Tag: کروناوائرس

  • کرونا ویکسین: چین نے وبا کے خاتمے کی امید پیدا کر دی

    کرونا ویکسین: چین نے وبا کے خاتمے کی امید پیدا کر دی

    بیجنگ: چینی حکومت نے ممکنہ کروناویکسین کی انسانوں پر تجربے کی اجازت دے دی جس کے بعد ویکسین کمپنی جلد انسانوں پر آزمائش کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کرے گی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ’شھونگ کوئن ژیفی‘ نامی کمپنی کو اپنی ممکنہ کرونا ویکسین کی انسانوں پر تجربے کی اجازت دی ہے۔ مذکورہ ویکسین ’اینہوئی ژیفی لونگ کام‘ اور ’انسٹی ٹیوٹ آف مائیکروبائیولوجی‘ کمپنی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

    دونوں کمپنی نے ممکنہ ویکسین کی تیاری میں ’شھونگ کوئن ژیفی‘ کا ہرممکن ساتھ دیا۔

    ایک اور ملک نے کرونا ویکسین دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا

    رپورٹ کے مطابق چینی قومی ادارہ برائے صحت نے کمپنوں کو خصوصی طور پر اجازت نامہ ارسال کیا ہے جس کے تحت اب انہیں اپنی ممکنہ ویکسین کی انسانوں پر ٹرائل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    اس کے علاوہ چین میں دیگر کمپنیاں اور ماہرین بھی ویکسین کی تیاری میں جٹے ہوئے ہیں اور 6 سے زائد طبی ادارے ممکنہ ویکسین کی مختلف قسم کے ٹرائل کررہے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں درجنوں ادارے کرونا کا علاج دریافت کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افریقی ملک نائجیریا کے سائنس دانوں نے کرونا ویکسین کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔

  • کروناوائرس: سعودی وزیرصحت کا اہم اقدام

    کروناوائرس: سعودی وزیرصحت کا اہم اقدام

    ریاض: سعودی وزارت صحت نے کروناوائرس سے متعلق آگاہی کے لیے خصوصی ویب سائٹ متعارف کرادی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’کوویڈ 19 پریونشن‘ نامی ویب سائٹ کے ذریعے سعودی شہریوں کو کرونا سے متعلق آگاہی دی جائے گی اور مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی بتائی جائیں گی۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا ویب سائٹ میں سعودی عرب کے علاوہ دیگر کئی زبانوں کی بھی سہولت میسر ہے جن میں انگریزی، ہندی، اردو، بنگالی، فلپائنی اور انڈونیشین شامل ہیں۔

    کرونا وائرس بحران میں سعودی عرب کی بہترین حکمت عملی

    سعودی عرب میں مقیم وہ غیرملکی جو مقامی زبان نہیں سمجھتے وہ ویب سائٹ پر اپنی مادری زبان کا انتخاب کرکے وائرس سے متعلق آگاہی لے سکتے ہیں، مذکورہ ویب پر ملک میں کرونا کے متاثرہ مریض، اموات اور صحت یاب مریضوں سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

    ’کوویڈ 19 پریونشن‘ وبا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر بھی نظر رکھے گی۔

    خیال رہے کہ مملکت میں کروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ وبا کے باعث 1 ہزار سے زائد مریضوں کی اموات ہوئیں۔

  • 2 کرونا مریضوں نے دنیا کو حیران کردیا، آخر ایسا کیا ہوا؟

    2 کرونا مریضوں نے دنیا کو حیران کردیا، آخر ایسا کیا ہوا؟

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا سے متاثرہ 2 خواتین نرسوں نے پہلی بار آئسولیشن وارڈ میں بیٹھ کر امتحان دے کر سب کو حیران کردیا، وزیراعلیٰ نے خصوصی تعریف کی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں کرونا کا علاج کرنے والی دو خواتین نرسیں بھی وبا کا شکار ہوئیں لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے شعبے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔

    دونوں نرسوں نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے تعلیمی امتحان دیا، وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ نے متاثرہ نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کرونا کے خلاف ان کی خدمات کی تعریف کی۔

    متاثرہ نرسیں ریاست پنجاب میں قائم ’راجندرا اسپتال‘ میں اپنے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتی ہیں۔

    بھارتی نرسوں نے کرونا سے متاثر ہونے پر محکمہ تعلیم سے اپیل کی تھی کہ انہیں قرنطینہ سے ہی امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جائے جس پر انتظامیہ نے ان کی مطالبہ مانا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ ریاست میں کروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4235 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 101 مریضوں کی موت بھی ہوئی، اس کے علاوہ کئی ہزار افراد نے وائرس سے بچنے کے لیے خود کو قرنطینہ کررکھا ہے۔

  • کرونا سے نمٹنے کیلئے اب دنیا کو کیا کرنا ہوگا؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

    کرونا سے نمٹنے کیلئے اب دنیا کو کیا کرنا ہوگا؟ عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

    جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کوئی ملک اکیلا اس وبا سے نہیں لڑسکتا، کرونا پر قابو پانے کے لیے عالمی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے ہدایت کی کہ دنیا کے تمام ممالک مشترکہ سیکورٹی کے لیے مل کرکام کریں، تاکہ وائرس کو محدود سے محدود تر کرکے اس پر قابو پایا جاسکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب کے محفوظ ہونے تک کوئی محفوظ نہیں، ہم سب کو یہ سبق سیکھ لینا چاہیے، دنیا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی تیاریوں کی قیمت ادا کررہی ہے۔

    کرونا ویکسین کی جلد دستیابی، ڈبلیو ایچ او نے امید باندھ دی

    ڈاکٹرٹیڈروس کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف تیاری ایک وقت کی نہیں مسلسل سرمایہ کاری ہے۔

    یاد رہے کہ 20 جون کو ڈبلیو ایچ او کی سائنسدانوں کی ٹیم کی سربراہ سومیا سوامناتھن نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ رواں سال کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن کی دو ارب خوراکیں دستیاب ہوں گی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں بنائی جانے والی 10 سے زائد ویکسین کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں، آئندہ چند ماہ میں یہ ویکسین عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگی۔

  • کرونا سے متعلق بری خبر، امریکا نئی مشکل میں پھنس گیا

    کرونا سے متعلق بری خبر، امریکا نئی مشکل میں پھنس گیا

    واشنگٹن: امریکا میں کروناوائرس سے اب زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، مختلف ریاستوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں، مہلک وائرس کے حالیہ شکار ہونے والوں کی عمریں 20 سے 25 ریکارڈ کی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ امریکا ریاست فلوریڈا، ساؤتھ کیرولینا، جیورجیا، ٹیکساس اور میسیپی میں زیادہ تر نوجوان کرونا کے شکار ہورہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کے متاثر ہونے کی وجوہات تفریحی مقامات کی سیر، کلب ڈانس اور پارٹی وغیرہ میں شرکت کرنا بن رہی ہیں۔ امریکی نوجوان سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو فراموش کررہے ہیں جس کے باعث کرونا انہیں اپنا شکار بنارہا ہے۔ اور کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

    کرونا وائرس امریکا کب پہنچا؟ نیا انکشاف

    کرونا عمومی طور پر بڑے عمر کے افراد کو متاثر کرتا ہے، امریکا میں نوجوان نسل کا متاثر ہونا امریکی حکام کے لیے ایک نیا چیلنج ہے، ایک اعداد وشمار کے مطابق امریکا میں کرونا کے آغاز کے بعد مریضوں کی عمریں 48 سے زائد دیکھی گئی تھیں۔ لیکن اب 20 سے 25 سال کے افراد متاثر ہورہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح امریکا میں بھی عمر رسیدہ افراد میں وائرس کے شدید اثرات کا زیادہ امکان ہے، لیکن نوجوانوں میں انفکشن ہونے کا رجحان گہری پریشانی کا باعث ہے۔

  • ’انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کا ہر 5 سے 7 دن میں کروناٹیسٹ ہوگا‘

    ’انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کا ہر 5 سے 7 دن میں کروناٹیسٹ ہوگا‘

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے متعلق اٹھائے گئے بہترین انتظامات سے کرونا رسک کم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں کو دو دفعہ کرونا ٹیسٹ دینا ہوگا جبکہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد ہر 5 سے 7 دن میں قومی کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا صورت حال کے باعث ہر طرح کے خطرات موجود ہیں لیکن اسے محدود سے محدود کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لاک داؤن سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

    دورہ انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مکمل

    پی سی بی کے میڈیکل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ کھلاڑی بھی فرنٹ لائن سپاہی ہیں، جس کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا اسے گھر میں پندرہ دن قرنطینہ کرنا ہوگا اور دو بار ٹیسٹ منفی آنے پر ہی وہ ٹیم کو جوائن کر سکے گا۔

    خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ ملک کے مختلف شہروں میں قائم چار مختلف سینٹرز میں لیے گئے۔ کووڈ 19 ٹیسٹنگ راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی میں کی گئی جبکہ پی سی بی کھلاڑیوں کے کووڈ19 ٹیسٹ کے نتائج کا باضابطہ اعلان بعد میں کرے گا۔

  • کروناوائرس: والدین نے بچوں کو خوش کردیا

    کروناوائرس: والدین نے بچوں کو خوش کردیا

    لندن: برطانیہ میں سیرسپاٹے کے شوقین بچوں کو والدین نے تفریح کی ایک بہترین سہولت فراہم کی، ماں نے بچوں کے ساتھ مل کر گھر کو ہوٹل میں تبدیل کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی بچے گھومنے پھرنے کے بے حدشوقین ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے باعث وہ گھر سے نہیں نکل سکتے، اسی ضمن میں ماں کو ایک ترکیب سوجھی اور اس نے گھر کا ماحول ہوٹل کی طرح بنا دیا، بچوں کو ایسا لگا گویا وہ کسی باہر ہوٹل میں آئے ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بچوں سمیت پورا خاندان ہی گھومنا پھرنا پسند کرتا ہے، وہ لاک ڈاؤن سے قبل ہفتہ وار ٹرپ پر بھی جایا کرتے تھے جہاں وہ تفریحی مقام پر سیر کے بعد کسی ہوٹل کے کمرے کو بک کرایا کرتے تھے۔

    لاک ڈاؤن: اولاد کی خاطر والدین نے گھر کو ریستوران بنا دیا

    تاہم لاک ڈاؤن نے انہیں تفریحی سرگرمیوں سے محروم رکھا ہے۔ لیکن ماں نے اپنے بچوں کی بوریت دور کرنے کے لیے گھر کو ہوٹل بنایا جہاں ان کے بچے اس انداز میں پیش آئے جیسے کسی ہوٹل میں مقیم ہوں۔

    بچوں نے کھانا بھی آرڈر کیا اور ماں کے ساتھ مل کر خوشیوں کے لمحات سے خوب محظوظ ہوئے۔

  • ’کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، ویکسین کے بغیر مر جائے گا‘ اطالوی ماہر کا بڑا دعویٰ

    ’کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، ویکسین کے بغیر مر جائے گا‘ اطالوی ماہر کا بڑا دعویٰ

    روم: اٹلی کے پروفیسر ’میٹیو بیسیٹی‘ نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ کروناوائرس کمزور پڑرہا ہے، وبائی مرض ممکنہ طور پر بغیر ویکسین کے ازخود ختم ہوجائے گا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اطالوی پروفیسر کا کہنا کہ کرونا کے زور میں دن بہ دن کمی آرہی ہے، مہلک وائرس نے جہاں اپنے آغاز میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا اب ممکنہ طور پر ختم ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا اپنے آغاز میں بہت متحرک تھا لیکن اب اس کا زور ٹوٹ رہا ہے، اب وبا سے متاثر ہونے والے افراد مرنے کے بجائے صحت یاب ہوجائیں گے، اٹلی میں کرونا کی صورت حال بھی ماضی جیسی نہیں رہی۔

    میٹیو بیسیٹی کا کہنا تھا کہ کرونا ایک شیر کی طرح تھا لیکن اب محض جنگلی بلی کے سوا کچھ بھی نہیں، دنیا بھر میں لوگوں نے جس طرح کرونا کا مقابلہ کیا اور احتیاطی تدابیر اپنائی اس سے وائرس کا خطرہ کم ہوا اور وائرس میں موجود جینیاتی تبدیلی نے وبا کو کم مہلک بنا دیا ہے۔

    مذکورہ پروفیسر اٹلی کے شہر جینوا میں قائم ’سان مارٹینو جنرل اسپتال‘ کے چیف انفیکشن ڈزیزز ہیں، انہوں نے اس سے قبل بھی ایک دو بار کرونا سے متعلق مثبت دعوے کیے ہیں۔

    چینی ماہر نے کرونا وائرس کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا

    البتہ دیگر ماہرین نےمذکورہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے، لہذا خیالی باتوں پر ہم کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکتے، شواہد یا تحقیق ضروری ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 1540 نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے 1540 نئے کیس سامنے آگئے، جس کے بعد وبا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 61ہزار678 ہوگئی ہے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مجموعی طور پر 1540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے 63مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد1265ہوگئی ہے۔

    اب تک 3لاکھ96ہزار917ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 17ہزار 892 ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک بن گیا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 136 اموات ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا سے مزید 136 افراد جاں بحق، کیسز کے لحاظ سے 14 واں ملک بن گیا، 10 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,944 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 165,062 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,229 ہو گئی ہے۔

  • کروناوائرس: برطانوی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

    کروناوائرس: برطانوی حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

    لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھ کر کرونا وائرس الرٹ لیول 4 سے 3 کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد وائرس الرٹ کا بھی ایک لیول کم کردیا گیا ہے۔ ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں انفیکشن میں مسلسل کمی نوٹ کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں وائرس پھیلنے کا خطرہ ابھی موجود ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کا خاتمہ کیا جاچکا ہے، حکومت نے سماجی فاصلوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جس کے تحت مصروف شاہراہوں کی فٹ پاتھوں کو یک طرفہ قرار دے دیا گیا یعنی اب عوام کو ایک طرف سے ہی جانے کی اجازت ہوگی۔

    برطانیہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان

    عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چلتے وقت بائیں جانب ہوکر چلیں، ایس او پیز کے تحت بس اسٹاپس، عوامی مقامات پر نصب بینچز، کوڑے دانوں کو وقفے وقفے سے صاف کیا جائے گا۔

    حکومت نے برطانیہ میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے 2 ہزار 500 سے زائد پوسٹرز بھی آویزاں کیے ہیں، جس میں شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی مقام پر زیادہ دیر تک نہ رکیں۔