تیار کرے گی۔

    خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان میں 2 ہزار پاکستانی طلبہ پھنس گئے ہیں، راستوں اور رابطوں کی بندش کے سبب غذائی قلت کا سامنا ہے، 12 جامعات میں زیر تعلیم سیکڑوں طلبہ نے حکومت سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل کر دی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کرونا وائرس سے متعلق اہم بیان

    اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گھبرانا نہیں، طلبہ کسی بھی معلومات کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ چینی وزارت خارجہ کے ساتھ بیجنگ سے مسلسل رابطے میں ہیں، ووہان میں 500 کے قریب رجسٹرڈ طلبہ ہیں، نان رجسٹرڈ کو شامل کر کے تعداد 800 کے درمیان بنتی ہے، اطلاعات کے مطابق کوئی پاکستانی وائرس سے متاثر نہیں ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ نان رجسٹرڈ طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے 2 افسران مامور کر دیے گئے ہیں، ان کے نمبرز بھی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر مشتہر کر دیے گئے، طلبہ رجسٹریشن یا کسی بھی معلومات کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

  • چین میں کرونا وائرس: 10 دنوں میں بڑا اسپتال تعمیر ہوگا

    چین میں کرونا وائرس: 10 دنوں میں بڑا اسپتال تعمیر ہوگا

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 80 ہو گئی، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے اب تک 2700 افراد متاثر ہو چکے ہیں، متاثرہ افراد کے لیے ووہان میں ایک بڑے اسپتال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی ہے جو محض دس دنوں میں مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مہلک وائرس کرونا نے چین میں 80 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، چینی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ چین کو انتہائی خطرناک صورت حال کا سامنا ہے۔

    امریکا میں بھی کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ ہو گیا ہے، سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیسز میں آنے والے دنوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے چین میں مقیم امریکی شہریوں کو جلد چین سے نکلنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، فرانس میں بھی 3 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے تاحال 11 ممالک متاثر ہو چکے ہیں، چین کے علاوہ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کیسز کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔

    ادھر چینی حکام نے وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کر دیے ہیں، چین کے 13 شہروں سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں سے باہر نہ نکلیں، تاکہ وائرس پھیلنے سے روکا جا سکے، چین نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کو جنگلی جانوروں کی فروخت بھی روک دی ہے۔

    چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مسلسل بڑھتی تعداد کے پیش نظر ایک بڑے اسپتال کی ہنگامی تعمیر بھی 24 جنوری سے شروع کر دی گئی ہے، جو 100 بستروں پر مشتمل ہوگا، یہ اسپتال 3 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔

  • جاپان میں چینی شہریوں پر پابندی عائد

    جاپان میں چینی شہریوں پر پابندی عائد

    ٹوکیو: جاپان میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے اپنی دکان میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی، مٹھائی شاپ کے باہر بینر آویزاں کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے علاقے ’’ہوکین‘‘ میں ایک دکان مالک نے شہریوں کو متنبہ کرنے کے لیے اپنی شاپ کے باہر سائن بورڈ آویزاں کیا جس میں چینی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دکان میں داخل نہیں ہوسکتے۔

    تحریری پیغام میں لکھا ہے کہ ’’چین سے تعلق رکھنے والے افراد دکان میں داخل نہیں ہوسکتے، ان پر پابندی عائد ہے‘‘۔ تاہم شاپ کے مالک کی شناخت اب تک سامنےنہیں آئی ان کا مقصد چینی افراد سے نفرت کرنا نہیں بلکہ وہ مہلک وائرس کے سخت خلاف ہیں اور وہ کروناوائرس کا پھیلاؤ یہاں نہیں دیکھنا چاہتے۔

    جاپان میں چینی سیاحوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے، جبکہ چینی اپنی روایات اور کیلنڈر کے مطابق نئی سال کی خوشیاں بھی منارہے ہیں، دکان مالک نے منافع کی فکر کیے بغیر چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی۔

    چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 41 ہوگئی، حکام

    چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوریا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 41 تک جاپہنچی ہے، فرانس میں بھی 3کیس رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں گیا ہے کہ ووہان سٹی میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی چینی محکمہ صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کرے اور حفظان صحت کا خاص خیال رکھے۔

  • جان لیوا کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ، خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی

    جان لیوا کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ، خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی

    سنگاپور : چین سے کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی خام تیل2 فیصد تک سستاہوگیا ، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق چین سے کروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ2دن سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ، برینٹ خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔

    برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر39سینٹس کی کمی کے بعد 59ڈالر89سینٹس ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر40سینٹس کی کمی ہوئی اور قیمت 54ڈالر19سینٹس ہوگئی۔

    گذشتہ روز  خام تیل کی قیمت میں3فیصد کی کمی ہوئی  تھی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت62ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت55 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

    خیال رہے چین میں خطرناک کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جبکہ 1200 سےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس کےباعث چین کے نئے قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور چودہ شہروں کوسیل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس نے خام تیل کی قیمتوں اور ایشیائی مارکیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا

    چارکروڑ افرادکودو ہفتےکیلئے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، وائرس کےمرکز وہان میں مریضوں کیلئےایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا جارہا ہے۔

    آسٹریلیا،جاپان، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا،یورپ اورامریکامیں بھی کرونا وائرس کےکیسزسامنےآئےہیں۔

    واضح رہے سیویئرایکیوٹ ریسپائیریٹری سینڈروم یا ’کرونا وائرس‘ چین سمیت دنیا بھر میں پھیل رہاہے، کرونا وائرس انفیکشن کی ایک شکل ہے، یہ وائرس انسانوں سےانسانوں میں منتقل ہوتاہے ، اس جان لیوا وائرس کو سائرس وائرس کا کزن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں کا آغاز جانوروں سے ہوا اور پھر انسانوں میں منتقل ہوگیا۔

    متاثرہ افراد میں زکام ، ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، سردرد اور بخار کی علامات شروع ہو جاتی ہیں، کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں کھانسی، چھینک اور ہاتھ ملانے سے منتقل ہو سکتا ہے، اس وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

  • چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

    چین میں کروناوائرس نےدنیاکیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی

    بیجنگ : چین میں کروناوائرس نے دنیا کیلئے خطرےکی گھنٹی بجادی ،کئی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، وائرس سےاب تک 17 افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 700 سےزیادہ افرادمیں تشخیص ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے دنیا کئی ممالک میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ، روس سمیت مختلف ممالک کے ائیرپورٹس پراسکریننگ بڑھادی گئی ہے ۔

    جان لیواوائرس پھیلنےکے مرکزچینی شہرووہان میں پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جبکہ شہر سے پروازیں بھی آج سے بند ہوجائیں گی ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

    وائرس سے اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد میں تشخیص ہوچکی ہے، امریکا، جنوبی کوریا،جاپان اورتھائی لینڈ نے مزید کیسز رپورٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس بے قابو، مریضوں کی تعداد 543 تک پہنچ گئی

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے وائرس پر ایمرجنسی میٹنگ بلائی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فی الوقت اس وائرس کی وجہ سے’عالمی ایمرجنسی’ نافذ نہیں کی جائے گی۔

    ماہرین صحت ابھی تک اس وائرس کو پکڑ نہیں سکے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    خیال رہے وزارت قومی صحت پاکستان نے وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ، جس کے بعد چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر اسکریننگ کی جائے گی۔