Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس: چوہوں سے متعلق حیران کن انکشاف

    کروناوائرس: چوہوں سے متعلق حیران کن انکشاف

    لندن: جانوروں کے معالج اور ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کروناوائرس کے تناظر میں نافذ لاک ڈاؤن سے چوہوں کی پیدائش میں اضافہ ہوا اور انہیں غذا تک رسائی کے لیے بہترین مواقع ملے ہیں۔

    برطانوی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں دفاتر اور کاروباری مراکز بند ہونے سے چوہوں نے دفاتر اور دیگر مقامات کو اپنا گڑھ بنایا اور لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے سے انہوں نے اپنی سرگرمیاں بھی بڑھا لیں، اس طرح ماضی کے مقابلے میں چوہوں کی پیدائش میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد گھروں میں موجود ہے جس کے باعث کھانے پینے کی اشیاء بھی زیادہ استعمال ہورہی ہیں اور بچا کچا کھانا اور کچرا چوہوں کی غذا کا باعث بن رہا ہے۔

    ماہرین کا ماننا ہے کہ برطانیہ میں جب سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اس وقت سے موسم کافی گرم رہا ہے، ممکنہ طور پر موسمی تبدیلی بھی چوہوں کی افزائش میں اضافہ بنی ہے، چوہے گرم موسم میں بچے دیتے ہیں۔

    برطانیہ میں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ چوہوں کی سرگرمیاں بڑھنے سے ماضی کے بنسبت ان کے کام میں 60 فیصد تک اضافہ ہوا، زیادہ تر شکاتیں کاروباری اور رہائشی عمارتوں سے موصول ہوئیں۔

  • کروناوائرس، برطانیہ کو بڑا دھچکا

    کروناوائرس، برطانیہ کو بڑا دھچکا

    لندن: کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے برطانوی معیشت تاریخی زبوں حالی کا شکار ہوگئی جس نے ملکی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

    برطانوی قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث برطانوی معیشت 20.4فیصد تک گرگئی، ملکی معیشت پہلی بار ایسی بدترین صورت حال کا شکار ہوئی ہے۔

    معاشی ترقی کی شرح میں ماضی کی نسبت تین گنا معاشی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ برطانیہ میں تعلیم، صحت، گاڑیوں کی پیداوار اور شراب خانے معاشی زوال کے بڑے حصہ دار ہیں۔

    برطانوی حکومت ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کرچکی ہے۔

    ملک بھر میں سرکاری ونجی کاروباری مراکز کھل گئے ہیں، ملازمین کی بڑی تعداد احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے دفاتر پہنچ رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولات زندگی کی بحالی سے معیشت دوبارہ اپنی پرانی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کروناوائرس کے کیسز ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں، اب تک 40 ہزار کے قریب افراد کی اموات ہوئی ہیں، وزارت صحت کو ملک میں مزید کیسز اور اموات کا خدشہ ہے۔

  • کروناوائرس: ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

    کروناوائرس: ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

    لاہور: کروناوائرس سے بچاؤ سمیت جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کی شکایات سامنے آرہی ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کی کچھ ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ادویات کی آسان اور کم قیمت پر دستیابی مریضوں کا بنیادی حق ہے، عدالت حکومت کو جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنانے کا حکم دے۔

    ملک میں کرونا وائرس سے مزید 107 افراد جاں بحق، 6,397 نئے کیسز، 8 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ حکومت کرونا کے پیش نظر مذکورہ سنگین صورت حال کا نوٹس لے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو سات اموات ہوئیں۔

  • سندھ میں کرونا کے 3038 نئے کیسز رپورٹ، مزید 38 افراد کی موت

    سندھ میں کرونا کے 3038 نئے کیسز رپورٹ، مزید 38 افراد کی موت

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 38 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کروناوائرس کی صورت حال سے متعلق تازہ بیان جاری کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 10088 ٹیسٹ کیے، اب تک 265705 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے46828 کیسز سامنے آئے، 24گھنٹے میں 38مزید مریض انتقال کرگئے، وبا سے اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 776 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت636 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا کے 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اس وقت 24005 مریض زیر علاج ہیں، 22324مریض گھروں جبکہ 60 مراکز میں زیرعلاج ہیں، 1121مریضوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں جاری ہے، آج 1040مریض صحتیاب ہوئے۔

    پنجاب میں کرونا کے مزید 2003 نئے کیسز سامنے آگئے

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 22047 ہوگئی، 3038کیسز میں سے 2145 نئے کیسز کراچی میں ظاہر ہوئے، ماہرین کے مطابق اگر ایس او پی پر عمل درآمد نہیں ہوا تو 30 جون تک 3 لاکھ کیسز ہوجائیں گے۔

    کورونا 24گھنٹے کے دوران مزید 101 پاکستانیوں کی جان لے گیا

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج جتنے کیسز کراچی میں آئے ہیں یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہیں، ٹیسٹوں کا 30 فیصد نتیجہ مثبت آرہا ہےجو دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اگر اب بھی عوام صورتحال نہیں سمجھ پائے تو حالات بہت خراب ہوجائیں گے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں،کم سے کم جون کے مہینے میں گھروں پر رہیں۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید 2003 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 2003 نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں مہلک وائرس کے مزید 2003 نئے کیس سامنے آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے کیسز آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 45463 ہوگئی، وبا سے آج 34 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 841 ہو چکی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ اب تک 3لاکھ17ہزار893ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن کی رپورٹس مرتب کی جارہی ہیں۔ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9005 ہو چکی ہے۔

    دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 185 ہیلتھ ورکرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3635 ہوگئی۔

    ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3635 ہو گئی

    خیال رہے کہ سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر ہیں اور 4 بچے جان کی بازی ہار گئے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سےبچوں کی جانیں خطرے میں پڑرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار536 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی۔

  • پنجاب: کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    پنجاب: کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    لاہور: ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2641 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2641 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 460 ہوگئی۔

    ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے،پنجاب میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 807 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق اب تک3 لاکھ 8806 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8643 ہو گئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے مزید 83 افراد کا انتقال

    واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 83 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 5,385 نئے کیسز سامنے آئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 113,702 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,255 ہو گئی ہے۔

  • کروناوائرس سے متعلق حیران کن انکشاف

    کروناوائرس سے متعلق حیران کن انکشاف

    واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین میں گزشتہ سال اگست سے ہی کروناوائرس کا پھیلاؤ شروع ہوچکا تھا تاہم ابتدائی دور میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

    امریکا میں قائم ’ہارورڈ میڈیکل اسکول‘ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق اگست 2019 کے دوران چینی شہر ووہان میں کرونا مریضوں کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ شروع ہوگیا تھا، تحقیقی مطالعے کے دوران چین میں انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے طبی مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جائزے کے دوران پتا چلا کہ صارفین نے جس بیماری کے حل کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا وہ کروناوائرس کی علامات تھیں۔ مذکورہ مطالعے کی سربراہی امریکی ڈاکٹر ’جون برونسٹن‘ نے کی۔

    تحقیقی رپورٹ کے میں کہا گیا ہے کہ اگست کے بعد سے ووہان کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کی افزائش حیران کن حد تک دیکھی گئی جس کا انداز اسپتالوں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے لگایا گیا، مذکورہ تمام افراد کرونا کے متاثرین تھے۔

    کرونا وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے؟ تحقیق سامنے آ گئی

    چین نے امریکی مذکورہ تحقیق کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ چینی وزیرخارجہ کے ترجمان ہاؤ چوائنگ نے مطالعے کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جھوٹ اور سطحی مشاہدہ ہے۔

    خیال رہے کہ ’ایمجنری سیٹلائٹ‘ اور ’ٹریفک والیم‘ کی مدد سے مذکورہ تحقیق کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔

  • کروناوائرس: پاکستان کو امریکا سے کتنی امداد ملے گی؟

    کروناوائرس: پاکستان کو امریکا سے کتنی امداد ملے گی؟

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسدمجید خان نے کہا ہے کہ عالمگیر وبا کروناوائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا پاکستان کو 21ملین ڈالر امداد دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجیدخان کا نیس ڈیک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے ضرورت مند افراد کی مالی امداد کے لیے متعدد اقدامات کیے، وبا سے پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر کو دھچکا لگا، پاکستان نے آئی ایم ایف کی 1.4بلین ڈالر ریپڈفنانس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ جی 20ممالک سے قرض کی واپسی میں نرمی کے لیے سہولت حاصل کریں گے، ورلڈبینک نے بھی اس غیر معمولی صورت حال میں پاکستان کی مدد کی، امریکا نے پاکستان کو 10ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کیا۔

    کروناوائرس: ’امریکا کی پاکستان کیلئے 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد‘

    یاد رہے کہ اپنے ایک بیان میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونزپال نے کہا تھا کہ امریکا 80لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے، امریکا کرونا پھیلاؤ اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، تمام تراخراجات امریکی عوام ادا کررہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئےکار لائی جائے گی۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید 1782 نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید 1782 نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کروناوائرس کے مزید 1782 نئے کیسز کی تصدیق کردی، جس کے بعد پنجاب میں وبائی بیماری کے مریضوں کی تعداد 37090 ہوگئی ہے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے 1782 آنے والے کرونا کیسز میں زیادہ تر مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے، لاہور میں 691 نئے کیس سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس سے 24 مریض انتقال چکے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں وبا سے اموات کی تعداد 683 ہوگئی، صوبے میں اب تک 282807 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ پنجاب میں مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8109ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,960 نئے کیسز سامنے آئے۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف مزید بلند، دنیا کا 15 واں ملک بن گیا، 2 ہزار جاں بحق

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 15 واں ملک بن گیا ہے، گزشتہ دو دن میں کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوا جس کے بعد پاکستان 17 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 98,943 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,002 ہو گئی ہے۔

  • پنجاب: کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    پنجاب: کرونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں پنجاب میں عالم گیر وبا کے 2040 نئے کیس سامنےآگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 33144 ہوگئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ 1095 کیسز سامنے آئے، پنجاب میں کرونا سے مزید 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 629 ہوگئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ اب تک 266،959 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7806 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 68 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,896 نئے کیسز سامنے آئے۔

    پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا، 1838 جاں بحق

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 17 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 89,249 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,838 ہو گئی ہے۔