Tag: کروناوائرس

  • پیرو میں میئر کی کروناوائرس سے موت؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

    پیرو میں میئر کی کروناوائرس سے موت؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

    لیما: جنوبی امریکا میں واقع ملک ’پیرو‘ میں میئر نے گرفتاری سے بچنے کے لیے موت کا ڈرامہ رچایا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے چھوٹے سے ٹاؤن کے ’جامی رونالڈو‘ نامی میئر نے ناصرف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی بلکہ دوستوں کے ہمرا نشہ آور مشروب سے اپنی محفل جمائی۔

    پولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ’ٹنٹارا‘ ٹاؤن کا میئر تابوت میں لیٹ گیا اور کروناوائرس سے ازخود ہلاکت کا ڈرامہ رچایا لیکن پولیس نے جامی رونالڈو کی چال ناکام بنا دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ میئر نے لاک ڈاؤن کے علاوہ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی، گرفتاری کے وقت جامی نشے کی حالت میں تھے، البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ میئر اور ان کے دوستوں نے کس مقام پر شراب پی۔

    حالیہ دنوں ٹاؤن کے شہریوں نے اپنے میئر کے خلاف بھی شکاتیں درج کرائی تھیں، لوگوں کا کہنا تھا کہ جامی رونالڈو اپنے علاقے میں کرونا کی صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور نہ ہی حفاظتی انتظامات ہیں۔

    خیال رہے کہ کروناوائرس کے پیش نظر پیرو میں گزشتہ 66 دنوں سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

  • کروناوائرس: وزیراعظم نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کردیا

    کروناوائرس: وزیراعظم نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کردیا

    اسلام آباد: کرونا کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیلی ہیلتھ پورٹل  بہت اچھا قدم ہے، کرونا کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک کرونا کی ویکسین نہیں آتی ہمیں اس کے ساتھ گزارا کرنا ہے، وبا کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک کے بہت برے حالات ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں ہمارے ملک میں اسپتالوں اور صحت پر توجہ نہیں دی گئی، وائرس کی وجہ سے پاکستان میں دیگرممالک جیسے حالات نہیں ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس اس سال رہے گا لگتا ایسا ہے اس کے ساتھ گزارا کرنا پڑے گا، پورٹل کے اجرا پر تانیہ ایدروس اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مغربی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں مریضوں کی تعداد کم ہے، انشااللہ جب کرونا ختم ہوگا تو اس کے بعد ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی ضرورت پڑے گی۔

    خطاب کے دوران عمران خان نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لیے پی ٹی وی پر ٹیلی اسکول کا اجرا کیا گیا، لیڈی ڈاکٹرز زیادہ سے زیادہ آگے آئیں اور پورٹل کا حصہ بنیں، وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہے۔

    وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت صحت اور انفامیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی معاونت سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنایا گیا ہے۔ ٹیلی ہیلتھ پورٹل پر ماہر ڈاکٹرز مریضوں کو آن لائن دستیاب ہوں گے۔

    اس اہم اقدام کے تحت ڈاکٹرز رضاکارانہ طور پر اس پلیٹ فارم پر آن لائن اپنا اندراج کرواسکتے ہیں اور مریضوں کو بلا معاوضہ تشخیص کے ساتھ ساتھ علاج کی بھی سفارش کرسکتے ہیں۔

    کورونا کیخلاف جنگ ، وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے بڑا اعلان

    ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے ذریعے شہری کوویڈ۔19 کے بارے میں ماہرین سے سوالات پوچھنے کے علاوہ ٹیلیفون کے ذریعے ڈاکٹروں سے رابطے میں بھی رہ سکتے ہیں تاکہ مہلک وبا کے بارے میں گاہے بگاہے آگاہی لے سکیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانی طبی ماہرین کی خدمات لینے کے لیے ’یارانِ وطن‘ کے نام سے پروگرام متعارف کرایا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دنیا میں پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں، پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کرونا کے خلاف جنگ میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں، ہم نے اپنے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے یاران وطن لانچ کی۔

  • برازیل کے خاص قبائلی کرونا کا علاج کیسے کررہے ہیں؟

    برازیل کے خاص قبائلی کرونا کا علاج کیسے کررہے ہیں؟

    براسیلیا: برازیل کے جنگل میں رہنے والے ایمازونین قبائلی دیسی اور روایتی ٹوٹکوں کے ذریعے کروناوائرس کا علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمازون قبیلے کے لوگ جنگل سے خاص قسم کی جڑی بوٹیوں اور شہد کی مدد سے کرونا علامات کے خاتمے کی کوششوں میں جٹے ہوئے ہیں جو ان کی روایتی ٹوٹکوں میں شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق قبائلی ٹوٹکے کے تحت ’بارک‘ نامی درخت کے ریشوں اور شہد کی ملاوٹ سے دوا تیار اور استعمال کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مذکورہ دوا عالمی وبا کے مریضوں کو شفا دیتی ہے۔

    برازیل میں ایمازون جنگل میں رہنے والے مختلف قسم کے قبائل بھی کروناوائرس سے متاثر ہورہے ہیں، اب تک 20 ہزار کیسز سامنے آئے جبکہ 1 ہزار کے قریب افراد ہلاک بھی ہوئے۔

    فیس ماسک، ہیڈسینی ٹائزر اور حفاظتی کٹس سے محروم جنگل کے قبائلی اپنی مدد آپ کے تحت وبا کے علاج دریافت کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، مذکورہ افراد کشتی کی مدد سے دور دراز جنگی علاقوں سے جڑی بوٹیاں تلاش کرتے ہیں اور بارک شہد کی ملاوٹ سے ایسی دوا تیار کرتے ہوئے جو ان(ایمازونین) کے مطابق کرونا کا علاج ہے۔

    خیال رہے کہ مذکورہ علاج غیر تصدیق شدہ اور پرانی کہاوتوں پر مشتمل ہے۔

  • کروناوائرس: نیپالی وزیراعظم بھارت پر برس پڑے

    کروناوائرس: نیپالی وزیراعظم بھارت پر برس پڑے

    کھٹمنڈو: نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کروناوائرس کے تناظر میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کے پی شرما اولی کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال میں کروناوائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، ہمارے ملک میں مہلک وبا بھارت سے منتقل ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نیپال میں کرونا بھارت سے آنے والوں کی وجہ سے پھیلا، بھارت کا وائرس چینی اور اٹلی سے زیادہ خطرناک ہے، تاہم ملک میں وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر کے مقابلے میں نیپال میں کرونا مریضوں کی متعداد انتہائی کم ہے۔ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 402 ریکارڈ کی گئی، 37 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جبکہ 2 افراد کی موت واقع ہوئی۔

    افغان طالبان نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا

    نیپالی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ملک میں وائرس بھارت سے منتقل ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد کروناوائرس سے متاثر ہیں جبکہ 3 ہزار کے قریب مریض مہلک وبا سے ہلاک ہوئے۔ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

  • ٹرینیں چلانے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ وزیر ریلوے نے بتا دیا

    ٹرینیں چلانے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ وزیر ریلوے نے بتا دیا

    راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ منگل کو ہوگا، صرف عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے، اس کے بعد حکمت عملی وضع کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی بکنگ کی مد میں 23.2کروڑ روپے ایڈوانس جمع ہیں، تمام ٹرینوں کو ایس اوپی کے تحت تیار کیا ہے، ریلوے وفاق اور وزیراعظم عمران خان کے ماتحت ہے، عید پر 50فیصد کاروبار ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں غریب کو تباہ بربادہ وتے نہیں دیکھ سکتا، وزارت ریلوے سے کہنا چاہتا ہوں کہ پرسوں تیاری رہیں، ایسا نہیں ہوسکتا آپ تمام سواریوں کو اجازت دیں اور ریلوے کو نہ دیں، ریلوے صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کی ہے، منگل تک ٹرینیں چلانے یا نہ چلانے کا اعلان کریں گے۔

    ٹرینیں کھولنے سے متعلق پنجاب کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجازت نہ ملنے پر بدھ کو مسافروں کو رقم واپس کرنا شروع کردیں گے، ہم نے انہی ڈبوں کو ٹھیک کیا کوئی بھی امپورٹ نہیں کیا، ایک جعفرایکسپریس چلانی ہے لوگ چیخ رہےہیں، اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ٹرینیں چلیں گی، میری آخری استدعا ہے کہ ٹرینیں کھولنے دیں۔

    امید کرتا ہوں 25 اپریل یا یکم مئی سے محدود ٹرینیں چلادیں گے، شیخ رشید

    ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ہم خسارے میں بھی ٹرین چلانے جارہے ہیں، منگل کو عمران خان سے رابطے کے بعد فیصلہ کردوں گا، ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ریلوے حکام کو مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے، کل تک مجھے اجازت مل جائے تو میں ایس اوپیز پر کام کرلوں گا، پرسوں کے بعد اجازت ملے گی تو میں ایس اوپی پر کام بھی نہیں کرسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں بھی آن لائن بکنگ کا ترجح دیں گے، ہمارے ہاں90دن کی بکنگ ہوتی ہے60دن تو گزر ہی گئے، اس ماہ عید سے پہلے تنخواہیں اور پنشن دے دیں گے، بسوں اور جہازوں کو اجازت دے دی گئی ہم نے کسی کا کیا بگاڑا ہے، مرکز کی رہنمائی کررہا ہوں صوبے کی نہیں کررہا۔

  • گورنر سندھ نے کرونا کو کیسے شکست دی؟ بتا دیا

    گورنر سندھ نے کرونا کو کیسے شکست دی؟ بتا دیا

    کراچی: کروناوائرس کو شکست دینے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اس بیماری میں جڑی بوٹیوں کا استعمال مفید ہوتا ہے، ثنا مکی اور ادرک کے پانی کے استعمال سے مجھے بہت فائدہ پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے 17دن قرنطینہ میں گزارنے کے تجربے پر اظہار خیال کیا کہ کرونا کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا انجام صرف موت ہی ہو، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں کو جڑی بوٹیوں کے استعمال سے فائدہ ہوگا، مذکورہ وبا کا کوئی مخصوص علاج نہیں، تاہم آپ کو معالج سے رابطہ میں رہنا پڑتا ہے۔

    گورنر سندھ مکمل صحت یاب، کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان

    خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

    بعد ازاں 8 مئی کو عمران اسماعیل کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، جس پر عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

    خوش قسمتی سے 13 مئی کو گورنرسندھ کا ٹیسٹ منفی آگیا، صحت یابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے کرونا کے مریض کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

  • ’وبا کو شکست دینے کے لیے امریکا کو چین سے تعاون برقرار رکھنا ہوگا‘

    ’وبا کو شکست دینے کے لیے امریکا کو چین سے تعاون برقرار رکھنا ہوگا‘

    بیجنگ: ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات برقرار رہنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اس سے وبا پر قابو پانے میں بھی معاونت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کروناوائرس کو شکست دینے کے لیے امریکا کو بیجنگ سے تعاون برقرار رکھنا ہوگا، دونوں ممالک کو کرونا کے خلاف تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وبا کے تناظر میں دونوں ممالک کے تعلقات کو اہم قرار دیا۔

    خیال رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی تاحال برقرار ہے۔ مہلک وائرس پا قابو پانے کے لیے دنوں ممالک نے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا تھا بعد ازاں فریقین کے درمیان پھر سے تلخیاں دیکھی گئیں۔

    کورونا وائرس سے متعلق الزامات، چین کا امریکا کو کرارا جواب

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے تازہ بیان میں چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین کوویڈ۔19 وباء کے خلاف اقدامات میں مدد دینے کے لیے معلومات کے تبادلے سے انکار کررہا ہے۔

    جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ سے باہمی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

  • کروناوائرس: ایک اور ملک سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    کروناوائرس: ایک اور ملک سے حوصلہ افزا خبر آگئی

    سڈنی: کروناوائرس کے خلاف جنگ میں آسٹریلیا سے مثبت خبریں سامنے آرہی ہیں، ملک کے ایک اور ریاست میں آج بھی مہلک وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست ’نیو ساؤتھ ویلز‘ کے بعد ’ساؤتھ آسٹریلیا‘ میں بھی کرونا وائرس کا صفر کیس ریکارڈ کیا گیا ہے، ڈاکٹرز اور طبی عملے نے اسے وبا کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ’ویسٹرن آسٹریلیا‘ ریاست نے دعویٰ کیا ہے کہ وہاں کے تمام اسپتال کروناوائرس سے پاک ہوچکے ہیں، جہاں عالمگیروبا کا کوئی بھی مریض زیرعلاج نہیں ہے۔

    ساؤتھ ویلز میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا جبکہ ویسٹرن آسٹریلیا میں صرف 7 کرونا کیسز ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پورے ملک میں صرف گزشتہ روز ایک کیس سامنے آیا۔

    کس ریاست نے کروناوائرس کو شکست دے دی؟

    خیال رہے کہ اس اہم پیش رفت کے بعد ریاست میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ممکنہ طور پر جلد 10 افراد پر مشتمل مجمع کی اجازت مل جائے گی، کافی اور قہوہ خانے بھی کھل جائیں گے۔

    البتہ حکام نے ان شہریوں پر زور دیا جنہوں نے اب تک کرونا ٹیسٹ نہیں کروایا، متعقلہ اداروں کو شبہ ہے کہ اب بھی ریاست میں کرونا مریض موجود ہیں جس کی تصدیق ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہے۔

  • ہیلتھ ورکرز کی حفاظت اورحوصلہ افزائی کیلئے نئے پروگرام ’’وی کیئر‘‘کا اجرا

    ہیلتھ ورکرز کی حفاظت اورحوصلہ افزائی کیلئے نئے پروگرام ’’وی کیئر‘‘کا اجرا

    اسلام آباد: ہیلتھ ورکرز کی حفاظت اور حوصلہ افزائی کے لیے نئے پروگرام ’’وی کیئر‘‘کا آغاز کردیا گیا، پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو تربیت  دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پروگرام  وی کیئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکٹروں اورطبی عملےکوتربیت  دی جائے گی، پی پی ای کے استعمال سے متعلق آن لائن تربیتی کورس ڈیزائن کیا گیا ہے، عالمی معیار کے تحت حفاظتی سامان کے استعمال پر معلومات دینا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت دی جائے گی، اس کا مقصد نگہداشت اور معاونت کا ایک مجموعی سماجی ماحول پیدا کرنا بھی ہے، حفاظتی تدابیر پر عمل سے خود کو  انفیکشن سے سے بچا سکتے ہیں جبکہ ہیلتھ ورکرز  کی صحت اور زندگی  کو خطرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔

     ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے پروگرام شروع کیاگیا ہے، اسپتال عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی کے ساتھ اس کے استعمال کی آگاہی دی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس ضمن میں متعدد اقدامات کیے ہیں، ڈاکٹر اور طبی عملہ کرونا کے خلاف صف اول کے سپاہی ہیں، جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این 95ماسک کی تیاری پاکستان میں شروع ہونے والی ہے، ٹریننگ کے حوالے سے نیشنل گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں، این ڈی ایم اے براہ راست اسپتالوں میں  پی پی ایز پہنچارہی ہے، پی پی ایز سے متعلق ہیلتھ پروفیشنلز کی ٹریننگ بھی جارہی ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ایک لاکھ ہیلتھ پروفیشنلز کو ٹریننگ پہنچائیں گے، ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے ایک گھنٹہ آن لائن ٹریننگ کا پروگرام بھی ہے، ملک کی 5بڑی میڈیکل یونیورسٹیز ہماری پارٹنر ہیں، اس طرح کا پروگرام شروع کرکے ہیلتھ ورکرز کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کیلئے فکر مند ہیں۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی ہمیشہ کیلئے نہیں چل سکتی، ڈاکٹرظفر مرزا

    ظفر مرزا نے ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا اور ان کی جانب سے ہرممکن کوششوں کی تعریف کی۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے خلاف لڑنے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کمر بستہ ہیں۔

    پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کئی طبی ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود وائرس کا شکار ہوئے۔ متعدد کی موت بھی واقع ہوئی، ہلاک ہونے والوں میں درجنوں نرس بھی شامل ہیں۔

  • ’کرونا شاید کبھی ختم نہیں ہوگا‘ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

    ’کرونا شاید کبھی ختم نہیں ہوگا‘ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر مائیک ریان نے متنبہ کیا ہے کہ کروناوائرس شاید کبھی ختم نہیں ہوسکتا، ہمیں مہلک مرض ’ایچ آئی وی‘ کی طرح کرونا کے ساتھ بھی رہنا سیکھنا ہوگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی چیف ڈاکٹر مائیک ریان کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم دیگر بیماریوں کے گرد رہنا سیکھ چکے ہیں ایسے ہی کروناوائرس کے ساتھ بھی کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے وائرس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن نظر نہیں آرہا اور نہ ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ وبا پر کب اور کس حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ایچ آئی وی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ وائرس بھی ختم نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں درکار ہیں، وبا کی ویکسین دریافت ہوجائے تو مہلک وائرس کو کنٹرول کرنے میں معاونت ملے گی، لیکن خاتمے کا فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔

    ڈاکٹر مائیک ریان نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خسرہ جیسی بیماری کی ویکسین موجود ہے لیکن مرض کا خاتمہ نہیں ہوا اس طرح ہمیں کرونا کے تناظر میں صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں ماہرین اور سائنس دان کرونا ویکسین دریافت کرنے میں جٹے ہوئے ہیں، 100 سے زائد ممکنہ ویکسین آزمائشی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ کرونا کے خاتمے کے لیے خصوصی ٹیکوں کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔