Tag: کروناوائرس

  • کروناوائرس: تمام صوبوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم

    کروناوائرس: تمام صوبوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی تقسیم

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے مریضوں کے لیے تمام صوبوں میں مزید 100وینٹی لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کو 10،10آئی سی یووینٹی لیٹرز کی وصولی کے لیے خط ارسال کردیے گئے، چاروں صوبوں کو 10،10بائی پیپ پورٹیبل وینٹی لیٹرز بھی دیے جارہے ہیں۔

    ’آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے بھی10،10بائی پیپ پورٹیبل وینٹی لیٹرز مختص کی گئی ہیں، وینٹی لیٹرز کی تنصیب اور بعداز فروخت سروس کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہیں‘۔

    سندھ میں کورونا کے مریضوں کیلئے صرف 144وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

    ترجمان کے مطابق وینٹی لیٹرز کے لیے طبی عملے کی تربیت کا بھی بندوبست کردیا گیا ہے، تمام انتظامات کی تفصیل سے صوبوں کا آگاہ کردیا گیا، وینٹی لیٹرز کی اسپتالوں میں تقسیم کی تفصیل سے این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے۔

    اسلام آباد کے پمز اسپتال کو پہلے ہی مطلوبہ تعداد میں وینٹی لیٹرز دیے جاچکے ہیں۔

  • ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی پر جیل ہوسکتی ہے

    ماسک پہننا لازمی قرار، خلاف ورزی پر جیل ہوسکتی ہے

    اسلام آباد: ملکی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، مختلف مقاملات پر چیکنگ بھی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مارکیٹس، عوامی مقامات، مساجد اور پبلک ٹرانسپورٹ میں چیکنگ ہوگی ماسک نہ پہنے ہوئے شہریوں کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں، دفاتر میں بھی چیکنگ ہوگی، ماسک پہننے کے حکم کی خلاف ورزی پر 3ہزار جرمانہ اور دفعہ 188تعزیرات کے تحت جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

    کورونا کیسز میں اضافہ، فیس ماسک لازمی قرار

    خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔

    ماسک پہننے سے متعلق پالیسی کو تمام صوبوں میں یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اسلام آباد میں حکمت عملی سخت کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ہر صورت ماسک پہننے پر زور دیا ہے۔

  • کروناوائرس: مسقط سے اہم خبر سامنے آگئی

    کروناوائرس: مسقط سے اہم خبر سامنے آگئی

    مسقط: عمان کے دارالحکومت میں معمولات زندگی بحالی کی طرف گامزن ہوگئی، سرکاری اور نجی ملازمین نے گھروں کے بجائے دفاتر سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مسقط میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آہستہ آہستہ زور مرہ کے معاملات اپنی پرانی شکل اختیار کررہے ہیں۔ تقریباً 50 فیصد ملازمین دفاتر سے کام آغاز کرچکے ہیں۔

    عمان کی سپریم کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں مستط میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ تقریباً 50 فیصد ملازمین کی دفاتر میں حاضری یقینی بنائی جائے جس پر اب عمل شروع ہوچکا ہے۔

    تاہم مسقط کے علاقے ’ولایت آف مترہ‘ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

    سلطنت عمان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

    عمان حکومت نے ملک میں کرونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں تاکید کی ہے کہ عام افراد اور پورا معاشرہ وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں، مہلک وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کریں۔

    عمان: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر تاجروں کے خلاف بڑی کارروائی

    یاد رہے کہ 27 مئی کو عمان کی اعلیٰ سپریم کمیٹی نے وزیر داخلہ حمودد بن فیصل البوسعیدی کی صدارت میں اجلاس کرکے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا تھا۔

    اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے، جس میں وبا کی تازہ صورتحال، اس سے بچنے کے لیے مقرر اقدامات، وائرس پھیلنے سے روکنے کے طور طریقوں اور وبا سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور ہدایت کی گئی تھی کہ 31 مئی سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی کو یقینی بنائیں۔

  • غلام احمد بلور نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    غلام احمد بلور نے کروناوائرس کو شکست دے دی

    پشاور: عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کروناوائرس سے صحت یاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے اہم رہنما غلام بلور کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، رمضان میں غلام احمد بلور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    خاندان ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ غلام احمد بلور کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا ہے۔

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئیں تھیں، ان کے شوہر کا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا اور دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    اے این پی رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اس کے علاوہ سینیٹ کے دو ارکان سینیٹر مولانا عطا الرحمان، سینیٹر فدا محمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کئی دیگر اہم شخصیات بھی وبائی مرض کا شکار ہوچکی ہیں۔

  • کرونا کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلی بار ہوٹل میں ہونے کا امکان

    کرونا کے باعث پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلی بار ہوٹل میں ہونے کا امکان

    لاہور: عالمگیر وبا کروناوائرس کے باعث پہلی بار پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں ہونے کا امکان ہے، اراکین نے ایس او پیز کے تحت اسمبلی میں بیٹھنا نہ ممکن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ہال میں اراکین کا ایس اوپیز کے تحت بیٹھنا نہ ممکن ہے اسی کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں یقینی بنایا جائے گا۔

    مقامی ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کے انتظامات شروع کردیے گئے۔ ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں اراکین اسمبلی کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی، تیاریوں پر کام جاری ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی کرونا وائرس کا شکار

    معیاری سہولتوں نہ ہونے پر ایوان اقبال میں اجلاس کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔

    خیال رہے کہ حالیہ دنوں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سمیت دیگر صوبائی اسمبلی کے اراکین کروناوائرس کا شکار ہوئے جس کے بعد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

    ممبران نے پنجاب اسمبلی ہال میں اجلاس نہ کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد متبادل کے طور پر اجلاس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بھی تمام صوبائی اسمبلیوں کو ایس او پیز کے تحت چلانے کی ہدایت کی ہے۔

  • کروناوائرس: مریض کے چہرے پر خوشیاں لوٹ آئیں

    کروناوائرس: مریض کے چہرے پر خوشیاں لوٹ آئیں

    پیرس: فرانس میں لاک ڈاؤن کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہونے والے جوڑے کے درمیان پہلی ملاقات نے دونوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی کرونا معمر شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوا ہے اسی کے پیش نظر حکومت نے ضعیف شہریوں کی آپس میں ملاقات پر بھی مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ’جوزف‘ نامی شہری کرونا نہیں بلکہ کسی اور مہلک مرض میں مبتلا ہے لیکن پابندی کے باعث وہ نرسنگ ہوم میں کسی سے ملاقات نہ کرنے کے پابندی تھے لیکن کیئر سینٹر نے ملاقات کا بہترین موقع فراہم کردیا۔

    کرونا سمیت دیگر جراثیم اور بیماریوں سے بچنے کے لیے نرسنگ کیئر سینٹر نے ’ببل ٹینٹ‘ تیار کیا ہے جہاں جوڑا حفاظتی حصار میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مل سکتا ہے، اسی ٹینٹ نے ہفتوں سے بچھڑے جوڑے کو بھی ملا دیا۔

    روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 7 سے 8 ملاقاتیں ہوتی ہیں اور ہر ملاقاتیوں کو 45 منٹ کا وقت دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیئر سینٹر میں زیر علاج کئی ایسے مریض ہیں جن کے اپنے بھی ان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔

  • سندھ اور پنجاب میں کرونا کے مزید سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

    سندھ اور پنجاب میں کرونا کے مزید سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

    لاہور/کراچی: صوبہ پنجاب اور سندھ میں کروناوائرس کے 1790 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹے میں کرونا کے1347نئےکیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں وبا کے کیسز کی تعداد20077 ہوگئی، پنجاب میں 24گھنٹے میں مزید 13 افراد انتقال کرگئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد337ہوگئی ہے، پنجاب بھر میں اب تک 197225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں مزید کرونا کے 443 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 22934 ہوگئی، 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 614افراد صحت یاب ہوئے، صوبے میں مزید 2مریض وبا سے انتقال کرگئے۔

    پاکستان میں کرونا کے کیسز اور اموات بڑھ رہی ہیں، ظفر مرزا نے خبردار کردیا

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد369ہوگئی، گزشتہ24گھنٹے عید کے روز1852ٹیسٹ کیے گئے، عید کے باعث گزشتہ روز کم ٹیسٹ کیے گئے، 205 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 46وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 1لاکھ 59ہزار301ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں اس وقت14592مریض زیرعلاج ہیں، 12943گھروں، 790 آئیسولیشن مراکز اور 859اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، سندھ میں صحت یاب مریضوں کی تعداد7973 ہے، کراچی میں آج نئے 214 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ عوام سماجی دوری اور ایس او پیز کو خود رضاکارانہ طور پر اپنائیں، عید کے باعث کم ٹیسٹ کرسکے اس لیے نئے کیسز کم آئے، اللہ پاک کرے گا ہم اس بیماری سے جلد نجات پا لیں گے، ہم کرونا کو کنٹرول کرنے کے بعد معاشی بحالی پرتوجہ دیں گے، کراچی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے اس کو مزید ترقی دیں گے۔

  • کروناوائرس: عالمی مالیاتی ادارے کا بڑا اعلان

    کروناوائرس: عالمی مالیاتی ادارے کا بڑا اعلان

    واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے اعلان کیا ہے کہ عالمی سطح پر کروناوائرس کے خلاف جنگ میں 9 ٹریلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر دنیا بھر میں وبا کے خلاف 9 ٹریلین ڈالر خرچ کریں گے، مختلف ممالک کی حکومتوں نے ایمرجنسی پیکجز کا اعلان کیا ہے۔

    ’ایمرجنسی فنڈز میں اضافہ کرونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کیا گیا، اس رقم میں بجٹ سپورٹ کے لیے 4.4ٹریلین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ پبلک سیکٹر اور ایکیوٹی مارکیٹ امداد فنڈ میں 4.6 ٹریلین ڈالر خرچ ہوں گے‘۔

    عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اپریل میں آئی ایم ایف نے اخراجات کا حجم8 ٹریلین ڈالر کی پیش گوئی کی تھی، امریکا نے 483ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کا اعلان کیا، جاپان 83ارب ڈالر اپنی عوام کو مالی امداد کے طور پر جاری کرے گا۔

    آئی ایم ایف کے مطابق پاکستانی حکومتی کے اخراجات کا حجم جی ڈی پی کا 23اعشاریہ 5 فیصد رہے گا، گزشتہ سال یہ حجم 21اعشاریہ6 فیصد تھا جبکہ دنیا بھر میں وبائی صورت حال پر تشویش ہے۔

  • کروناوائرس: پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، مزید کیسز رپورٹ

    کروناوائرس: پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، مزید کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 167 ہوگئی، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران کروناوائرس کے ایک ہزار748 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں وبا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 56ہزار349 ہوگئی ہے۔

    ملک میں اب تک 4لاکھ83ہزار656ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سمیت دیگر بھر میں کرونا کے جان لیوا وار جاری ہیں۔ انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور برقرار ہے، کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 3 لاکھ 46 ہزار 721 افراد کو نگل لیا ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس 3 لاکھ 46 ہزار افراد کی جان لے گیا

    وائرس سے 55 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 23 لاکھ 2 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے، وبا سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکا میں کرونا سے99ہزار سے زائد اموات اور 16لاکھ 86سے زائد متاثر ہیں۔

    امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

  • کروناوائرس: عمران طاہر بھی بول پڑے

    کروناوائرس: عمران طاہر بھی بول پڑے

    کیپ ٹاؤن: پاکستانی نژاد جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے کہا کہ وبائی صورت حال ایک مشکل گھڑی ہے، ہمیں فی الحال کرونا وائرس کے ساتھ ہی رہنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران طاہر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کرونا کے باعث بہت سے تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، کرکٹ میچز بھی تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

    عمران طاہر کو بیٹسمین نے منہ پر “جوکر” کہہ ڈالا

    انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کے بغیر میچز کا انعقاد عجیب اور حیران کن فیصلہ ہے لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے، ہمیں فی الحال کرونا وائرس کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔

    عمران طاہر کا عبدالقادر کو جذباتی انداز سے خراج عقیدت

    لیگ اسپنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا آغاز ضروری ہے، اگر ہم تماشائیوں کے بغیر کھیل ممکن بناتے ہیں تو یہ اچھا فیصلہ ہے، میچ کے دوران جشن منانے سے خود کو روکنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوگا۔

    باصلاحیت کھلاڑی نے بابراعظم اور ویرات کوہلی کی تعریف کی۔ عمران طاہر نے مزید کہا کہ دنوں ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، ان کے خلاف گیند بازی کرنا آسان نہیں ہوتا ہے اور گیند بازوں کو بہت محتاط رہنا پڑتا ہے۔