Tag: کروناوائرس

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 کیسز رپورٹ

    لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 60ہزار138ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دیگر صوبوں کی طرح کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، صوبے میں کرونا سے 53مزید اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد1202ہوچکی ہے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ اب تک3 لاکھ86ہزار992ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 17ہزار825 ہوگئی ہے، اسپتالوں اور گھروں میں موجود تمام مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    بلوچستان میں ایک روز کے اندر کرونا وائرس کے مزید 357 کیسز رپورٹ

    قبل ازیں صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 118 اموات ہوئیں۔

    کورونا وائرس 24 گھنٹوں میں مزید 118 افراد کی جان لے گیا

    این سی اوسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد3093ہوگئی، جبکہ ملک میں24گھنٹے کے دوران5ہزار358کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کروناوائرس: بھارت میں ہوا ایک دل دہلانے والا واقعہ، ہر آنکھ اشک بار

    کروناوائرس: بھارت میں ہوا ایک دل دہلانے والا واقعہ، ہر آنکھ اشک بار

    نئی دہلی: بھارت میں کروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں نے دیگر مرض میں مبتلا مریضوں کا داخلہ لینے سے انکار کردیا، ایک معذور بچی اپنے علاج کے لیے تڑپتی رہی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اسپتال کرونا کے سبب دیگر مریضوں کا داخلہ نہیں کررہے، جس کی وجہ سے عام مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں والدین اپنی بیمار بچی کو لے مختلف اسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔

    رپورٹ کے مطابق کسی اسپتال نے 15 سالہ معذور بچی کو داخل نہیں کیا، والدین سرکاری کے علاوہ پرائیوٹ اسپتال بھی گئے لیکن کہیں شنوائی نہ ہوئی۔ اہل خانہ نے اسپتالوں کے خلاف حکومت کو شکایت درج کروا دیا ہے۔

    بھارت: کرونا وائرس کے مریض کی اسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی

    متاثرہ بچی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بچی کو کوئی مرض لاحق نہیں، وہ ذہنی طور پر معذور ہے اور 4 سے 5 مہینے میں ایک مرتبہ اس کی پیشاب کی تھیلی’گولڈ بلاڈر‘ تبدیل کرنا ہوتی ہے، لیکن اب کوئی اس کا علاج نہیں کررہا۔

    والدین کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن نے پرائیوٹ اسپتالوں کی اس مجرمانہ روش کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے 2361 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے 2361 نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے 2361 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 58239 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 1642 کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24گھنٹے میں کرونا سے 68افراد دم توڑگئے، پنجاں میں وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1149 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اب تک375523ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 17780 ہوچکی ہے، تمام مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 136 اموات ہوئیں۔

    پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے ریکارڈ 136 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 5,839 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 154,760 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,975 ہو گئی ہے۔

  • سندھ پولیس کے مجموعی طور پر 873 افسران وجوان کرونا سے متاثر

    سندھ پولیس کے مجموعی طور پر 873 افسران وجوان کرونا سے متاثر

    کراچی: ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے صوبے میں مجموعی طور پر 873 کے قریب افسران وجوان کروناوائرس سے متاثر ہوئے، گزشتہ 3روز کے دوران وبا کے 95 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف فرائض ادائیگی میں 8 پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی، زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 627 ہے، جبکہ 238 افسران اور جوان صحت یاب ہوکر گھر وں کو جاچکے ہیں۔

    ملک کے مختلف شہروں میں کئی پولیس اہلکار وافسران کروناوائرس کا شکار ہیں، کراچی میں زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ 11 مئی کو شہر قائد میں کرونا وائرس انفیکشن سے محکمہ پولیس کا ایک اور اہل کار جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    خیبرپختونخوا پولیس کے درجنوں افسران واہلکار کروناوائرس کا شکار

    خیبرپختونخوا میں وبا سے متاثرہ افسران سمیت پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 39 سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ پشاور سے 11 پولیس کے جوان کرونا کا شکار ہوئے، وبا سے اب تک صرف ایک نوشہرہ کابی ڈی یو اہلکار فہیم جاں بحق ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ 16 مئی کو پنجاب میں کرونا وائرس سے ایک اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا تھا، شہید رمضان عالم بطور نائب ریڈر ایس ڈی پی او اقبال ٹاؤن سرکل فرائض سرانجام دے رہا تھا۔

  • کروناوائرس کے خلاف جنگ، تھائی لینڈ کو بڑی کامیابی مل گئی

    کروناوائرس کے خلاف جنگ، تھائی لینڈ کو بڑی کامیابی مل گئی

    بنکاک: تھائی لینڈ میں گزشتہ 3 دن کے دوران کروناوائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کوئی موت واقع ہوئی، ڈاکٹروں نے اسے وبائی مرض کے خلاف اہم پیش رفت قرار دے دیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایسا پہلی مرتبہ دیکھا گیا کہ لگاتار 3 دن کروناوائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مریض کی موت واقع ہوئی، ملک میں گزشتہ 23 دن کروناوائرس کے خلاف بہت مثبت رہے، ماضی کے مقابلے میں بہتر انداز میں وائرس پر قابو رہا۔

    کوویڈ 19 ایڈمنسٹریشن سینٹر کے حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک مجموعی طور پر کروناوائرس سے 58 اموات ہوئیں، اور 3135 وبا کے مریض سامنے آئے جن میں سے دو ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس ویکسین: تھائی لینڈ سے بڑی خبر آگئی

    تھائی لینڈ نے دیگر ممالک کی بنسبت کروناوائرس پر کنٹرول کیا ہوا ہے۔

    ملک میں گزشتہ ہفتے جو کیسز رپورٹ ہوئے وہ تمام افراد بیرون ممالک سے سفر کرکے تھائی لینڈ پہنچے تھے، جبکہ تمام مریضوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ کرونا ویکسین کی چوہوں پر آزمائش کی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ اگلے سال تک کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے گی اور ممکنہ طور پر اسپتالوں کو فراہم کی جائے گی۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے: وزیراعلیٰ

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے: وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 11819 ٹیسٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 319231ٹیسٹوں میں سے 57868 کیسز سامنے آئے، آج کرونا کے مزید 33 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 886 ہوگئی، اس وقت 27737مریض زیرعلاج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 1498 مریض زیرعلاج ہیں، 633 مریضوں کی حالت تشویش ناک جبکہ 109 وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 1230 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 29245 ہوگئی ہے۔

    کرونا سے پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق، اموات کی شرح میں اضافہ جاری

    خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو گیارہ اموات ہوئیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 111 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 4,443 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 148,921 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,839 ہو گئی ہے۔

  • کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

    کرونا کو شکست اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا

    ایڈنبرگ: نیوزی لینڈ میں کروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد نئے کیسز سامنے آگئے، ملک میں نئے مریضوں نے حکومت کے لیے نیا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں 25 دن کے بعد کروناوائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ حکومت گزشتہ ہفتے ملک میں کرونا کا کوئی فعال کیس نہ کہہ کر لاک ڈاؤن ختم کرچکی ہے۔ کرونا کے دونوں نئے مریض حالیہ دنوں برطانیہ سے نیوزی لینڈ پہنچے تھے۔

    محکمہ صحت نے نئے مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی آمد ورفت کے لیے بارڈر کھولنے سے وائرس دوبارہ نیوزی لینڈ میں منتقل ہوا۔ البتہ تمام شہریوں کو ملک میں داخلے کے بعد دو ہفتے قرنطینہ میں گزارنا لازمی ہے۔

    پہلا ملک جس نے کرونا کو مکمل شکست دے دی، لاک ڈاؤن ختم

    وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو کرونا فری قرار نہیں دیا کیوں کہ مستقبل میں وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ 8 جون کو کرونا وبا کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، 75 روز کے لاک ڈاؤن کے بعد نیوزی لینڈ میں معاشی اور سماجی فاصلوں کی پابندیاں بھی ختم کی جاچکی ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا تھا کہ ملک میں اب کرونا کا کوئی فعال کیس نہیں رہا۔

  • کروناوائرس: بھارتیوں نے مودی کا مذاق بنا دیا

    کروناوائرس: بھارتیوں نے مودی کا مذاق بنا دیا

    نئی دہلی: بھارتی شہریوں نے ملکی وزیراعظم نریندر مودی کا مذاق بنا دیا، مودی کی شکل کے ماسک دکانوں پر تیزی سے فروخت ہونا شروع ہوگئے، دکان مالکان کا کاروبار چمک اٹھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بھوپال میں مودی کی شکل کے ماسک کی مانگ بڑھ گئی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد خصوصی ماسک خرید رہی ہے، دکانوں پر مودی کے علاوہ دیگر سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کی شکل کے ماسک بھی پرنٹ کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ سیوراج سنگھ چوہان کے چہرے کا عکس بھی ماسک پر پرنٹ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک دکان مالک کا کہنا تھا کہ وہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں خصوصی ماسک بیچ چکا ہے اور اس کی مانگ میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

    مدھیاپردیش کروناوائرس سے بدترین متاثرہ ریاستوں میں شمار ہوتا ہے۔ جہاں اب تک 11 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور 465 کے قریب اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تاہم مذکورہ ریاست میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی جاچکی ہے۔

    حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنے پر زور دیا ہے لیکن شہری مودی سرکار کا ہی مذاق بنا رہے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا: کرونا نے معیشت پر کیا اثرات مرتب کیے؟

    خیبرپختونخوا: کرونا نے معیشت پر کیا اثرات مرتب کیے؟

    پشاور: کروناوائرس سے خیبرپختونخوا کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کی تفصیلات سامنے آگئیں، ملازمت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ورکرز اور مزدوروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے معیشت کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں زراعت کے 32.6فیصد مزدور زیادہ متاثر نہیں ہوئے، جبکہ صنعتی شعبے میں 12.3فیصد لیبر کو لاک ڈاؤن سے سست روی کا سامناکرنا پڑا، 13.7فیصد تعمیراتی شعبے کے مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بین الاضلاعی سطح پر نقصان ہوا، 1.6فیصد سب سے زیادہ متاثر شعبہ سیاحت ہوا، محصولات میں کمی سے اخراجاتی منصوبہ جات بھی متاثر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت 2020۔21 میں30 فیصد محصولات میں کمی ہوئی، وفاقی حکومت احساس ایمرجنسی کیش سمیت1.2ٹریلین کا پیکج لائی، پیکج کا مقصد کمزور گروپوں اور شعبوں کوریلیف فراہم کرنا ہے۔

    خیبرپختونخوا: کرونا صورت حال کی وجہ سے محصولات کی مد میں کمی

    خیبرپختونخوا حکومت نے صحت، انفرااسٹرکچر اور آلات کی فراہمی کے لیے اضافی رقم مختص کی۔

    یاد رہے کہ 12 جون کو سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ کرونا اور لاک ڈاؤن کے باعث محصولات کا حصول متاثر ہے، محصولات کی وصولی کے ادارے مقررہ اہداف حاصل نہ کرسکے، رواں بجٹ میں نان ٹیکسز اور ٹیکسز مد میں50ارب وصولی کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جبکہ حکومت کو 33ارب روپے وصول ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی سے 20ارب روپے آمدن متوقع تھی، محکمے نے 15 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کیے، بورڈ آف ریونیو اور محکمہ ایکسائز سے 10 ارب روپے آمدن متوقع تھی، جبکہ ایکسائز 3.6ارب روپے میں سے 2.3ارب روپے ٹیکس وصول کرسکا۔

  • عثمان ڈار کا سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان

    عثمان ڈار کا سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان

    سیالکوٹ: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں جدید ترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیالکوٹ کے اسپتالوں کے دورے کے دوران کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز کو طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کے اسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مزید وینٹی لیٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،حکومتی مدد کے علاوہ ذاتی حیثیت،دوستوں کے تعاون سے سہولیات دیں گے۔

    معاون خصوصی نے دورے کے دوران سیالکوٹ میں جدیدترین کرونا ٹیسٹنگ لیب کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کے لیے موبائل ایپلی کیشن مانیٹرنگ سسٹم لانے کا عندیہ بھی دیا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے موثر استعمال کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس کے ذریعے رضا کاروں کو خصوصی کارڈز فراہم کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے ایس او پیز پرعمل درآمد کے لیے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی تھی۔